🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں نمبر سے تلاش کل احادیث (18776)
حدیث نمبر لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
26. بَابٌ مِنْ ذَهَبٍ ، وَحَلْقَةٌ مِنْ فِضَّةٍ ، فَيَسْتَقْبِلُنِي النُّورُ الْأَكْبَرُ ، فَأَخِرُّ سَاجِدًا ، فَأُلْقِي مِنَ الثَّنَاءِ عَلَى اللَّهِ مَا لَمْ يُلْقِ أَحَدٌ قَبْلِي ، فَيُقَالُ لِي : ارْفَعْ رَأْسَكَ ، سَلْ تُعْطَهْ ، وَقُلْ تُسْمَعْ ، وَاشْفَعْ تُشَفَّعْ . فَأَقُولُ : أُمَّتِي ، فَيُقَالُ [ لِي ] : لَكَ مَنْ كَانَ فِي قَلْبِهِ مِثْقَالُ شُعَيْرَةٍ مِنْ إِيمَانٍ " . قَالَ : " ثُمَّ أَسْجُدُ الثَّانِيَةَ " . قَالَ : " ثُمَّ أُلْقِي مِثْلَ ذَلِكَ ، وَيُقَالُ لِي مِثْلُ ذَلِكَ ، وَأَقُولُ : أُمَّتِي ! فَيُقَالُ : لَكَ مَنْ كَانَ فِي قَلْبِهِ مِثْقَالُ خَرْدَلٍ مِنْ إِيمَانٍ . ثُمَّ أَسْجُدُ الثَّالِثَةَ ، فَيُقَالُ لِي مِثْلُ ذَلِكَ ، ثُمَّ أَرْفَعُ رَأْسِي فَأَقُولُ : أُمَّتِي ، فَيُقَالُ [ لِي ] : لَكَ مَنْ قَالَ لَا إِلَهَ إِلَّا اللَّهُ مُخْلِصًا " . قُلْتُ : لِأَنَسٍ أَحَادِيثُ فِي الصَّحِيحِ غَيْرُ هَذَا . رَوَاهُ أَبُو يَعْلَى ، وَفِيهِ يَزِيدُ الرَّقَاشِيُّ ، وَهُوَ ضَعِيفٌ .
شفاعت کا مزید بیان
اطراف الحدیث — مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد حدیث نمبر 18509 (کل: 3 مقامات، 3 کتب)
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد: 18509
المستدرک علی الصحیحین: 4234
المعجم الاوسط: 5082
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 18509
وَعَنْ جَابِرِ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ قَالَ: كَانَ لِآلِ رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - خَادِمٌ تَخْدِمُهُ يُقَالُ لَهَا: بُرَّةُ، فَلَقِيَهَا رَجُلٌ فَقَالَ: يَا بُرَّةُ غَطِّي شُعَيْفَاتِكِ ; فَإِنَّ مُحَمَّدًا لَنْ يُغْنِيَ عَنْكِ مِنَ اللَّهِ شَيْئًا، فَأَخْبَرَتِ النَّبِيَّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فَخَرَجَ يَجُرُّ رِدَاءَهُ مُحْمَرَّةً وَجْنَتَاهُ، وَكُنَّا - مَعْشَرَ الْأَنْصَارِ - نَعْرِفُ غَضَبَهَ بِجَرِّ رِدَائِهِ وَحُمْرَةِ وَجْنَتَيْهِ، فَأَخَذْنَا السِّلَاحَ ثُمَّ أَتَيْنَاهُ فَقُلْنَا: يَا رَسُولَ اللَّهِ، مُرْنَا بِمَا شِئْتَ، فَوَالَّذِي بَعَثَكَ بِالْحَقِّ، لَوْ أَمَرْتَنَا بِأُمَّهَاتِنَا، وَآبَائِنَا، وَأَوْلَادِنَا، لَأَمْضَيْنَا قَوْلَكَ فِيهِمْ. فَصَعِدَ الْمِنْبَرَ فَحَمِدَ اللَّهَ، وَأَثْنَى عَلَيْهِ وَقَالَ:" مَنْ أَنَا؟". قُلْنَا: أَنْتَ رَسُولُ اللَّهِ، فَقَالَ:" نَعَمْ. وَلَكِنْ مَنْ أَنَا؟". فَقُلْنَا: أَنْتَ مُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عَبْدِ الْمُطَّلِبِ بْنِ هَاشِمِ بْنِ عَبْدِ مَنَافٍ. قَالَ:" أَنَا سَيِّدُ وَلَدِ آدَمَ وَلَا فَخْرَ، وَأَوَّلُ مَنْ تَنْشَقُّ عَنْهُ الْأَرْضُ وَلَا فَخْرَ، وَأَوَّلُ دَاخِلٍ الْجَنَّةَ وَلَا فَخْرَ. مَا بَالُ قَوْمٍ يَزْعُمُونَ أَنَّ رَحِمِي لَا يَنْفَعُ؟ لَيْسَ كَمَا زَعَمُوا، إِنِّي لَأَشْفَعُ وَأُشَفَّعُ حَتَّى إِنَّ مَنْ أَشْفَعُ لَهُ يَشْفَعُ فَيُشَفَّعُ، حَتَّى إِنَّ إِبْلِيسَ لَيَتَطَاوَلُ فِي الشَّفَاعَةِ". رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ، وَرِجَالُهُ وُثِّقُوا عَلَى ضَعْفٍ كَثِيرٍ فِي عُبَيْدِ بْنِ إِسْحَاقَ الْعَطَّارِ، وَالْقَاسِمِ بْنِ مُحَمَّدِ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ مُحَمَّدِ بْنِ عَقِيلٍ.
سیدنا جابر بن عبدالله رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی آل کی ایک خادمہ تھی جو آپ کی خدمت کیا کرتی تھی، اُس کا نام ”برہ“ تھا، ایک شخص اس خاتون سے ملا اور بولا: اے برہ! تم اپنی لٹوں کو ڈھانپ کے رکھو! کیونکہ اللہ تعالیٰ کے مقابلے میں، سیدنا محمد صلی اللہ علیہ وسلم تمہارے کسی کام نہیں آئیں گے، اُس خادمہ نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو یہ بات بتائی، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم اپنی چادر کو کھینچتے ہوئے تشریف لائے، آپ کی کنپٹیاں سرخ ہو رہی تھیں، راوی بیان کرتے ہیں: ہمیں انصار کو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے غصے کا اس بات سے پتہ چل گیا کہ آپ چادر گھسیٹتے ہوئے آ رہے ہیں، اور آپ کی کنپٹیاں سرخ ہیں، ہم نے ہتھیا لئے اور آپ کی خدمت میں حاضر ہوئے، ہم نے عرض کی: یا رسول اللہ! آپ جو چاہیں، ہمیں حکم دیں، اس ذات کی قسم! جس نے آپ کو حق کے ہمراہ مبعوث کیا ہے، اگر آپ ہمیں ہماری ماؤں، ہمارے باپوں، ہماری اولاد کے بارے میں حکم دیں گے، تو ہم ان کے بارے میں بھی آپ کے فرمان پر عمل کریں گے، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم منبر پر چڑھے آپ نے اللہ تعالیٰ کی حمد و ثناء بیان کی اور پھر ارشاد فرمایا: میں کون ہوں؟ ہم نے عرض کی: آپ اللہ کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم ہیں، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ٹھیک ہے، لیکن میں کون ہوں؟ ہم نے عرض کی: آپ سیدنا محمد ( صلی اللہ علیہ وسلم ) بن عبدالله بن عبدالمطلب بن ہاشم بن عبدمناف ہیں، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”میں اولاد آدم کا سردار ہوں، اور یہ بات فخر کے طور پر نہیں کہہ رہا اور میں قیامت کے دن سب سے پہلے اپنے سر سے مٹی جھاڑوں گا، اور یہ بات فخر کے طور پر نہیں کہہ رہا، اور میں جنت میں داخل ہونے والا پہلا فرد ہوؤں گا، اور یہ بات فخر کے طور پر نہیں کہہ رہا، لوگوں کا کیا معاملہ ہے؟ کہ وہ یہ گمان کرتے ہیں کہ میرے ساتھ رشتہ داری فائدہ نہیں دے گی، ایسا نہیں ہے جیسا وہ لوگ گمان کرتے ہیں، میں شفاعت کروں گا اور میری شفاعت قبول کی جائے گی، یہاں تک کہ جس کی میں شفاعت کروں گا، وہ شفاعت کرے گا تو اُس کی بھی شفاعت قبول کی جائے گی، اور (میری) شفاعت کے حصول کے لئے ابلیس بھی اپنے آپ کو نمایاں کرنے کی کوشش کرے گا۔“
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے اور اس کے رجال کی توثیق کی گئی ہے اگرچہ عبید بن اسحاق عطار اور قاسم بن محمد بن عبداللہ بن محمد بن عقیل نامی راویوں میں بہت زیادہ ضعف پایا جاتا ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب البعث/حدیث: 18509]
تخریج الحدیث: «أخرجه المعجم الأوسط للطبراني برقم: 5078»

الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 4234
حدثني بكر بن محمد الصَّيْرَفي بمَرْو، حدثنا أبو الأحوص محمد بن الهيثم القاضي، حدثنا عُبيد بن إسحاق العَطّار، حدثنا القاسم بن محمد بن عبد الله بن محمد بن عَقِيل، حدثني أبي، حدثني أبي، عن جابر بن عبد الله، قال: صَعِدَ رسولُ الله ﷺ المِنبرَ فحَمِدَ الله وأثنى عليه، ثم قال:"مَن أنا؟ قلنا: رسولُ الله، قال:"نعم، ولكن مَن أنا؟" قلنا: أنتَ محمدُ بن عبد الله بن عبد المُطَّلب بن هاشم بن عبد مَناف، قال:"أنا سَيِّدُ ولدِ آدمَ ولا فَخْرَ" (1) .
هذا حديث صحيح الإسناد، ولم يُخرجاه.
[التعليق - من تلخيص الذهبي] ترقيم العلميه 4189 - لا والله القاسم بن محمد بن عبد الله بن محمد بن عقيل متروك تالف
سیدنا جابر بن عبداللہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم منبر پر تشریف لائے، پھر اللہ کی حمد و ثنا بیان کی اور فرمایا: ”میں کون ہوں؟“ ہم نے عرض کیا: اللہ کے رسول! آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”ہاں، لیکن میں کون ہوں؟“ ہم نے عرض کیا: آپ محمد بن عبداللہ بن عبدالمطلب بن ہاشم بن عبدمناف ہیں۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”میں اولادِ آدم کا سردار ہوں اور (یہ میں بطورِ) فخر (نہیں کہہ رہا)۔“
یہ حدیث صحیح الاسناد ہے لیکن شیخین نے اسے روایت نہیں کیا۔ [المستدرك على الصحيحين/ذكر أخبار سيد المرسلين صلى الله عليه وآله وسلم/حدیث: 4234]
تخریج الحدیث: «إسناده ضعيف جدًّا، القاسم بن محمد متروك تالف، وعُبيد بن إسحاق ضعفه غير واحدٍ، قال ذلك الذهبي في "تلخيصه". قلنا: وعبد الله بن محمد بن عقيل ضعيف فيما يتفرد به.» [ترقيم الرساله 4234] [ترقيم الشركة 4211] [ترقيم العلميه 4189]

الحكم على الحديث:
إسناده ضعيف جدًّا
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 5082
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ الْعَبَّاسِ الْمُؤَدِّبُ قَالَ: نَا عُبَيْدُ بْنُ إِسْحَاقَ الْعَطَّارُ قَالَ: نَا الْقَاسِمُ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ عَبْدِ اللهِ بْنِ مُحَمَّدِ بْنِ عَقِيلٍ قَالَ: حَدَّثَنِي أَبِي عَبْدُ اللهِ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ عَقِيلٍ - قَالَ: وَكُنْتُ أَدْعُو جَدِّي أَبِي - قَالَ: نَا جَابِرُ بْنُ عَبْدِ اللهِ قَالَ: كَانَ لِآلِ رَسُولِ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ خَادِمٌ تَخْدُمُهُمْ، يُقَالُ لَهَا: بَرَّةُ ، فَلَقِيَهَا رَجُلٌ، فَقَالَ لَهَا: يَا بَرَّةُ غَطِّي شُعَيْفَاتِكِ، فَإِنَّ مُحَمَّدًا لَنْ يُغْنِيَ عَنْكِ مِنَ اللهِ شَيْئًا، فَأَخْبَرَتِ النَّبِيَّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، فَخَرَجَ يَجُرُّ رِدَاءَهُ مُحْمَرَّةً وَجْنَتَاهُ - وَكُنَّا مَعْشَرَ الْأَنْصَارِ نَعْرِفُ غَضَبَهُ بِجَرِّ رِدَائِهِ، وَحُمْرَةِ وَجْنَتَيْهِ - فَأَخَذْنَا السِّلَاحَ، ثُمَّ أَتَيْنَاهُ فَقُلْنَا: يَا رَسُولَ اللهِ، مُرْنَا بِمَا شِئْتَ، فَوَالَّذِي بَعَثَكَ بِالْحَقِّ لَوْ أَمَرْتَنَا بِأُمَّهَاتِنَا وَآبَائِنَا وَأَوْلَادِنَا لَأَمْضَيْنَا قَوْلَكَ فِيهِمْ، فَصَعِدَ الْمِنْبَرَ، فَحَمِدَ اللهَ، وَأَثْنَى عَلَيْهِ، وَقَالَ: I " مَنْ أَنَا؟ I " فَقُلْنَا: أَنْتَ رَسُولُ اللهِ. قَالَ: I " نَعَمْ وَلَكِنْ مَنْ أَنَا؟ I ". فَقُلْنَا: أَنْتَ مُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِ اللهِ بْنِ عَبْدِ الْمُطَّلِبِ بْنِ هَاشِمِ بْنِ عَبْدِ مَنَافٍ. قَالَ: أَنَا سَيِّدُ وَلَدِ آدَمَ وَلَا فَخْرَ، وَأَوَّلُ مَنْ تَنْشَقُّ عَنْهُ الْأَرْضُ وَلَا فَخْرَ، وَأَوَّلُ مَنْ يُنْفَضُ التُّرَابُ عَنْ رَأْسِهِ وَلَا فَخْرَ، وَأَوَّلُ دَاخِلٍ الْجَنَّةَ وَلَا فَخْرَ، مَا بَالُ أَقْوَامٍ يَزْعُمُونَ أَنَّ رَحِمِي لَا تَنْفَعُ، لَيْسَ كَمَا زَعَمُوا، إِنِّي لَأَشْفَعُ، وَأُشَفَّعُ حَتَّى إِنَّ مَنْ أَشْفَعُ لَهُ لَيَشْفَعُ فَيُشَفَّعُ، حَتَّى إِنَّ إِبْلِيسَ لَيَتَطَاوَلُ فِي الشَّفَاعَةِ I ".
I " لَمْ يَرْوِ هَذَا الْحَدِيثَ عَنْ عَبْدِ اللهِ بْنِ مُحَمَّدِ بْنِ عَقِيلٍ ، عَنْ جَابِرٍ إِلَّا الْقَاسِمُ بْنُ عَبْدِ اللهِ ، تَفَرَّدَ بِهِ: عُبَيْدُ بْنُ إِسْحَاقَ I ".
سیدنا جابر بن عبداللہ رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے گھر والوں کی ایک خادمہ تھی جو ان کی خدمت کرتی تھی، اسے ”بَرَّہ“ کہا جاتا تھا۔ ایک آدمی اسے ملا اور کہنے لگا: ”اے بَرَّہ! اپنے ذرا سے بال ڈھانپ لے، کیونکہ محمد صلی اللہ علیہ وسلم اللہ کے مقابلے میں تجھے ذرا بھی فائدہ نہیں پہنچا سکیں گے۔“ اس نے یہ بات نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کو بتائی تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم اس حال میں باہر تشریف لائے کہ اپنی چادر گھسیٹ رہے تھے اور آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے رخسار سرخ تھے، اور ہم انصاری لوگ آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے غصے کو چادر گھسیٹنے اور رخساروں کی سرخی سے پہچان لیتے تھے۔ چنانچہ ہم نے ہتھیار اٹھائے اور آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس آ کر عرض کیا: ”اے اللہ کے رسول! آپ جو چاہیں ہمیں حکم دیں، اس ذات کی قسم جس نے آپ کو حق کے ساتھ بھیجا! اگر آپ ہمیں ہماری ماؤں، باپوں اور اولاد کے بارے میں بھی حکم دیں تو ہم ان کے حق میں آپ کا فرمان نافذ کر دیں گے۔“ پھر آپ صلی اللہ علیہ وسلم منبر پر چڑھے، اللہ کی حمد و ثنا بیان کی اور فرمایا: ”میں کون ہوں؟“ ہم نے عرض کیا: ”آپ اللہ کے رسول ہیں۔“ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”ہاں، لیکن (یہ بتاؤ کہ) میں کون ہوں؟“ ہم نے کہا: ”آپ محمد بن عبداللہ بن عبدالمطلب بن ہاشم بن عبد مناف ہیں۔“ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”میں اولادِ آدم کا سردار ہوں اور اس میں کوئی فخر نہیں، سب سے پہلے میری قبر کی زمین شق ہوگی اور اس میں کوئی فخر نہیں، سب سے پہلے میرے سر سے مٹی جھاڑی جائے گی اور اس میں کوئی فخر نہیں، اور سب سے پہلے جنت میں داخل ہونے والا میں ہوں گا اور اس میں کوئی فخر نہیں۔ لوگوں کا کیا حال ہے جو سمجھتے ہیں کہ میری قرابت داری فائدہ نہیں دیتی؟ ایسا ہرگز نہیں جیسا انہوں نے گمان کیا۔ میں شفاعت کروں گا اور میری شفاعت قبول کی جائے گی، یہاں تک کہ جس کی میں شفاعت کروں گا وہ بھی شفاعت کرے گا اور اس کی شفاعت بھی قبول کی جائے گی، حتیٰ کہ ابلیس بھی شفاعت کی امید میں گردن اونچی کرے گا۔“
امام طبرانی رحمہ اللہ فرماتے ہیں: ”اس حدیث کو عبداللہ بن محمد بن عقیل سے، انہوں نے سیدنا جابر رضی اللہ عنہما سے، قاسم بن عبداللہ کے سوا کسی نے روایت نہیں کیا، اس میں عبید بن اسحاق منفرد ہیں۔“ [المعجم الأوسط/باب الميم/حدیث: 5082]
تخریج الحدیث: «قال الهيثمي: رجاله وثقوا على ضعف كثير في عبيد بن إسحاق العطار والقاسم بن محمد بن عبد الله بن محمد بن عقيل «مجمع الزوائد ومنبع الفوائد، ج 10، ص 376» »
«أخرجه الحاكم فى «المستدرك» برقم: 4211»

الحكم على الحديث:
إسناده ضعيف لضعف عبيد بن إسحاق العطار والقاسم بن محمد بن عبد الله بن محمد بن عقيل
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں