الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
188. بَابٌ فَدَخَلَ فِيهِ " .
نماز کا آغاز کس چیز سے کیا جائے؟
اطراف الحدیث — مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد حدیث نمبر 2615 (کل: 2 مقامات، 2 کتب)
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد: 2615
المعجم الکبیر للطبرانی: 6920
حدیث نمبر: 2615
وَعَنْ سَمُرَةَ بْنِ جُنْدُبٍ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - كَانَ يَقُولُ لَنَا:" إِذَا صَلَّى أَحَدُكُمْ فَلْيَقُلْ: اللَّهُمَّ بَاعِدْ بَيْنِي وَبَيْنَ خَطَايَايَ كَمَا بَاعَدْتَ بَيْنَ الْمَشْرِقِ وَالْمَغْرِبِ، اللَّهُمَّ أَعُوذُ بِكَ أَنْ تَصُدَّ عَنِّي وَجْهَكَ يَوْمَ الْقِيَامَةِ، اللَّهُمَّ نَقِّنِي مِنْ خَطَايَايَ كَمَا يُنَقَّى الثَّوْبُ الْأَبْيَضُ مِنَ الدَّنَسِ، اللَّهُمَّ أَحْيِنِي مُسْلِمًا وَأَمِتْنِي مُسْلِمًا".
رَوَاهُ الْبَزَّارُ وَالطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ وَإِسْنَادُهُ ضَعِيفٌ.
رَوَاهُ الْبَزَّارُ وَالطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ وَإِسْنَادُهُ ضَعِيفٌ.
سیدنا سمرہ بن جندب رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم ہم سے یہ فرماتے تھے: جب کوئی شخص نماز ادا کرے تو وہ یہ پڑھے: ”اے اللہ! میرے اور میری خطاؤں کے درمیان اتنا فاصلہ رکھ دے جتنا تو نے مشرق اور مغرب کے درمیان فاصلہ رکھا ہے اے اللہ! میں اس بات سے تیری پناہ مانگتا ہوں کہ قیامت کے دن تو مجھ سے اپنا کرم روک لے اے اللہ! مجھے میری خطاؤں سے اس طرح پاک کر دے جس طرح سفید کپڑے کو میل سے صاف کیا جاتا ہے اے اللہ! تو مسلمان ہونے کے عالم میں مجھ کو زندہ رکھنا اور مسلمان ہونے کے عالم میں مجھے موت دینا“۔
یہ روایت امام بزار نے اور امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہے، اور اس کی سند ”ضعیف“ ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الصلاة/حدیث: 2615]
یہ روایت امام بزار نے اور امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہے، اور اس کی سند ”ضعیف“ ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الصلاة/حدیث: 2615]
تخریج الحدیث: «أخرجه المعجم الكبير للطبراني برقم: 7048»
الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف۔
حدیث نمبر: 6920
حَدَّثَنَا عَلِيُّ بْنُ عَبْدِ الْعَزِيزِ ، ثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ أَبِي نُعَيْمٍ الْوَاسِطِيُّ ، ثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ يَزِيدَ ، ثَنَا إِسْمَاعِيلُ بْنُ مُسْلِمٍ ، عَنِ الْحَسَنِ ، عَنْ سَمُرَةَ بْنِ جُنْدُبٍ ، قَالَ: كَانَ رَسُولُ اللهِ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ- يَقُولُ: اللَّهُمَّ بَاعِدْنِي مِنْ ذُنُوبِي كَمَا بَاعَدْتَ بَيْنَ الْمَشْرِقِ وَالْمَغْرِبِ، وَنَقِّنِي مِنْ خَطِيئَتِي كَمَا نَقَّيْتَ الثَّوْبَ الْأَبْيَضَ مِنَ الدَّنَسِ.
سیدنا سمرہ بن جندب رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں: رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم یہ دعا فرماتے تھے: ”اے اللہ! مجھے میرے گناہوں سے اتنا دور کر دے جتنا تو نے مشرق اور مغرب کے درمیان دوری رکھی ہے، اور مجھے میری خطاؤں سے اس طرح پاک کر دے جیسے سفید کپڑا میل کچیل سے پاک کیا جاتا ہے۔“ [المعجم الكبير للطبراني/باب السين/حدیث: 6920]
تخریج الحدیث: «المعجم الكبير للطبراني (مطبوعہ): جلد 7، صفحہ 228، حدیث 6950»