🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں نمبر سے تلاش کل احادیث (18776)
حدیث نمبر لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
107. بَابُ تَلْقِينِ الْمَيِّتِ بَعْدَ دَفْنِهِ .
میت کو دفن کرنے کے بعد میت کو تلقین کرنا
اطراف الحدیث — مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد حدیث نمبر 4248 (کل: 3 مقامات، 2 کتب)
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد: 4248، 3918
المعجم الکبیر للطبرانی: 7948
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 4248
عَنْ سَعِيدِ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ الْأَوَدِيِّ قَالَ: شَهِدْتُ أَبَا أُمَامَةَ، وَهُوَ فِي النَّزْعِ فَقَالَ: إِذَا أَنَا مِتُّ فَاصْنَعُوا بِي كَمَا أَمَرَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ [ أَنْ نَصْنَعَ بِمَوْتَانَا، أَمَرَنَا رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ ] فَقَالَ:" إِذَا مَاتَ أَحَدٌ مِنْ إِخْوَانِكُمْ فَسَوَّيْتُمُ التُّرَابَ عَلَى قَبْرِهِ فَلْيَقُمْ أَحَدُكُمْ عَلَى رَأْسِ قَبْرِهِ، ثُمَّ لِيَقُلْ: يَا فُلَانُ بْنَ فُلَانَةَ. فَإِنَّهُ يَسْمَعُهُ وَلَا يُجِيبُ. ثُمَّ يَقُولُ: يَا فُلَانُ بْنَ فُلَانَةَ. فَإِنَّهُ يَسْتَوِي قَاعِدًا. ثُمَّ يَقُولُ: يَا فُلَانُ بْنَ فُلَانَةَ. فَإِنَّهُ يَقُولُ: أَرْشِدْنَا رَحِمَكَ اللَّهُ - وَلَكِنْ لَا تَشْعُرُونَ - فَلْيَقُلْ: اذْكُرْ مَا خَرَجْتَ عَلَيْهِ مِنَ الدُّنْيَا شَهَادَةَ أَنْ لَا إِلَهَ إِلَّا اللَّهُ وَأَنَّ مُحَمَّدًا عَبْدُهُ وَرَسُولُهُ، وَأَنَّكَ رَضِيتَ بِاللَّهِ، رَبًّا وَبِالْإِسْلَامِ دِينًا، وَبِمُحَمَّدٍ نَبِيًّا، وَبِالْقُرْآنِ إِمَامًا، فَإِنَّ مُنْكَرًا وَنَكِيرًا يَأْخُذُ كُلُّ وَاحِدٍ مِنْهُمَا بِيَدِ صَاحِبِهِ، وَيَقُولُ: انْطَلِقْ بِنَا مَا نَقْعُدُ عِنْدَ مَنْ لُقِّنَ حُجَّتَهُ، فَيَكُونُ اللَّهُ حَجِيجَهُ دُونَهُمَا". [ فَـ ] قَالَ رَجُلٌ: يَا رَسُولَ اللَّهِ، فَإِنْ لَمْ يَعْرِفْ أُمَّهُ؟ قَالَ:" فَيَنْسِبُهُ إِلَى حَوَّاءَ: يَا فُلَانُ بْنَ حَوَّاءَ".
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ، وَفِي إِسْنَادِهِ جَمَاعَةٌ لَمْ أَعْرِفْهُمْ.
سعید بن عبداللہ اودی بیان کرتے ہیں: میں سیدنا ابوامامہ رضی اللہ عنہ کے پاس موجود تھا، وہ نزع کے عالم میں تھے، انہوں نے ارشاد فرمایا: جب میں مر جاؤں، تو تم میرے ساتھ اُسی طرح کرنا، جس طرح اللہ کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم نے یہ حکم دیا تھا کہ ہم اپنے مرحومین کے ساتھ کیا کریں، اللہ کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم نے ہمیں یہ حکم دیتے ہوئے ارشاد فرمایا تھا: ”جب تمہارے بھائیوں میں سے کوئی ایک انتقال کر جائے اور تم اُس کی قبر پر مٹی کو برابر کر دو، تو تم میں سے کوئی ایک شخص اس کی قبر کے سرہانے کھڑا ہو، اور پھر یہ کہے: اے فلاں بن فلانہ! کیونکہ وہ مردہ اسے سن رہا ہو گا، اور اسے جواب نہیں دے سکتا ہو گا، پھر وہ شخص یہ کہے: اے فلاں بن فلانہ! تو وہ مردہ سیدھا ہو کر بیٹھ جائے گا، پھر وہ شخص یہ کہے: اے فلاں بن فلانہ! تو مردہ کہے گا: تم ہماری رہنمائی کرو! اللہ تعالیٰ تم پر رحم کرے (نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:) لیکن تم لوگوں کو اُس کا شعور نہیں ہو گا، پھر آدمی کو یہ کہنا چاہیے: تم اس چیز کو یاد کرو! جس چیز پر تم دنیا سے رخصت ہوئے تھے، اور وہ اس بات کی گواہی ہے کہ اللہ تعالیٰ کے علاوہ اور کوئی معبود نہیں ہے، اور سیدنا محمد صلی اللہ علیہ وسلم اس کے بندے اور اس کے رسول ہیں، اور تم اللہ تعالیٰ کے پروردگار ہونے، اسلام کے دین ہونے اور سیدنا محمد صلی اللہ علیہ وسلم کے نبی ہونے اور قرآن کے امام ہونے سے راضی تھے (یعنی اُن پر ایمان رکھتے تھے)۔ (نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم ارشاد فرماتے ہیں) تو منکر اور نکیر میں سے ہر ایک اپنے ساتھی کا ہاتھ پکڑ لیتا ہے، اور یہ کہتا ہے: اب ہم چلتے ہیں، ہم ایسے شخص کے پاس نہیں بیٹھیں گے، جس کی حجت کی اُسے تلقین کر دی گئی ہو، تو اللہ تعالیٰ ان دونوں سے پہلے حجت عطا کرنے والا ہوتا ہے، ایک صاحب نے عرض کی: یا رسول اللہ! اگر آدمی اس کی ماں کا نام نہ جانتا ہو، تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: تو پھر وہ اُس کی نسبت سیدہ حواء رضی اللہ عنہا کی طرف کر دے اور یہ کہے: اے فلاں بن حواء!
یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہے۔ اس کی سند میں ایک جماعت ایسی ہے، جن میں سے واقف نہیں ہوں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الجنائز/حدیث: 4248]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (7979)، أخرجه المعجم الكبير للطبراني برقم: 7979»

الحكم على الحديث:
إسناده ضعیف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 3918
وَعَنْ سَعِيدِ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ الْأَوْدِيِّ قَالَ: شَهِدْتُ أَبَا أُمَامَةَ الْبَاهِلِيَّ وَهُوَ فِي النَّزْعِ فَقَالَ: إِذَا أَنَا مِتُّ فَاصْنَعُوا بِي كَمَا أَمَرَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -، فَقَالَ:" إِذَا مَاتَ أَحَدٌ مِنْ إِخْوَانِكُمْ فَسَوَّيْتُمُ التُّرَابَ عَلَيْهِ فَلْيَقُمْ أَحَدُكُمْ عَلَى رَأْسِ قَبْرِهِ ثُمَّ لْيَقُلْ: يَا فُلَانُ بْنَ فُلَانِ ابْنَ فُلَانَةٍ فَإِنَّهُ يَسْمَعُ وَلَا يُجِيبُ ثُمَّ يَقُولُ: يَا فُلَانُ ابْنَ فُلَانَةٍ، فَإِنَّهُ يَسْتَوِي قَاعِدًا ثُمَّ يَقُولُ: يَا فُلَانُ ابْنَ فُلَانَةٍ، فَإِنَّهُ يَقُولُ: أَرْشِدْنَا رَحِمَكَ اللَّهُ، وَلَكِنْ لَا تَشْعُرُونَ فَلْيَقُلْ: اذْكُرْ مَا خَرَجْتَ عَلَيْهِ مِنَ الدُّنْيَا شَهَادَةَ أَنْ لَا إِلَهَ إِلَّا اللَّهُ وَأَنَّ مُحَمَّدًا عَبْدُهُ وَرَسُولُهُ وَأَنَّكَ رَضِيتَ بِاللَّهِ رِبًّا وَبِالْإِسْلَامِ دِينًا وَبِمُحَمَّدٍ نَبِيًّا وَبِالْقُرْآنِ إِمَامًا، فَإِنَّ مُنْكِرًا وَنَكِيرًا يَأْخُذُ كُلُّ وَاحِدٍ مِنْهُمَا بِيَدِ صَاحِبِهِ وَيَقُولُ: انْطَلِقْ بِنَا مَا نَقْعُدُ عِنْدَ مَنْ لُقِّنَ حُجَّتَهُ فَيَكُونُ اللَّهُ حَجِيجَهُ دُونَهُمَا" قَالَ رَجُلٌ: يَا رَسُولَ اللَّهِ فَإِنْ لَمْ يَعْرِفْ أُمَّهُ؟ قَالَ:" فَيَنْسُبُهُ إِلَى حَوَّاءَ يَا فُلَانُ بْنَ حَوَّاءَ".
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ، وَفِيهِ مَنْ لَمْ أَعْرِفْهُ، جَمَاعَةٌ.
سعید بن عبداللہ اودی بیان کرتے ہیں: میں سیدنا ابوامامہ باہلی رضی اللہ عنہ کے پاس موجود تھا ان پر نزع کا عالم طاری تھا انہوں نے ارشاد فرمایا: جب میں مر جاؤں تو میرے ساتھ ویسا کرنا جس طرح نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے حکم دیا تھا آپ نے ارشاد فرمایا تھا: ”جب تمہارے بھائیوں میں سے کوئی ایک انتقال کر جائے تو تم اس پر مٹی برابر کرنا اور تم میں سے کوئی ایک شخص اس کی قبر کے سرہانے کھڑا ہو کر یہ کہے اے فلاں بن فلاں اے فلانہ کے صاحبزادے! کیونکہ وہ شخص سنتا ہے، لیکن جواب نہیں دیتا پھر وہ شخص یہ کہے: اے فلاں بن فلانہ تو وہ سیدھا ہو کر بیٹھ جائے گا پھر وہ کہے اے فلاں بن فلانہ تو وہ (مرنے والا) کہتا ہے: ہماری رہنمائی کرو اللہ تعالیٰ تم پر رحم کرے، لیکن تم لوگوں کو اس کا شعور نہیں ہو گا اس وقت آدمی یہ کہے گا: تم اس چیز کو یاد کرو جس پر تم دنیا سے نکلتے وقت تھے، اور وہ اس بات کی گواہی دینا ہے کہ اللہ تعالیٰ کے علاوہ اور کوئی معبود نہیں ہے، اور سیدنا محمد صلی اللہ علیہ وسلم اس کے بندے اور اس کے رسول ہیں اور تم اللہ تعالیٰ کے پروردگار ہونے اور اسلام کے دین ہونے سیدنا محمد صلی اللہ علیہ وسلم کے نبی ہونے قرآن کے امام ہونے سے راضی تھے (نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم فرماتے ہیں:) تو منکر نکیر میں سے ہر ایک اپنے ساتھی کے ہاتھ کو پکڑتا ہے، اور یہ کہتا ہے تم ہمارے ساتھ چلو! ہم ایسے شخص کے پاس نہیں بیٹھیں گے، جس کی حجت کی اسے تلقین کر دی گئی ہو اور منکر نکیر سے پہلے اللہ تعالی اس کی طرف سے حجت کی تلقین کرنے والا ہو، ایک صاحب نے عرض کی: یا رسول اللہ! اگر آدمی اس شخص کی ماں کے نام سے واقف نہ ہو؟ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: تو پھر آدمی اس کی نسبت سیدہ حواء رضی اللہ عنہا کی طرف کر دے اور یہ کہے: اے فلاں بن حواء۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہے۔ اس کی سند میں راویوں کی ایک جماعت ایسی ہے، جن میں واقف نہیں ہوں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الجنائز/حدیث: 3918]
تخریج الحدیث: «أخرجه المعجم الكبير للطبراني برقم: 7979»

الحكم على الحديث:
إسناده ضعیف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 7948
حَدَّثَنَا أَبُو عَقِيلٍ أَنَسُ بْنُ سَلْمٍ الْخَوْلَانِيُّ ، ثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ بْنِ الْعَلَاءِ الْحِمْصِيُّ ، ثَنَا إِسْمَاعِيلُ بْنُ عَيَّاشٍ ، ثَنَا عَبْدُ اللهِ بْنُ مُحَمَّدٍ الْقُرَشِيُّ ، عَنْ يَحْيَى بْنِ أَبِي كَثِيرٍ ، عَنْ سَعِيدِ بْنِ عَبْدِ اللهِ الْأَوْدِيِّ ، قَالَ: شَهِدْتُ أَبَا أُمَامَةَ وَهُوَ فِي النَّزْعِ، فَقَالَ: إِذَا أَنَا مُتُّ، فَاصْنَعُوا بِي كَمَا أَمَرَنَا رَسُولُ اللهِ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - أَنْ نَصْنَعَ بِمَوْتَانَا، أَمَرَنَا رَسُولُ اللهِ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فَقَالَ: إِذَا مَاتَ أَحَدٌ مِنْ إِخْوَانِكُمْ، فَسَوَّيْتُمِ التُّرَابَ عَلَى قَبْرِهِ، فَلْيَقُمْ أَحَدُكُمْ عَلَى رَأْسِ قَبْرِهِ، ثُمَّ لِيَقُلْ: يَا فُلَانُ بْنَ فُلَانَةَ، فَإِنَّهُ يَسْمَعُهُ وَلَا يُجِيبُ، ثُمَّ يَقُولُ: يَا فُلَانُ بْنَ فُلَانَةَ، فَإِنَّهُ يَسْتَوِي قَاعِدًا، ثُمَّ يَقُولُ: يَا فُلَانُ بْنَ فُلَانَةَ، فَإِنَّهُ يَقُولُ: أَرْشِدْنَا رَحِمَكَ اللهُ، وَلَكِنْ لَا تَشْعُرُونَ. فَلْيَقُلِ: اذْكُرْ مَا خَرَجْتَ عَلَيْهِ مِنَ الدُّنْيَا شَهَادَةَ أَنْ لَا إِلَهَ إِلَّا اللهُ، وَأَنَّ مُحَمَّدًا عَبْدُهُ وَرَسُولُهُ، وَأَنَّكَ رَضِيتَ بِاللهِ رَبًّا، وَبِالْإِسْلَامِ دِينًا، وَبِمُحَمَّدٍ نَبِيًّا، وَبِالْقُرْآنِ إِمَامًا، فَإِنَّ مُنْكَرًا وَنَكِيرًا يَأْخُذُ وَاحِدٌ مِنْهُمَا بِيَدِ صَاحِبِهِ وَيَقُولُ: انْطَلِقْ بِنَا مَا نَقْعُدُ عِنْدَ مَنْ قَدْ لُقِّنَ حُجَّتَهُ، فَيَكُونُ اللهُ حَجِيجَهُ دُونَهُمَا ". فَقَالَ رَجُلٌ: يَا رَسُولَ اللهِ، فَإِنْ لَمْ يَعْرِفْ أُمَّهُ؟ قَالَ: " فَيَنْسُبُهُ إِلَى حَوَّاءَ ، يَا فُلَانُ بْنَ حَوَّاءَ.
سعید بن عبداللہ اودی کہتے ہیں: میں سیدنا ابوامامہ رضی اللہ عنہ کی نزع کی حالت میں حاضر تھا، تو انہوں نے فرمایا: جب میں مر جاؤں تو میرے ساتھ ویسا ہی کرنا جیسا رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ہمیں اپنے مُردوں کے ساتھ کرنے کا حکم دیا تھا۔ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ہمیں حکم دیتے ہوئے فرمایا: ”جب تم میں سے کسی کا کوئی بھائی مر جائے اور تم اس کی قبر پر مٹی برابر کر دو، تو تم میں سے کوئی اس کی قبر کے سرہانے کھڑا ہو کر کہے: اے فلاں بن فلانہ! تو وہ سنتا ہے مگر جواب نہیں دیتا، پھر وہ کہے: اے فلاں بن فلانہ! تو وہ سیدھا بیٹھ جاتا ہے، پھر وہ کہے: اے فلاں بن فلانہ! تو وہ کہتا ہے: ہمیں راہنمائی دو، اللہ تم پر رحم کرے، لیکن تمہیں اس کا شعور نہیں ہوتا۔ تو وہ کہے: اس بات کو یاد کرو جس پر تم دنیا سے نکلے، یعنی اس بات کی گواہی کہ اللہ کے سوا کوئی معبود نہیں اور محمد صلی اللہ علیہ وسلم اس کے بندے اور رسول ہیں، اور یہ کہ تم اللہ کے رب ہونے، اسلام کے دین ہونے، محمد صلی اللہ علیہ وسلم کے نبی ہونے اور قرآن کے امام ہونے پر راضی ہو، پس منکر اور نکیر (فرشتے) ان میں سے ایک اپنے ساتھی کا ہاتھ پکڑ کر کہے گا: چلو، ہم اس شخص کے پاس نہیں بیٹھیں گے جسے اپنی دلیل سکھا دی گئی ہے، تو اللہ ہی ان دونوں کی بجائے اس کی طرف سے حجت والا ہوگا۔“ ایک آدمی نے عرض کیا: اے اللہ کے رسول! اگر اسے اپنی ماں کا علم نہ ہو (تو اسے کس کی طرف منسوب کیا جائے)؟ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”اسے حوا علیہا السلام کی طرف منسوب کیا جائے گا: اے فلاں ابن حوا۔“ [المعجم الكبير للطبراني/باب الصاد/حدیث: 7948]
تخریج الحدیث: «المعجم الكبير للطبراني (مطبوعہ): جلد 8، صفحہ 249، حدیث 7979»

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں