🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں نمبر سے تلاش کل احادیث (18776)
حدیث نمبر لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
51. بَابٌ فِي صِيَامِ عَاشُورَاءَ .
عاشوراء کے روزے کا بیان
اطراف الحدیث — مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد حدیث نمبر 5125 (کل: 2 مقامات، 2 کتب)
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد: 5125
المعجم الکبیر للطبرانی: 12372
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 5125
وَعَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ قَالَ: صَلَّى رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ الْفَجْرَ يَوْمَ عَاشُورَاءَ فَلَمَّا انْصَرَفَ قَالَ:" مَنْ كَانَ مِنْكُمْ أَصْبَحَ صَائِمًا فَلْيُتِمَّ صَوْمَهُ وَمَنْ لَمْ يُصْبِحْ صَائِمًا فَلَا يَأْكُلْ شَيْئًا فَإِنَّ هَذَا الْيَوْمَ يَوْمُ عَاشُورَاءَ".
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ، وَفِيهِ حَكِيمُ بْنُ جُبَيْرٍ قَالَ أَبُو زُرْعَةَ: مَحَلُّهُ الصِّدْقُ إِنْ شَاءَ اللَّهُ، وَفِيهِ كَلَامٌ كَثِيرٌ، وَقَدْ نُسِبَ إِلَى الْكَذِبِ.
سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے عاشوراء کے دن فجر کی نماز ادا کی جب آپ نماز پڑھ کر فارغ ہوئے تو آپ نے ارشاد فرمایا: ”تم میں سے جس شخص نے روزہ رکھا ہوا ہے وہ اپنا روزہ مکمل کرے اور جس شخص نے روزہ نہیں رکھا ہوا تو اب وہ کچھ نہ کھائے کیونکہ آج عاشوراء کا دن ہے“۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہے۔ اس کی سند میں ایک راوی حکیم بن جبیر ہے ابوزرعہ کہتے ہیں: اگر اللہ نے چاہا تو اس کا محل صدق ہو گا اس کے بارے میں بہت زیادہ کلام کیا گیا ہے، اور اس کی نسبت کی جھوٹ کی طرف کی گئی ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الصيام/حدیث: 5125]
تخریج الحدیث: «أخرجه المعجم الكبير للطبراني برقم: 12425»

الحكم على الحديث:
ضعیف جداً
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 12372
حَدَّثَنَا الْحَسَنُ بْنُ غُلَيْبٍ الْمِصْرِيُّ ، ثَنَا يَحْيَى بْنُ سُلَيْمَانَ الْجُعْفِيُّ ، ثَنَا يَحْيَى بْنُ يَمَانٍ ، ثَنَا سُفْيَانُ ، عَنْ حَكِيمِ بْنِ جُبَيْرٍ ، عَنْ سَعِيدِ بْنِ جُبَيْرٍ ، عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ قَالَ صَلَّى رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ الْفَجْرَ يَوْمَ عَاشُورَاءَ فَلَمَّا انْصَرَفَ قَالَ: مَنْ كَانَ أَصْبَحَ مِنْكُمْ صَائِمًا فَلْيُتِمَّ صَوْمَهُ، وَمَنْ لَمْ يُصْبِحْ صَائِمًا، فَلَا يَأْكُلَنَّ شَيْئًا، فَإِنَّ هَذَا يَوْمٌ نُصِرَ فِيهِ مُوسَى عَلَى فِرْعَوْنَ ، فَصَامَتْهُ الْيَهُودُ شُكْرًا فَنَحْنُ أَحَقُّ بِالشُّكْرِ.
سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے عاشورہ کے دن نمازِ فجر پڑھی، جب فارغ ہوئے تو فرمایا: ”جو تم میں سے آج روزے کی حالت میں صبح کرے وہ اپنا روزہ مکمل کرے، اور جو روزے کے بغیر صبح کرے وہ کچھ بھی نہ کھائے، کیونکہ یہ وہ دن ہے جس میں موسیٰ علیہ السلام کو فرعون پر فتح دی گئی، تو یہود نے شکرانے کے طور پر اس کا روزہ رکھا، اور ہم شکر ادا کرنے کے زیادہ حق دار ہیں۔“ [المعجم الكبير للطبراني/باب العين/حدیث: 12372]
تخریج الحدیث: «المعجم الكبير للطبراني (مطبوعہ): جلد 12، صفحہ 44، حدیث 12425»

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں