🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں نمبر سے تلاش کل احادیث (18776)
حدیث نمبر لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
61. بَابُ التَّسْعِيرِ .
نرخ مقرر کرنا
اطراف الحدیث — مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد حدیث نمبر 6469 (کل: 2 مقامات، 2 کتب)
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد: 6469
معجم صغیر للطبرانی : 542
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 6469
وَعَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ قَالَ: غَلَا السِّعْرُ عَلَى عَهْدِ رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فَقَالُوا: يَا رَسُولَ اللَّهِ، سَعِّرْ لَنَا فَقَالَ:" إِنَّ اللَّهَ تَعَالَى هُوَ الْمُسَعِّرُ الْقَابِضُ الْبَاسِطُ، وَإِنِّي لَأَرْجُو أَنْ أَلْقَى اللَّهَ وَلَيْسَ أَحَدٌ مِنْكُمْ يَطْلُبُنِي بِمَظْلَمَةٍ فِي عِرْضٍ، وَلَا مَالٍ".
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الصَّغِيرِ، وَفِيهِ عَلِيُّ بْنُ يُونُسَ، وَهُوَ ضَعِيفٌ.
سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے زمانہ اقدس میں قیمتیں زیادہ ہو گئیں لوگوں نے عرض کی: یا رسول اللہ! آپ ہمارے لئے قیمتیں مقرر کر دیں نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: بے شک اللہ تعالی قیمتیں مقرر کرنے والا ہے تنگی کا شکار کرنے والا ہے اور کشادگی عطا کرنے والا ہے مجھے یہ امید ہے کہ جب میں اللہ تعالیٰ کی بارگاہ میں حاضر ہوؤں گا، تو تم میں سے کسی ایک نے عزت یا مال کے حوالے سے کسی زیادتی کی وجہ سے مجھ سے کوئی مطالبہ نہیں کرنا ہو گا۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم صغیر میں نقل کی ہے اس کی سند میں ایک راوی علی بن یونس ہے اور وہ ضعیف ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب البيوع/حدیث: 6469]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الصغير (780)، أخرجه المعجم الصغير للطبراني برقم: 748»

الحكم على الحديث:
إسناده ضعیف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 542
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ يَزِيدَ بْنِ عَبْدِ الْوَارِثِ، حَدَّثَنَا يَحْيَى بْنُ صَالِحٍ الْوُحَاظِيُّ ، حَدَّثَنَا عِيسَى بْنُ يُونُسَ ، عَنِ الأَعْمَشِ ، عَنْ سَالِمِ بْنِ أَبِي الْجَعْدِ ، عَنْ كُرَيْبٍ ، عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ ، قَالَ: غَلا السِّعْرُ عَلَى عَهْدِ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَآلِهِ وَسَلَّمَ، فَقَالُوا: يَا رَسُولَ اللَّهِ،" سَعِّرْ لَنَا، فَقَالَ: إِنَّ اللَّهَ هُوَ الْمُسَعِّرُ الْقَابِضُ الْبَاسِطُ، وَإِنِّي لأَرْجُو أَنْ أَلْقَى اللَّهَ عَزَّ وَجَلَّ وَلَيْسَ أَحَدٌ مِنْكُمْ يَطْلُبُنِي بِمَظْلِمَةٍ فِي عَرَضٍ وَلا مَالٍ"، لَمْ يَرْوِهِ عَنِ الأَعْمَشِ، إِلا عِيسَى، تَفَرَّدَ بِهِ يَحْيَى
سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہما کہتے ہیں: رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے زمانے میں بھاؤ اور قیمتیں بہت بڑھ گئیں، صحابہ رضی اللہ عنہم نے کہا: یا رسول اللہ! ہمارے لیے بھاؤ مقرر فرما دیں، تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”اللہ تعالیٰ خود بھاؤ مقرر کرنے والا ہے، وہ ہر چیز کو اپنے کنٹرول میں بھی کرتا ہے اور اسے کھولتا بھی ہے، اور مجھے امید ہے کہ میں جب اللہ تعالیٰ کو ملوں گا تو کسی پر کوئی ظلم و زیادتی میرے ذمہ نہ ہو گی جو وہ اپنی عزت یا مال کے عوض مجھ سے مطالبہ کرے۔“ [معجم صغير للطبراني/كتاب البيوع/حدیث: 542]
تخریج الحدیث: «إسناده ضعيف، انفرد به المصنف من هذا الطريق
قال الهيثمي: وفيه علي بن يونس وهو ضعيف، مجمع الزوائد ومنبع الفوائد: (4 / 99)
[وله شواهد من حديث أنس بن مالك، أخرجه أبو داود فى «سننه» برقم: 3451، والترمذي فى «جامعه» برقم: 1314، وابن ماجه فى «سننه» برقم: 2200، قال الشيخ الألباني: صحيح، وأحمد فى «مسنده» برقم: 12786»

الحكم على الحديث:
إسناده ضعيف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں