🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں نمبر سے تلاش کل احادیث (18776)
حدیث نمبر لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
28. بَابُ لُزُومِ الْجَمَاعَةِ وَالنَّهْيِ عَنِ الْخُرُوجِ عَنِ الْأُمَّةِ وَقِتَالِهِمْ .
جماعت کے ساتھ رہنا، امت سے خروج اور ان سے جنگ کرنے کی ممانعت
اطراف الحدیث — مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد حدیث نمبر 9140 (کل: 4 مقامات، 4 کتب)
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد: 9140
سنن ترمذی: 2165
المستدرک علی الصحیحین: 392
المعجم الاوسط: 7249
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 9140
وَعَنِ ابْنِ عُمَرَ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" احْفَظُونِي فِي أَصْحَابِي، ثُمَّ الَّذِينَ يَلُونَهُمْ، ثُمَّ الَّذِينَ يَلُونَهُمْ، ثُمَّ يَظْهَرُ الْكَذِبُ، حَتَّى يَشْهَدَ الرَّجُلُ قَبْلَ أَنْ يُسْتَشْهَدَ، وَحَتَّى يَحْلِفَ قَبْلَ أَنْ يُسْتَحْلَفَ، وَيَبْذُلَ نَفْسَهُ بِخَطْبِ الزُّورِ، فَمَنْ سَرَّهُ بُحْبُوحَةُ الْجَنَّةِ فَلْيَلْزَمِ الْجَمَاعَةَ، فَإِنَّ يَدَ اللَّهِ عَلَى الْجَمَاعَةِ، وَإِنَّ الشَّيْطَانَ مَعَ الْوَاحِدِ وَهُوَ مِنَ الِاثْنَيْنِ أَبْعَدُ، وَلَا يَخْلُوَنَّ رَجُلٌ بِامْرَأَةٍ فَإِنَّ ثَالِثَهُمَا الشَّيْطَانُ، وَمَنْ سَاءَتْهُ سَيِّئَتُهُ وَسَرَّتْهُ حَسَنَتُهُ فَهُوَ مُؤْمِنٌ".
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ، وَفِيهِ (عَبْدُ اللَّهِ بْنُ) إِبْرَاهِيمَ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ خَالِدٍ الْمِصِّيصِيُّ، وَهُوَ مَتْرُوكٌ.
وَقَدْ تَقَدَّمَتْ أَحَادِيثُ فِي الْبَابِ قَبْلَهُ.
سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما روایت کرتے ہیں۔ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”میری وجہ سے میرے اصحاب کا دھیان رکھنا پھر ان کے بعد والے لوگ ہیں پھر ان کے بعد والے لوگ ہیں پھر جھوٹ ظاہر ہو گا پھر کسی شخص سے گواہی نہیں مانگی گئی ہو گی لیکن وہ پھر بھی گواہی دے گا، اور کسی شخص سے حلف نہیں مانگا گیا ہو گا، لیکن وہ پھر بھی حلف اٹھا لے گا وہ جھوٹ کے بیان کے عوض میں اپنے آپ کو خرچ کرے گا، جو شخص جنت کے درمیان میں رہنا چاہتا ہو وہ جماعت کے ساتھ رہے، کیونکہ اللہ تعالیٰ کا دست رحمت جماعت پر ہے، اور شیطان ایک شخص کے ساتھ ہوتا ہے، اور وہ دو سے زیادہ دور ہوتا ہے، اور کوئی مرد کسی (اجنبی) عورت کے ساتھ تنہائی میں نہ ہو کیونکہ ان دونوں کے ساتھ تیسرا شیطان ہو گا، اور جس شخص کو اپنی برائی بری لگے، اور اچھائی اچھی لگے وہ مومن ہے“۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے۔ اس کی سند میں ایک راوی عبداللہ بن ابراہیم بن عبداللہ بن خالد مصیصی ہے، اور وہ متروک ہے اس سے پہلے والے باب میں اس نوعیت کی احادیث گزر چکی ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الخلافة/حدیث: 9140]
تخریج الحدیث: «أخرجه المعجم الأوسط للطبراني برقم: 7245، وأخرجه شرح السنة برقم: 2253»

الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 2165
حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ مَنِيعٍ، حَدَّثَنَا النَّضْرُ بْنُ إِسْمَاعِيل أَبُو الْمُغِيرَةِ، عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ سُوقَةَ، عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ دِينَارٍ، عَنِ ابْنِ عُمَرَ، قَالَ: خَطَبَنَا عُمَرُ بِالْجَابِيَةِ، فَقَالَ: يَا أَيُّهَا النَّاسُ، إِنِّي قُمْتُ فِيكُمْ كَمَقَامِ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فِينَا، فَقَالَ: " أُوصِيكُمْ بِأَصْحَابِي، ثُمَّ الَّذِينَ يَلُونَهُمْ، ثُمَّ الَّذِينَ يَلُونَهُمْ، ثُمَّ يَفْشُو الْكَذِبُ، حَتَّى يَحْلِفَ الرَّجُلُ وَلَا يُسْتَحْلَفُ وَيَشْهَدَ الشَّاهِدُ وَلَا يُسْتَشْهَدُ، أَلَا لَا يَخْلُوَنَّ رَجُلٌ بِامْرَأَةٍ إِلَّا كَانَ ثَالِثَهُمَا الشَّيْطَانُ، عَلَيْكُمْ بِالْجَمَاعَةِ وَإِيَّاكُمْ وَالْفُرْقَةَ فَإِنَّ الشَّيْطَانَ مَعَ الْوَاحِدِ وَهُوَ مِنَ الِاثْنَيْنِ أَبْعَدُ، مَنْ أَرَادَ بُحْبُوحَةَ الْجَنَّةِ فَلْيَلْزَمْ الْجَمَاعَةَ، مَنْ سَرَّتْهُ حَسَنَتُهُ وَسَاءَتْهُ سَيِّئَتُهُ فَذَلِكَ الْمُؤْمِنُ "، قَالَ أَبُو عِيسَى: هَذَا حَدِيثٌ حَسَنٌ صَحِيحٌ غَرِيبٌ مِنْ هَذَا الْوَجْهِ، وَقَدْ رَوَاهُ ابْنُ الْمُبَارَكِ، عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ سُوقَةَ، وَقَدْ رُوِيَ هَذَا الْحَدِيثُ مِنْ غَيْرِ وَجْهٍ، عَنْ عُمَرَ، عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ.
عبداللہ بن عمر رضی الله عنہما کہتے ہیں کہ مقام جابیہ میں (میرے والد) عمر رضی الله عنہ ہمارے درمیان خطبہ دینے کے لیے کھڑے ہوئے، انہوں نے کہا: لوگو! میں تمہارے درمیان اسی طرح (خطبہ دینے کے لیے) کھڑا ہوا ہوں جیسے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم ہمارے درمیان کھڑے ہوتے تھے، آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”میں تمہیں اپنے صحابہ کی پیروی کی وصیت کرتا ہوں، پھر ان کے بعد آنے والوں (یعنی تابعین) کی پھر ان کے بعد آنے والوں (یعنی تبع تابعین) کی، پھر جھوٹ عام ہو جائے گا، یہاں تک کہ قسم کھلائے بغیر آدمی قسم کھائے گا اور گواہ گواہی طلب کیے جانے سے پہلے ہی گواہی دے گا، خبردار! جب بھی کوئی مرد کسی عورت کے ساتھ خلوت میں ہوتا ہے تو ان کے ساتھ تیسرا شیطان ہوتا ہے، تم لوگ جماعت کو لازم پکڑو اور پارٹی بندی سے بچو، کیونکہ شیطان اکیلے آدمی کے ساتھ رہتا ہے، دو کے ساتھ اس کا رہنا نسبۃً زیادہ دور کی بات ہے، جو شخص جنت کے درمیانی حصہ میں جانا چاہتا ہو وہ جماعت سے لازمی طور پر جڑا رہے اور جسے اپنی نیکی سے خوشی ملے اور گناہ سے غم لاحق ہو حقیقت میں وہی مومن ہے“۔
امام ترمذی کہتے ہیں:
۱- یہ حدیث اس سند سے حسن صحیح غریب ہے،
۲- اسے ابن مبارک نے بھی محمد بن سوقہ سے روایت کیا ہے،
۳- یہ حدیث کئی سندوں سے عمر کے واسطہ سے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم سے آئی ہے۔ [سنن ترمذي/كتاب الفتن عن رسول الله صلى الله عليه وسلم/حدیث: 2165]
تخریج الحدیث دارالدعوہ: «سنن ابن ماجہ/الأحکام 27 (2363) (والنسائي في الکبری) و مسند احمد (1/18، 26) (تحفة الأشراف: 10530) (صحیح) (ویأتي الإشارة إلیہ برقم: 2303)»
قال الشيخ الألباني: صحيح، ابن ماجة (2363)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 392
حدَّثَناه أبو أحمد بكر بن محمد بن أبو أحمد بكر بن محمد بن حَمْدان الصَّيرَفي بمَرْو، حدثنا إبراهيم بن هلال البُوزَنْجِرْدي، حدثنا علي بن الحسن بن شَقِيق، أخبرنا عبد الله بن المبارَك. وأخبرنا أبو إسحاق إبراهيم بن محمد بن أحمد الفقيه البخاري بنَيْسابور، حدثنا أبو الموجِّه، أخبرنا عَبْدانُ، أخبرنا عبد الله بن المبارك. وحدثنا بُكَير بن محمد الصُّوفي بمكة، حدثنا الحسن بن علي المَعمَري، حدثنا الحسن بن عيسى، أخبرنا عبد الله بن المبارك. وحدثني أبو إسحاق إبراهيم بن إسماعيل القارئُ - واللفظ له - حدثنا عثمان بن سعيد الدَّارِمي، حدثنا نُعيَم بن حمّاد، أخبرنا ابن المبارك، أخبرنا محمد بن سُوقَة، عن عبد الله بن دينار، عن ابن عمر قال: خَطَبَنا عمرُ بالجابيَةِ فقال: إني قمتُ فيكم كمَقامِ رسول الله ﷺ فينا، فقال:"أُوصِيكُم بأصحابي، ثم الذين يَلُونهم، ثم الذين يَلُونهم، ثم يَفشُو الكذبُ حتى يَحلِفَ الرجلُ ولا يُستحلَف، ويَشهَدَ ولا يُستشهَد، فمن أراد منكم بحبَحةَ الجنة فليَلزَمِ الجماعةَ، فإنَّ الشيطان مع الواحد، وهو من الاثنين أبعَدُ، ألَا لا يَخلُوَنَّ رجلٌ بامرأةٍ إلّا كان ثالثَهما الشيطانُ" قالها ثلاثًا"وعليكم بالجماعةِ، فإنَّ الشيطان مع الواحد، وهو من الاثنينِ أبعَدُ، أَلَا وَمَن سَرَّتْه حَسَنتُه وساءَتْه سيِّئتُه، فهو مؤمنٌ" (1) .
هذا حديث صحيح على شرط الشيخين، فإني لا أعلم خلافًا بين أصحاب عبد الله بن المبارك في إقامة هذا الإسناد عنه. عنه، ولم يُخرجاه. وله شاهدان عن محمد بن سُوقَة قد يُستشهَدُ بمثلهما في مثل هذا الموضع: أما الشاهد الأول:
سیدنا ابن عمر رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ سیدنا عمر بن خطاب رضی اللہ عنہ نے ”جابیہ“ کے مقام پر ہمیں خطبہ دیا اور فرمایا: میں تمہارے درمیان اسی طرح کھڑا ہوا ہوں جیسے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم ہمارے درمیان کھڑے ہوئے تھے، آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا تھا: ”میں تمہیں اپنے صحابہ کے بارے میں (بھلائی کی) وصیت کرتا ہوں، پھر ان کے بعد آنے والوں کی، پھر ان کے بعد والوں کی۔ پھر جھوٹ عام ہو جائے گا یہاں تک کہ آدمی بن پوچھے قسم کھائے گا اور بن مانگے گواہی دے گا۔ پس تم میں سے جو شخص جنت کا بہترین اور درمیانی حصہ (بحبوحہ) چاہتا ہے، وہ ”جماعت“ کو لازم پکڑ لے، کیونکہ شیطان اکیلے کے ساتھ ہوتا ہے اور دو سے دور رہتا ہے۔ خبردار! کوئی مرد کسی عورت کے ساتھ تنہائی میں نہ بیٹھے ورنہ ان میں تیسرا شیطان ہوتا ہے“ (یہ بات تین بار فرمائی) ”اور جماعت کو لازم پکڑو، کیونکہ شیطان ایک کے ساتھ ہے اور دو سے دور ہے۔ آگاہ رہو! جس کو اپنی نیکی خوش کرے اور برائی غمزدہ کرے، وہی مومن ہے۔“
یہ حدیث شیخین کی شرط پر صحیح ہے، کیونکہ عبداللہ بن مبارک کے شاگردوں میں اس اسناد کو ان سے بیان کرنے میں کوئی اختلاف نہیں، لیکن انہوں نے اسے روایت نہیں کیا۔ [المستدرك على الصحيحين/كتاب العلم/حدیث: 392]
تخریج الحدیث: «إسناده صحيح، أبو الموجِّه: هو محمد بن عمرو الفَزَاري، وعبدان: هو عبد الله بن عثمان المروزي» [ترقيم الرساله 392] [ترقيم الشركة 386]

الحكم على الحديث:
إسناده صحيح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 7249
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ رَاشِدٍ الْأَصْبَهَانِيُّ ، ثَنَا إِبْرَاهِيمُ بْنُ عَبْدِ اللهِ بْنِ خَالِدٍ الْمِصِّيصِيُّ ، نَا حَجَّاجُ بْنُ مُحَمَّدٍ ، عَنِ ابْنِ جُرَيْجٍ ، عَنِ ابْنِ أَبِي نَجِيحٍ ، عَنْ مُجَاهِدٍ ، عَنِ ابْنِ عُمَرَ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: احْفَظُونِي فِي أَصْحَابِي، ثُمَّ الَّذِينَ يَلُونَهُمْ، ثُمَّ الَّذِينَ يَلُونَهُمْ، ثُمَّ الَّذِينَ يَلُونَهُمْ، ثُمَّ يَظْهَرُ الْكَذِبُ حَتَّى يَشْهَدَ الرَّجُلُ قَبْلَ أَنْ يُسْتَشْهَدَ وَحَتَّى يَحْلِفَ قَبْلَ أَنْ يُسْتَحْلَفَ، وَيَبْذُلَ نَفْسَهُ بِخُطَبِ الزُّورِ، فَمَنْ سَرَّهُ بَحْبُوحَةُ الْجَنَّةِ فَلْيَلْزَمِ الْجَمَاعَةَ، فَإِنَّ يَدَ اللهِ عَلَى الْجَمَاعَةِ، وَإِنَّ الشَّيْطَانَ مَعَ الْوَاحِدِ، وَهُوَ مِنَ الِاثْنَيْنِ أَبَعْدُ، وَلَا يَخْلُوَنَّ رَجُلٌ بِامْرَأَةٍ، فَإِنَّ ثَالِثُهُمَا الشَّيْطَانَ، وَمَنْ سَاءَتْهُ سَيِّئَتُهُ وَسَرَّتْهُ حَسَنَتُهَ فَهُوَ مُؤْمِنٌ.
لَمْ يَرْوِ هَذَا الْحَدِيثَ عَنِ ابْنِ أَبِي نَجِيحٍ إِلَّا ابْنُ جُرَيْجٍ ، تَفَرَّدَ بِهِ: حَجَّاجُ بْنُ مُحَمَّدٍ I ".
سیدنا ابن عمر رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”میرے اصحاب کے معاملے میں میرا لحاظ رکھنا، پھر ان لوگوں کے بارے میں جو ان کے بعد آئیں گے، پھر وہ جو ان کے بعد ہوں گے، پھر وہ جو ان کے بعد ہوں گے۔ پھر جھوٹ عام ہو جائے گا یہاں تک کہ آدمی گواہی طلب کیے جانے سے پہلے ہی گواہی دے دے گا اور قسم طلب کیے جانے سے پہلے ہی قسم کھا لے گا، اور جھوٹی باتوں کے ذریعے خود کو پیش کرے گا۔ پس جسے جنت کا وسط (بہترین مقام) خوش کرے اسے چاہیے کہ جماعت کو لازم پکڑے، کیونکہ اللہ کا ہاتھ جماعت پر ہے، اور شیطان ایک کے ساتھ ہوتا ہے اور وہ دو سے زیادہ دور ہوتا ہے۔ اور کوئی مرد کسی عورت کے ساتھ ہرگز تنہائی میں نہ رہے، کیونکہ ان کا تیسرا شیطان ہوتا ہے۔ اور جسے اپنی برائی غمزدہ کرے اور اپنی نیکی خوش کرے، تو وہ مومن ہے۔“
امام طبرانی رحمہ اللہ فرماتے ہیں: ”اس حدیث کو ابن ابی نجیح سے صرف ابن جریج نے روایت کیا ہے، اور ان سے روایت کرنے میں حجاج بن محمد منفرد ہیں۔“ [المعجم الأوسط/باب الميم/حدیث: 7249]
تخریج الحدیث: «قال الهيثمي: وفيه عبد الله بن إبراهيم بن عبد الله بن خالد المصيصي وهو متروك «مجمع الزوائد ومنبع الفوائد، ج 5، ص 225» »
«أخرجه الحاكم فى «المستدرك» برقم: 390، 391، 392، 393، 394، 395، 396، والترمذي فى «جامعه» برقم: 2167، والطبراني فى «الكبير» برقم: 13623، 13624»

الحكم على الحديث:
إسناده ضعيف جدًّا، فيه عبد الله بن إبراهيم المصيصي متروك
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں