الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
صحيح الجامع الصغير وزيادته سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
1280. اللهم إني أسألك من فضلك ورحمتك فإنه لا يملكها إلا ....
اللَّهُمَّ إِنِّي أَسْأَلُكَ مِنْ فَضْلِكَ وَرَحْمَتِكَ، فَإِنَّهُ لَا يَمْلِكُهَا إِلَّا ....
اطراف الحدیث — صحيح الجامع الصغير وزيادته حدیث نمبر 1278 (کل: 2 مقامات، 2 کتب)
صحيح الجامع الصغير وزيادته: 1278
المعجم الکبیر للطبرانی: 10341
حدیث نمبر: 1278
«اللهم إني أسألك من فضلك ورحمتك فإنه لا يملكها إلا أنت»
(نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:)
” «اللَّهُمَّ إِنِّي أَسْأَلُكَ مِنْ فَضْلِكَ وَرَحْمَتِكَ، فَإِنَّهُ لَا يَمْلِكُهَا إِلَّا أَنْتَ» (ترجمہ: اے اللہ! میں تجھ سے تیرے فضل اور تیری رحمت کا سوال کرتا ہوں، کیونکہ تیرے سوا ان پر کسی کا کوئی اختیار نہیں ہے۔)“ [صحيح الجامع الصغير وزيادته/[حرف الألف] -- اللهم/حدیث: 1278]
” «اللَّهُمَّ إِنِّي أَسْأَلُكَ مِنْ فَضْلِكَ وَرَحْمَتِكَ، فَإِنَّهُ لَا يَمْلِكُهَا إِلَّا أَنْتَ» (ترجمہ: اے اللہ! میں تجھ سے تیرے فضل اور تیری رحمت کا سوال کرتا ہوں، کیونکہ تیرے سوا ان پر کسی کا کوئی اختیار نہیں ہے۔)“ [صحيح الجامع الصغير وزيادته/[حرف الألف] -- اللهم/حدیث: 1278]
تخریج الحدیث: «(صحيح) ... [طب] عن ابن مسعود. الصحيحة 1543: حل.»
قال الشيخ الألباني: صحيح
حدیث نمبر: 10341
حَدَّثَنَا عَبْدَانُ بْنُ أَحْمَدَ ، ثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ زِيَادٍ الْبُرْجُمِيُّ ، ثَنَا عُبَيْدُ اللهِ بْنُ مُوسَى ، ثَنَا مِسْعَرٌ ، عَنْ زُبَيْدٍ ، عَنْ مُرَّةَ ، عَنْ عَبْدِ اللهِ قَالَ: ضَافَ النَّبِيُّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، فَأَرْسَلَ إِلَى أَزْوَاجِهِ يَبْتَغِي عِنْدَهُنَّ طَعَامًا، فَلَمْ يَجِدْ عِنْدَ وَاحِدَةٍ مِنْهُنَّ، فَقَالَ: اللَّهُمَّ إِنِّي أَسْأَلُكَ مِنْ فَضْلِكَ وَرَحْمَتِكَ ؛ فَإِنَّهُ لَا يَمْلِكُهَا إِلَّا أَنْتَ، فَأُهْدِيَتْ إِلَيْهِ شَاةٌ مَصْلِيَّةٌ، فَقَالَ: " هَذِهِ مِنْ فَضْلِ اللهِ، وَنَحْنُ نَنْتَظِرُ الرَّحْمَةَ.
سیدنا عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس مہمان آئے، تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے اپنی ازواج کے پاس (کسی سے) کھانا مانگنے کے لیے پیغام بھیجا، لیکن کسی کے پاس بھی کچھ نہ ملا، تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”اے اللہ! میں تجھ سے تیرے فضل اور رحمت کا سوال کرتا ہوں، کیونکہ اس کا مالک تیرے سوا کوئی نہیں۔“ اتنے میں آپ صلی اللہ علیہ وسلم کو ایک بھنی ہوئی بکری بطور ہدیہ پیش کی گئی، تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”یہ اللہ کے فضل میں سے ہے، اور ہم (ابھی تک اس کی) رحمت کے منتظر ہیں۔“ [المعجم الكبير للطبراني/باب العين/حدیث: 10341]
تخریج الحدیث: «المعجم الكبير للطبراني (مطبوعہ): جلد 10، صفحہ 178، حدیث 10379»