الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
صحيح الجامع الصغير وزيادته سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
3883. الصيام جنة من النار فمن أصبح صائما فلا يجهل يومئذ ....
روزہ آگ سے (بچنے کی) ڈھال ہے، پس جو روزے ....
اطراف الحدیث — صحيح الجامع الصغير وزيادته حدیث نمبر 3878 (کل: 6 مقامات، 6 کتب)
صحيح الجامع الصغير وزيادته: 3878
سنن نسائی: 2236
مسند احمد: 26035
الفتح الربانی: 3643
الجامع الكامل: 4409
المعجم الاوسط: 4179
حدیث نمبر: 3878
«الصيام جنة من النار فمن أصبح صائما فلا يجهل يومئذ وإن امرؤ جهل عليه فلا يشتمه ولا يسبه وليقل إني صائم والذي نفس محمد بيده لخلوف فم الصائم أطيب عند الله من ريح المسك»
(نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:)
”روزہ آگ سے (بچنے کی) ڈھال ہے، پس جو روزے کی حالت میں صبح کرے وہ اس دن جہالت کا کام نہ کرے، اور اگر کوئی آدمی اس سے جہالت کرے تو وہ نہ اسے گالی دے اور نہ اسے برا بھلا کہے، بلکہ کہے: میں روزے سے ہوں۔ اس ذات کی قسم جس کے ہاتھ میں محمد کی جان ہے! روزہ دار کے منہ کی بو اللہ کے نزدیک مشک کی خوشبو سے زیادہ عمدہ ہے۔“ [صحيح الجامع الصغير وزيادته/فصل في المحلى بـ[ال] من هذا الحرف/حدیث: 3878]
”روزہ آگ سے (بچنے کی) ڈھال ہے، پس جو روزے کی حالت میں صبح کرے وہ اس دن جہالت کا کام نہ کرے، اور اگر کوئی آدمی اس سے جہالت کرے تو وہ نہ اسے گالی دے اور نہ اسے برا بھلا کہے، بلکہ کہے: میں روزے سے ہوں۔ اس ذات کی قسم جس کے ہاتھ میں محمد کی جان ہے! روزہ دار کے منہ کی بو اللہ کے نزدیک مشک کی خوشبو سے زیادہ عمدہ ہے۔“ [صحيح الجامع الصغير وزيادته/فصل في المحلى بـ[ال] من هذا الحرف/حدیث: 3878]
تخریج الحدیث: «(صحيح) [ن] عن عائشة. صحيح الترغيب 2/60»
قال الشيخ الألباني: صحيح
حدیث نمبر: 2236
أَخْبَرَنَا مُحَمَّدُ بْنُ يَزِيدَ الْآدَمِيُّ، قَالَ: حَدَّثَنَا مَعْنٌ، عَنْ خَارِجَةَ بْنِ سُلَيْمَانَ، عَنْ يَزِيدَ بْنِ رُومَانَ، عَنْ عُرْوَةَ، عَنْ عَائِشَةَ، عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ:" الصِّيَامُ جُنَّةٌ مِنَ النَّارِ فَمَنْ أَصْبَحَ صَائِمًا، فَلَا يَجْهَلْ يَوْمَئِذٍ، وَإِنِ امْرُؤٌ جَهِلَ عَلَيْهِ فَلَا يَشْتُمْهُ وَلَا يَسُبَّهُ وَلْيَقُلْ إِنِّي صَائِمٌ، وَالَّذِي نَفْسُ مُحَمَّدٍ بِيَدِهِ لَخُلُوفُ فَمِ الصَّائِمِ، أَطْيَبُ عِنْدَ اللَّهِ مِنْ رِيحِ الْمِسْكِ".
ام المؤمنین عائشہ رضی الله عنہا کہتی ہیں کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”روزہ جہنم کی آگ سے بچنے کے لیے ڈھال ہے، جو شخص روزہ دار ہو کر صبح کرے تو وہ اس دن جہالت و نادانی کی کوئی بات نہ کرے، اور اگر کوئی شخص اس کے ساتھ جہالت و نادانی کی بات کرنے لگے تو اسے گالی نہ دے، برا بھلا نہ کہے۔ اس کے لیے مناسب ہو گا کہ وہ اس سے کہے، (بھائی) میں روزے سے ہوں، (میں تم سے لڑائی جھگڑا نہیں کر سکتا) قسم ہے اس ذات کی جس کے ہاتھ میں محمد ( صلی اللہ علیہ وسلم ) کی جان ہے، روزہ دار کے منہ کی بو مشک کی بو سے بھی زیادہ پاکیزہ ہے“۔ [سنن نسائي/كتاب الصيام/حدیث: 2236]
حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا سے روایت ہے، نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”روزہ آگ سے ڈھال ہے۔ جو شخص روزے سے ہو، اس دن وہ جہالت (بدتہذیبی) کا کوئی کام نہ کرے۔ اور اگر کوئی دوسرا شخص اس سے جہالت سے پیش آئے تو وہ اس سے گالی گلوچ نہ کرے بلکہ کہہ دے کہ «إِنِّي صَائِمٌ» ”میں روزے سے ہوں۔“ قسم اس ذات کی جس کے ہاتھ میں محمد صلی اللہ علیہ وسلم کی جان ہے! روزے دار کے منہ کی بو اللہ تعالیٰ کے نزدیک کستوری کی مہک سے پاکیزہ تر ہے۔“ [سنن نسائي/كتاب الصيام/حدیث: 2236]
تخریج الحدیث دارالدعوہ: «تفرد بہ النسائي، تحفة الأشراف: 17358 (صحیح)»
قال الشيخ الألباني: صحيح
قال الشيخ زبير على زئي: إسناده حسن
حدیث نمبر: 26035
حَدَّثَنَا يَزِيدُ , قَالَ: أَخْبَرَنَا جَعْفَرُ بْنُ بُرْدٍ , عَنْ أُمِّ سَالِمٍ الرَّاسِبِيَّةِ ، قَالَتْ: سَمِعْتُ عَائِشَةَ ، تَقُولُ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" وَالَّذِي نَفْسُ مُحَمَّدٍ بِيَدِهِ , لَخُلُوفُ فَمِ الصَّائِمِ أَطْيَبُ عِنْدَ اللَّهِ مِنْ رِيحِ الْمِسْكِ" .
حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا سے مروی ہے کہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا اس ذات کی قسم جس کے دست قدرت میں محمد کی جان ہے، روزے دار کے منہ کی بھبک اللہ کے نزدیک مشک کی مہک سے بھی زیادہ عمدہ ہے۔ [مسند احمد/ مسند النساء/حدیث: 26035]
الحكم على الحديث:
حديث صحيح لغيره، وهذا إسناد ضعيف لجهالة أم السائب الراسبية
حدیث نمبر: 3643
عَنْ عَائِشَةَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهَا قَالَتْ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَآلِهِ وَسَلَّمَ: ( (وَالَّذِي نَفْسُ مُحَمَّدٍ بِيَدِهِ لَخُلُوفُ فَمِ الصَّائِمِ أَطْيَبُ عِنْدَ اللَّهِ مِنْ رِيحِ الْمِسْكِ) )
۔ سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا سے مروی ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: اس ذات کی قسم جس کے ہاتھ میں محمد صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی جان ہے! روزہ دار کے منہ کی بو اللہ تعالیٰ کے ہاں کستوری سے بھی زیادہ پاکیزہ اور عمدہ ہے۔ [الفتح الربانی/كتاب الصيام/حدیث: 3643]
تخریج الحدیث: «صحيح لغيره۔ اخرجه النسائي: 4/ 167، (انظر مسند أحمد ترقيم الرسالة: 26035 ترقیم بيت الأفكار الدولية: 26563»
الحكم على الحديث:
صحيح لغيره۔ اخرجه النسائي: 4/ 167
حدیث نمبر: 4409
4409. عن عائشة، عن النبيّ صلى الله عليه وسلم قال: الصّيام جُنّة من النّار، فمن أصبح صائماً فلا يجهل يومئذ، وإن امرؤ جهل عليه فلا يشتمه ولا يسبُّه، وليقل: إنّي صائم. والذي نفس محمد بيده لخلوف فم الصائم أطيب عند الله من ريح المسك.
تخریج الحدیث: «حسن: رواه النسائيّ (2234) عن محمد بن يزيد الآدمي، قال: حدّثنا معن، عن خارجة بن سليمان، عن يزيد بن رومان، عن عروة، عن عائشة، فذكرته.»
الحكم على الحديث:
حسن
حدیث نمبر: 4179
حَدَّثَنَا عَلِيُّ بْنُ إِسْحَاقَ الْوَزِيرُ الْأَصْبَهَانِيُّ قَالَ: نَا مُحَمَّدُ بْنُ يَزِيدَ الْأَوْسِيُّ قَالَ: نَا مَعْنُ بْنُ عِيسَى الْقَزَّازُ قَالَ: نَا خَارِجَةُ بْنُ عَبْدِ اللهِ بْنِ سُلَيْمَانَ بْنِ زَيْدِ بْنِ ثَابِتٍ ، عَنْ يَزِيدَ بْنِ رُومَانَ ، عَنْ عُرْوَةَ ، عَنْ عَائِشَةَ ، أَنَّ النَّبِيَّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ: الصِّيَامُ جُنَّةٌ مِنَ النَّارِ، فَمَنْ أَصْبَحَ صَائِمًا فَلَا يَجْهَلْ يَوْمَئِذٍ، فَإِنِ امْرُؤٌ جَهِلَ عَلَيْهِ فَلَا يَشْتُمْهُ وَلَا يَسُبَّهُ، وَلْيَقُلْ: إِنِّي صَائِمٌ وَالَّذِي نَفْسِي بِيَدِهِ لَخُلُوفُ فَمِ الصَّائِمِ عِنْدَ اللهِ أَطْيَبُ مِنْ رِيحِ الْمِسْكِ.
لَمْ يَرْوِ هَذَا الْحَدِيثَ عَنْ يَزِيدَ بْنِ رُومَانَ إِلَّا خَارِجَةُ ، تَفَرَّدَ بِهِ: مَعْنٌ .
كذا في طبعة دار الحرمين، والصواب: (محمد بن يزيد الأدمي)
لَمْ يَرْوِ هَذَا الْحَدِيثَ عَنْ يَزِيدَ بْنِ رُومَانَ إِلَّا خَارِجَةُ ، تَفَرَّدَ بِهِ: مَعْنٌ .
كذا في طبعة دار الحرمين، والصواب: (محمد بن يزيد الأدمي)
ام المومنین سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا سے روایت ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”روزہ جہنم کی آگ سے ڈھال ہے، لہٰذا جو شخص روزے کی حالت میں صبح کرے وہ اس دن کوئی جہالت کی بات نہ کرے، اور اگر کوئی شخص اس کے ساتھ جہالت سے پیش آئے تو وہ نہ اسے گالی دے اور نہ برا بھلا کہے، بلکہ یہ کہہ دے: ’میں روزے سے ہوں۔‘ اس ذات کی قسم جس کے ہاتھ میں میری جان ہے! روزے دار کے منہ کی بو اللہ کے نزدیک مشک کی خوشبو سے بھی زیادہ پاکیزہ ہے۔“
امام طبرانی رحمہ اللہ فرماتے ہیں: ”یزید بن رومان سے یہ حدیث خارجہ کے سوا کسی نے روایت نہیں کی، اس میں معن منفرد ہیں۔“
دار الحرمین کے نسخے میں ایسے ہی ہے، جبکہ درست ”محمد بن یزید الادمی“ ہے۔ [المعجم الأوسط/باب العين/حدیث: 4179]
امام طبرانی رحمہ اللہ فرماتے ہیں: ”یزید بن رومان سے یہ حدیث خارجہ کے سوا کسی نے روایت نہیں کی، اس میں معن منفرد ہیں۔“
دار الحرمین کے نسخے میں ایسے ہی ہے، جبکہ درست ”محمد بن یزید الادمی“ ہے۔ [المعجم الأوسط/باب العين/حدیث: 4179]
تخریج الحدیث: «أخرجه النسائي فى «المجتبى» برقم: 2233 / 15، والنسائي فى «السنن الكبرى» برقم: 3245، وأحمد فى «مسنده» برقم: 26675، والطبراني فى «الأوسط» برقم: 3199، 4232»