🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
صحيح الجامع الصغير وزيادته سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

صحيح الجامع الصغير وزيادته میں نمبر سے تلاش کل احادیث (8202)
حدیث نمبر لکھیں:
صحيح الجامع الصغير وزيادته میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
صحيح الجامع الصغير وزيادته میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
5893. مفتاح الصلاة الطهور وتحريمها التكبير وتحليلها التسليم
نماز کی کنجی طہارت ہے، اس کا شروع تکبیر سے ....
اطراف الحدیث — صحيح الجامع الصغير وزيادته حدیث نمبر 5885 (کل: 17 مقامات، 11 کتب)
صحيح الجامع الصغير وزيادته: 5885
سنن ابوداود: 61، 618
سنن ابن ماجہ: 276
سنن دارمی: 710
مسند احمد: 1072
مصنف ابن ابی شیبہ: 2401، 2402
سنن دارقطنی: 1356، 1359، 1377، 1421
الفتح الربانی: 1524، 1837
الجامع الكامل: 1550
المعجم الکبیر للطبرانی: 11321
مسند ابی یعلیٰ موصلی: 1125
11 تا 17
اظهار التشكيل
ترقیم العلمیہ : 1361 ترقیم الرسالہ : -- 1377
حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ أَبِي دَاوُدَ ، ثنا إِسْحَاقُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ شَاذَانُ ، ثنا سَعْدُ بْنُ الصَّلْتِ . ح وَحَدَّثَنَا ابْنُ أَبِي دَاوُدَ ، ثنا عَبْدُ الرَّحْمَنِ بْنُ الْحُسَيْنِ الْهَرَوِيُّ ، ثنا الْمُقْرِئُ ، قَالا: نا أَبُو حَنِيفَةَ ، عَنْ أَبِي سُفْيَانَ ، عَنْ أَبِي نَضْرَةَ ، عَنْ أَبِي سَعِيدٍ ، قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" الْوُضُوءُ مِفْتَاحُ الصَّلاةِ، وَالتَّكْبِيرُ تَحْرِيمُهَا، وَالتَّسْلِيمُ تَحْلِيلُهَا، وَفِي كُلِّ رَكْعَتَيْنِ فَسَلِّمْ" . قَالَ أَبُو حَنِيفَةَ: يَعْنِي التَّشَهُّدَ.
سیدنا ابوسعید خدری رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے یہ بات ارشاد فرمائی ہے: ”وضو نماز کی کنجی ہے، تکبیر کہہ کر اس کا آغاز ہوتا ہے اور سلام پھیر کر یہ ختم ہوتی ہے، ہر دو رکعت کے بعد تم سلام پھیر دیا کرو۔“ امام ابوحنیفہ رحمہ اللہ فرماتے ہیں: اس سے مراد تشہد پڑھنا ہے (یعنی ہر دو رکعت کے بعد تم تشہد پڑھا کرو)۔ [سنن الدارقطني/ كتاب الصلاة/حدیث: 1377]
ترقیم العلمیہ: 1361
تخریج الحدیث: «أخرجه ابن حبان فى ((صحيحه)) برقم: 1790، والحاكم فى ((مستدركه)) برقم: 456، وأبو داود فى ((سننه)) برقم: 818، والترمذي فى ((جامعه)) برقم: 238، وابن ماجه فى ((سننه)) برقم: 276، 839، والبيهقي فى((سننه الكبير)) برقم: 2501، والدارقطني فى ((سننه)) برقم: 1377، 1356، وأحمد فى ((مسنده)) برقم: 11154»
«قال الزیلعی: معلول بأبي سفيان، نصب الراية لأحاديث الهداية: (1 / 363)»

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم العلمیہ : 1404 ترقیم الرسالہ : -- 1421
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ مَخْلَدٍ ، ثنا الْحَسَّانِيُّ مُحَمَّدُ بْنُ إِسْمَاعِيلَ ، ثنا وَكِيعٌ . ح وَحَدَّثَنَا عُثْمَانُ بْنُ أَحْمَدَ الدَّقَّاقُ ، حَدَّثَنَا الْحَسَنُ بْنُ سَلامٍ ، ثنا عُبَيْدُ اللَّهِ بْنُ مُوسَى ، قَالا: ثنا سُفْيَانُ ، عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ مُحَمَّدِ بْنِ عَقِيلٍ ، عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ الْحَنَفِيَّةِ ، عَنْ عَلِيٍّ ، قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" مِفْتَاحُ الصَّلاةِ الطَّهُورُ، وَتَحْرِيمُهَا التَّكْبِيرُ، وَتَحْلِيلُهَا التَّسْلِيمُ" . وَقَالَ عُبَيْدُ اللَّهِ:" وَإِحْرَامُهَا وَإِحْلالُهَا".
محمد بن حنفیہ، سیدنا علی رضی اللہ عنہ کا یہ بیان نقل کرتے ہیں: نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے یہ بات ارشاد فرمائی ہے: ”وضو نماز کی کنجی ہے، تکبیر تحریمہ کے ذریعے یہ شروع ہوتی ہے اور سلام پھیر کر یہ ختم ہوتی ہے۔“ عبیداللہ نامی راوی نے کچھ الفاظ مختلف نقل کیے ہیں۔ [سنن الدارقطني/ كتاب الصلاة/حدیث: 1421]
ترقیم العلمیہ: 1404
تخریج الحدیث: «إسناده حسن، وأخرجه أبو داود فى ((سننه)) برقم: 61، 618، والترمذي فى ((جامعه)) برقم: 3، والدارمي فى ((مسنده)) برقم: 714، وابن ماجه فى ((سننه)) برقم: 275، والبيهقي فى((سننه الكبير)) برقم: 2298، والدارقطني فى ((سننه)) برقم: 1359، 1421، وأحمد فى ((مسنده)) برقم: 1021»
«قال النوی: حديث حسن، نصب الراية لأحاديث الهداية: (1 / 307)»

الحكم على الحديث:
إسناده حسن
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 1524
عَنْ عَلِيٍّ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَآلِهِ وَسَلَّمَ: ( (مِفْتَاحُ الصَّلَاةِ الطَّهُورُ وَتَحْرِيمُهَا التَّكْبِيرُ وَتَحْلِيلُهَا التَّسْلِيمُ (وَفِي لَفْظٍ) مِفْتَاحُ الصَّلَاةِ الْوُضُوءُ وَتَحْرِيمُهَا التَّكْبِيرُ وَتَحْلِيلُهَا التَّسْلِيمُ) )
سیّدنا علی رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: نماز کی چابی وضو ہے اور اس کی تحریم اللہ اکبر ہی ہے اور اس کی تحلیل سلام ہی ہے۔ اور ایک روایت کے الفاظ ہیں: نماز کی چابی وضو او راس کی تحریم اللہ اکبر ہی کہنا او راس کی تحلیل سلام پھیرنا ہی ہے۔ [الفتح الربانی/أبواب صفة الصلاة/حدیث: 1524]
تخریج الحدیث: «اسناده حسن، أخرجه ابوداود: 61، 618، وابن ماجه: 275، والترمذي: 3، (انظر مسند أحمد ترقيم الرسالة: 1006، 1072)۔ ترقیم بيت الأفكار الدولية: 1072»
وضاحت: فوائد: … تحریم سے مراد یہ ہے کہ وہ تمام امور حرام ہو جاتے ہیں، جو نماز کے اندر ناجائز ہیں، اور تحلیل سے مطلب یہ ہے کہ جو امور نماز کی وجہ سے حرام ہو گئے تھے، وہ حلال ہو گئے۔ اس حدیث سے معلوم ہوا کہ نماز میں داخل ہونے کے لیے صرف اللہ اکبر کہا جائے گا اور نماز سے خارج ہونے کے لیے صرف سلام کہا جائے گا۔ چونکہ حدیث ِ مبارکہ میں مذکورہ آخری دو جملوں میں خبر مقدم اور مبتدا مؤخر ہے، اس لیے معنی میں حصر پیدا ہو گیا ہے۔ امام ابوحنیفہ رحمتہ اللہ علیہ کی رائے یہ ہے کہ ہر اس لفظ سے نماز شروع کی جا سکتی ہے، جس میں اللہ تعالیٰ کی تعظیم پائی جاتی ہو، مثلا: اَلرَّحْمٰنُ اَکْبَرُ، اَللّٰہُ اَجَلُّ، اَللّٰہُ اَعْظَمُ لیکن اس موضوع کی احادیث کی روشنی مین یہ رائے درست نہیں ہے، سلف و خلف میں سے جمہور اہل علم نے اس رائے سے اتفاق نہیں کیا،آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے اقوال و افعال و اوامر سے لفظ اَللّٰہُ اَکْبَرُ ہی ثابت ہوتا ہے، مثلا: سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا سے روایت کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم جب نماز شروع کرتے تو تکبیر (یعنی اَللّٰہُ اَکْبَرُ) کہتے۔ (صحیح مسلم: ۴۹۸) سیّدنا ابو حمید ساعدی رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم جب نماز کے لیے کھڑے ہوتے تو قبلہ رخ ہوتے، ہاتھ بلند کرتے اور اَللّٰہُ اَکْبَرُ کہتے۔(ابن ماجہ: ۸۰۳) سیّدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ ایک آدمی مسجد میں داخل ہوا، نماز پڑھی، پھر آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے پاس آکر سلام کہا، آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے سلام کا جواب دیا اور فرمایا: ((اِرْجِعْ فَصَلِّ فَاِنَّکَ لَمْ تُصَلِّ)) یعنی لوٹ جا اور (دوبارہ) نماز پڑھ، بلاشبہ تو نے تو نماز نہیں پڑھی۔ تین دفعہ ایسے ہی ہوا، بالآخر اس آدمی نے التماس کیا کہ اے اللہ کے رسول! آپ مجھے نماز سکھا دیں، تو آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: ((اِذَا قُمْتَ اِلَی الصَّلَاۃِ، فَاَسْبِغِ الْوُضُوْئَ، ثُمَّ اسْتَقْبِلِ الْقِبْلَۃَ فَکَبِّرْ …۔)) یعنی جب تو نماز پڑھنے کا ارادہ کرے تو مکمل وضوء کر، پھر قبلہ کی طرف متوجہ اور تکبیر (یعنی اللہ اکبر) کہہ …۔ (صحیح بخاری: ۶۲۵۱، صحیح مسلم: ۳۹۷، سنن اربعہ) جبکہ سیّدنا رفاعہ بن رافع رضی اللہ عنہ کی روایت کے مطابق آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے مسیء الصلاۃکے متعلق فرمایا: ((اِنَّہٗلَاتَتِمُّصَلَاۃٌ لِاَحَدٍ مِنَ النَّاسِ حَتّٰییَتَوَضَّأَ، ثُمَّ یُکَبِّرَ …۔)) یعنی کسی کی نماز اس وقت تک مکمل نہیں ہو گی جب تک (یہ اعمال اداء نہ کرے) وہ وضوء کرے، پھر تکبیر (یعنی اللہ اکبر) کہے …۔ (ابوداود: ۸۵۷) نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے اَللّٰہُ اَکْبَرُ کے ساتھ نماز شروع کی اور فرمایا: ((صَلُّوْا کَمَا رَأَیْتُمُوْنِیْ اُصَلِّیْ۔)) یعنی تم نماز اس طرح پڑھو جیسے مجھے پڑھتے دیکھتے ہو۔ (صحیح بخاری: ۶۳۱) ابن ہمام حنفی اَللّٰہُ اَکْبَرُ کے ساتھ نماز شروع کرنے کو واجب سمجھتے ہیں۔ (فتح القدیر: ۱/۲۸۴) دیگر دلائل بھی موجود ہیں، اس لیے مزید کسی رائے میں پڑنے کی ضرورت نہیں ہے۔

الحكم على الحديث:
اسناده حسن
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 1837
عَنْ عَلِيِّ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَآلِهِ وَسَلَّمَ: ( (مِفْتَاحُ الصَّلَاةِ الطُّهُورُ وَتَحْرِيمُهَا التَّكْبِيرُ وَتَحْلِيلُهَا التَّسْلِيمُ) )
سیدنا علی رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: نماز کی چابی وضو ہے اور اس کی تحریم اللہ اکبر ہی ہے اور اس کی تحلیل سلام ہی ہے۔ [الفتح الربانی/أبواب صفة الصلاة/حدیث: 1837]
تخریج الحدیث: «اسناده حسن00000 أخرجه ابوداود: 61، 618، والترمذي: 3، وابن ماجه: 275، (انظر مسند أحمد ترقيم الرسالة: 1006، 1072 ترقیم بيت الأفكار الدولية: 1072»

الحكم على الحديث:
اسناده حسن00000 أخرجه ابوداود: 61
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 1550
1550. عن علي بن أبي طالب قال: قال رسول الله صلى الله عليه وسلم: مفتاح الصلاة الطُهور، وتحريمها التكبير، وتحليلها التسليم.
تخریج الحدیث: «حسن: رواه أبو داود (61) والترمذي (3) وابن ماجه (275) كلهم من طريق سفيان، عن عبدالله بن محمد بن عقيل، عن محمد بن الحنفية، عن علي بن أبي طالب، فذكره.»

الحكم على الحديث:
حسن
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 11321
حَدَّثَنَا أَبُو عَبْدِ الْمَلِكِ أَحْمَدُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ الْقُرَشِيُّ الدِّمَشْقِيُّ ، ثَنَا سُلَيْمَانُ بْنُ عَبْدِ الرَّحْمَنِ ، ثَنَا سَعْدَانُ بْنُ يَحْيَى ، ثَنَا نَافِعٌ، مَوْلَى يُوسُفَ السُّلَمِيِّ ، عَنْ عَطَاءٍ ، عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ ، عَنْ رَسُولِ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ: مِفْتَاحُ الصَّلَاةِ الطُّهُورُ، وَتَحْرِيمُهَا التَّكْبِيرُ، وَتَحْلِيلُهَا التَّسْلِيمُ.
سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”نماز کی کنجی طہارت ہے، اسے (دنیاوی امور سے) حرام کرنے والی تکبیر ہے، اور اسے حلال کرنے والا سلام ہے۔“ [المعجم الكبير للطبراني/باب العين/حدیث: 11321]
تخریج الحدیث: «المعجم الكبير للطبراني (مطبوعہ): جلد 11، صفحہ 163، حدیث 11369»
«أخرجه ابن أبي شيبة فى «مصنفه» برقم: 2396، والطبراني فى «الأوسط» برقم: 9267»

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 1125
حَدَّثَنَا إِسْحَاقُ ، حَدَّثَنَا حَسَّانُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ ، حَدَّثَنَا أَبُو سُفْيَانَ ، عَنْ أَبِي نَضْرَةَ ، عَنْ أَبِي سَعِيدٍ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللهِ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -: «‏‏‏‏مِفْتَاحُ الصَّلَاةِ الْوُضُوءُ، وَتَحْرِيمُهَا التَّكْبِيرُ، وَتَحْلِيلُهَا التَّسْلِيمُ» ‏‏‏‏.
سیدنا ابو سعید رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”نماز کی کنجی وضو ہے، اس کی تحریم (جس کے ذریعے نماز شروع ہوتی ہے اور دیگر امور ممنوع ہو جاتے ہیں) تکبیر کہنا ہے اور اس کی تحلیل (جس کے ذریعے نماز مکمل ہوتی ہے اور ممنوعہ امور حلال ہو جاتے ہیں) سلام پھیرنا ہے“۔ [مسند أبي يعلى الموصلي/من مسند أبي سعيد الخدري/حدیث: 1125]
تخریج الحدیث: «قال حسين سليم أسد: إسناده ضعيف .» ‏‏‏‏
«قال سعيد بن محمد السناري: حسن لغيره: مضى الكلام عليه مفصلًا (برقم 1077)»
«أخرجه سنن الترمذي برقم: 3، وأخرجه سنن أبي داود برقم: 61، 618، وأخرجه سنن ابن ماجه برقم: 275، وأخرجه مسند أحمد برقم: 1075، وأخرجه سنن الدارمي برقم: 687، وأخرجه مسند البزار برقم: 633، وأخرجه معرفة السنن والآثار برقم: 2920، 4159، 4292، مسند ابویعلیٰ ترقیم الاثری: 1120»

الحكم على الحديث:
إسناده ضعيف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں