🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
صحيح الجامع الصغير وزيادته سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

صحيح الجامع الصغير وزيادته میں نمبر سے تلاش کل احادیث (8202)
حدیث نمبر لکھیں:
صحيح الجامع الصغير وزيادته میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
صحيح الجامع الصغير وزيادته میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
7079. والذي نفسي بيده لأن يأخذ أحدكم حبله فيحتطب على ظهره ....
اس ذات کی قسم جس کے ہاتھ میں میری جان ....
اطراف الحدیث — صحيح الجامع الصغير وزيادته حدیث نمبر 7069 (کل: 24 مقامات، 11 کتب)
صحيح الجامع الصغير وزيادته: 7069
صحیح بخاری: 1470، 1480، 2074، 2374
سنن نسائی: 2585، 2590
مسند احمد: 7317، 7490، 7987، 9134، 9421، 10150، 10437
مسند الحمیدی: 1087، 1088
موطا امام مالك رواية يحييٰ: 1844
الفتح الربانی: 3523
الجامع الكامل: 4221، 5412
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد: 18108
مسند ابی یعلیٰ موصلی: 6027، 6674
اتحاف الخیرۃ المہرۃ بزوائد المسانید العشرۃ: 7138
21 تا 24
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 18108
عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" وَالَّذِي نَفْسِي بِيَدِهِ، لَأَنْ يَأْخُذَ أَحَدُكُمْ حَبْلَهُ فَيَذْهَبُ إِلَى الْجَبَلِ فَيَحْتَطِبُ ثُمَّ يَأْتِي بِهِ فَيَحْمِلُهُ عَلَى ظَهْرِهِ فَيَبِيعُهُ فَيَأْكُلُ، خَيْرٌ لَهُ مِنْ أَنْ يَسْأَلَ النَّاسَ، وَلَأَنْ يَأْخُذَ تُرَابًا فَيَجْعَلَهُ فِي فِيهِ خَيْرٌ لَهُ مِنْ أَنْ يَجْعَلَ فِي فِيهِ مَا حَرَّمَ اللَّهُ عَلَيْهِ".
قُلْتُ: هُوَ فِي الصَّحِيحِ غَيْرَ قِصَّةِ التُّرَابِ. رَوَاهُ أَحْمَدُ، وَرِجَالُهُ رِجَالُ الصَّحِيحِ غَيْرَ مُحَمَّدِ بْنِ إِسْحَاقَ، وَقَدْ وُثِّقَ.
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”اُس ذات کی قسم! جس کے دست قدرت میں میری جان ہے، تم میں سے کوئی ایک شخص رسی لے اور پہاڑ کی طرف چلا جائے، وہاں لکڑیاں اکٹھی کرے، پھر انہیں اپنی کمر پر لاد کر لائے اور انہیں فروخت کر کے (اس آمدن کے ذریعے) کھائے، یہ اس کے لیے اس سے زیادہ بہتر ہے کہ وہ لوگوں سے مانگے اور آدمی مٹی لے کر اسے اپنے منہ میں ڈال لے، یہ اس کے لیے اس سے زیادہ بہتر ہے کہ وہ اپنے منہ میں ایسی چیز ڈالے جو اللہ تعالیٰ نے اس پر حرام قرار دی ہو۔“ (علامہ ہیثمی فرماتے ہیں:) میں یہ کہتا ہوں:
یہ روایت ”صحیح“ میں مذکور ہے تاہم اُس میں مٹی والا حصہ نہیں ہے۔
یہ روایت امام أحمد نے نقل کی ہے اور اس کے رجال صحیح کے رجال ہیں، صرف محمد بن اسحاق کا معاملہ مختلف ہے اور اس کی توثیق کی گئی ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الزهد/حدیث: 18108]
تخریج الحدیث: «اخرجه احمد فى المسند (7482)، أخرجه مسند أحمد برقم: 7439، وأخرجه إتحاف الخيرة المهرة بزوائد المسانيد العشرة برقم: 7138»

الحكم على الحديث:
إسنادہ حسن
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 6027
حَدَّثَنَا عَبَّادُ بْنُ مُوسَى ، حَدَّثَنَا عَبَّادُ بْنُ عَبَّادٍ ، عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ عَمْرٍو ، عَنْ أَبِي سَلَمَةَ ، وَمُحَمَّدِ بْنِ إِبْرَاهِيمَ ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ ، أَنَّ رَسُولَ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ: أَيَعْجِزُ أَحَدُكُمْ؟ لَأَنْ يَأْخُذَ حَبْلًا فَيَحْتَطِبَ وَيَأْكُلَ مِنْهُ وَيَتَصَدَّقَ، خَيْرٌ لَهُ مِنْ أَنْ يَسْأَلَ النَّاسَ أَعْطَوْهُ أَوْ مَنَعُوهُ.
سیدنا ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”کیا تم میں سے کوئی شخص (محنت کرنے سے) عاجز ہے؟ بلاشبہ تم میں سے کسی کا ایک رسی تھامنا، پھر لکڑیاں کاٹ کر لانا، ان (کی فروخت) سے خود کھانا اور صدقہ کرنا اس کے لیے اس بات سے کہیں بہتر ہے کہ وہ لوگوں سے سوال کرے، اب وہ اسے عطا کریں یا اسے محروم رکھیں۔“ [مسند أبي يعلى الموصلي/مسند أبي هريرة رضي الله عنه/حدیث: 6027]
تخریج الحدیث: «قال حسين سليم أسد: إسناده حسن .» ‏‏‏‏
«قال سعيد بن محمد السناري: صحيح»
«أخرجه صحيح البخاري برقم: 1401، وأخرجه سنن الترمذي برقم: 680، وأخرجه سنن النسائي برقم: 2584، 2589، وأخرجه مسند أحمد برقم: 8889، وأخرجه فتح الباري برقم: 1360، 1361، 1362، 1432، 1441، 2629، 5040، 5057، 5082، 6312، 6704، وأخرجه مصنف عبد الرزاق برقم: 20781، 20782، وأخرجه المستدرك على الصحيحين برقم: 1549، 8511، 8515، 8517، وأخرجه صحيح ابن خزيمة برقم: 2439، 2441، 2444، 2451، وأخرجه المعجم الكبير للطبراني برقم: 3078، 3079، 3091، 3092، وأخرجه المعجم الأوسط للطبراني برقم: 45، 7189، 7398، 9247، وأخرجه مجمع الزوائد ومنبع الفوائد برقم: 4041، مسند ابویعلیٰ ترقیم الاثری: 6001»

الحكم على الحديث:
إسناده حسن
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 6674
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ قُدَامَةَ قَالَ: سَمِعْتُ سُفْيَانَ يَقُولُ: حدثنا إسماعيل عن قيس قال سمعت أبا هريرة يقول سَمِعْتُ رَسُولَ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم يَقُولُ: «وَاللَّهِ لَأَنْ يَأْخُذَ أَحَدُكُمْ حَبْلًا فَيَحْتَطِبَ وَيَحْمِلُهُ عَلَى ظَهْرِهِ فَيَأْكُلُ وَيَتَصَدَّقُ، خَيْرٌ لَهُ مِنْ أَنْ يَأْتِيَ رَجُلًا قَدْ أَغْنَاهُ اللَّهُ مِنْ فَضْلِهِ يَسْأَلُهُ أَعْطَاهُ أَوْ مَنَعَهُ»
سیدنا ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو یہ فرماتے ہوئے سنا کہ ”اللہ کی قسم! تم میں سے کوئی شخص رسی لے کر لکڑیاں اکٹھی کرے، انہیں اپنی پیٹھ پر لاد کر لائے، پھر (اس حلال کمائی سے) خود بھی کھائے اور صدقہ بھی کرے، تو یہ اس کے لیے اس شخص کے پاس جا کر دستِ سوال دراز کرنے سے کہیں بہتر ہے جسے اللہ نے اپنے فضل سے غنی کر رکھا ہو، پھر وہ اسے کچھ عطا کرے یا اسے محروم رکھے۔“ [مسند أبي يعلى الموصلي/تابع مسند أبي هريرة رضي الله عنه/حدیث: 6674]
تخریج الحدیث: «قال حسين سليم أسد: إسناده لين .» ‏‏‏‏
«قال سعيد بن محمد السناري: صحيح: مضى الكلام عليه (برقم 6027)»
«أخرجه صحيح البخاري برقم: 1401، وأخرجه صحيح مسلم برقم: 2912، وأخرجه سنن الترمذي برقم: 680، 2215، وأخرجه سنن النسائي برقم: 2584، 2589، 3177، وأخرجه سنن أبي داود برقم: 4303، وأخرجه سنن ابن ماجه برقم: 4096، وأخرجه مسند أحمد برقم: 7927، وأخرجه فتح الباري برقم: 1360، 1361، 1362، 1432، 1441، 2629، 5040، 5057، 5082، 6312، 6704، وأخرجه مصنف عبد الرزاق برقم: 20781، 20782، وأخرجه المستدرك على الصحيحين برقم: 1549، 8511، 8515، 8517، وأخرجه صحيح ابن خزيمة برقم: 2439، 2441، 2444، 2451، وأخرجه المعجم الكبير للطبراني برقم: 3078، 3079، 3091، 3092، وأخرجه المعجم الأوسط للطبراني برقم: 45، 7189، 7398، 9247، وأخرجه مجمع الزوائد ومنبع الفوائد برقم: 4041، وأخرجه المطالب العالية بزوائد المسانيد الثمانية برقم: 935، وأخرجه الأوسط في السنن والإجماع والاختلاف برقم: 8270، مسند ابویعلیٰ ترقیم الاثری: 6644»

الحكم على الحديث:
إسناده لين
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 7138
وَعَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: "وَالَّذِي نَفْسِي بِيَدِهِ لَأَنْ يَأْخُذَ أَحَدُكُمْ حَبْلَهُ فَيَذْهَبَ إِلَى الْجَبَلِ فَيَحْتَطِبَ، ثُمَّ يَأْتِيَ بِهِ فَيَحْمِلَهُ عَلَى ظَهْرِهِ، فَيَبِيعَهُ فَيَأْكُلَ، خَيْرٌ لَهُ مِنْ أَنْ يَسْأَلَ، وَلَأَنْ يَأْخُذَ تُرَابًا فَيَجْعَلَهُ فِي فِيهِ، خَيْرٌ لَهُ مِنْ أَنْ يَجْعَلَ فِي فِيهِ مَا حَرَّمَ اللَّهُ عَلَيْهِ".
رَوَاهُ أَحْمَدُ بْنُ مَنِيعٍ ، وَأَبُو يَعْلَى الْمَوْصِلِيُّ ، وَأَحْمَدُ بْنُ حَنْبَلٍ وَاللَّفْظُ لَهُ بِسَنَدٍ صَحِيحٍ.
وَرَوَاهُ مَالِكٌ وَالْبُخَارِيُّ وَمُسْلِمٌ وَالتِّرْمِذِيُّ وَالنَّسَائِيُّ (وَالْمُنْذِرِيُّ) مِنْ طَرِيقِهِمْ بِاخْتِصَارٍ.
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”اس ذات کی قسم جس کے قبضۂ قدرت میں میری جان ہے! تم میں سے کوئی شخص اپنی رسی اٹھائے، پہاڑ پر جائے، لکڑیاں کاٹ کر لائے، پھر انہیں اپنی پیٹھ پر لاد کر لائے اور فروخت کر کے اپنا پیٹ پالے، تو یہ اس کے لیے لوگوں سے مانگنے سے کہیں بہتر ہے؛ اور کوئی شخص مٹی اٹھا کر اپنے منہ میں ڈال لے تو یہ اس کے لیے اس بات سے کہیں بہتر ہے کہ وہ اپنے منہ میں وہ چیز ڈالے جسے اللہ نے اس پر حرام قرار دیا ہے۔“ اسے احمد بن منیع، ابو یعلیٰ موصلی اور احمد بن حنبل نے روایت کیا ہے اور یہ الفاظ امام احمد کے ہیں اور اس کی سند صحیح ہے، جبکہ امام مالک، بخاری، مسلم، ترمذی اور نسائی نے (اور منذری نے ان کے طریق سے) اسے اختصار کے ساتھ روایت کیا ہے۔ [إتحاف الخيرة المهرة بزوائد المسانيد العشرة/كتاب المواعظ/حدیث: 7138]
تخریج الحدیث: «رواه أحمد بن منيع، وأبو يعلى الموصلي، وأحمد بن حنبل واللفظ له بسند صحيح»
«أخرجه مسند أحمد برقم: 7439، وأخرجه مجمع الزوائد ومنبع الفوائد برقم: 18108»

الحكم على الحديث:
إسناده صحيح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں