🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
صحيح الجامع الصغير وزيادته سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

صحيح الجامع الصغير وزيادته میں نمبر سے تلاش کل احادیث (8202)
حدیث نمبر لکھیں:
صحيح الجامع الصغير وزيادته میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
صحيح الجامع الصغير وزيادته میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
7507. لا زكاة في مال حتى يحول عليه الحول
مال پر زکوٰۃ اس وقت تک نہیں جب تک اس ....
اطراف الحدیث — صحيح الجامع الصغير وزيادته حدیث نمبر 7497 (کل: 3 مقامات، 3 کتب)
صحيح الجامع الصغير وزيادته: 7497
سنن ابن ماجہ: 1792
السنن الكبرى للبيهقي: 7315
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 7497
«لا زكاة في مال حتى يحول عليه الحول»
(نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:)
”مال پر زکوٰۃ اس وقت تک نہیں جب تک اس پر ایک سال نہ گزر جائے۔“ [صحيح الجامع الصغير وزيادته/حرف اللام ألف./حدیث: 7497]
تخریج الحدیث: «(صحيح) [هـ] عن عائشة. صحيح أبي داود 1403، الإرواء 787.»
قال الشيخ الألباني: صحيح

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 1792
حَدَّثَنَا نَصْرُ بْنُ عَلِيٍّ الْجَهْضَمِيُّ ، حَدَّثَنَا شُجَاعُ بْنُ الْوَلِيدِ ، حَدَّثَنَا حَارِثَةُ بْنُ مُحَمَّدٍ ، عَنْ عَمْرَةَ ، عَنْ عَائِشَةَ ، قَالَتْ: سَمِعْتُ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، يَقُولُ:" لَا زَكَاةَ فِي مَالٍ حَتَّى يَحُولَ عَلَيْهِ الْحَوْلُ".
ام المؤمنین عائشہ رضی اللہ عنہا کہتی ہیں کہ میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو فرماتے سنا: ”کسی بھی مال پر اس وقت تک زکاۃ نہیں ہے جب تک کہ اس پر سال نہ گزر جائے“ ۱؎۔ [سنن ابن ماجه/كتاب الزكاة/حدیث: 1792]
حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا سے روایت ہے، وہ فرماتی ہیں: ”میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے سنا، آپ فرما رہے تھے: ”کسی مال میں زکاۃ نہیں حتی کہ اس پر سال گزر جائے۔“” [سنن ابن ماجه/كتاب الزكاة/حدیث: 1792]
تخریج الحدیث دارالدعوہ: «‏‏‏‏تفرد بہ ابن ماجہ، (تحفة الأشراف: 17889، ومصباح الزجاجة: 641) (صحیح) (حارثہ بن محمد بن أبی الرجال ضعیف ہے، لیکن دوسرے طریق سے صحیح ہے، نیز ملاحظہ ہو: صحیح ابی داود: 813، الإرواء: 787)» ‏‏‏‏
وضاحت: ۱؎: اگر کسی کے پاس شروع سال میں دس دینار تھے، لیکن بیچ سال میں دس دینار اور ملے تو اس پر زکاۃ واجب نہ ہو گی جب تک بیس دینار پر پورا سال نہ گزرے، شافعی کا یہی قول ہے، اور ابو حنیفہ نے کہا کہ بیچ سال میں جو مال حاصل ہو وہ پہلے مال سے مل جائے گا اور سال پورا ہو نے پر اس میں زکاۃ واجب ہو گی، یہ اختلاف اس صورت میں ہے، جب دوسرا مال الگ سے ہوا ہو، اور پہلے مال کا نفع ہو تو بالاتفاق اس سے مل جائے گا۔
قال الشيخ الألباني: صحيح
قال الشيخ زبير على زئي:ضعيف
إسناده ضعيف
حارثة بن محمد ھو ابن أبي الرجال: ضعيف
و للحديث شواھد ضعيفة،انظر سنن أبي داود (1573)
انوار الصحيفه، صفحه نمبر 444

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 7315
وَأَخْبَرَنَا عَلِيُّ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ بِشْرَانَ بِبَغْدَادَ، أنبأ إِسْمَاعِيلُ بْنُ مُحَمَّدٍ الصَّفَّارُ، ثنا مُحَمَّدُ بْنُ الْحُسَيْنِ الْحُنَيْنِيُّ، ثنا مُحَمَّدُ بْنُ الصَّلْتِ، ثنا أَبُو كُدَيْنَةَ، عَنْ حَارِثَةَ، عَنْ عَمْرَةَ، عَنْ عَائِشَةَ، رَضِيَ اللهُ عَنْهَا قَالَتْ: قَالَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" لَيْسَ فِي الْمَالِ زَكَاةٌ حَتَّى يَحُولَ عَلَيْهِ الْحَوْلُ".
سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا فرماتی ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”کسی بھی مال میں زکوٰۃ نہیں، جب تک اس پر سال نہ گزر جائے۔“ [السنن الكبرى للبيهقي/كتاب الزكاة/حدیث: 7315]
تخریج الحدیث: «منكر الاسناد»

الحكم على الحديث:
منكر الاسناد
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں