🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
المعجم الكبير للطبراني سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

المعجم الكبير للطبراني میں نمبر سے تلاش کل احادیث (21922)
حدیث نمبر لکھیں:
المعجم الكبير للطبراني میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
المعجم الكبير للطبراني میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
241. علي بن أبي طلحة، عن ابن عباس
علی بن ابی طلحہ کی سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہما سے روایات
اطراف الحدیث — المعجم الكبير للطبراني حدیث نمبر 12970 (کل: 2 مقامات، 1 کتب)
المعجم الکبیر للطبرانی: 12970، 12186
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 12970
حَدَّثَنَا بَكْرُ بْنُ سَهْلٍ ، ثَنَا عَبْدُ اللهِ بْنُ صَالِحٍ ، حَدَّثَنِي مُعَاوِيَةُ بْنُ صَالِحٍ ، عَنْ عَلِيِّ بْنِ أَبِي طَلْحَةَ ، عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ فِي قَوْلِهِ: قُلْ لا أَسْأَلُكُمْ عَلَيْهِ أَجْرًا إِلا الْمَوَدَّةَ فِي الْقُرْبَى، قَالَ: كَانَ لِرَسُولِ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَرَابَةٌ فِي جَمِيعِ قُرَيْشٍ، فَلَمَّا كَذَّبُوهُ فَأَبَوْا أَنْ يُتَابِعُوهُ قَالَ: يَا قَوْمِ، أَرَأَيْتُمْ إِذَا أَبَيْتُمْ أَنْ تُتَابِعُونِي فَاحْفَظُوا قَرَابَتِي فِيكُمْ، وَلَا يَكُونُ غَيْرُكُمْ مِنَ الْعَرَبِ أَوْلَى بِحِفْظِي وَنُصْرَتِي عَنْكُمْ.
سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہما اللہ تعالیٰ کے اس فرمان: ”کہہ دیجیے: میں اس پر تم سے کوئی اجر نہیں مانگتا سوائے قرابت داری کی محبت کے“ [سورۃ الشوریٰ: 23] کے بارے میں فرماتے ہیں: رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی قریش کے تمام قبیلوں میں رشتہ داری تھی، تو جب انہوں نے آپ صلی اللہ علیہ وسلم کو جھٹلایا اور آپ صلی اللہ علیہ وسلم کی پیروی کرنے سے انکار کر دیا تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”اے میری قوم! تمہارا کیا خیال ہے، اگر تم میری پیروی کرنے سے انکار کرتے ہو تو کم از کم میرے ساتھ اپنی رشتہ داری کا خیال رکھو، اور ایسا نہ ہو کہ عرب میں سے تمہارے علاوہ دوسرے لوگ میری حفاظت اور مدد کرنے میں تم سے زیادہ حقدار ہوں۔“ [المعجم الكبير للطبراني/باب العين/حدیث: 12970]
تخریج الحدیث: «المعجم الكبير للطبراني (مطبوعہ): جلد 12، صفحہ 254، حدیث 13026»

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 12186
حَدَّثَنَا حَفْصُ بْنُ عُمَرَ الرَّقِّيُّ ، وَمُحَمَّدُ بْنُ زَكَرِيَّا الْغَلَّابِيُّ ، قَالَا: ثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ سِنَانٍ الْعَوَقِيُّ ، ثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ مُسْلِمِ بْنِ أَبِي الْوَضَّاحِ ، عَنْ سَالِمٍ الْأَفْطَسِ ، عَنْ سَعِيدِ بْنِ جُبَيْرٍ ، عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ : قُلْ لا أَسْأَلُكُمْ عَلَيْهِ أَجْرًا إِلا الْمَوَدَّةَ فِي الْقُرْبَى. قَالَ: لَمْ يَكُنْ بَطْنٌ مِنْ بُطُونِ قُرَيْشٍ إِلَّا وَقَدْ وَلَدَهُ أَوْ لَهُ فِيهِمْ قَرَابَةٌ، قُلْ لَا أَسْأَلُكُمْ عَلَيْهِ أَجْرًا إِلَّا أَنْ تَمْنَعُونِي وَتَكُفُّوا عَنِّي لِقَرَابَتِي مِنْكُمْ ".
سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہما ”کہہ دیجیے! میں تم سے اس پر کوئی اجر نہیں مانگتا سوائے قرابت داری کی محبت کے“ [سورۃ الشوریٰ: 23] کے بارے میں فرماتے ہیں: ”قریش کا کوئی خاندان ایسا نہ تھا جس سے آپ صلی اللہ علیہ وسلم کی ولادت (کا نسبی تعلق) نہ ہو یا اس میں آپ صلی اللہ علیہ وسلم کی قرابت نہ ہو۔ کہہ دیجیے! میں تم سے اس پر کوئی اجر نہیں مانگتا سوائے اس کے کہ تم میری قرابت کی وجہ سے مجھے نقصان سے بچاؤ اور مجھ سے اپنی ایذا روکے رکھو۔“ [المعجم الكبير للطبراني/باب العين/حدیث: 12186]
تخریج الحدیث: «المعجم الكبير للطبراني (مطبوعہ): جلد 11، صفحہ 436، حدیث 12238»

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں