الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
المعجم الكبير للطبراني سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
892. أبو حرب بن أبي أسود الدؤلي، عن عمران بن حصين
ابوحرب بن ابی اسود دؤلی کی سیدنا عمران بن حصین رضی اللہ عنہ سے روایات
اطراف الحدیث — المعجم الكبير للطبراني حدیث نمبر 15649 (کل: 3 مقامات، 3 کتب)
المعجم الکبیر للطبرانی: 15649
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد: 13419
المعجم الاوسط: 7498
حدیث نمبر: 15649
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ شُعَيْبٍ الْأَصْبَهَانِيُّ ، ثَنَا عَبْدُ الرَّحْمَنِ بْنُ سَلَمَةَ الرَّازِيُّ ، ثَنَا أَبُو زُهَيْرٍ عَبْدُ الرَّحْمَنِ بْنُ مَغْرَاءَ ، قَالَ: قَالَ الْمُفَضَّلُ بْنُ فَضَالَةَ : تَذَاكَرْنَا الْبِرَّ عِنْدَ أَبِي حَرْبِ بْنِ أَبِي الْأَسْوَدِ ، قَالَ أَبُو حَرْبٍ : تَذَاكَرْنَا الْبِرَّ عِنْدَ عِمْرَانَ بْنِ حُصَيْنٍ ، فَقَالَ عِمْرَانُ بْنُ حُصَيْنٍ : تَذَاكَرْنَا الْبِرَّ عِنْدَ رَسُولِ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، فَأَنْشَأَ يُحَدِّثُنَا فَقَالَ: إِنَّهُ كَانَ فِيمَا قَبْلَكُمْ مِنَ الْأُمَمِ رَجُلٌ مُتَعَبِّدٌ صَاحِبُ صَوْمَعَةٍ يُقَالُ لَهُ جُرَيْجٌ ، وَكَانَتْ لَهُ أُمٌّ، وَكَانَتْ تَأْتِيهِ فَتُنَادِيهِ، فَيُشْرِفُ عَلَيْهَا فَيُكَلِّمُهَا، فَأَتَتْهُ يَوْمًا وَهُوَ فِي صَلَاتِهِ مُقْبِلٌ عَلَيْهَا، فَنَادَتْهُ، فَحَكَاهَا رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، وَوَضَعَ يَدَهُ عَلَى جَبْهَتِهِ، فَجَعَلَتْ تُنَادِيهِ رَافِعَةً رَأْسَهَا، وَاضِعَةً يَدَهَا عَلَى جَبْهَتِهَا: أَيْ جُرَيْجُ ، أَيْ جُرَيْجُ ثَلَاثَ مَرَّاتٍ، كُلَّ مَرَّةٍ ثَلَاثَ مَرَّاتٍ، كُلُّ ذَلِكَ يَقُولُ جُرَيْجٌ : أَيْ رَبِّ، أُمِّي أَوْ صَلَاتِي، فَغَضِبَتْ فَقَالَتِ: اللَّهُمَّ لَا يَمُوتَنَّ جُرَيْجٌ حَتَّى يَنْظُرَ فِي وُجُوهِ الْمُومِسَاتِ، قَالَ: وَبَلَغَتْ بِنْتُ مَلِكِ الْقَرْيَةِ، فَحَمَلَتْ فَوَلَدَتْ غُلَامًا، فَقَالُوا لَهَا: مَنْ فَعَلَ هَذَا بِكِ؟ مَنْ صَاحِبُكِ؟ قَالَتْ: هُوَ صَاحِبُ الصَّوْمَعَةِ جُرَيْجٌ ، فَمَا شَعَرَ حَتَّى سَمِعَ بِالْفُؤُوسِ فِي أَصْلِ صَوْمَعَتِهِ، فَجَعَلَ يَسْأَلُهُمْ: وَيْلَكُمْ مَا لَكُمْ؟ فَلَمْ يُجِيبُوهُ، فَلَمَّا رَأَى ذَلِكَ أَخَذَ الْحَبْلَ، فَتَدَلَّى، فَجَعَلُوا يَجُرُّونَ أَنْفَهُ، وَيَضْرِبُونَهُ وَيَقُولُونَ: مُرَاءٍ تُخَادِعُ النَّاسَ بِعَمَلِكَ، قَالَ لَهُمْ: وَيْلَكُمْ مَا لَكُمْ؟ قَالُوا: أَنْتَ صَاحِبُ بِنْتِ الْمَلِكِ الَّتِي أَحْبَلْتَهَا؟ قَالَ: فَمَا فَعَلَتْ؟ قَالُوا: وَلَدَتْ غُلَامًا، قَالَ: الْغُلَامُ حَيٌّ هُوَ؟ قَالُوا: نَعَمْ، قَالَ: فَتَوَلُّوا عَنِّي، فَتَوَلُّوا، فَصَلَّى رَكْعَتَيْنِ، ثُمَّ انْتَهَى، ثُمَّ مَشَى إِلَى شَجَرَةٍ فَأَخَذَ مِنْهَا غُصْنًا ثُمَّ أَتَى بِالْغُلَامِ وَهُوَ فِي مَهْدِهِ، فَضَرَبَهُ بِذَلِكَ الْغُصْنِ، وَقَالَ: يَا طَاغِيَةُ مَنْ أَبُوكَ؟ قَالَ: أَبِي فُلَانٌ الرَّاعِي، قَالُوا: إِنْ شِئْتَ بَنَيْنَا لَكَ صَوْمَعَتَكَ بِذَهَبٍ، وَإِنْ شِئْتَ بِفِضَّةٍ، قَالَ: أَعِيدُوهَا كَمَا كَانَتْ "، فَزَعَمَ أَبُو حَرْبٍ أَنَّهُ لَمْ يَتَكَلَّمْ فِي الْمَهْدِ إِلَّا ثَلَاثَةٌ: " عِيسَى ابْنُ مَرْيَمَ، وَشَاهِدُ يُوسُفَ، وَصَاحِبُ جُرَيْجٍ .
مفضل بن فضالہ رحمہ اللہ کہتے ہیں: ہم نے ابوحرب بن ابی الاسود کے پاس نیکی کا ذکر کیا، تو ابوحرب نے کہا: ہم نے سیدنا عمران بن حصین رضی اللہ عنہ کے پاس نیکی کا ذکر کیا، تو سیدنا عمران بن حصین رضی اللہ عنہ نے فرمایا: ہم نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس نیکی کا ذکر کیا، تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے ہمیں یہ حدیث سنانا شروع کی اور فرمایا: ”تم سے پہلی امتوں میں ایک عبادت گزار آدمی تھا جو ایک خانقاہ میں رہتا تھا، اسے جریج کہا جاتا تھا۔ اس کی ایک ماں تھی جو اس کے پاس آتی اور اسے پکارتی، تو وہ اس کی طرف جھانک کر اس سے بات کرتا۔ ایک دن وہ اس کے پاس آئی جبکہ وہ اپنی نماز میں تھا اور اسی میں مشغول تھا، تو اس نے اسے پکارا“ - رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے اس کی نقل کی اور اپنا ہاتھ اپنی پیشانی پر رکھا، جیسے وہ سر اٹھائے، اپنی پیشانی پر ہاتھ رکھے پکار رہی تھی: اے جریج، اے جریج، تین بار، ہر بار تین دفعہ۔ اس دوران جریج ہر بار کہتا رہا: اے میرے رب! میری ماں یا میری نماز؟ تو وہ ناراض ہوئی اور کہا: اے اللہ! جریج اس وقت تک نہ مرے جب تک وہ بدکار عورتوں کے چہرے نہ دیکھ لے۔ راوی کہتے ہیں: بستی کے بادشاہ کی بیٹی بلوغت کو پہنچی تو وہ حاملہ ہو گئی اور اس نے ایک بچہ جنا، تو لوگوں نے اس سے کہا: تیرے ساتھ یہ کس نے کیا؟ تیرا ساتھی کون ہے؟ اس نے کہا: وہ خانقاہ والا جریج ہے۔ اسے کچھ خبر نہ ہوئی یہاں تک کہ اس نے اپنی خانقاہ کی جڑ میں کلہاڑیوں کی آواز سنی، تو وہ ان سے پوچھنے لگا: تمہاری خرابی ہو، تمہیں کیا ہوا؟ تو انہوں نے اسے کوئی جواب نہ دیا، جب اس نے یہ دیکھا تو رسی پکڑی اور نیچے اترا، تو وہ اس کی ناک پکڑ کر گھسیٹنے اور اسے مارنے لگے اور کہنے لگے: تو ریاکار ہے، اپنے عمل سے لوگوں کو دھوکا دیتا ہے۔ اس نے ان سے کہا: تمہاری خرابی ہو، تمہیں کیا ہوا؟ انہوں نے کہا: تو ہی وہ ہے جس نے بادشاہ کی بیٹی کو حاملہ کیا؟ اس نے کہا: پھر اس نے کیا کیا؟ انہوں نے کہا: اس نے ایک بچہ جنا ہے۔ اس نے کہا: کیا وہ بچہ زندہ ہے؟ انہوں نے کہا: ہاں۔ اس نے کہا: تو مجھ سے الگ ہو جاؤ۔ چنانچہ وہ الگ ہو گئے، اس نے دو رکعتیں پڑھیں، پھر فارغ ہوا، پھر ایک درخت کی طرف چلا اور اس سے ایک شاخ توڑی، پھر بچے کے پاس آیا جو اپنے گہوارے میں تھا، اسے اس شاخ سے مارا اور کہا: اے سرکش! تیرا باپ کون ہے؟ اس نے کہا: میرا باپ فلاں چرواہا ہے۔ لوگوں نے کہا: اگر تم چاہو تو ہم تمہاری خانقاہ سونے سے بنا دیں، اور اگر چاہو تو چاندی سے۔ اس نے کہا: اسے ویسا ہی دوبارہ بنا دو جیسی تھی۔“ ابوحرب کا خیال ہے کہ گہوارے میں صرف تین نے بات کی: عیسیٰ بن مریم علیہما السلام، یوسف علیہ السلام کے بے گناہی کے گواہ بچے، اور جریج کے ساتھی بچے۔ [المعجم الكبير للطبراني/باب العين/حدیث: 15649]
تخریج الحدیث: «المعجم الكبير للطبراني (مطبوعہ): جلد 18، صفحہ 224، حدیث 558»
«أخرجه الطبراني فى «الأوسط» برقم: 7498»
«أخرجه الطبراني فى «الأوسط» برقم: 7498»
حدیث نمبر: 13419
عَنْ عِمْرَانَ بْنِ حُصَيْنٍ قَالَ: تَذَاكَرْنَا الْبِرَّ عِنْدَ رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فَأَنْشَأَ يُحَدِّثُنَا قَالَ:" إِنَّهُ كَانَ فِيمَنْ قَبْلَكُمْ مِنَ الْأُمَمِ رَجُلٌ مُتَعَبِّدٌ صَاحِبُ صَوْمَعَةٍ يُقَالُ لَهُ: جُرَيْجٌ، فَكَانَتْ لَهُ امْرَأَةٌ - أَوْ أُمٌّ - فَكَانَتْ تَأْتِيهِ فَتُنَادِيهِ، فَيُشْرِفُ عَلَيْهَا فَيُكَلِّمُهَا، فَأَتَتْهُ يَوْمًا وَهُوَ فِي صَلَاتِهِ مُقْبِلٌ عَلَيْهَا، فَنَادَتْهُ - فَحَكَاهَا رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - وَوَضَعَ يَدَهُ عَلَى جَبْهَتِهِ - فَجَعَلَتْ تُنَادِيهِ رَافِعَةً رَأْسَهَا إِلَيْهِ، وَاضِعَةً يَدَهَا عَلَى جَبْهَتِهَا: أَيْ جُرَيْجُ أَيْ جُرَيْجُ، ثَلَاثَ مَرَّاتٍ، كُلُّ ذَلِكَ يَقُولُ جُرَيْجٌ: أَيْ رَبِّ أُمِّي أَمْ صَلَاتِي؟ فَغَضِبَتْ فَقَالَتِ: اللَّهُمَّ لَا يَمُوتَنَّ جُرَيْجٌ حَتَّى يَنْظُرَ فِي وُجُوهِ الْمُومِسَاتِ. قَالَ: وَبَلَغَتْ بِنْتُ مَلِكِ الْقَرْيَةِ فَحَمَلَتْ فَوَلَدَتْ غُلَامًا، فَقَالُوا لَهَا: مَنْ فَعَلَ هَذَا بِكِ؟ مَنْ صَاحِبُكِ؟ قَالَتْ: هُوَ مِنْ صَاحِبِ الصَّوْمَعَةِ جُرَيْجٍ. فَمَا نَشَبَ جُرَيْجٌ حَتَّى سَمِعَ بِالْفُؤُسِ فِي أَصْلِ صَوْمَعَتِهِ، فَجَعَلَ يَسْأَلُهُمْ: وَيْلَكُمْ، مَا لَكُمْ؟ فَلَا يُجِيبُوهُ، فَلَمَّا رَأَى ذَلِكَ أَخَذَ الْحَبْلَ فَتَدَلَّى، فَجَعَلُوا يَجُرُّونَ أَنْفَهُ وَيَضْرِبُونَهُ وَيَقُولُونَ: مُرَاءٍ تُخَادِعُ النَّاسَ بِعَمَلِكَ. قَالَ: وَيْلَكُمْ، مَا لَكُمْ؟ قَالُوا: بِنْتُ صَاحِبِ الْقَرْيَةِ، بِنْتُ الْمَلِكِ الَّتِي أَحْبَلْتَهَا. قَالَ: مَا فَعَلْتُ. قَالُوا: وَلَدَتْ غُلَامًا، قَالَ: الْغُلَامُ حَيٌّ هُوَ؟ قَالُوا: نَعَمْ. قَالَ: فَوَلُّوا عَنِّي. فَتَوَلَّى فَصَلَّى رَكْعَتَيْنِ، ثُمَّ مَشَى إِلَى شَجَرَةٍ فَأَخَذَ مِنْهَا غُصْنًا، ثُمَّ أَتَى الْغُلَامَ وَهُوَ فِي مَهْدِهِ، ثُمَّ ضَرَبَهُ بِذَلِكَ الْغُصْنِ وَقَالَ: يَا طَاغِيَةُ، مَنْ أَبُوكَ؟ قَالَ: أَبِي فُلَانٌ الرَّاعِي. قَالُوا: إِنْ شِئْتَ بَنَيْنَا لَكَ صَوْمَعَتَكَ بِذَهَبٍ، وَإِنْ شِئْتَ بِفِضَّةٍ. قَالَ: أَعِيدُوهَا كَمَا كَانَتْ". فَزَعَمَ أَبُو حَرْبٍ أَنَّهُ لَمْ يَتَكَلَّمْ فِي الْمَهْدِ إِلَّا ثَلَاثَةٌ: عِيسَى ابْنُ مَرْيَمَ، وَشَاهِدُ يُوسُفَ، وَصَاحِبُ جُرَيْجٍ. رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ وَالْكَبِيرِ، وَفِيهِ الْمُفَضَّلُ بْنُ فَضَالَةَ وَثَّقَهُ ابْنُ حِبَّانَ وَغَيْرُهُ وَضَعَّفَهُ جَمَاعَةٌ، فَإِسْنَادُهُ حَسَنٌ. وَرُوِيَ فِي الْكَبِيرِ بِإِسْنَادٍ جَيِّدٍ، عَنْ مَالِكِ بْنِ عَمْرٍو الْقُشَيْرِيِّ، قَالَ نَحْوَهُ.
سیدنا عمران بن حصین رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں ہم نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس بیٹھے ہوئے (والدین کے ساتھ) اچھا سلوک کرنے کے بارے میں گفتگو کر رہے تھے، تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے ہمیں بیان کرنا شروع کیا: ”تم سے پہلے کی امتوں میں ایک شخص بڑا عبادت گزار تھا، اس کا ایک عبادت خانہ تھا، اس شخص کا نام جریج تھا، اس شخص کی ایک بیوی تھی، یا ایک ماں تھی، وہ اس کے پاس آتی اور اسے آواز دیتی، تو وہ اس (عبادت خانے) میں سے جھانک کر اسے دیکھا تھا، اور اس کے ساتھ بات چیت کر لیتا تھا، ایک مرتبہ وہ (یعنی اس کی ماں) اس کے پاس آئی، وہ شخص اس وقت نماز ادا کر رہا تھا، وہ اپنی نماز کی طرف متوجہ رہا، اس خاتون نے اسے بلایا، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے اپنی پیشانی پر ہاتھ رکھ کر یہ بات بیان کی کہ کس طرح اس عورت نے اپنے پیشانی پر ہاتھ رکھ کر اپنا سر اونچا کر کے اسے بلند آواز میں پکارا تھا کہ اے جریج! اے جریج! ایسا تین مرتبہ ہوا، ہر مرتبہ جریج نے جواب میں یہی سوچا کہ اے میرے پروردگار! ایک طرف میری ماں ہے اور ایک طرف میری نماز ہے (تو اُس نے اپنی ماں کو جواب نہیں دیا) وہ خاتون غصے میں آ گئی اور بولی: اے اللہ! جریج اُس وقت تک نہ مرے، جب تک وہ بدکار عورتوں کی شکل نہیں دیکھ لیتا، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم فرماتے ہیں: اس بستی کے بادشاہ کی بیٹی بالغ ہوئی اور وہ حاملہ ہو گی، اس نے ایک بچے کو جنم دیا، لوگوں نے اس عورت سے دریافت کیا: تمہارے ساتھ یہ عمل کس نے کیا ہے؟ تمہارا متعلقہ فرد کون ہے؟ اس لڑکی نے بتایا: وہ اس عبادت گاہ والا شخص جریج ہے، جریج کو اس بات کا پتہ بھی نہیں تھا، اس نے اپنی عبادت گاہ کی بنیادوں میں پھاؤڑے چلنے کی آواز سنی، تو لوگوں سے دریافت کیا: تمہارا ستیاناس ہو! تمہارا کیا معاملہ ہے؟ لوگوں نے اسے کوئی جواب نہیں دیا، جب اس نے یہ بات دیکھی، تو اس نے رسی پکڑی اور اسے لٹکا دیا، تو وہ لوگ اس کی ناک کو پکڑ کر کھینچنے لگے اور اسے مارنے لگے اور کہنے لگے: اے شخص! تم اپنے عمل کے ذریعے لوگوں کو دھوکہ دیتے ہو؟ اس نے کہا: تمہارا ستیاناس ہو، تمہیں کیا ہوا ہے؟ لوگوں نے بتایا: بستی کے مالک کی بیٹی جو بادشاہ کی بیٹی ہے، جسے تم نے حاملہ کیا ہے، اس نے کہا: میں نے تو ایسا نہیں کیا ہے، انہوں نے کہا: اس نے ایک بچے کو بھی جنم دیدیا ہے، جریج نے دریافت کیا: کیا وہ بچہ زندہ ہے؟ لوگوں نے جواب دیا: جی ہاں! جریج نے کہا: ابھی تم لوگ مجھے چھوڑو! پھر وہ مڑ کر واپس گیا، اس نے دو رکعات ادا کیں، پھر وہ اس درخت کے پاس آیا، اس نے اس درخت میں سے ایک ٹہنی لی، پھر وہ اس بچے کے پاس آیا، وہ بچہ اس وقت پنگھوڑے میں موجود تھا، جریج نے وہ ٹہنی اس بچے کو ماری اور بولا: اے سرکشی کرنے والے! تمہارا باپ کون ہے؟ اس بچے نے جواب دیا: میرا باپ فلاں چرواہا ہے، لوگوں نے (جریج سے کہا:) اگر تم چاہو، تو ہم تمہارا عبادت خانہ سونے کا بنوا دیتے ہیں اور اگر چاہو، تو چاندی کا بنوا دیتے ہیں؟ تو جریج نے کہا: اسے اُس طرح دوبارہ بنا دو، جیسے یہ پہلے تھا۔“ ابوحرب نامی راوی بیان کرتے ہیں: پنگھوڑے میں صرف تین بچوں نے کلام کیا ہے، سیدنا عیسیٰ بن مریم علیہ السلام نے، سیدنا یوسف علیہ السلام کے گواہ نے اور جریج سے متعلقہ لڑکے نے۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط اور معجم کبیر میں نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی مفضل بن فضالہ ہے، جسے ابن حبان اور دیگر حضرات نے ثقہ قرار دیا ہے اور ایک جماعت نے اسے ضعیف قرار دیا ہے، اس کی نقل کردہ حدیث حسن ہے۔ انہوں نے معجم کبیر میں عمدہ سند کے ساتھ مالک بن عمرو قشیری کے حوالے سے اس کی مانند روایت نقل کی ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب البر والصلة/حدیث: 13419]

تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (224/18)، أخرجه المعجم الأوسط للطبراني برقم: 7494»
الحكم على الحديث:
إسنادہ حسن
حدیث نمبر: 7498
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ شُعَيْبٍ ، نَا عَبْدُ الرَّحْمَنِ بْنُ سَلَمَةَ الرَّازِيُّ ، نَا أَبُو زُهَيْرٍ قَالَ: قَالَ الْمُفَضَّلُ بْنُ فَضَالَةَ : تَذَاكَرْنَا الْبِرَّ عِنْدَ أَبِي حَرْبِ بْنِ أَبِي الْأَسْوَدِ الدِّيلِيِّ ، فَقَالَ أَبُو حَرْبٍ :
تَذَاكَرْنَا الْبِرَّ عِنْدَ عِمْرَانَ بْنِ حُصَيْنٍ ، فَقَالَ: تَذَاكَرْنَا الْبِرَّ عِنْدَ رَسُولِ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَأَنْشَأَ يُحَدِّثُنَا قَالَ: إِنَّهُ كَانَ فِيمَنْ كَانَ قَبْلَكُمْ مِنَ الْأُمَمِ رَجُلٌ مُتَعَبِّدٌ صَاحِبُ صَوْمَعَةٍ، يُقَالُ لَهُ: جُرَيْجٌ ، فَكَانَتْ لَهُ امْرَأَةٌ - أَوْ أُمٌّ -، فَكَانَتْ تَأْتِيهِ فَتُنَادِيهِ، فَيُشْرِفُ عَلَيْهَا فَيُكَلِّمُهَا، فَأَتَتْهُ يَوْمًا وَهُوَ فِي صَلَاتِهِ مُقْبِلٌ عَلَيْهَا، فَنَادَتْهُ، - فَحَكَاهَا رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، وَوَضَعَ يَدَهُ عَلَى جَبْهَتِهِ -، فَجَعَلَتْ تُنَادِيهِ رَافِعَةً رَأْسَهَا إِلَيْهِ، وَاضِعَةً يَدَهَا عَلَى جَبْهَتِهَا: أَيْ جُرَيْجُ ، أَيْ جُرَيْجُ ، ثَلَاثَ مَرَّاتٍ، كُلُّ مَرَّةٍ ثَلَاثَ مِرَارٍ، كُلُّ ذَلِكَ يَقُولُ جُرَيْجٌ : أَيْ رَبِّ، أُمِّي أَمْ صَلَاتِي؟ فَغَضِبَتْ، فَقَالَتِ: اللَّهُمَّ لَا يَمُوتَنَّ جُرَيْجٌ حَتَّى يَنْظُرَ فِي وُجُوهِ الْمُومِسَاتِ I ".
قَالَ: I " وَبَلَغَتْ بِنْتُ مَلِكِ الْقَرْيَةِ، فَحَمَلَتْ فَوَلَدَتْ غُلَامًا، فَقَالُوا لَهَا: مَنْ فَعَلَ هَذَا بِكِ؟؟ مَنْ صَاحِبُكِ؟ قَالَتْ: هُوَ صَاحِبُ الصَّوْمَعَةِ جُرَيْجٌ ، فَمَا شَعَرَ جُرَيْجٌ حَتَّى سَمِعَ بِالْفُئُوسِ فِي أَصْلِ صَوْمَعَتِهِ، فَجَعَلَ يَسْأَلُهُمْ، وَيْلَكُمْ مَا لَكُمْ؟ فَلَمْ يُجِيبُوهُ، فَلَمَّا رَأَى ذَلِكَ أَخَذَ الْحَبْلَ فَتَدَلَّى، فَجَعَلُوا يَجِئُونَ أَنْفَهُ، وَيَضْرِبُونَهُ، وَيَقُولُونَ: مُرَاءٍ مُخَادِعٌ النَّاسَ بِعَمَلِكَ، قَالَ: وَيْلَكُمْ مَا لَكُمْ؟! قَالُوا: أَبِنْتُ صَاحِبِ الْقَرْيَةِ بِنْتُ الْمَلِكِ الَّتِي أَحْبَلْتَهَا؟ قَالَ: فَمَا فَعَلَتْ؟ قَالُوا: وَلَدَتْ غُلَامًا، قَالَ: الْغُلَامُ حَيٌّ هُوَ؟ قَالُوا: نَعَمْ، قَالَ: فَتَوَلُّوا عَنِّي، فَتَوَلَّى فَصَلَّى رَكْعَتَيْنِ، ثُمَّ مَشَى إِلَى شَجَرَةٍ فَأَخَذَ مِنْهَا غُصْنًا، ثُمَّ أَتَى الْغُلَامَ وَهُوَ فِي مَهْدِهِ، فَضَرَبَهُ بِذَلِكَ الْغُصْنِ، وَقَالَ: يَا طَاغِيَةُ، مَنْ أَبُوكَ؟ قَالَ: أَبِي فُلَانٌ الرَّاعِي، قَالُوا: إِنْ شِئْتَ بَنَيْنَا لَكَ صَوْمَعَتَكَ بِذَهَبٍ، وَإِنْ شِئْتَ بِفِضَّةٍ، قَالَ: أَعِيدُوهَا كَمَا كَانَتْ.
فَزَعَمَ أَبُو حَرْبٍ ، أَنَّهُ لَمْ يَتَكَلَّمْ فِي الْمَهْدِ إِلَّا ثَلَاثَةٌ: عِيسَى ابْنُ مَرْيَمَ، وَشَاهِدُ يُوسُفَ، وَصَاحِبُ جُرَيْجٍ I ".
لَمْ يَرْوِ هَذَا الْحَدِيثَ عَنْ مُفَضَّلِ بْنِ فَضَالَةَ - وَهُوَ: أَخُو الْمُبَارَكِ - إِلَّا أَبُو زُهَيْرٍ ، وَلَا يُرْوَى عَنْ عِمْرَانَ بْنِ حُصَيْنٍ إِلَّا بِهَذَا الْإِسْنَادِ I ".

مفضل بن فضالہ رحمہ اللہ بیان کرتے ہیں کہ ہم نے ابو حرب بن ابی الاسود الدیلی رحمہ اللہ کے پاس نیکی اور حسنِ سلوک کا ذکر کیا، تو ابو حرب رحمہ اللہ نے بیان کیا:
”ہم نے سیدنا عمران بن حصین رضی اللہ عنہ کے پاس نیکی کا تذکرہ کیا تو انہوں نے فرمایا: ہم نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی موجودگی میں نیکی کا ذکر کیا، تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم ہمیں ایک واقعہ سنانے لگے؛ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”تم سے پہلی امتوں میں ایک عابد شخص تھا جو ایک صومعہ (عبادت گاہ) میں رہتا تھا، اسے جریج کہا جاتا تھا۔ اس کی ایک عورت - یا (فرمایا:) ماں - تھی، وہ اس کے پاس آتی اور اسے پکارتی، تو وہ اوپر سے جھانکتا اور اس سے بات کر لیتا۔ ایک دن وہ اس کے پاس آئی جب وہ اپنی نماز میں مشغول تھا، اس نے اسے پکارا - (راوی کہتے ہیں کہ) رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے اس کی کیفیت نقل کرتے ہوئے اپنا ہاتھ اپنی پیشانی پر رکھا - وہ (ماں) اپنا سر اوپر کی طرف اٹھائے اور اپنا ہاتھ اپنی پیشانی پر رکھے اسے پکار رہی تھی: اے جریج! اے جریج! (تین مرتبہ، اور ہر بار تین تین دفعہ)۔ ہر مرتبہ جریج یہی کہتا رہا: اے میرے رب! میری ماں (کو جواب دوں) یا میری نماز (جاری رکھوں)؟ پس وہ (ماں) غصے میں آ گئی اور کہنے لگی: «اللَّهُمَّ لَا يَمُوتَنَّ جُرَيْجٌ حَتَّى يَنْظُرَ فِي وُجُوهِ الْمُومِسَاتِ» ”اے اللہ! جریج کو اس وقت تک موت نہ دینا جب تک کہ یہ بدکار عورتوں کے چہرے نہ دیکھ لے۔“
آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”پھر بستی کے بادشاہ کی بیٹی جوان (بالغ) ہوئی، تو وہ حاملہ ہو گئی اور اس کے ہاں لڑکا پیدا ہوا۔ لوگوں نے اس سے پوچھا: تمہارے ساتھ یہ حرکت کس نے کی؟ تمہارا ساتھی کون ہے؟ اس نے کہا: وہ صومعہ والا جریج ہے۔ جریج کو علم بھی نہ ہوا یہاں تک کہ اس نے اپنی عبادت گاہ کی بنیادوں میں کلہاڑیوں کی آواز سنی، وہ ان سے پوچھنے لگا: تمہارا ناس جائے! تمہیں کیا ہوا؟ انہوں نے اسے کوئی جواب نہ دیا۔ جب اس نے یہ حال دیکھا تو رسی پکڑی اور نیچے اتر آیا۔ لوگ اس کی ناک پر مارنے لگے اور اسے مارتے ہوئے کہتے: اے ریاکار! لوگوں کو اپنے عمل سے دھوکہ دینے والے! اس نے کہا: تمہارا ناس جائے! تمہیں کیا معاملہ درپیش ہے؟ انہوں نے کہا: بستی کے مالک یعنی بادشاہ کی بیٹی جس کو تم نے حاملہ کیا تھا؟ اس نے پوچھا: پھر اس کا کیا ہوا؟ انہوں نے کہا: اس کے ہاں لڑکا پیدا ہوا ہے۔ اس نے پوچھا: کیا وہ لڑکا زندہ ہے؟ انہوں نے کہا: ہاں۔ اس نے کہا: مجھ سے پیچھے ہٹ جاؤ۔ پس وہ ہٹ گیا اور دو رکعت نماز پڑھی، پھر ایک درخت کی طرف گیا اور اس کی ایک ٹہنی لی، پھر اس بچے کے پاس آیا جو اپنے جھولے میں تھا اور اسے اس ٹہنی سے مارا اور کہا: اے سرکش! تیرا باپ کون ہے؟ اس (بچے) نے کہا: میرا باپ فلاں چرواہا ہے۔ لوگوں نے (شرمندہ ہو کر) کہا: اگر آپ چاہیں تو ہم آپ کی عبادت گاہ سونے سے بنا دیں اور اگر چاہیں تو چاندی سے۔ اس نے کہا: اسے ویسا ہی دوبارہ بنا دو جیسی یہ پہلے تھی۔“
ابو حرب رحمہ اللہ کا خیال تھا کہ گہوارے میں صرف تین افراد نے کلام کیا: عیسیٰ ابن مریم علیہ السلام، یوسف علیہ السلام کا گواہ، اور جریج کے واقعے والا بچہ۔“
امام طبرانی رحمہ اللہ فرماتے ہیں: ”اس حدیث کو مفضل بن فضالہ — جو مبارک کے بھائی ہیں — سے صرف ابو زہیر نے روایت کیا ہے، اور سیدنا عمران بن حصین رضی اللہ عنہ سے یہ صرف اسی سند کے ساتھ مروی ہے۔“ [المعجم الأوسط/باب الميم/حدیث: 7498]

تخریج الحدیث: «قال الهيثمي: وفيه المفضل بن فضالة وثقه ابن حبان وغيره وضعفه جماعة فإسناده حسن «مجمع الزوائد ومنبع الفوائد، ج 8، ص 145» »
«أخرجه الطبراني فى «الكبير» برقم: 558»
«أخرجه الطبراني فى «الكبير» برقم: 558»
الحكم على الحديث:
إسناده حسن