🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
المعجم الكبير للطبراني سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

المعجم الكبير للطبراني میں نمبر سے تلاش کل احادیث (21922)
حدیث نمبر لکھیں:
المعجم الكبير للطبراني میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
المعجم الكبير للطبراني میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
60. سعيد بن أبي سعيد المقبري، عن كعب بن عجرة
سعید بن ابی سعید مقبری کی سیدنا کعب بن عجرہ رضی اللہ عنہ سے روایات
اطراف الحدیث — المعجم الكبير للطبراني حدیث نمبر 16387 (کل: 4 مقامات، 3 کتب)
المعجم الکبیر للطبرانی: 16387، 16371
مسند احمد: 18112
الفتح الربانی: 1913
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 16387
حَدَّثَنَا إِسْحَاقُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ الدَّبَرِيُّ ، عَنْ عَبْدِ الرَّزَّاقِ ، عَنْ أَبِي مَعْشَرٍ ، عَنْ أَبِي سَعِيدٍ الْمَقْبُرِيِّ ، عَنْ رَجُلٍ مِنْ بَنِي سَلِمَةَ ، عَنْ أَبِيهِ ، عَنْ جَدِّهِ ، عَنْ كَعْبِ بْنِ عُجْرَةَ أَنَّ النَّبِيَّ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ: مَا مِنْ رَجُلٍ يَتَوَضَّأُ فِي بَيْتِهِ ثُمَّ يَخْرُجُ يُرِيدُ الصَّلَاةَ إِلَّا كَانَ فِي صَلَاةٍ حَتَّى يَقْضِيَ صَلَاتَهُ، فَلَا يُشَبِّكْ بَيْنَ أَصَابِعِهِ فِي الصَّلَاةِ.
سیدنا کعب بن عجرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”جو آدمی بھی اپنے گھر میں وضو کرے، پھر نماز کے ارادے سے نکلے، وہ اس وقت تک نماز ہی میں شمار ہوتا ہے جب تک اپنی نماز پوری نہ کر لے، تو نماز کی حالت میں اپنی انگلیاں ایک دوسرے میں نہ پھنسائے۔“ [المعجم الكبير للطبراني/باب الكاف/حدیث: 16387]
تخریج الحدیث: «المعجم الكبير للطبراني (مطبوعہ): جلد 19، صفحہ 153، حدیث 337»
«أخرجه ابن خزيمة فى «صحيحه» برقم: 444، 441، 442، 443، وابن حبان فى «صحيحه» برقم: 2036، 2150، وأبو داود فى «سننه» برقم: 562، والترمذي فى «جامعه» برقم: 386، والدارمي فى «مسنده» برقم: 1444، 1445، وابن ماجه فى «سننه» برقم: 967، والبيهقي فى «السنن الكبرى» برقم: 5965، 5964، 5962، 5963، 5966، وأحمد فى «مسنده» برقم: 18390، 18399، 18401، 18402، 18417، والطيالسي فى «مسنده» برقم: 1159، وعبد بن حميد فى «مسنده» برقم: 369، وعبد الرزاق فى «مصنفه» برقم: 3331، 3335، 3333، 3334، وابن أبي شيبة فى «مصنفه» برقم: 4860، والطحاوي فى «شرح مشكل الآثار» برقم: 5566، 5564، 5565، 5567، 5569، 5570، والطبراني فى «الكبير» برقم: 321، 334، 332، 333، 336، 335، والطبراني فى «الأوسط» برقم: 8830»

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 18112
حَدَّثَنَا حَجَّاجٌ ، أَخْبَرَنَا ابْنُ أَبِي ذِئْبٍ ، عَنْ سَعِيدٍ الْمَقْبُرِيِّ ، عَنْ رَجُلٍ مِنْ بَنِي سَالِمٍ، عَنْ أَبِيهِ ، عَنْ جَدِّهِ ، عَنْ كَعْبِ بْنِ عُجْرَةَ ، أَنّ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، قَالَ: " لَا يَتَطَهَّرُ رَجُلٌ فِي بَيْتِهِ، ثُمَّ يَخْرُجُ لَا يُرِيدُ إِلَّا الصَّلَاةَ، إِلَّا كَانَ فِي صَلَاةٍ حَتَّى يَقْضِيَ صَلَاتَهُ، وَلَا يُخَالِفْ أَحَدُكُمْ بَيْنَ أَصَابِعِ يَدَيْهِ فِي الصَّلَاةِ" .
حضرت کعب بن عجرہ رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ میں نے نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کو یہ ارشاد فرماتے ہوئے سنا ہے کہ جب تم میں سے کوئی شخص وضو کرے اور خوب اچھی طرح کرے، پھر نماز کے ارادے سے نکلے تو وہ نماز سے فارغ ہونے تک نماز ہی میں شمار ہوتا ہے اس لئے اس دوران اپنے ہاتھوں کی انگلیاں ایک دوسرے میں داخل نہ کرے۔ [مسند احمد/أول مسند الكوفيين/حدیث: 18112]

الحكم على الحديث:
حديث حسن، وهذا إسناد ضعيف لاضطرابه، ولابهام بعض رجاله
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 1913
عَنْ كَعْبِ بْنِ عُجْرَةَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ أَنَّ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَآلِهِ وَسَلَّمَ قَالَ: ( (لَا يَتَطَهَّرُ رَجُلٌ فِي بَيْتِهِ ثُمَّ يَخْرُجُ لَا يُرِيدُ إِلَّا الصَّلَاةَ إِلَّا كَانَ فِي صَلَاةٍ حَتَّى يَقْضِيَ صَلَاتَهُ، وَلَا يُخَالِفْ أَحَدُكُمْ بَيْنَ أَصَابِعِ يَدَيْهِ فِي الصَّلَاةِ) )
سیدنا کعب بن عجرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: جو آدمی بھی گھر میں وضو کر کے صرف نماز کے لیے (مسجد کی طرف) نکلتا ہے تو وہ نماز میں ہی ہوتا ہے، جب تک نماز پوری نہیں کر لیتا، اور تم میں سے کوئی نماز میں اپنے ہاتھوں کی انگلیوں کے درمیان مخالفت نہ کرے (یعنی تشبیک نہ ڈالے)۔ [الفتح الربانی/أبواب الأذ كار الواردة عقب الصلاة/حدیث: 1913]
تخریج الحدیث: «حديث حسن، وانظر الحديث المتقدم برقم: 822، (انظر مسند أحمد ترقيم الرسالة: 18112 ترقیم بيت الأفكار الدولية: 18292»
وضاحت: فوائد: … تشبیک: ایک ہاتھ کی انگلیوں کو دوسرے ہاتھ کی انگلیوں میں مضبوطی کے ساتھ داخل کرنا۔ ان احادیث سے معلوم ہوا کہ تشبیک اس وقت منع ہے، جب آدمی نماز کے قصد سے مسجد کی طرف جا رہا ہو، یا نماز کا انتظار کر رہا ہو یا نماز ادا کر رہا ہو۔ ان صورتوں کے علاوہ کئی مقامات پر آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے تشبیک کرنا ثابت ہے، جیسا کہ سیدنا ابو ہریرہ اور سیدنا ذوالیدین رضی اللہ عنہما والی حدیث میں ہے کہ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے دو رکعتوں کے بعد سلام پھیر دیا اور مسجد میں پڑی ہوئی ایک لکڑی کے ساتھ ٹیک لگا کر کھڑے ہو گئے، جب کہ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے تشبیک کی ہوئی تھی۔ (بخاری، مسلم) اسی طرح سیدنا ابو موسی رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: ایک مومن دوسرے مومن کے لیے ایک عمارت کی طرح ہے، کہ اس کا بعض اس کے بعض کو مضبوط کرتا ہے۔ پھر آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے بات سمجھانے کے لیے تشبیک کی۔ (صحیح بخاری)

الحكم على الحديث:
حديث حسن
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 16371
حَدَّثَنَا عَبْدَانُ بْنُ أَحْمَدَ قَالَ: ثَنَا حُمَيْدُ بْنُ الرَّبِيعِ ، ثَنَا دَاوُدُ بْنُ عَطَاءٍ الْمَدَنِيُّ ، ثَنَا سَعْدُ بْنُ إِسْحَاقَ بْنِ كَعْبِ بْنِ عُجْرَةَ ، عَنْ أَبِيهِ ، عَنْ جَدِّهِ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: لَا يَتَطَهَّرُ رَجُلٌ فِي بَيْتِهِ ثُمَّ يَخْرُجُ إِلَّا كَانَ فِي صَلَاةٍ حَتَّى يُصَلِّيَ صَلَاتَهُ، فَلَا يُشَبِّكْ أَحَدُكُمْ بَيْنَ أَصَابِعِهِ وَهُوَ فِي الصَّلَاةِ.
سیدنا کعب بن عجرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”جو آدمی اپنے گھر میں طہارت کرے، پھر نکلے، تو وہ اس وقت تک نماز ہی میں شمار ہوتا ہے جب تک اپنی نماز پوری نہ کر لے، تو تم میں سے کوئی نماز کی حالت میں اپنی انگلیاں ایک دوسرے میں نہ پھنسائے۔“ [المعجم الكبير للطبراني/باب الكاف/حدیث: 16371]
تخریج الحدیث: «المعجم الكبير للطبراني (مطبوعہ): جلد 19، صفحہ 146، حدیث 321»
«أخرجه ابن خزيمة فى «صحيحه» برقم: 444، 441، 442، 443، وابن حبان فى «صحيحه» برقم: 2036، 2150، وأبو داود فى «سننه» برقم: 562، والترمذي فى «جامعه» برقم: 386، والدارمي فى «مسنده» برقم: 1444، 1445، وابن ماجه فى «سننه» برقم: 967، والبيهقي فى «السنن الكبرى» برقم: 5965، 5964، 5962، 5963، 5966، وأحمد فى «مسنده» برقم: 18390، 18399، 18401، 18402، 18417، والطيالسي فى «مسنده» برقم: 1159، وعبد بن حميد فى «مسنده» برقم: 369، وعبد الرزاق فى «مصنفه» برقم: 3331، 3335، 3333، 3334، وابن أبي شيبة فى «مصنفه» برقم: 4860، والطحاوي فى «شرح مشكل الآثار» برقم: 5566، 5564، 5565، 5567، 5569، 5570، والطبراني فى «الكبير» برقم: 334، 332، 333، 336، 335، 337، والطبراني فى «الأوسط» برقم: 8830»

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں