🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
المعجم الكبير للطبراني سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

المعجم الكبير للطبراني میں نمبر سے تلاش کل احادیث (21922)
حدیث نمبر لکھیں:
المعجم الكبير للطبراني میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
المعجم الكبير للطبراني میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
2. ومن مناقب فاطمة رضي الله عنها
سیدہ فاطمہ رضی اللہ عنہا کے مزید فضائل
اطراف الحدیث — المعجم الكبير للطبراني حدیث نمبر 19209 (کل: 4 مقامات، 2 کتب)
المعجم الکبیر للطبرانی: 19209، 2591
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد: 15085، 15191
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 19209
حَدَّثَنَا عَلِيُّ بْنُ عَبْدِ الْعَزِيزِ ، ثَنَا أَبُو نُعَيْمٍ ، ثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ مَرْوَانَ الذُّهْلِيُّ ، حَدَّثَنِي أَبُو حَازِمٍ ، حَدَّثَنِي أَبُو هُرَيْرَةَ ، أَنَّ رَسُولَ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ: إِنَّ مَلَكًا مِنَ السَّمَاءِ لَمْ يَكُنْ زَارَنِي، فَاسْتَأْذَنَ اللهَ فِي زِيَارَتِي فَبَشَّرَنِي، أَوْ أَخْبَرَنِي أَنَّ فَاطِمَةَ سَيِّدَةُ نِسَاءِ أُمَّتِي.
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”آسمان کا ایک فرشتہ جو پہلے کبھی میری زیارت کو نہیں آیا تھا، اس نے میری زیارت کی اجازت مانگی، تو اس نے مجھے خوشخبری دی، یا بتایا کہ فاطمہ میری امت کی عورتوں کی سردار ہے۔“ [المعجم الكبير للطبراني/مسند النساء/حدیث: 19209]
تخریج الحدیث: «المعجم الكبير للطبراني (مطبوعہ): جلد 22، صفحہ 403، حدیث 1006»
«أخرجه النسائي فى «السنن الكبرى» برقم: 8462، 11949، والطبراني فى «الكبير» برقم: 2604، 2605»

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 15085
وَعَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ: أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ:" إِنَّ مَلَكًا مِنَ السَّمَاءِ لَمْ يَكُنْ زَارَنِي، فَاسْتَأْذَنَ اللَّهَ فِي زِيَارَتِي، فَبَشَّرَنِي أَنَّ الْحَسَنَ وَالْحُسَيْنَ سَيِّدَا شَبَابِ أَهْلِ الْجَنَّةِ".
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَفِيهِ مَرْوَانُ الذُّهْلِيُّ وَلَمْ أَعْرِفْهُ، وَبَقِيَّةُ رِجَالِهِ رِجَالُ الصَّحِيحِ.
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا یہ فرمان نقل کرتے ہیں: ”آسمان میں سے ایک فرشتہ مجھ سے کبھی ملنے کے لئے نہیں آیا تھا اس نے اللہ تعالیٰ سے یہ اجازت مانگی کہ وہ مجھے ملنے کے لئے آئے (جب وہ میرے پاس آیا) تو اس نے مجھے یہ خوشخبری سنائی کہ حسن اور حسین، اہل جنت کے نوجوانوں کے سردار ہیں۔“
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے۔ اس کی سند میں ایک راوی مروان ذہلی ہے اور میں اس سے واقف نہیں ہوں۔ اس روایت کے بقیہ رجال ”صحیح“ کے رجال ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب المناقب/حدیث: 15085]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (2604)»

الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 15191
وَعَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ: أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ:" إِنَّ مَلَكًا مِنَ السَّمَاءِ لَمْ يَكُنْ زَارَنِي، فَاسْتَأْذَنَ اللَّهَ فِي زِيَارَتِي، فَبَشَّرَنِي - أَوْ أَخْبَرَنِي - أَنَّ فَاطِمَةَ سَيِّدَةُ نِسَاءِ أُمَّتِي". رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَرِجَالُهُ رِجَالُ الصَّحِيحِ غَيْرَ مُحَمَّدِ بْنِ مَرْوَانَ الذُّهْلِيِّ، وَوَثَّقَهُ ابْنُ حِبَّانَ.
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا یہ فرمان نقل کرتے ہیں: ”آسمان سے ایک فرشتہ آیا جو اس سے پہلے کبھی مجھ سے ملنے کے لئے نہیں آیا تھا اس نے اللہ تعالیٰ سے مجھ سے ملنے کی اجازت مانگی اور اس نے مجھے خوشخبری دیتے ہوئے یہ بتایا: فاطمہ میری امت کی خواتین کی سردار ہو گی۔“
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے اور اس کے رجال ”صحیح“ کے رجال ہیں صرف محمد بن مروان ذہلی کا معاملہ مختلف ہے ابن حبان نے اسے ثقہ قرار دیا ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب المناقب/حدیث: 15191]

الحكم على الحديث:
إسنادہ حسن۔
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 2591
حَدَّثَنَا عَلِيُّ بْنُ عَبْدِ الْعَزِيزِ ، ثَنَا أَبُو نُعَيْمٍ ، ثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ مَرْوَانَ الذُّهْلِيُّ ، حَدَّثَنِي أَبُو حَازِمٍ ، حَدَّثَنِي أَبُو هُرَيْرَةَ رَضِيَ اللهُ عَنْهُ أَنَّ رَسُولَ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ: إِنَّ مَلَكًا مِنَ السَّمَاءِ لَمْ يَكُنْ زَارَنِي، فَاسْتَأْذَنَ اللهَ عَزَّ وَجَلَّ فِي زِيَارَتِي، فَبَشَّرَنِي أَنَّ الْحَسَنَ وَالْحُسَيْنَ سَيِّدَا شَبَابِ أَهْلِ الْجَنَّةِ.
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”آسمان کا ایک فرشتہ جو پہلے کبھی میری زیارت کو نہیں آیا تھا، اس نے اللہ عزوجل سے میری زیارت کی اجازت مانگی، پھر اس نے مجھے یہ خوشخبری دی کہ حسن اور حسین جنتی نوجوانوں کے سردار ہیں۔“ [المعجم الكبير للطبراني/باب الحاء/حدیث: 2591]
تخریج الحدیث: «المعجم الكبير للطبراني (مطبوعہ): جلد 3، صفحہ 36، حدیث 2604»
«أخرجه النسائي فى «السنن الكبرى» برقم: 8462، 11949، والطبراني فى «الكبير» برقم: 2605، 1006»

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں