الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
المعجم الكبير للطبراني سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
163. عبد الرحمن بن غنم عن أبي مالك الأشعري
عبدالرحمن بن غنم کی سیدنا ابومالک اشعری رضی اللہ عنہ سے روایات
اطراف الحدیث — المعجم الكبير للطبراني حدیث نمبر 3405 (کل: 6 مقامات، 6 کتب)
المعجم الکبیر للطبرانی: 3405
سنن ابوداود: 2499
مشکوۃ المصابیح: 3840
الجامع الكامل: 8124
السنن الكبرى للبيهقي: 18537
صحيح الجامع الصغير وزيادته: 6413
حدیث نمبر: 3405
حَدَّثَنَا خَيْرُ بْنُ عَرَفَةَ الْمِصْرِيُّ ، ثَنَا حَيْوَةُ بْنُ شُرَيْحٍ الْحِمْصِيُّ ، ثَنَا بَقِيَّةُ بْنُ الْوَلِيدِ ، عَنِ ابْنِ ثَوْبَانَ ، عَنْ أَبِيهِ ، يَرُدُّهُ إِلَى مَكْحُولٍ إِلَى عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ غَنْمٍ الْأَشْعَرِيِّ ، أَنَّ أَبَا مَالِكٍ الْأَشْعَرِيَّ قَالَ: سَمِعْتُ رَسُولَ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَقُولُ: " إِنَّ اللهَ عَزَّ وَجَلَّ قَالَ: مَنِ انْتَدَبَ خَارِجًا فِي سَبِيلِي غَازِيًا ابْتِغَاءَ وَجْهِي، وَتَصْدِيقَ وَعْدِي، وَإِيمَانًا بِرُسُلِي، فَهُوَ ضَامِنٌ عَلَى اللهِ عَزَّ وَجَلَّ، إِمَّا يَتَوَفَّاهُ فِي الْجَيْشِ بِأَيِّ حَتْفٍ شَاءَ فَيُدْخِلُهُ الْجَنَّةَ، وَإِمَّا يَسِيحُ فِي ضَمَانِ اللهِ عَزَّ وَجَلَّ وَإِنْ طَالَتْ غَيْبَتُهُ حَتَّى يَرُدَّهُ إِلَى أَهْلِهِ مَعَ مَا نَالَ مِنْ أَجْرٍ وَغَنِيمَةٍ " وَقَالَ: " مَنْ فَصَلَ فِي سَبِيلِ اللهِ فَمَاتَ أَوْ قُتِلَ، أَوْ وَقَصَهُ فَرَسُهُ أَوْ بَعِيرُهُ، أَوْ لَدَغَتْهُ هَامَّةٌ، أَوْ مَاتَ عَلَى فِرَاشِهِ بِأَيِّ حَتْفٍ شَاءَ اللهُ ؛ فَإِنَّهُ شَهِيدٌ.
سیدنا ابومالک اشعری رضی اللہ عنہ کہتے ہیں: میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو فرماتے سنا: ”بے شک اللہ عزوجل فرماتا ہے: جو شخص میری رضا کے حصول، میرے وعدے کی تصدیق اور میرے رسولوں پر ایمان کی خاطر میرے راستے میں جہاد کرنے کے لیے نکلنے پر آمادہ ہو، تو وہ اللہ عزوجل کے ذمے کی امان میں ہے، یا تو اسے فوج میں جس طرح چاہے موت دے گا اور اسے جنت میں داخل کرے گا، یا وہ اللہ عزوجل کی امان میں سفر کرتا رہے گا خواہ اس کی غیبت کتنی ہی طویل کیوں نہ ہو جائے، یہاں تک کہ اسے اجر و غنیمت کے ساتھ اس کے گھر والوں کی طرف واپس لوٹا دے گا۔“ اور فرمایا: ”جو شخص اللہ کے راستے میں نکلا پھر مر گیا یا قتل کر دیا گیا، یا اسے اس کے گھوڑے یا اونٹ نے پٹخ دیا، یا اسے کسی زہریلے جانور نے ڈس لیا، یا وہ اپنے بستر پر اللہ کی چاہی ہوئی کسی موت سے مر گیا؛ تو وہ شہید ہے۔“ [المعجم الكبير للطبراني/باب الحاء/حدیث: 3405]
تخریج الحدیث: «المعجم الكبير للطبراني (مطبوعہ): جلد 3، صفحہ 282، حدیث 3418»
«أخرجه الحاكم فى «المستدرك» برقم: 2429، وأبو داود فى «سننه» برقم: 2499، والبيهقي فى «السنن الكبرى» برقم: 18608»
«أخرجه الحاكم فى «المستدرك» برقم: 2429، وأبو داود فى «سننه» برقم: 2499، والبيهقي فى «السنن الكبرى» برقم: 18608»
حدیث نمبر: 2499
حَدَّثَنَا عَبْدُ الْوَهَّابِ بْنُ نَجْدَةَ، حَدَّثَنَا بَقِيَّةُ بْنُ الْوَلِيدِ، عَنِ ابْنِ ثَوْبَانَ، عَنْ أَبِيهِ يَرُدُّ إِلَى مَكْحُولٍ إِلَى عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ غُنْمٍ الْأَشْعَرِيِّ، أَنَّ أَبَا مَالِكٍ الْأَشْعَرِيَّ، قَالَ: سَمِعْتُ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَقُولُ:" مَنْ فَصَلَ فِي سَبِيلِ اللَّهِ فَمَاتَ أَوْ قُتِلَ فَهُوَ شَهِيدٌ أَوْ وَقَصَهُ فَرَسُهُ أَوْ بَعِيرُهُ أَوْ لَدَغَتْهُ هَامَّةٌ أَوْ مَاتَ عَلَى فِرَاشِهِ أَوْ بِأَيِّ حَتْفٍ شَاءَ اللَّهُ فَإِنَّهُ شَهِيدٌ وَإِنَّ لَهُ الْجَنَّةَ".
ابو مالک اشعری رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو فرماتے ہوئے سنا: ”جو شخص اللہ کی راہ میں نکلا پھر وہ مر گیا، یا مار ڈالا گیا تو وہ شہید ہے، یا اس کے گھوڑے یا اونٹ نے اسے روند دیا، یا کسی سانپ اور بچھو نے ڈنک مار دیا، یا اپنے بستر پہ، یا موت کے کسی بھی سبب سے جسے اللہ نے چاہا مر گیا، تو وہ شہید ہے، اور اس کے لیے جنت ہے“۔ [سنن ابي داود/كتاب الجهاد /حدیث: 2499]
سیدنا ابو مالک اشعری رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو سنا، آپ صلی اللہ علیہ وسلم فرماتے تھے: ”جو شخص جہاد کے لیے روانہ ہوا اور وفات پا گیا، یا قتل کر دیا گیا، تو وہ شہید ہے، یا اگر اس کو اس کے گھوڑے یا اونٹ نے گرا دیا ہو، یا کسی جانور نے کاٹا ہو، یا اپنے بستر ہی پر اسے موت آئی ہو، یا جس کسی کیفیت میں بھی اس کی وفات ہوئی ہو تو وہ شہید ہے اور بلاشبہ اس کے لیے جنت ہے۔“ [سنن ابي داود/كتاب الجهاد /حدیث: 2499]
تخریج الحدیث دارالدعوہ: «تفرد بہ أبو داود، (تحفة الأشراف: 12165) (ضعیف)» (اس کے رواة بقیہ اور ابن ثوبان دونوں ضعیف ہیں، ملاحظہ ہو: الضعيفة 5361، وأحكام الجنائز 51، وتراجع الألباني 182)
قال الشيخ الألباني: ضعيف
قال الشيخ زبير على زئي:ضعيف
إسناده ضعيف
وقال الذهبي : ’’ عبد الرحمٰن بن غنم : لم يدركه مكحول فيما أظن ‘‘ (تلخيص المستدرك 2/ 78،79)
انوار الصحيفه، صفحه نمبر 92
إسناده ضعيف
وقال الذهبي : ’’ عبد الرحمٰن بن غنم : لم يدركه مكحول فيما أظن ‘‘ (تلخيص المستدرك 2/ 78،79)
انوار الصحيفه، صفحه نمبر 92
حدیث نمبر: 3840
3840 - وَعَنْ أَبِي مَالِكٍ الْأَشْعَرِيِّ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ، قَالَ: سَمِعْتُ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - يَقُولُ: مَنْ فَصَلَ فِي سَبِيلِ اللَّهِ، فَمَاتَ ، أَوْ قُتِلَ، أَوْ وَقَصَهُ فَرَسُهُ، أَوْ بَعِيرُهُ، أَوْ لَدَغَتْهُ هَامَّةٌ، أَوْ مَاتَ عَلَى فِرَاشِهِ بِأَيِّ حَتْفٍ شَاءَ اللَّهُ، فَإِنَّهُ شَهِيدٌ، وَإِنَّ لَهُ الْجَنَّةَ. رَوَاهُ أَبُو دَاوُدَ.
ابومالک اشعری رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں، میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کو فرماتے ہوئے سنا: ”جو شخص اللہ کی راہ میں نکلے اور وہ فوت ہو جائے یا اسے قتل کر دیا جائے یا اس کا گھوڑا یا اس کا اونٹ اسے گرا دے یا کوئی زہریلی چیز اسے ڈس لے یا وہ اپنے بستر پر کسی قسم کی موت سے اللہ کی مشیت سے فوت ہو جائے تو وہ شہید ہے اور اس کے لیے جنت ہے۔“ اسنادہ ضعیف، رواہ ابوداؤد۔ [مشكوة المصابيح/كتاب الجهاد/حدیث: 3840]
تخریج الحدیث: ´تحقيق و تخريج: محدث العصر حافظ زبير على زئي رحمه الله` «إسناده ضعيف، رواه أبو داود (2499) [و صححه الحاکم علي شرط مسلم (78/2. 79) فرده الذهبي]
٭ بقية صرح بالسماع وقال الذھبي: و عبد الرحمٰن بن غنم لم يدرکه مکحول فيما أظن . (تلخيص المستدرک 78/2. 79)»
٭ بقية صرح بالسماع وقال الذھبي: و عبد الرحمٰن بن غنم لم يدرکه مکحول فيما أظن . (تلخيص المستدرک 78/2. 79)»
قال الشيخ الألباني: ضَعِيف
قال الشيخ زبير على زئي:إسناده ضعيف
حدیث نمبر: 8124
8124- عن أبي مالك الأشعرى قال: سمعت رسول الله صلى الله عليه وسلم يقول: من فصل فى سبيل الله فمات أو قتل فهو شهيد أو وقصه فرسه أو بعيره أو لدغته هامة أو مات على فراشه، بأى حتف شاء الله، فإنه شهيد، وإن له الجنة.
تخریج الحدیث: «حسن: رواه أبو داود (2499)، والحاكم (2/72)، والبيهقي (9/166)، وابن أبي عاصم في الجهاد (54، 235) كلهم من حديث عبد الوهاب بن نجدة حدثنا بقية بن الوليد قال: حدثنا عبد الرحمن بن ثوبان، عن أبيه يرده إلى مكحول إلى عبد الرحمن بن غنم الأشعرى، أن أبا مالك الأشعرى قال: فذكره.»
الحكم على الحديث:
حسن
حدیث نمبر: 18537
أَخْبَرَنَا أَبُو الْحَسَنِ عَلِيُّ بْنُ أَحْمَدَ بْنِ عَبْدَانَ، أنبأ أَحْمَدُ بْنُ عُبَيْدٍ، ثنا عُبَيْدُ بْنُ شَرِيكٍ، ثنا عَبْدُ الْوَهَّابِ بْنُ نَجْدَةَ، ثنا عُتْبَةُ، عَنِ ابْنِ ثَوْبَانَ، عَنْ أَبِيهِ، يَرُدُّهُ إِلَى مَكْحُولٍ إِلَى ابْنِ غَنْمٍ الْأَشْعَرِيِّ، أَنَّ أَبَا مَالِكٍ الْأَشْعَرِيَّ رَضِيَ اللهُ عَنْهُ قَالَ: سَمِعْتُ رَسُولَ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَقُولُ:" إِنَّ اللهَ عَزَّ وَجَلَّ قَالَ: مَنِ انْتَدَبَ خَارِجًا فِي سَبِيلِ اللهِ ابْتِغَاءَ وَجْهِهِ، وَتَصْدِيقَ وَعْدِهِ، وَإِيمَانًا بِرِسَالِاتِهِ عَلَى اللهِ ضَامِنٌ، فَإِمَّا يَتَوَفَّاهُ اللهُ فِي الْجَيْشِ بِأِيِّ حَتْفٍ شَاءَ فَيُدْخِلُهُ الْجَنَّةَ، وَإِمَّا يَسِيحُ فِي ضَمَانِ اللهِ وَإِنْ طَالَتْ غَيْبَتُهُ، ثُمَّ يَرُدُّهُ إِلَى أَهْلِهِ سَالِمًا مَعَ مَا نَالَ مِنْ أَجْرٍ وَغَنِيمَةٍ". قَالَ:" وَمَنْ فَصَلَ فِي سَبِيلِ اللهِ فَمَاتَ أَوْ قُتِلَ"، يَعْنِي" فَهُوَ شَهِيدٌ،" أَوْ وَقَصَهُ فَرَسُهُ، أَوْ بَعِيرُهُ، أَوْ لَدَغَتْهُ هَامَةٌ، أَوْ مَاتَ عَلَى فِرَاشِهِ بِأِيِّ حَتْفٍ شَاءَ اللهُ فَإِنَّهُ شَهِيدٌ وَلَهُ الْجَنَّةُ".
ابومالک اشعری رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے سنا، آپ صلی اللہ علیہ وسلم فرماتے ہیں: ”جو شخص اللہ کے راستے میں جہاد کے لیے نکلتا ہے اللہ کی رضامندی کی تلاش، اس کے وعدے کی تصدیق اور اس کے رسولوں پر ایمان لانے کی وجہ سے، تو اللہ رب العزت اس بندے کا ضامن ہے کہ اللہ اس کو لشکر میں جس طرح بھی موت دے، اس کو جنت میں داخل کرلے گا۔ وہ اللہ کی ضمانت میں ہی رہے گا، اگرچہ وہ زیادہ دیر غائب رہے۔ پھر اللہ رب العزت اس کو اس کے گھر صحیح سلامت اور اجر و ثواب اور مال غنیمت کے ساتھ واپس کرے گا۔“ راوی کہتے ہیں: ”جو اللہ کے راستے میں فوت ہوجائے یا شہید ہوجائے یا اس کا گھوڑا یا اونٹ گرا دے یا کوئی زہریلی چیز ڈس لے یا اپنے بستر پر ہی فوت ہوجائے، یہ شہید ہے اور اس کے لیے جنت ہے۔“ [السنن الكبرى للبيهقي/كتاب السير/حدیث: 18537]
حدیث نمبر: 6413
«من فصل في سبيل الله فمات أو قتل أو وقصته فرسه أو بعيره أو لدغته هامة أو مات على فراشه بأي حتف شاء الله فإنه شهيد وإن له الجنة»
(نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:)
”جو اللہ کی راہ میں نکلے اور مر جائے، یا قتل ہو جائے، یا اس کا گھوڑا یا اونٹ اسے گرا کر اس کی گردن توڑ دے، یا کوئی زہریلا جانور اسے ڈس لے، یا وہ اپنے بستر پر ہی اللہ کی مرضی سے کسی بھی موت مر جائے تو وہ شہید ہے اور اس کے لیے جنت ہے۔“ [صحيح الجامع الصغير وزيادته/حرف الميم./حدیث: 6413]
”جو اللہ کی راہ میں نکلے اور مر جائے، یا قتل ہو جائے، یا اس کا گھوڑا یا اونٹ اسے گرا کر اس کی گردن توڑ دے، یا کوئی زہریلا جانور اسے ڈس لے، یا وہ اپنے بستر پر ہی اللہ کی مرضی سے کسی بھی موت مر جائے تو وہ شہید ہے اور اس کے لیے جنت ہے۔“ [صحيح الجامع الصغير وزيادته/حرف الميم./حدیث: 6413]
تخریج الحدیث: «(حسن) [د ك] عن أبي مالك الأشعري. أحكام الجنائز ص 37.»
قال الشيخ الألباني: حسن