الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
المعجم الكبير للطبراني سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
29. عروة بن الزبير، عن زيد بن ثابت
عروہ بن زبیر کی سیدنا زید بن ثابت رضی اللہ عنہ سے روایات
اطراف الحدیث — المعجم الكبير للطبراني حدیث نمبر 4811 (کل: 2 مقامات، 2 کتب)
المعجم الکبیر للطبرانی: 4811
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد: 11056
حدیث نمبر: 4811
حَدَّثَنَا أَبُو الزِّنْبَاعِ رَوْحُ بْنُ الْفَرَجِ ، ثَنَا يُوسُفُ بْنُ عَدِيٍّ ، ثَنَا عَلِيُّ بْنُ مُسْهِرٍ ، عَنْ هِشَامِ بْنِ عُرْوَةَ ، عَنْ أَبِيهِ قَالَ: قَالَ زَيْدُ بْنُ ثَابِتٍ : الْمَسْجِدُ الَّذِي أُسِّسَ عَلَى التَّقْوَى مَسْجِدُ رَسُولِ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، " قَالَ عُرْوَةُ : " مَسْجِدُ النَّبِيِّ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - خَيْرٌ مِنْهُ، إِنَّمَا أُنْزِلَتْ فِي مَسْجِدِ قُبَاءَ ".
عروہ بیان کرتے ہیں کہ سیدنا زید بن ثابت رضی اللہ عنہ نے فرمایا: ”جس مسجد کی بنیاد تقویٰ پر رکھی گئی، وہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی مسجد ہے۔“ عروہ کہتے ہیں: ”نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی مسجد اس سے بہتر ہے، لیکن یہ آیت تو مسجدِ قباء کے بارے میں نازل ہوئی تھی۔“ [المعجم الكبير للطبراني/باب الزاي/حدیث: 4811]
تخریج الحدیث: «المعجم الكبير للطبراني (مطبوعہ): جلد 5، صفحہ 126، حدیث 4828»
«أخرجه النسائي فى «السنن الكبرى» برقم: 11165، والطبراني فى «الكبير» برقم: 4853، 4854»
«أخرجه النسائي فى «السنن الكبرى» برقم: 11165، والطبراني فى «الكبير» برقم: 4853، 4854»
حدیث نمبر: 11056
وَعَنْ زَيْدِ بْنِ ثَابِتٍ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - سُئِلَ عَنِ الْمَسْجِدِ الَّذِي أُسِّسَ عَلَى التَّقْوَى قَالَ:" هُوَ مَسْجِدِي هَذَا". رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ مَرْفُوعًا وَمَوْقُوفًا، وَفِي إِسْنَادِ الْمَرْفُوعِ عَبْدُ اللَّهِ بْنُ عَامِرٍ الْأَسْلَمِيُّ هُوَ ضَعِيفٌ، وَأَحَدُ إِسْنَادَيِ الْمَوْقُوفِ رِجَالُهُ رِجَالُ الصَّحِيحِ، وَزَادَ فِي الطَّرِيقِ الْآخَرِ: قَالَ عُرْوَةُ - يَعْنِي ابْنَ الزُّبَيْرِ -: مَسْجِدُ رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - خَيْرٌ مِنْهُ، إِنَّمَا أُنْزِلَتْ فِي مَسْجِدِ قُبَاءٍ. قُلْتُ: إِنَّمَا قَالَ عُرْوَةُ هَذَا لِأَنَّهُ لَمْ يَطَّلِعْ عَلَى الْمَرْفُوعِ، وَاللَّهُ أَعْلَمُ.
سیدنا زید بن ثابت رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم سے اس مسجد کے بارے میں دریافت کیا گیا جس کی بنیاد تقویٰ پر رکھی گئی تھی تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: اس سے مراد میری یہ مسجد ہے۔
یہ روایت امام طبرانی نے مرفوع اور موقوف دونوں طرح سے نقل کی ہے مرفوع روایت کی سند میں ایک راوی عبداللہ بن عامر اسلمی ہے، اور وہ ضعیف ہے موقوف روایات کی اسناد میں سے ایک کے رجال صحیح کے رجال ہیں، اور دوسرے طریق میں یہ الفاظ زائد ہیں: عروہ بن زبیر بیان کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی مسجد، مسجد قباء سے بہتر ہے لیکن یہ آیت مسجد قباء کے بارے میں نازل ہوئی تھی۔
(علامہ ہیثمی فرماتے ہیں:) میں یہ کہتا ہوں: عروہ نے یہ بات (شاید) اس لئے کہی کیونکہ وہ مرفوع حدیث پر مطلع نہیں ہو سکے تھے باقی اللہ بہتر جانتا ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب التفسير/حدیث: 11056]

تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير“ (4854)، أخرجه المعجم الكبير للطبراني برقم: 4854»
الحكم على الحديث:
مرفوع: ضعیف۔ موقوف صحیح