🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
المعجم الكبير للطبراني سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

المعجم الكبير للطبراني میں نمبر سے تلاش کل احادیث (21922)
حدیث نمبر لکھیں:
المعجم الكبير للطبراني میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
المعجم الكبير للطبراني میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
44. سعيد بن سعد بن عبادة الأنصاري " كان ينزل المدينة "
سیدنا سعید بن سعد بن عبادہ انصاری رضی اللہ عنہ، مدینہ میں رہتے تھے
اطراف الحدیث — المعجم الكبير للطبراني حدیث نمبر 5500 (کل: 8 مقامات، 6 کتب)
المعجم الکبیر للطبرانی: 5500، 5501
سنن ابن ماجہ: 2574
بلوغ المرام: 1043
مسند احمد: 21935، 24009/14
الفتح الربانی: 6722
السنن الكبرى للبيهقي: 17009
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 5500
حَدَّثَنَا إِدْرِيسُ بْنُ جَعْفَرٍ الْعَطَّارُ ، ثَنَا يَزِيدُ بْنُ هَارُونَ ، أَنَا مُحَمَّدُ بْنُ إِسْحَاقَ ، عَنْ يَعْقُوبَ بْنِ عَبْدِ اللهِ بْنِ الْأَشَجِّ ، عَنْ أَبِي أُمَامَةَ بْنِ سَهْلِ بْنِ حُنَيْفٍ ، عَنْ سَعِيدِ بْنِ سَعْدِ بْنِ عُبَادَةَ قَالَ: كَانَ بَيْنَ أَبْيَاتِنَا رُوَيْجِلٌ ضَعِيفٌ سَقِيمٌ مُحْدِجٌ، فَلَمْ يَرْعَ الْحَيُّ إِلَّا وَهُوَ عَلَى أَمَةٍ مِنْ إِمَائِهِمْ يَخْبُثُ بِهَا، فَذَكَرَ ذَلِكَ سَعْدٌ لِلنَّبِيِّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، فَقَالَ: " اضْرِبُوهُ حَدَّهُ "، فَقَالَ: يَا رَسُولَ اللهِ، إِنَّا إِنْ ضَرَبْنَاهُ حَدًّا قَتَلْنَاهُ إِنَّهُ ضَعِيفٌ، فَقَالَ النَّبِيُّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: خُذُوا لَهُ عِثْكَالًا فِيهِ مِائَةُ شِمْرَاخٍ، فَاضْرِبُوهُ بِهِ ضَرْبَةً وَاحِدَةً.
سیدنا سعید بن سعد بن عبادہ رضی اللہ عنہ کہتے ہیں: ہمارے گھروں کے درمیان ایک کمزور، بیمار اور لاغر آدمی رہتا تھا، اچانک قبیلے کو یہ پتا چلا کہ وہ ان کی ایک باندی کے ساتھ بدکاری کر رہا ہے۔ سعد رضی اللہ عنہ نے یہ بات نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم سے ذکر کی تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”اسے اس کی حد لگاؤ۔“ انہوں نے عرض کیا: یا رسول اللہ! اگر ہم اسے حد لگائیں تو ہم اسے قتل کر دیں گے، وہ بہت کمزور ہے۔ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”اس کے لیے کھجور کا ایک گچھا لو جس میں سو شاخیں ہوں، پھر اسے اس سے ایک ہی بار مارو۔“ [المعجم الكبير للطبراني/باب السين/حدیث: 5500]
تخریج الحدیث: «المعجم الكبير للطبراني (مطبوعہ): جلد 6، صفحہ 63، حدیث 5521»
«أخرجه ابن الجارود فى «المنتقى» برقم: 881، والنسائي فى «المجتبى» برقم: 5427 / 1، والنسائي فى «السنن الكبرى» برقم: 7259، 7260، 7264، 7268، 7269، 7266، 7267، وأبو داود فى «سننه» برقم: 4472، وابن ماجه فى «سننه» برقم: 2574، 2574 (م)، والبيهقي فى «السنن الكبرى» برقم: 17107، 17108، 20087، والدارقطني فى «سننه» برقم: 3158، 3156، 3157، 3159، وأحمد فى «مسنده» برقم: 22354، 24428، والطبراني فى «الكبير» برقم: 5446، 5522، 5568، 5587، 5820، والطبراني فى «الأوسط» برقم: 660»

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 2574
حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرِ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ ، حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ نُمَيْرٍ ، حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ إِسْحَاق ، عَنْ يَعْقُوبَ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ الْأَشَجِّ ، عَنْ أَبِي أُمَامَةَ بْنِ سَهْلِ بْنِ حُنَيْفٍ ، عَنْ سَعِيدِ بْنِ سَعْدِ بْنِ عُبَادَةَ ، قَالَ:" كَانَ بَيْنَ أَبْيَاتِنَا رَجُلٌ مُخْدَجٌ ضَعِيفٌ، فَلَمْ يُرَعْ إِلَّا وَهُوَ عَلَى أَمَةٍ مِنْ إِمَاءِ الدَّارِ يَخْبُثُ بِهَا، فَرَفَعَ شَأْنَهُ سَعْدُ بْنُ عُبَادَةَ إِلَى رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَقَالَ:" اجْلِدُوهُ ضَرْبَ مِائَةِ سَوْطٍ"، قَالُوا: يَا نَبِيَّ اللَّهِ، هُوَ أَضْعَفُ مِنْ ذَلِكَ لَوْ ضَرَبْنَاهُ مِائَةَ سَوْطٍ مَاتَ، قَالَ:" فَخُذُوا لَهُ عِثْكَالًا فِيهِ مِائَةُ شِمْرَاخٍ فَاضْرِبُوهُ ضَرْبَةً وَاحِدَةً".
سعید بن سعد بن عبادہ کہتے ہیں کہ ہمارے گھروں میں ایک ناقص الخلقت (لولا لنگڑا) اور ضعیف و ناتواں شخص تھا، اس سے کسی شر کا اندیشہ نہیں تھا، البتہ (ایک بار) وہ گھر کی لونڈیوں میں سے ایک لونڈی کے ساتھ زنا کر رہا تھا، سعد رضی اللہ عنہ اس کے معاملے کو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس لے کر پہنچے، تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”اسے سو کوڑے مارو“، لوگوں نے عرض کیا: اللہ کے نبی! وہ اس سے کہیں زیادہ کمزور ہے، اگر ہم اسے سو کوڑے ماریں گے تو مر جائے گا، آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”اچھا کھجور کا ایک خوشہ لو جس میں سو شاخیں ہوں، اور اس سے ایک بار مار دو“ ۱؎۔ [سنن ابن ماجه/كتاب الحدود/حدیث: 2574]
حضرت سعید بن سعد بن عبادہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے، انہوں نے فرمایا: ”ہمارے محلے میں ایک کمزور اپاہج رہتا تھا۔ (ایک دن) لوگ یہ دیکھ کر حیران رہ گئے کہ وہ گھر کی ایک لونڈی سے برے کام میں مشغول ہے۔ حضرت سعد بن عبادہ رضی اللہ عنہ نے اس کا معاملہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں پیش کیا تو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”اسے سو کوڑے مارو۔“ عرض کیا گیا: ”اے اللہ کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم ! وہ تو کمزور ہے۔ اگر ہم نے اسے سو کوڑے مارے تو وہ مر جائے گا۔“ نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”کھجور کا ایک خوشہ لو، (جس پر سے کھجوریں اتار لی گئی ہوں اور تنکے باقی ہوں) جس میں سو تنکے ہوں۔ اسے اس کی ایک ضرب لگا دو۔““ [سنن ابن ماجه/كتاب الحدود/حدیث: 2574]
تخریج الحدیث دارالدعوہ: «تفرد بہ ابن ماجہ، (تحفة الأشراف: 1 447، ومصباح الزجاجة: 910)، وقد أخرجہ: سنن ابی داود/الحدود 34 (4472)، مسند احمد (5/222) (صحیح)» ‏‏‏‏ (سند میں محمد بن اسحاق مدلس ہیں، اور روایت عنعنہ سے ہے، لیکن حدیث دوسرے طریق سے صحیح ہے)
وضاحت: ۱؎: تو گویا سو مار ماریں، یہ اللہ تعالیٰ کی اپنے ضعیف بندوں پر عنایت ہے، اور مسلم نے علی رضی اللہ عنہ سے روایت کی کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی ایک لونڈی نے زنا کیا، تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے مجھ کو اسے کوڑے مارنے کا حکم دیا، میں اس کے پاس آیا تو دیکھا کہ اس نے ابھی بچہ جنا ہے، میں ڈرا کہیں کوڑے لگانے سے وہ مر نہ جائے، میں نے نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم سے بیان کیا، آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”اچھا اس کو چھوڑ دو یہاں تک کہ نفاس سے پاک ہو جائے“ صحیح مسلم کی اس روایت میں مہلت کا ذکر ہے جب کہ اس سے پہلی والی حدیث میں بوڑھے پر کوڑے لگانے میں کسی مہلت کا ذکر نہیں تو ان دونوں حدیثوں میں جمع کی صورت یہ ہے کہ جب کسی بیمار کے اچھا ہونے کی امید ہو تو حد نافذ کرنے سے رک جائے یہاں تک کہ وہ اچھا ہو جائے اور جو اس کے اچھا ہو جانے کی امید نہ ہو تو حد نافذ کر دیں جیسے سعید بن عبادہ کی روایت میں ہے، واضح رہے بڑھاپا وہ بیماری ہے جس سے اچھا ہونے کی کوئی امید نہیں، اور نفاس وہ بیماری جو کچھ دنوں میں ٹھیک ہو جاتی ہے، اس لئے اس میں مہلت ہے۔
قال الشيخ الألباني: صحيح
قال الشيخ زبير على زئي:صحيح

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 1043
وعن سعيد بن سعد بن عبادة رضي الله عنهما قال كان بين أبياتنا رويجل ضعيف فخبث بأمة من إمائهم فذكر ذلك سعيد لرسول الله صلى الله عليه وآله وسلم فقال: «‏‏‏‏اضربوه حده» ‏‏‏‏ فقالوا: يا سول الله! إنه أضعف من ذلك قال: «‏‏‏‏خذوا عثكالا فيه مائة شمراخ ثم اضربوه ضربة واحدة» ‏‏‏‏. ففعلوا رواه أحمد والنسائي وابن ماجه وإسناده حسن لكن اختلف في وصله وإرساله.
سیدنا سعید بن سعد بن عبادہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ ہمارے گھروں میں ایک چھوٹا سا کمزور و نحیف آدمی رہتا تھا۔ وہ ہماری لونڈیوں میں سے ایک لونڈی کے ساتھ جرم زنا میں ملوث ہو گیا۔ سیدنا سعد رضی اللہ عنہ نے اس کا ذکر رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے کیا تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا ” اسے حد لگاؤ۔“ تو سب لوگ بول اٹھے، اے اللہ کے رسول! وہ تو نہایت ہی کمزور و لاغر ہے تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا ” کھجور کے درخت کی ایک ایسی ٹہنی لو جس میں سو شاخیں ہوں۔ پھر اسے ایک ہی دفعہ اس مرد پر مار دو۔“ چنانچہ ان لوگوں نے ایسا ہی کیا۔ اسے احمد، نسائی اور ابن ماجہ نے روایت کیا ہے اور اس کی سند حسن ہے لیکن اس کے موصول اور مرسل ہونے میں اختلاف ہے۔ [بلوغ المرام/حدیث: 1043]
«وَعَنْ» اور سے – «سَعِيدِ بْنِ سَعْدِ بْنِ عُبَادَةَ» سعید بن سعد بن عبادہ – «رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُمَا» اللہ ان دونوں سے راضی ہو – «قَالَ» (انہوں نے) کہا: – «كَانَ» تھا – «بَيْنَ أَبْيَاتِنَا» ہمارے گھروں کے درمیان – «رُوَيْجِلٌ» ایک پست قد آدمی – «ضَعِيفٌ» کمزور – «فَخَبُثَ» تو اس نے برا کام (زنا) کیا – «بِأَمَةٍ» ایک لونڈی کے ساتھ – «مِنْ إِمَائِهِمْ» ان کی لونڈیوں میں سے – «فَذَكَرَ ذَلِكَ» تو اس کا ذکر کیا – «سَعِيدٌ» سعید نے – «لِرَسُولِ اللَّهِ» اللہ کے رسول سے – «صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَآلِهِ وَسَلَّمَ» اللہ کی رحمت ہو ان پر اور ان کی آل پر سلامتی ہو – «فَقَالَ» تو آپ نے فرمایا: – «اضْرِبُوهُ» اسے مارو – «حَدَّهُ» اس کی حد – «فَقَالُوا» تو انہوں نے کہا: – «يَا رَسُولَ اللَّهِ» اے اللہ کے رسول! – «إِنَّهُ أَضْعَفُ» بے شک وہ زیادہ کمزور ہے – «مِنْ ذَلِكَ» اس سے – «قَالَ» آپ نے فرمایا: – «خُذُوا» لو – «عِثْكَالًا» کھجور کا ایک خوشہ – «فِيهِ» جس میں – «مِائَةُ شِمْرَاخٍ» سو شاخیں ہوں – «ثُمَّ اضْرِبُوهُ» پھر اسے مارو – «ضَرْبَةً وَاحِدَةً» ایک ہی ضرب – «فَفَعَلُوا» تو انہوں نے ایسا ہی کیا۔ – «رَوَاهُ» اسے روایت کیا – «أَحْمَدُ» احمد – «وَالنَّسَائِيُّ» اور نسائی – «وَابْنُ مَاجَهْ» اور ابن ماجہ نے – «وَإِسْنَادُهُ حَسَنٌ» اور اس کی سند حسن ہے – «لَكِنِ اخْتُلِفَ» لیکن اختلاف کیا گیا ہے – «فِي وَصْلِهِ» اس کے موصول ہونے – «وَإِرْسَالِهِ» اور مرسل ہونے میں۔
اور سیدنا سعید بن سعد بن عبادہ رضی اللہ عنہما سے روایت ہے، انہوں نے کہا: ہمارے گھروں کے درمیان ایک پست قد کمزور سا آدمی تھا، اس نے ان (گھر والوں) کی لونڈیوں میں سے ایک لونڈی کے ساتھ برا کام (زنا) کیا۔ سعید نے اس کا ذکر رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے کیا تو آپ نے فرمایا: ”اسے اس کی حد کے کوڑے مارو۔“ لوگوں نے کہا: اے اللہ کے رسول! وہ اس سے زیادہ کمزور ہے (کہ حد برداشت کر سکے)۔ آپ نے فرمایا: ”کھجور کا ایک ایسا خوشہ لو جس میں سو شاخیں ہوں، پھر اسے ایک ہی ضرب مارو۔“ چنانچہ انہوں نے ایسا ہی کیا۔ اسے احمد، نسائی اور ابن ماجہ نے روایت کیا ہے اور اس کی سند حسن ہے، لیکن اس کے موصول اور مرسل ہونے میں اختلاف کیا گیا ہے۔ [بلوغ المرام/حدیث: 1043]
تخریج الحدیث: «أخرجه ابن ماجه، الحدود، باب الكبير والمريض يجب عليه الحد، حديث:2574، وأحمد:5 /222، والنسائي في الكبرٰي:4 /313، حديث:7309.»

الحكم على الحديث:
صحيح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 21935
حَدَّثَنَا يَعْلَى بْنُ عُبَيْدٍ , حَدَّثَنَا مُحَمَّدٌ يَعْنِي ابْنَ إِسْحَاقَ , عَنْ يَعْقُوبَ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ الْأَشَجِّ , عَنْ أَبِي أُمَامَةَ بْنِ سَهْلٍ , عَنْ سَعِيدِ بْنِ سَعْدِ بْنِ عُبَادَةَ , قَالَ: كَانَ بَيْنَ أَبْيَاتِنَا إِنْسَانٌ مُخْدَجٌ ضَعِيفٌ , لَمْ يُرَعْ أَهْلُ الدَّارِ إِلَّا وَهُوَ عَلَى أَمَةٍ مِنْ إِمَاءِ الدَّارِ يَخْبُثُ بِهَا , وَكَانَ مُسْلِمًا , فَرَفَعَ شَأْنَهُ سَعْدٌ إِلَى رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَقَالَ: " اضْرِبُوهُ حَدَّهُ" , قَالُوا: يَا رَسُولَ اللَّهِ , إِنَّهُ أَضْعَفُ مِنْ ذَلِكَ , إِنْ ضَرَبْنَاهُ مِائَةً قَتَلْنَاهُ , قَالَ:" فَخُذُوا لَهُ عِثْكَالًا فِيهِ مِائَةُ شِمْرَاخٍ , فَاضْرِبُوهُ بِهِ ضَرْبَةً وَاحِدَةً وَخَلُّوا سَبِيلَهُ" .
حضرت سعید بن سعد رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ ہمارے گھروں میں ایک آدمی رہتا تھا جو ناقص الخلقت اور انتہائی کمزور تھا ایک مرتبہ اس نے لوگوں کو حیرت زدہ کردیا کہ وہ گھر کی ایک لونڈی کے ساتھ " خباثت " کرتا ہوا پکڑا گیا، تھا وہ مسلمان حضرت سعد بن عبادہ رضی اللہ عنہ نے یہ معاملہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی عدالت میں پیش کیا تو نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا اس پر حد جاری کردو، لوگوں نے عرض کیا یا رسول اللہ! یہ تو اتنا کمزور ہے کہ اگر ہم نے اسے سو کوڑے مارے تو یہ تو مرجائے گا نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا پھر سو ٹہنیوں کا ایک گچھا لو اور اس سے ایک ضرب اسے لگادو اور پھر اس کا راستہ چھوڑ دو۔ [مسند احمد/مسند الأنصار رضي الله عنهم/حدیث: 21935]

الحكم على الحديث:
حديث صحيح، وهذا إسناد ضعيف لعنعنة ابن إسحاق، لكن روي الحديث من غير وجه عن أبى أمامة، واختلف عليه فى وصله وإرساله، وأصح هذه الأوجه عنه المرسل، و إرساله لايضر
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 24009/14
حدثنا يزيدُ بن هارون ، أَخبرنا محمَّد بن إِسحاقَ ، عن يعقوب بن عبد الله بن الأَشجِّ ، عن أَبي أُمامة بن سَهْل بن حُنَيف ، عن سعيد بن سعد بن عُبادة ، قال: كان بينَ أَبياتِنا رُوَيجِلٌ ضعيفٌ سَقيمٌ مخْدَجٌ، فلم يَرُع الحيَّ إلا وهو على أَمَةٍ من إمائِهم يَخبُثُ بها، قال: فذكر ذلك سعدُ بن عُبادة لرسول الله صَلَّي اللهُ عَلَّيْهِ وَسَلَّمَ، وكان ذلك الرُّوَيجلُ مُسلِمًا، فقال رسول الله صَلَّي اللهُ عَلَّيْهِ وَسَلَّمَ: " اضرِبُُوه حَدَّه"، فقالوا: يا رسول الله، إِنَّه أَضعفُ من ذاك، ولو ضربناه مئةً قتلناه! فقال:" خُذُوا له عِثْكالًا فيه مِئةُ شِمْراخٍ، ثم اضرِبُوه به ضربةً واحدةً" ، قال: ففعلوا
سیدنا سعید بن سعد بن عبادہ رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ ہمارے گھروں کے درمیان ایک کمزور، بیمار اور ناقص الخلقت پست قد آدمی رہتا تھا، اچانک محلے والوں نے دیکھا کہ وہ ان کی ایک باندی کے ساتھ بدکاری کر رہا ہے، سیدنا سعد بن عبادہ رضی اللہ عنہ نے نبی صلی اللہ علیہ وسلم سے اس کا تذکرہ کیا، وہ آدمی مسلمان تھا، نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”اسے حد لگاؤ“، لوگوں نے عرض کیا: یا رسول اللہ! وہ اس سے بہت کمزور ہے، اگر ہم نے اسے سو کوڑے مارے تو وہ مر جائے گا، نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”اس کے لئے کھجور کی ایک ایسی ٹہنی لو جس میں سو شاخیں ہوں، پھر اسے اس سے ایک ہی مرتبہ مار دو“، چنانچہ لوگوں نے ایسا ہی کیا۔ [مسند احمد/مسند الأنصار رضي الله عنهم/حدیث: 24009/14]

الحكم على الحديث:
حديث صحيح، وهذا إسناد ضعيف لعنعنة محمد بن إسحاق وهو مدلس، لكن روي الحديث من غير وجه عن أبي أمامة
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 6722
عَنْ سَعِيدِ بْنِ سَعْدِ بْنِ عُبَادَةَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ قَالَ كَانَ بَيْنَ أَبْيَاتِنَا إِنْسَانٌ مُخْدَجٌ ضَعِيفٌ لَمْ يُرْعَ أَهْلُ الدَّارِ إِلَّا وَهُوَ عَلَى أَمَةٍ مِنْ إِمَاءِ الدَّارِ يَخْبُثُ بِهَا وَكَانَ مُسْلِمًا فَرَفَعَ شَأْنَهُ سَعْدٌ إِلَى رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَآلِهِ وَسَلَّمَ فَقَالَ اضْرِبُوهُ حَدَّهُ قَالُوا يَا رَسُولَ اللَّهِ إِنَّهُ أَضْعَفُ مِنْ ذَلِكَ إِنْ ضَرَبْنَاهُ مِائَةً قَتَلْنَاهُ قَالَ فَخُذُوا لَهُ عِثْكَالًا فِيهِ مِائَةُ شِمْرَاخٍ فَاضْرِبُوهُ بِهِ ضَرْبَةً وَاحِدَةً وَخَلُّوا سَبِيلَهُ
۔ سیدنا سعید بن سعد بن عبادہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے، وہ کہتے ہیں: ہمارے محلے میں ایک ناقص الخلقت انسان رہتا تھا، گھر والوں کو یہ دیکھ کر بڑی حیرانی ہوئی کہ وہ محلہ کی ایک لونڈی کے ساتھ زنا کررہا ہے، جبکہ وہ مسلمان تھا۔ سیدنا سعد رضی اللہ عنہ نے اس کا معاملہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم تک پہنچایا، آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: اسے حد لگاؤ۔ لوگوں نے کہا: اے اللہ کے رسول! وہ اس قابل نہیں کہ حد برداشت کر سکے، اگر ہم نے اسے سو کوڑے لگائے تو وہ مر جائے گا، آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: تو پھر ایک ٹہنی لے لو، جس میں سو شاخیں ہوں اور اسے ایک دفعہ مار دو اور پھر اس کو چھوڑ دو۔ [الفتح الربانی/مسائل الحدود/حدیث: 6722]
تخریج الحدیث: «حديث صحيح۔ أخرجه ابن ماجه: 2574، (انظر مسند أحمد ترقيم الرسالة: 21935 ترقیم بيت الأفكار الدولية: 22281»
وضاحت: فوائد: … اس سے ثابت ہوا کہ اگر مریض اصل حد برداشت نہ کر سکے تو اسے اس طرح سزا دے کر فارغ کیا جاسکتا ہے۔ لیکنیہ استثنائی صورت اس سزا کے بارے میں ہے، جو موت سے کم ہو، جیسا کہ کنوارے زانی کو کوڑے مارنا ہے، اگر سزا ہی موت ہو تو پھر مکمل طور پر حدّ لگائی جائے گی۔

الحكم على الحديث:
حديث صحيح۔ أخرجه ابن ماجه: 2574
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 17009
أَخْبَرَنَاهُ أَبُو الْحُسَيْنِ بْنُ الْفَضْلِ الْقَطَّانُ، بِبَغْدَادَ، أنبأ عَبْدُ اللهِ بْنُ جَعْفَرِ بْنِ دُرُسْتَوَيْهِ، ثنا يَعْقُوبُ بْنُ سُفْيَانَ، ثنا أَبُو بَكْرِ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ، ثنا ابْنُ نُمَيْرٍ، ثنا ابْنُ إِسْحَاقَ، عَنْ يَعْقُوبَ بْنِ عَبْدِ اللهِ بْنِ الْأَشَجِّ، عَنْ أَبِي أُمَامَةَ بْنِ سَهْلِ بْنِ حُنَيْفٍ، عَنْ سَعِيدِ بْنِ سَعْدِ بْنِ عُبَادَةَ، قَالَ: كَانَ بَيْنَ أَبْيَاتِنَا رَجُلٌ مُخْدَجٌ ضَعِيفٌ، فَلَمْ نُرَعْ إِلَّا وَهُوَ عَلَى أَمَةٍ مِنْ إِمَاءِ الدَّارِ يَخْبُثُ بِهَا، فَرَفَعَ شَأْنَهُ سَعْدُ بْنُ عُبَادَةَ إِلَى رَسُولِ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، فَقَالَ:" اجْلِدُوهُ مِائَةَ ⦗٤٠١⦘ سَوْطٍ" فَقَالُوا: يَا نَبِيَّ اللهِ هُوَ أَضْعَفُ مِنْ ذَاكَ، لَوْ ضَرَبْنَاهُ مِائَةَ سَوْطٍ مَاتَ، قَالَ:" فَخُذُوا لَهُ عِثْكَالًا فِيهِ مِائَةُ شِمْرَاخٍ فَاضْرِبُوهُ وَاحِدَةً".
سیدنا سعید بن سعد بن عبادہ رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ ہمارے محلے میں ایک اپاہج آدمی رہتا تھا جو اپنے گھر کی ایک لونڈی پر واقع ہوگیا، سیدنا سعد بن عبادہ رضی اللہ عنہ نے یہ بات جا کر نبی صلی اللہ علیہ وسلم کو بتائی تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”اسے سو کوڑے مارو۔“ عرض کیا گیا: یا رسول اللہ! وہ کمزور اور اپاہج ہے، اگر اسے سو کوڑے لگے تو وہ مر جائے گا، تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”کوئی ایسی جھاڑو لے لو جس میں سو تیلیاں ہوں، پھر اسے اس کے ساتھ ایک ہی ضرب لگا دو۔“ [السنن الكبرى للبيهقي/كتاب الحدود/حدیث: 17009]
تخریج الحدیث: «منكر»

الحكم على الحديث:
منكر
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 5501
حَدَّثَنَا عُبَيْدُ بْنُ غَنَّامٍ ، ثَنَا أَبُو بَكْرِ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ ، ثَنَا عَبْدُ اللهِ بْنُ نُمَيْرٍ ، ثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ إِسْحَاقَ ، عَنْ يَعْقُوبَ بْنِ عَبْدِ اللهِ بْنِ الْأَشَجِّ ، عَنْ أَبِي أُمَامَةَ بْنِ سَهْلِ بْنِ حُنَيْفٍ ، عَنْ سَعِيدِ بْنِ سَعْدِ بْنِ عُبَادَةَ قَالَ: كَانَ بَيْنَ أَبْيَاتِنَا رَجُلٌ مُحْدِجٌ ضَعِيفٌ، فَلَمْ يُرَعْ إِلَّا وَهُوَ عَلَى أَمَةٍ مِنْ إِمَاءِ أَهْلِ الدَّارِ يَخْبُثُ بِهَا، فَرَفَعَ شَأْنَهُ سَعْدٌ إِلَى رَسُولِ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، فَقَالَ: " اجْلِدُوهُ مِائَةَ سَوْطٍ "، فَقَالَ: يَا رَسُولَ اللهِ، هُوَ أَضْعَفُ مِنْ ذَاكَ، لَوْ ضُرِبَ مِائَةً مَاتَ، قَالَ: فَخُذُوا لَهُ عِثْكَالًا فِيهِ مِائَةُ شِمْرَاخٍ، فَاضْرِبُوهُ ضَرْبَةً وَاحِدَةً.
سیدنا سعید بن سعد بن عبادہ رضی اللہ عنہ کہتے ہیں: ہمارے گھروں کے درمیان ایک لاغر و کمزور آدمی تھا، اچانک معلوم ہوا کہ وہ گھر کی لونڈیوں میں سے ایک لونڈی کے ساتھ بدکاری کر رہا ہے، تو سعد رضی اللہ عنہ نے اس کا معاملہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے سامنے پیش کیا۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”اسے سو کوڑے لگاؤ۔“ عرض کیا گیا: یا رسول اللہ! وہ اس سے کہیں زیادہ کمزور ہے، اگر اسے سو کوڑے لگے تو وہ مر جائے گا۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”اس کے لیے کھجور کی ایک ایسی ٹہنی لے لو جس میں سو شاخیں ہوں، پھر اسے ایک ہی بار مار دو۔“ [المعجم الكبير للطبراني/باب السين/حدیث: 5501]
تخریج الحدیث: «المعجم الكبير للطبراني (مطبوعہ): جلد 6، صفحہ 63، حدیث 5522»
«أخرجه ابن الجارود فى «المنتقى» برقم: 881، والنسائي فى «المجتبى» برقم: 5427 / 1، والنسائي فى «السنن الكبرى» برقم: 7259، 7260، 7264، 7268، 7269، 7266، 7267، وأبو داود فى «سننه» برقم: 4472، وابن ماجه فى «سننه» برقم: 2574، 2574 (م)، والبيهقي فى «السنن الكبرى» برقم: 17107، 17108، 20087، والدارقطني فى «سننه» برقم: 3158، 3156، 3157، 3159، وأحمد فى «مسنده» برقم: 22354، 24428، والطبراني فى «الكبير» برقم: 5446، 5521، 5568، 5587، 5820، والطبراني فى «الأوسط» برقم: 660»

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں