🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
المعجم الكبير للطبراني سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

المعجم الكبير للطبراني میں نمبر سے تلاش کل احادیث (21922)
حدیث نمبر لکھیں:
المعجم الكبير للطبراني میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
المعجم الكبير للطبراني میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
37. باب (أحاديث 8381–8485)
باب (احادیث 8381 تا 8485)
اطراف الحدیث — المعجم الكبير للطبراني حدیث نمبر 8454 (کل: 15 مقامات، 7 کتب)
المعجم الکبیر للطبرانی: 8454، 8448، 8453، 8459
صحیح بخاری: 3762، 6097
مشکوۃ المصابیح: 6197
مسند احمد: 23341، 23342، 23350
مصنف ابن ابی شیبہ: 34410
المعجم الاوسط: 2338
فضائل صحابہ: 1542، 1543، 1548
1 تا 10
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 8454
حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ زُهَيْرٍ ، ثَنَا أَبُو شَيْبَةَ بْنُ أَبِي بَكْرٍ ، ثَنَا يَحْيَى بْنُ يَعْلَى ، ثَنَا زَائِدَةُ ، ثَنَا أَبُو سِنَانٍ الشَّيْبَانِيُّ ، عَنْ شَقِيقِ بْنِ سَلَمَةَ ، قَالَ: كُنْتُ جَالِسًا مَعَ حُذَيْفَةَ فَجَاءَ عَبْدُ اللهِ بْنُ مَسْعُودٍ ، فَقَالَ حُذَيْفَةُ : إِنَّ أَشْبَهَ النَّاسِ هَدْيًا وَدَلًّا، وَقَضَاءً، وَخُطْبَةً بِرَسُولِ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ مِنْ حِينِ يَخْرُجُ مِنْ بَيْتِهِ إِلَى أَنْ يَرْجِعَ، وَلَا أَدْرِي مَا يَصْنَعُ فِي أَهْلِهِ لَعَبْدُ اللهِ بْنُ مَسْعُودٍ ، وَاللهِ إِنَّ الْمَحْظُوظِينَ مِنْ أَصْحَابِ مُحَمَّدٍ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ لَيَعْلَمُونَ أَنَّ ابْنَ مَسْعُودٍ مِنْ أَقْرَبِهِمْ وَسِيلَةً ".
شقیق بن سلمہ رحمہ اللہ بیان کرتے ہیں: میں حذیفہ رضی اللہ عنہ کے ساتھ بیٹھا تھا کہ عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ آئے، تو حذیفہ رضی اللہ عنہ نے فرمایا: ”لوگوں میں سے وہ شخص جو گھر سے نکلنے سے لے کر واپسی تک ہدی، وضع، فیصلے اور خطبے میں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے سب سے زیادہ مشابہت رکھتا ہے - اور مجھے نہیں معلوم وہ اپنے گھر میں کیا کرتا ہے - وہ عبداللہ بن مسعود ہیں۔ اللہ کی قسم، محمد صلی اللہ علیہ وسلم کے صحابہ میں سے خوش نصیب لوگ جانتے ہیں کہ ابن مسعود ان میں سے سب سے زیادہ قرب رکھنے والوں میں سے ہیں۔“ [المعجم الكبير للطبراني/باب العين/حدیث: 8454]
تخریج الحدیث: «المعجم الكبير للطبراني (مطبوعہ): جلد 9، صفحہ 88، حدیث 8486»
«أخرجه البخاري فى «صحيحه» برقم: 3762، 6097، وابن حبان فى «صحيحه» برقم: 7063، والحاكم فى «المستدرك» برقم: 3235، 5417، والنسائي فى «السنن الكبرى» برقم: 8208، والترمذي فى «جامعه» برقم: 3807، وأحمد فى «مسنده» برقم: 23782، 23818، 23827، 23828، 23819، 23895، 23890، والطيالسي فى «مسنده» برقم: 427، والبزار فى «مسنده» برقم: 1816، 2812، 2875، 2884، 2903، وابن أبي شيبة فى «مصنفه» برقم: 32900، والطحاوي فى «شرح مشكل الآثار» (3/264) [دون رقم في الترقيم المختار] ، والطبراني فى «الكبير» برقم: 8480، 8481، 8482، 8485، 8483، 8484، 8487، 8490، 8491، 8488، 8489، والطبراني فى «الأوسط» برقم: 529، 2338»

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 3762
حَدَّثَنَا سُلَيْمَانُ بْنُ حَرْبٍ، حَدَّثَنَا شُعْبَةُ، عَنْ أَبِي إِسْحَاقَ، عَنْ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ يَزِيدَ، قَالَ: سَأَلْنَا حُذَيْفَةَ، عَنْ رَجُلٍ قَرِيبِ السَّمْتِ وَالْهَدْيِ مِنَ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ حَتَّى نَأْخُذَ عَنْهُ، فَقَالَ:" مَا أَعْرِفُ أَحَدًا أَقْرَبَ سَمْتًا وَهَدْيًا وَدَلًّا بِالنَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ مِنْ ابْنِ أُمِّ عَبْدٍ".
ہم سے سلیمان بن حرب نے بیان کیا، کہا ہم سے شعبہ نے بیان کیا، ان سے ابواسحٰق نے، ان سے عبدالرحمٰن بن یزید نے بیان کیا کہ ہم نے حذیفہ رضی اللہ عنہ سے پوچھا کہ صحابہ میں نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم سے عادات و اخلاق اور طور طریق میں سب سے زیادہ قریب کون سے صحابی تھے؟ تاکہ ہم ان سے سیکھیں، انہوں نے کہا اخلاق، طور طریق اور سیرت و عادت میں ابن ام عبد سے زیادہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم سے قریب اور کسی کو میں نہیں سمجھتا۔ [صحيح البخاري/كتاب فضائل الصحابة/حدیث: 3762]
حضرت عبدالرحمان بن یزید رحمہ اللہ سے روایت ہے، انہوں نے کہا: ہم نے حضرت حذیفہ رضی اللہ عنہ سے اس شخص کے متعلق دریافت کیا جو نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے اخلاق و عادات اور طور طریقے کے بہت قریب ہو، تاکہ ہم اس سے کچھ حاصل کریں۔ حضرت حذیفہ بن یمان رضی اللہ عنہ نے فرمایا: ”میں نے نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی سیرت و صورت اور عادات و اخلاق میں حضرت عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ سے زیادہ قریب کسی کو نہیں دیکھا۔“ [صحيح البخاري/كتاب فضائل الصحابة/حدیث: 3762]
تخریج الحدیث: «أحاديث صحيح البخاريّ كلّها صحيحة»

الحكم على الحديث:
أحاديث صحيح البخاريّ كلّها صحيحة
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 6097
حَدَّثَنَا إِسْحَاقُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ، قَالَ: قُلْتُ لِأَبِي أُسَامَةَ، أَحَدَّثَكُمُ الْأَعْمَشُ، سَمِعْتُ شَقِيقًا، قَالَ: سَمِعْتُ حُذَيْفَةَ، يَقُولُ:" إِنَّ أَشْبَهَ النَّاسِ دَلًّا وَسَمْتًا وَهَدْيًا بِرَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ لَابْنُ أُمِّ عَبْدٍ، مِنْ حِينِ يَخْرُجُ مِنْ بَيْتِهِ إِلَى أَنْ يَرْجِعَ إِلَيْهِ، لَا نَدْرِي مَا يَصْنَعُ فِي أَهْلِهِ إِذَا خَلَا".
ہم سے اسحاق بن ابراہیم راہویہ نے بیان کیا، کہا کہ میں نے ابواسامہ سے پوچھا کیا تم سے اعمش نے یہ بیان کیا کہ میں نے شقیق سے سنا، کہا میں نے حذیفہ رضی اللہ عنہ سے سنا، وہ بیان کرتے تھے کہ بلاشبہ سب لوگوں سے اپنی چال ڈھال اور وضع اور سیرت میں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے سب سے زیادہ مشابہ عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ ہیں۔ جب وہ اپنے گھر سے باہر نکلتے اور اس کے بعد دوبارہ اپنے گھر واپس آنے تک ان کا یہی حال رہتا ہے لیکن جب وہ اکیلے گھر میں رہتے تو معلوم نہیں کیا کرتے رہتے ہیں۔ [صحيح البخاري/كتاب الأدب/حدیث: 6097]
حضرت حذیفہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے، انہوں نے فرمایا: ”سب لوگوں میں سے اپنی چال ڈھال، وضع قطع اور سیرت و کردار میں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے زیادہ مشابہت رکھنے والے حضرت عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ تھے۔ جب وہ اپنے گھر سے باہر نکلتے اور اس کے بعد دوبارہ اپنے گھر واپس آنے تک ان کا یہی حال رہتا، لیکن جب وہ اکیلے گھر میں رہتے تو معلوم نہیں کیا کرتے تھے۔“ [صحيح البخاري/كتاب الأدب/حدیث: 6097]
تخریج الحدیث: «أحاديث صحيح البخاريّ كلّها صحيحة»

الحكم على الحديث:
أحاديث صحيح البخاريّ كلّها صحيحة
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 6197
6197 - وَعَنْ حُذَيْفَةَ - رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ - قَالَ: إِنَّ أَشْبَهَ النَّاسِ دَلًّا وَسَمْتًا وَهَدْيًا بِرَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - لَابْنُ أُمِّ عَبْدٍ  حِينَ يَخْرُجُ مِنْ بَيْتِهِ إِلَى أَنْ يَرْجِعَ إِلَيْهِ، لَا نَدْرِي مَا يَصْنَعُ فِي أَهْلِهِ إِذَا خَلَا. رَوَاهُ الْبُخَارِيُّ.
حذیفہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: چال ڈھال اور سیرت و ہدایات میں رسول اللہ صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم سے سب سے زیادہ مشابہ ابن ام عبد (عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ) ہیں، اور ان کے گھر سے نکلنے سے لے کر واپس گھر جانے تک یہی صورت رہتی ہے، جب وہ اپنے اہل خانہ کے ساتھ خلوت میں ہوتے ہیں تو معلوم نہیں وہ کیا کرتے ہیں۔ رواہ البخاری۔ [مشكوة المصابيح/كتاب المناقب/حدیث: 6197]
تخریج الحدیث: ´تحقيق و تخريج: محدث العصر حافظ زبير على زئي رحمه الله` «رواه البخاري (6097)»
قال الشيخ الألباني: صَحِيح
قال الشيخ زبير على زئي:صحيح

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 23341
حَدَّثَنَا حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بنُ عُبيْدٍ ، حَدَّثَنَا الْأَعْمَشُ ، عَنْ شَقِيقٍ ، قَالَ: قَالَ حُذَيْفَةُ : " إِنَّ أَشْبهَ النَّاسِ هَدْيًا وَدَلًّا، وَسَمْتًا بمُحَمَّدٍ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ عَبدُ اللَّهِ بنُ مَسْعُودٍ، مِنْ حِينِ يَخْرُجُ إِلَى أَنْ يَرْجِعَ، لَا أَدْرِي مَا يَصْنَعُ فِي بيْتِهِ" .
حضرت حذیفہ رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے طور طریقوں اور سیرت میں نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے سب سے زیادہ مشابہہ حضرت عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ تھے گھر سے نکلنے سے لے کر واپس آنے تک میں نہیں جانتا کہ وہ گھر میں کیا کرتے تھے۔ [مسند احمد/مسند الأنصار رضي الله عنهم/حدیث: 23341]

الحكم على الحديث:
إسناده صحيح، خ: 2097
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 23342
حَدَّثَنَا حَدَّثَنَا مُعَاوِيَةُ بنُ عَمْرٍو ، حَدَّثَنَا زَائِدَةُ ، عَنِ الْأَعْمَشِ ، عَنْ شَقِيقٍ ، قَالَ: كُنْتُ قَاعِدًا مَعَ حُذَيْفَةَ فَأَقْبلَ عَبدُ اللَّهِ بنُ مَسْعُودٍ، فَقَالَ حُذَيْفَةُ :" إِنَّ أَشْبهَ النَّاسِ هَدْيًا وَدَلًّا برَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ مِنْ حِينِ يَخْرُجُ مِنْ بيْتِهِ حَتَّى يَرْجِعَ، فَلَا أَدْرِي مَا يَصْنَعُ فِي أَهْلِهِ كَعَبدِ اللَّهِ بنِ مَسْعُودٍ، وَاللَّهِ لَقَدْ عَلِمَ الْمَحْفُوظُونَ مِنْ أَصْحَاب مُحَمَّدٍ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ أَنَّ عَبدَ اللَّهِ مِنْ أَقْرَبهِمْ عِنْدَ اللَّهِ وَسِيلَةً يَوْمَ الْقِيَامَةِ" .
حضرت حذیفہ رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے طور طریقوں اور سیرت میں نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے سب سے زیادہ مشابہہ حضرت عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ تھے گھر سے نکلنے سے لے کر واپس آنے تک میں نہیں جانتا کہ وہ گھر میں کیا کرتے تھے۔ شقیق کہتے ہیں کہ ایک مرتبہ ہم لوگ حضرت حذیفہ رضی اللہ عنہ کے پاس گئے اور ان سے کہا کہ ہمیں کسی ایسے آدمی کا پتہ بتائیے جو طور طریقوں اور سیرت میں نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے سب سے زیادہ قریب ہوتا کہ ہم ان سے یہ طریقے اخذ کرسکیں اور ان کی باتیں سن سکیں انہوں نے فرمایا کہ طور طریقوں اور سیرت میں نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے سب سے زیادہ قریب حضرت عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ تھے یہاں تک کہ وہ اپنے گھر کی دیوار کی اوٹ میں چلے جاتے حالانکہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے محفوظ صحابہ جانتے ہیں کہ حضرت عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ ان سب میں اللہ کے یہاں سب سے زیادہ قرب رکھنے والوں میں سے ہیں۔ [مسند احمد/مسند الأنصار رضي الله عنهم/حدیث: 23342]

الحكم على الحديث:
إسناده صحيح، خ: 2097
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 23350
حَدَّثَنَا حَدَّثَنَا عَفَّانُ ، حَدَّثَنَا شُعْبةُ ، قَالَ: أَبو إِسْحَاقَ أَخْبرَنِي , عَنْ عَبدِ الرَّحْمَنِ بنِ يَزِيدَ ، قَالَ: قُلْنَا لِحُذَيْفَةَ : أَخْبرْنَا برَجُلٍ قَرِيب السَّمْتِ وَالْهَدْيِ برَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ حَتَّى نَأْخُذَ عَنْهُ، قَالَ: " مَا أَعْلَمُ أَحَدًا أَقْرَب سَمْتًا وَهَدْيًا وَدَلًّا برَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ حَتَّى يُوَارِيَهُ جِدَارُ بيْتِهِ مِنَ ابنِ أُمِّ عَبدٍ، وَلَمْ نَسْمَعْ هَذَا مِنْ عَبدِ الرَّحْمَنِ بنِ يَزِيدَ: لَقَدْ عَلِمَ الْمَحْفُوظُونَ مِنْ أَصْحَاب مُحَمَّدٍ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ أَنَّ ابنَ أُمِّ عَبدٍ مِنْ أَقْرَبهِمْ إِلَى اللَّهِ عَزَّ وَجَلَّ وَسِيلَةً" ..
عبدالرحمن بن یزید کہتے ہیں کہ ایک مرتبہ ہم لوگ حضرت حذیفہ رضی اللہ عنہ کے پاس گئے اور ان سے کہا کہ ہمیں کسی ایسے آدمی کا پتہ بتائیے جو طور طریقوں اور سیرت میں نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے سب سے زیادہ قریب ہوتا کہ ہم ان سے یہ طریقے اخذ کرسکیں اور ان کی باتیں سن سکیں انہوں نے فرمایا کہ طور طریقوں اور سیرت میں نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے سب سے زیادہ قریب حضرت عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ تھے یہاں تک کہ وہ اپنے گھر کی دیوار کی اوٹ میں چلے جاتے حالانکہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے محفوظ صحابہ جانتے ہیں کہ حضرت عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ ان سب میں اللہ کے یہاں سب سے زیادہ قرب رکھنے والوں میں سے ہیں۔ [مسند احمد/مسند الأنصار رضي الله عنهم/حدیث: 23350]

الحكم على الحديث:
إسناده صحيح، خ: 3762
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 32900 ترقیم الشثری: -- 34410
حدثنا ابو معاوية عن الاعمش ، عن شقيق ، عن حذيفة قال: لقد علم المحفوظون من اصحاب محمد صلى الله عليه وسلم ان ابن مسعود اقربهم عند الله وسيلة يوم القيامة.

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) سقط من: [م].
(٢) صحيح؛ أخرجه أحمد (٢٣٣٤٢)، وابن حبان (٧٠٦٣)، وابن سعد ٣/ ١٥٤، والطبراني (٨٤٨٠)، ويعقوب في المعرفة ٢/ ٥٤٥، وأبو نعيم في الحلية ١/ ١٢٦، والطيالسي (٤٢٦).

حضرت شقیق رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ حضرت حذیفہ رضی اللہ عنہ نے ارشاد فرمایا: تحقیق محمد صلی اللہ علیہ وسلم کے محفوظ اصحاب جانتے ہیں کہ حضرت عبد اللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ قیامت کے دن مرتبہ میں اللہ کے سب سے زیادہ نزدیک ہوں گے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الفضائل/حدیث: 34410]
تخریج الحدیث: «حکم الحدیث مصنف ابن أبي شيبة قال سعد الشثري: صحيح .» ‏‏‏‏
«أخرجه البخاري فى «صحيحه» برقم: 3762، 6097، وابن حبان فى «صحيحه» برقم: 7063، والحاكم فى «المستدرك» برقم: 3235، 5417، والنسائي فى «السنن الكبرى» برقم: 8208، والترمذي فى «جامعه» برقم: 3807، وأحمد فى «مسنده» برقم: 23782، 23818، 23827، 23828، 23819، 23895، 23890، والطيالسي فى «مسنده» برقم: 427، والبزار فى «مسنده» برقم: 1816، 2812، 2875، 2884، 2903، والطحاوي فى «شرح مشكل الآثار» (3/264) [دون رقم في الترقيم المختار] ، والطبراني فى «الكبير» برقم: 8480، 8481، 8482، 8485، 8483، 8484، 8487، 8486، 8490، 8491، 8488، 8489، والطبراني فى «الأوسط» برقم: 529، 2338، ترقيم محمد عوامة: 32900»

الحكم على الحديث:
إسناده صحيح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 8448
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ النَّضِرِ الْأَزْدِيُّ ، ثَنَا مُعَاوِيَةُ بْنُ عَمْرٍو ، ثَنَا زَائِدَةُ ، عَنِ الْأَعْمَشِ ، عَنْ شَقِيقٍ ، قَالَ: كُنْتُ قَاعِدًا مَعَ حُذَيْفَةَ ، فَأَقْبَلَ عَبْدُ اللهِ بْنُ مَسْعُودٍ ، فَقَالَ حُذَيْفَةُ : إِنَّ أَشْبَهَ النَّاسِ هَدْيًا وَدَلًّا وَقَصْدًا وَخُطْبَةً بِرَسُولِ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ مِنْ حِينِ يَخْرُجُ مِنْ بَيْتِهِ حَتَّى يَرْجِعَ، وَلَا أَدْرِي مَا يَصْنَعُ فِي أَهْلِهِ - لَعَبْدُ اللهِ بْنُ مَسْعُودٍ ، وَاللهِ لَقَدْ عَلِمَ الْمَحْظُوظُونَ مِنْ أَصْحَابِ مُحَمَّدٍ أَنَّ عَبْدَ اللهِ مِنْ أَقْرَبِهِمْ وَسِيلَةً يَوْمَ الْقِيَامَةِ ".
شقیق بیان کرتے ہیں کہ میں حذیفہ رضی اللہ عنہ کے ساتھ بیٹھا تھا کہ سیدنا عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ آئے، تو حذیفہ رضی اللہ عنہ نے فرمایا: ”لوگوں میں سے وہ شخص جو گھر سے نکلنے سے لے کر واپسی تک - میں نہیں جانتا وہ اپنے گھر میں کیا کرتا ہے - ہدی، وضع، طریقہ اور خطبہ میں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے سب سے زیادہ مشابہت رکھتا ہے وہ عبداللہ بن مسعود ہیں۔ اللہ کی قسم، محمد صلی اللہ علیہ وسلم کے صحابہ میں سے خوش نصیب لوگ جانتے ہیں کہ عبداللہ قیامت کے دن ان میں سب سے زیادہ قرب رکھنے والوں میں سے ہیں۔“ [المعجم الكبير للطبراني/باب العين/حدیث: 8448]
تخریج الحدیث: «المعجم الكبير للطبراني (مطبوعہ): جلد 9، صفحہ 86، حدیث 8480»
«أخرجه البخاري فى «صحيحه» برقم: 3762، 6097، وابن حبان فى «صحيحه» برقم: 7063، والحاكم فى «المستدرك» برقم: 3235، 5417، والنسائي فى «السنن الكبرى» برقم: 8208، والترمذي فى «جامعه» برقم: 3807، وأحمد فى «مسنده» برقم: 23782، 23818، 23827، 23828، 23819، 23895، 23890، والطيالسي فى «مسنده» برقم: 427، والبزار فى «مسنده» برقم: 1816، 2812، 2875، 2884، 2903، وابن أبي شيبة فى «مصنفه» برقم: 32900، والطحاوي فى «شرح مشكل الآثار» (3/264) [دون رقم في الترقيم المختار] ، والطبراني فى «الكبير» برقم: 8481، 8482، 8485، 8483، 8484، 8487، 8486، 8490، 8491، 8488، 8489، والطبراني فى «الأوسط» برقم: 529، 2338»

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 8453
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عُثْمَانَ بْنِ أَبِي شَيْبَةَ ، ثَنَا إِبْرَاهِيمُ بْنُ الْحَسَنِ التَّغْلِبِيُّ ، ثَنَا عَبْدُ اللهِ بْنُ بُكَيْرٍ الْغَنَوِيُّ ، عَنْ حَكِيمِ بْنِ جُبَيْرٍ ، عَنْ أَبِي وَائِلٍ ، قَالَ: كُنْتُ جَالِسًا مَعَ حُذَيْفَةَ فَمَرَّ ابْنُ مَسْعُودٍ ، وَأَبُو مُوسَى ، فَكَرِهَ حُذَيْفَةُ أَنْ يَتْرُكَهُمَا، فَقَالَ: إِنَّ أَشْبَهَ النَّاسِ بِرَسُولِ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ حِينَ يَخْرُجُ مِنْ بَيْتِهِ إِلَى أَنْ يَرْجِعَ إِلَى أَهْلِهِ لَعَبْدُ اللهِ بْنُ مَسْعُودٍ ، وَاللهُ أَعْلَمُ مَا يَصْنَعُ ".
ابووائل رحمہ اللہ بیان کرتے ہیں: میں حذیفہ رضی اللہ عنہ کے ساتھ بیٹھا تھا کہ ابن مسعود اور ابوموسیٰ رضی اللہ عنہما گزرے، تو حذیفہ رضی اللہ عنہ نے انہیں نظر انداز کرنا مناسب نہ سمجھا اور فرمایا: ”گھر سے نکلنے سے لے کر اپنے گھر والوں کی طرف لوٹنے تک لوگوں میں سب سے زیادہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے مشابہت رکھنے والے عبداللہ بن مسعود ہیں، اور اللہ ہی بہتر جانتا ہے کہ وہ (اپنے گھر میں) کیا کرتے ہیں۔“ [المعجم الكبير للطبراني/باب العين/حدیث: 8453]
تخریج الحدیث: «المعجم الكبير للطبراني (مطبوعہ): جلد 9، صفحہ 87، حدیث 8485»
«أخرجه البخاري فى «صحيحه» برقم: 3762، 6097، وابن حبان فى «صحيحه» برقم: 7063، والحاكم فى «المستدرك» برقم: 3235، 5417، والنسائي فى «السنن الكبرى» برقم: 8208، والترمذي فى «جامعه» برقم: 3807، وأحمد فى «مسنده» برقم: 23782، 23818، 23827، 23828، 23819، 23895، 23890، والطيالسي فى «مسنده» برقم: 427، والبزار فى «مسنده» برقم: 1816، 2812، 2875، 2884، 2903، وابن أبي شيبة فى «مصنفه» برقم: 32900، والطحاوي فى «شرح مشكل الآثار» (3/264) [دون رقم في الترقيم المختار] ، والطبراني فى «الكبير» برقم: 8480، 8481، 8482، 8483، 8484، 8487، 8486، 8490، 8491، 8488، 8489، والطبراني فى «الأوسط» برقم: 529، 2338»

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں