الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
مسند أبي يعلى الموصلي سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
109. مُسْنَدُ عَمَّارِ بْنِ يَاسِرٍ
عمار بن یاسر کی مرویات کا بیان۔
اطراف الحدیث — مسند أبي يعلى الموصلي حدیث نمبر 1614 (کل: 2 مقامات، 2 کتب)
مسند ابی یعلیٰ موصلی: 1614
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد: 15607
حدیث نمبر: 1614
حَدَّثَنَا الْقَوَارِيرِيُّ، حَدَّثَنَا يُوسُفُ بْنُ الْمَاجِشُونِ ، حَدَّثَنِي أَبِي ، عَنْ أَبِي عُبَيْدَةَ بْنِ مُحَمَّدِ بْنِ عَمَّارِ بْنِ يَاسِرٍ ، عَنْ مَوْلَاةٍ لِعَمَّارِ بْنِ يَاسِرٍ ، قَالَتِ: اشْتَكَى عَمَّارٌ شَكْوَى ثَقُلَ مِنْهَا فَغُشِيَ عَلَيْهِ، فَأَفَاقَ وَنَحْنُ نَبْكِي حَوْلَهُ، فَقَالَ: مَا يُبْكِيكُمْ؟ أَتَخْشَوْنَ أَنِّي أَمُوتُ عَلَى فِرَاشِي؟ أَخْبَرَنِي حَبِيبِي - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - أَنَّهُ تَقْتُلُنِي الْفِئَةُ الْبَاغِيَةُ، وَأَنَّ آخِرَ زَادِي مَذْقَةٌ مِنْ لَبَنٍ.
سیدنا عمار بن یاسر رضی اللہ عنہ کی ایک آزاد کردہ خادمہ (رحمہا اللہ) سے روایت ہے کہ سیدنا عمار بن یاسر رضی اللہ عنہ ایک مرتبہ اس قدر سخت بیمار ہوئے کہ ان کی طبیعت بوجھل ہو گئی اور ان پر غشی طاری ہو گئی، پھر جب انہیں ہوش آیا اور ہم ان کے گرد بیٹھے رو رہے تھے تو آپ رضی اللہ عنہ نے دریافت فرمایا: ”تم لوگ کیوں رو رہے ہو؟ کیا تمہیں یہ اندیشہ ہے کہ میں اپنے بستر پر وفات پا جاؤں گا؟ حالانکہ میرے محبوب صلی اللہ علیہ وسلم نے مجھے یہ خبر دی تھی کہ ”مجھے ایک باغی گروہ شہید کرے گا اور میرا آخری توشہ دودھ کا ایک گھونٹ ہو گا“۔“ [مسند أبي يعلى الموصلي/مسند عمار بن ياسر/حدیث: 1614]
تخریج الحدیث: «قال حسين سليم أسد: إسناده ضعيف .»
«قال سعيد بن محمد السناري: قوى بطرقه: المرفوع منه فقط»
«أخرجه البيهقى في "الدلائل" (رقم 2727)، وابن عساكر في "تاريخه" (43/ 420، مسند ابویعلیٰ ترقیم الاثری: 1611»
«قال سعيد بن محمد السناري: قوى بطرقه: المرفوع منه فقط»
«أخرجه البيهقى في "الدلائل" (رقم 2727)، وابن عساكر في "تاريخه" (43/ 420، مسند ابویعلیٰ ترقیم الاثری: 1611»
الحكم على الحديث:
إسناده ضعيف
حدیث نمبر: 15607
عَنْ مَوْلَاةٍ لِعَمَّارِ بْنِ يَاسِرٍ قَالَتِ: اشْتَكَى عَمَّارُ بْنُ يَاسِرٍ شَكْوَى ثَقُلَ مِنْهَا، فَغُشِيَ عَلَيْهِ، فَأَفَاقَ وَنَحْنُ نَبْكِي حَوْلَهُ، فَقَالَ: مَا يُبْكِيكُمْ؟ أَتَحْسَبُونَ أَنِّي مُتُّ عَلَى فِرَاشِي؟ أَخْبَرَنِي حَبِيبِي - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - أَنَّهُ تَقْتُلُنِي الْفِئَةُ الْبَاغِيَةُ، وَأَنَّ آخِرَ زَادِي مَذْقَةً مِنْ لَبَنٍ.
رَوَاهُ أَبُو يَعْلَى، وَالطَّبَرَانِيُّ بِنَحْوِهِ إِلَّا أَنَّهُ قَالَ: إِنَّ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - أَخْبَرَنِي أَنِّي أُقْتَلُ بَيْنَ صِفِّينَ.
وَرَوَاهُ الْبَزَّارُ بِاخْتِصَارٍ،وَإِسْنَادُهُ حَسَنٌ، وَمَوْلَاةُ عَمَّارٍ لَمْ أَعْرِفْهَا،وَبَقِيَّةُ رِجَالِهِ ثِقَاتٌ.

سیدنا عمار بن یاسر رضی اللہ عنہ کی کنیز بیان کرتی ہیں: ایک مرتبہ سیدنا عمار بن یاسر رضی اللہ عنہ شدید بیمار ہو گئے، ان کی طبیعت اتنی خراب ہوئی کہ ان پر بے ہوشی طاری ہو گئی، جب انہیں ہوش آیا، تو ہم ان کے اردگرد بیٹھے ہوئے رو رہے تھے، انہوں نے دریافت کیا: تم لوگ کیوں رو رہے ہو؟ کیا تم یہ گمان کر رہے تھے کہ میں اپنے بستر پر مر جاؤں گا؟ میرے محبوب صلی اللہ علیہ وسلم نے مجھے یہ بات بتائی ہے، ایک باغی گروہ مجھے قتل کرے گا اور دنیا میں سب سے آخر میں، میں دودھ پیوں گا۔
یہ روایت امام ابویعلیٰ نے نقل کی ہے اور امام طبرانی نے اس کی مانند نقل کی ہے، تاہم انہوں نے یہ الفاظ نقل کئے ہیں: ”سیدنا عمار رضی اللہ عنہ نے فرمایا: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے مجھے یہ بات بتائی ہے: مجھے دو صفوں کے درمیان قتل کیا جائے گا۔“ یہ روایت امام بزار نے اختصار کے ساتھ نقل کی ہے، اس کی سند حسن ہے اور سیدنا عمار رضی اللہ عنہ کی کنیز سے میں واقف نہیں ہوں، اس روایت کے بقیہ رجال ثقہ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب المناقب/حدیث: 15607]

تخریج الحدیث: «اخرجه البزار فى المسند (2688) اخرجه أبو يعلى فى المسند (1614)»
الحكم على الحديث:
إسنادہ حسن