الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
مسند أبي يعلى الموصلي سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
112. مُسْنَدُ جَابِرٍ
جابر کی مرویات کا بیان۔
اطراف الحدیث — مسند أبي يعلى الموصلي حدیث نمبر 1884 (کل: 9 مقامات، 5 کتب)
مسند احمد: 14948
الفتح الربانی: 2458
اتحاف الخیرۃ المہرۃ بزوائد المسانید العشرۃ: 1031
حدیث نمبر: 1884
حَدَّثَنَا جَعْفَرُ بْنُ حُمَيْدٍ الْكُوفِيُّ ، حَدَّثَنَا يَعْقُوبُ يَعْنِي الْقُمِّيَّ ، عَنْ عِيسَى بْنِ جَارِيَةَ ، عَنْ جَابِرٍ قَالَ: كَانَ رَجُلٌ يَحْمِلُ الْخَمْرَ مِنْ خَيْبَرَ إِلَى الْمَدِينَةِ فَيَبِيعُهَا مِنَ الْمُسْلِمِينَ، فَحَمَلَ مِنْهَا بِمَالٍ، فَقَدِمَ بِهِ الْمَدِينَةَ، فَلَقِيَهُ رَجُلٌ مِنَ الْمُسْلِمِينَ، فَقَالَ: يَا فُلَانُ، إِنَّ الْخَمْرَ قَدْ حُرِّمَتْ، فَوَضَعَهَا حَيْثُ انْتَهَى عَلَى تَلٍّ وَسَجَّى عَلَيْهَا بِالْأَكْسِيَةِ، ثُمَّ أَتَى النَّبِيَّ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -، فَقَالَ: يَا رَسُولَ اللهِ، بَلَغَنِي أَنَّ الْخَمْرَ قَدْ حُرِّمَتْ، قَالَ: أَجَلْ، قَالَ: إِلَى أَنْ أَرُدَّهَا عَلَى مَنِ ابْتَعْتُهَا مِنْهُ، قَالَ: لَا يَصْلُحُ رَدُّهَا، قَالَ: إِلَى أَنْ أُهْدِيَهَا لِمَنْ يُكَافِئُنِي مِنْهَا، قَالَ: لَا، قَالَ: إِنَّ فِيهَا مَالًا لِيَتَامَى فِي حِجْرِي، قَالَ: إِذَا أَتَانَا مَالُ الْبَحْرَيْنِ فَأْتِنَا نُعَوِّضْ أَيْتَامَكَ مِنْ مَالِهِمْ، ثُمَّ نَادَى بِالْمَدِينَةِ، قَالَ: فَقَالَ الرَّجُلُ: يَا رَسُولَ اللهِ، الْأَوْعِيَةُ نَنْتَفِعُ بِهَا؟ قَالَ: فَحُلُّوا أَوْكِيَتَهَا، فَانْصَبَّتْ حَتَّى اسْتَقَرَّتْ فِي بَطْنِ الْوَادِي.
سیدنا جابر رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ ایک شخص خیبر سے مدینہ منورہ شراب لایا کرتا تھا اور اسے مسلمانوں کے ہاتھ فروخت کرتا تھا، وہ ایک مرتبہ کافی مالیت کی شراب لے کر آیا اور جب مدینہ پہنچا تو اسے ایک مسلمان ملے اور بتایا کہ: ”اے فلاں! یقیناً شراب حرام کر دی گئی ہے“، چنانچہ اس نے وہ شراب وہیں ایک ٹیلے پر رکھ دی جہاں وہ پہنچا تھا اور اسے چادروں سے ڈھانپ دیا، پھر وہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی بارگاہ میں حاضر ہوا اور عرض گزار ہوا: ”یا رسول اللہ! مجھے یہ خبر پہنچی ہے کہ شراب حرام قرار دے دی گئی ہے؟“ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”جی ہاں“، اس نے عرض کی: ”(کیا مجھے اجازت ہے) کہ میں اسے ان لوگوں کو واپس کر دوں جن سے میں نے اسے خریدا ہے؟“ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”اسے واپس کرنا بھی جائز نہیں ہے“، اس نے پھر عرض کی: ”کیا میں اسے کسی کو ہدیہ کر دوں جو مجھے اس کا بدلہ (کوئی اور چیز) دے دے؟“ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”نہیں“، اس نے عرض کی: ”اس میں ان یتیموں کا مال (سرمایہ) لگا ہوا ہے جو میری کفالت میں ہیں“، آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”جب ہمارے پاس بحرین کا مال آئے گا تو تم ہمارے پاس آنا، ہم تمہارے یتیموں کو ان کے مال کا نعم البدل عطا کر دیں گے“، پھر مدینہ میں (حرمتِ شراب کی) منادی کر دی گئی، اس شخص نے عرض کی: ”یا رسول اللہ! کیا ہم (ان کی) برتنوں سے نفع حاصل کر سکتے ہیں؟“ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”ان کے بندھن کھول دو“، چنانچہ وہ شراب بہا دی گئی یہاں تک کہ وہ وادی کے نشیب میں جا کر ٹھہر گئی۔ [مسند أبي يعلى الموصلي/مسند جابر/حدیث: 1884]
تخریج الحدیث: «قال حسين سليم أسد: إسناده ليس بذاك .»
«قال سعيد بن محمد السناري: ضعيف: بهذا السياق»
«أخرجه المعجم الأوسط للطبراني برقم: 3739، وأخرجه مجمع الزوائد ومنبع الفوائد برقم: 5809، وأخرجه إتحاف الخيرة المهرة بزوائد المسانيد العشرة برقم: 2860، وأخرجه الأموال لابن زنجويه برقم: 428، مسند ابویعلیٰ ترقیم الاثری: 1879»

الحكم على الحديث:
إسناده ليس بذاك
حدیث نمبر: 14948
(حديث مرفوع) حَدَّثَنَا إِسْمَاعِيلُ بْنُ أَبَانَ الْوَرَّاقُ أَبُو إِسْحَاقَ ، حَدَّثَنَا يَعْقُوبُ ، أَخْبَرَنَا عِيسَى بْنُ جَارِيَةَ ، عَنْ جَابِرِ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ ، قَالَ: أَتَى ابْنُ أُمِّ مَكْتُومٍ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، فَقَالَ: يَا رَسُولَ اللَّهِ، مَنْزِلِي شَاسِعٌ، وَأَنَا مَكْفُوفُ الْبَصَرِ، وَأَنَا أَسْمَعُ الْأَذَانَ، قَالَ:" فَإِنْ سَمِعْتَ الْأَذَانَ، فَأَجِبْ، وَلَوْ حَبْوًا أَوْ زَحْفًا".
سیدنا جابر رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ ایک مرتبہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں سیدنا ابن ام مکتوم آئے اور کہنے لگے یا رسول اللہ! میرا گھر دور ہے مجھے کچھ دکھائی نہیں دیتا البتہ اذان کی آواز ضرور سنتا ہوں نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ اگر تم اذان کی آواز سنتے ہو تو اس کی پکار پر لبیک ضرور کہا کر و خواہ تمہیں گھٹنوں کے بل ہی گھس کر ہی آنا پڑے۔ [مسند احمد/مسند المكثرين من الصحابة/حدیث: 14948]
الحكم على الحديث:
إسناده ضعيف، عيسي بن جارية ، قال ابن معين: ليس بذاك ، عنده مناكير ، وقال أبوداود: منكر الحديث، وذكره ابن حبان فى الثقات، وقال الحافظ : فيه لين، ويعقوب القمي، قال الحافظ : صدوق يهم، وفي الباب عن أبى هريرة عند مسلم: 653 أتى النبى صلى الله عليه وسلم رجل أعمى
حدیث نمبر: 2458
عَنْ جَابِرِ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ قَالَ: أَتَى ابْنُ أُمِّ مَكْتُومٍ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَآلِهِ وَسَلَّمَ فَقَالَ: يَا رَسُولَ اللَّهِ! مَنْزِلِي شَاسِعٌ وَأَنَا مَكْفُوفُ الْبَصَرِ وَأَنَا أَسْمَعُ الْأَذَانَ، قَالَ: ( (فَإِنْ سَمِعْتَ الْأَذَانَ فَأَجِبْ وَلَوْ حَبْوًا أَوْ زَحْفًا) )
سیّدنا جابر بن عبد اللہ رضی اللہ عنہ کہتے ہیں: سیّدنا ابن ام مکتوم رضی اللہ عنہ، نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے پاس آئے اور کہا:اے اللہ کے رسول! میرا گھر مسجد سے دور ہے، جبکہ میں نابینا بھی ہوں اور اذان بھی سنتاہوں (تو کیا میں گھر میں نماز پڑھ سکتا ہوں؟) آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: اگر تو اذان سنتا ہے تو اس کا جواب دیا کر، اگرچہ تجھے سرین کے بل گھسٹ کر یا کولہوں کے بل سرک کر آنا پڑے۔ [الفتح الربانی/أبواب صلاة الجماعة/حدیث: 2458]
تخریج الحدیث: «اسناده ضعيف، عيسي بن جارية، قال ابن معين: ليس بذاك عنده مناكير، وقال ابوداود: منكر الحديث أخرجه عبد بن حميد: 1148، وابويعلي: 1803، وابن حبان: 2063، والطبراني في ’’الاوسط‘‘: 3738۔ وقد روي ھذا الحديث عن ابن ام مكتوم نفسه، سيأتي برقم: 1302، (انظر مسند أحمد ترقيم الرسالة: 14948 ترقیم بيت الأفكار الدولية: 15011»
الحكم على الحديث:
اسناده ضعيف
حدیث نمبر: 2164
وَعَنْ جَابِرِ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ قَالَ: أَتَى ابْنُ أُمِّ مَكْتُومٍ النَّبِيَّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فَقَالَ: يَا رَسُولَ اللَّهِ إِنَّ مَنْزِلِي شَاسِعٌ وَأَنَا مَكْفُوفُ الْبَصَرِ وَأَنَا أَسْمَعُ الْأَذَانَ قَالَ:" فَإِنْ سَمِعْتَ الْأَذَانَ فَأَجِبْ وَلَوْ حَبْوًا أَوْ زَحْفًا".
رَوَاهُ أَحْمَدُ وَأَبُو يَعْلَى وَالطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ وَرِجَالُ الطَّبَرَانِيِّ مُوَثَّقُونَ كُلُّهُمْ.
رَوَاهُ أَحْمَدُ وَأَبُو يَعْلَى وَالطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ وَرِجَالُ الطَّبَرَانِيِّ مُوَثَّقُونَ كُلُّهُمْ.
سیدنا جابر بن عبداللہ رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں: سیدنا ابن ام مکتوم رضی اللہ عنہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہوئے انہوں نے عرض کی: یا رسول اللہ! میرا گھر دور ہے، اور میری بینائی رخصت ہو چکی ہے، اور میں اذان کی آواز سنتا ہوں۔ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: اگر تم اذان سنتے ہو، تو اس کا جواب دو (یعنی با جماعت نماز میں شریک ہو) خواہ گھسٹ کر آنا پڑے یا ہاتھوں اور گھٹنوں کے بل چل کے آنا پڑے۔
یہ روایت امام أحمد نے اور امام ابویعلیٰ نے اور امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے امام طبرانی کے تمام رجال کی توثیق کی گئی ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الصلاة/حدیث: 2164]
یہ روایت امام أحمد نے اور امام ابویعلیٰ نے اور امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے امام طبرانی کے تمام رجال کی توثیق کی گئی ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الصلاة/حدیث: 2164]
تخریج الحدیث: «أخرجه مسند أحمد برقم: 14531»
الحكم على الحديث:
إسنادہ حسن۔
حدیث نمبر: 6404
وَعَنْ جَابِرٍ قَالَ: كَانَ رَجُلٌ يَحْمِلُ الْخَمْرَ مِنْ خَيْبَرَ إِلَى الْمَدِينَةِ فَيَبِيعُهَا مِنَ الْمُسْلِمِينَ، فَحَمَلَ مِنْهَا بِمَالٍ، فَقَدِمَ بِهِ الْمَدِينَةَ، فَلَقِيَهُ رَجُلٌ مِنَ الْمُسْلِمِينَ، فَقَالَ: يَا فُلَانُ، إِنَّ الْخَمْرَ قَدْ حُرِّمَتْ. فَوَضَعَهَا حَيْثُ انْتَهَى عَلَى تَلٍّ وَسَجَّى عَلَيْهَا بِالْأَكْسِيَةِ، ثُمَّ أَتَى النَّبِيَّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فَقَالَ: يَا رَسُولَ اللَّهِ، بَلَغَنِي أَنَّ الْخَمْرَ قَدْ حُرِّمَتْ؟ قَالَ:" أَجَلْ" قَالَ: أَلِيَ أَنْ أَرُدَّهَا عَلَى مَنِ ابْتَعْتُهَا مِنْهُ؟ قَالَ:" لَا يَصْلُحُ رَدُّهَا". قَالَ: أَلِيَ أَنْ أُهْدِيَهَا إِلَى مَنْ يُكَافِئُنِي مِنْهَا؟ قَالَ:" لَا" قَالَ: إِنَّ فِيهَا مَالًا لِيَتَامَى فِي حِجْرِي، قَالَ:" إِذَا أَتَانَا مَالُ الْبَحْرَيْنِ فَأْتِنَا نُعَوِّضْ أَيْتَامَكَ مِنْ مَالِهِمْ". ثُمَّ نَادَى:" يَا أَهْلَ الْمَدِينَةِ"، قَالَ: فَقَالَ رَجُلٌ: يَا رَسُولَ اللَّهِ، الْأَوْعِيَةُ نَنْتَفِعُ بِهَا؟ قَالَ:" فَحَلُّوا أَوْكِيَتَهَا". فَانْصَبَّتْ حَتَّى اسْتَقَرَّتْ فِي بَطْنِ الْوَادِي".
رَوَاهُ أَبُو يَعْلَى، وَفِي الطَّبَرَانِيِّ الْأَوْسَطِ طَرَفٌ مِنْهُ بِمَعْنَاهُ، وَفِي إِسْنَادِ الْجَمِيعِ يَعْقُوبُ الْقُمِّيُّ، وَعِيسَى بْنُ جَارِيَةَ، وَفِيهِمَا كَلَامٌ، وَقَدْ وُثِّقَا.
رَوَاهُ أَبُو يَعْلَى، وَفِي الطَّبَرَانِيِّ الْأَوْسَطِ طَرَفٌ مِنْهُ بِمَعْنَاهُ، وَفِي إِسْنَادِ الْجَمِيعِ يَعْقُوبُ الْقُمِّيُّ، وَعِيسَى بْنُ جَارِيَةَ، وَفِيهِمَا كَلَامٌ، وَقَدْ وُثِّقَا.
سیدنا جابر رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: ایک شخص خیبر سے مدینہ منورہ شراب لاد کر لایا کرتا تھا اسے مسلمانوں کو فروخت کیا کرتا تھا اس کے عوض میں مال حاصل کرتا تھا ایک مرتبہ وہ شراب لے کے مدینہ منورہ آیا مسلمانوں میں سے ایک شخص کی اس سے ملاقات ہوئی تو اس نے کہا: اے فلاں! شراب کو تو حرام قرار دے دیا گیا ہے، تو وہ شخص جہاں موجود تھا اس نے وہاں ایک ٹیلے کے اوپر شراب رکھی اس پر چادر ڈال دی پھر وہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہوا اور اس نے عرض کی: یا رسول اللہ مجھے یہ بات پتہ چلا ہے کہ شراب کو حرام قرار دے دیا گیا ہے؟ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: جی ہاں! اس نے عرض کی: کیا مجھے اس بات کا حق حاصل ہے کہ میں نے جس سے اسے خریدا ہے اسے میں واپس کر دوں؟ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: اسے واپس کرنا ٹھیک نہیں ہے اس نے عرض کی: کیا مجھے اس بات کا حق حاصل ہے کہ میں کسی ایسے شخص کو اسے تحفے کے طور پر دے دوں جو اس کے بدلے میں مجھے کچھ دیدے؟ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: جی نہیں! اس نے عرض کی: اس میں کچھ یتیموں کا مال بھی ہے، جو میرے زیر پرورش ہیں نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: جب بحرین کا مال ہمارے پاس آئے گا تو تم ہمارے پاس آ جانا تمہارے زیر پرورش یتیم بچوں کے مال کا معاوضہ ہم تمہیں دے دیں گے پھر نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے اعلان کروایا اے اہل مدینہ راوی کہتے ہیں: ایک صاحب نے عرض کی: یا رسول اللہ! یہ برتن بھی ہیں جن سے ہم نفع حاصل کرتے ہیں نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا تم ان کی بندش کھول دو یہاں تک کہ شراب بہہ جائے اور شیبی حصے میں چلی جائے۔
یہ روایت امام ابویعلیٰ نے نقل کی ہے اور امام طبرانی نے معجم اوسط میں اس روایت کے ایک حصے کا مفہوم نقل کیا ہے اور ان تمام کی سند میں ایک راوی یعقوب قمی اور ایک عیسیٰ بن جاریہ ہے اور ان دونوں کے بارے میں کلام کیا گیا ہے ویسے ان دونوں کی توثیق کی گئی ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب البيوع/حدیث: 6404]

تخریج الحدیث: «اخرجه ابو يعلي فى المسند (1884 و2074)، أخرجه المعجم الأوسط للطبراني برقم: 3739، وأخرجه إتحاف الخيرة المهرة بزوائد المسانيد العشرة برقم: 2860، وأخرجه الأموال لابن زنجويه برقم: 428»
الحكم على الحديث:
إسنادہ حسن
حدیث نمبر: 1885
حَدَّثَنَا جَعْفَرُ بْنُ حُمَيْدٍ ، حَدَّثَنَا يَعْقُوبُ ، عَنْ عِيسَى ، عَنْ جَابِرٍ ، نَحْوَ حَدِيثِ أَبِي الرَّبِيعِ فِي قِصَّةِ ابْنِ أُمِّ مَكْتُومٍ قَالَ: أَجِبْ وَلَوْ حَبْوًا، أَوْ زَحْفًا.
سیدنا جابر رضی اللہ عنہ سے سیدنا ابنِ اُمِ مکتوم رضی اللہ عنہ کے واقعے کے متعلق ابوربیع کی حدیث کی مانند روایت مروی ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”تم (نماز کی پکار کا) جواب دو خواہ تمہیں گھٹنوں کے بل چل کر آنا پڑے یا سرک سرک کر۔“ [مسند أبي يعلى الموصلي/مسند جابر/حدیث: 1885]
تخریج الحدیث: «قال حسين سليم أسد: إسناده لين .»
«قال سعيد بن محمد السناري: صحيح: دون قوله: (حبوًا أو زحفًا) مضى (برقم 1803)»
«أخرجه مسند أحمد برقم: 14531، وأخرجه فتح الباري برقم: 618، وأخرجه المعجم الأوسط للطبراني برقم: 3738، وأخرجه مجمع الزوائد ومنبع الفوائد برقم: 2164، وأخرجه إتحاف الخيرة المهرة بزوائد المسانيد العشرة برقم: 1031/2، مسند ابویعلیٰ ترقیم الاثری: 1880»

إسناده لين
حدیث نمبر: 1886
حَدَّثَنَا جَعْفَرٌ ، حَدَّثَنَا يَعْقُوبُ ، عَنْ عِيسَى ، عَنْ جَابِرٍ ، نَحْوَ حَدِيثِ ابْنِ أُمِّ مَكْتُومٍ فِي الْكِلَابِ.
سیدنا جابر رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ انہوں نے کتوں کے متعلق ”سیدنا ابنِ امِ مکتوم رضی اللہ عنہ کی حدیث کی مانند“ ہی روایت بیان فرمائی ہے۔ [مسند أبي يعلى الموصلي/مسند جابر/حدیث: 1886]
تخریج الحدیث: «قال حسين سليم أسد: إسناده لين .»
«قال سعيد بن محمد السناري: ضعيف: دون الأمر بقتل الكلاب …: مضى (برقم 1804)»
«أخرجه أبو يعلى فى (مسنده) برقم: 1804، 1886، بنحوه، مسند ابویعلیٰ ترقیم الاثری: 1881» .»
«قال سعيد بن محمد السناري: ضعيف: دون الأمر بقتل الكلاب …: مضى (برقم 1804)»
«أخرجه أبو يعلى فى (مسنده) برقم: 1804، 1886، بنحوه، مسند ابویعلیٰ ترقیم الاثری: 1881» .»
الحكم على الحديث:
إسناده لين
حدیث نمبر: 2074
حَدَّثَنَا جَعْفَرُ بْنُ حُمَيْدٍ ، حَدَّثَنَا يَعْقُوبُ ، عَنْ عِيسَى بْنِ جَارِيَةَ ، عَنْ جَابِرٍ قَالَ: كَانَ رَجُلٌ يَحْمِلُ الْخَمْرَ مِنْ خَيْبَرَ إِلَى الْمَدِينَةِ فَيَبِيعُهَا مِنَ الْمُسْلِمِينَ، فَحَمَلَ مِنْهَا بِمَالٍ، فَقَدِمَ بِهِ الْمَدِينَةَ، فَلَقِيَهُ رَجُلٌ مِنَ الْمُسْلِمِينَ، فَقَالَ: يَا فُلَانُ، إِنَّ الْخَمْرَ قَدْ حُرِّمَتْ فَوَضَعَهَا حَيْثُ انْتَهَى عَلَى تَلٍّ، وَسَجَّى عَلَيْهِ بِأَكْسِيَةٍ، ثُمَّ أَتَى النَّبِيَّ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ: يَا رَسُولَ اللهِ، بَلَغَنِي أَنَّ الْخَمْرَ قَدْ حُرِّمَتْ؟ قَالَ: أَجَلْ، قَالَ: إِنِّي أَرُدُّهَا عَلَى مَنِ ابْتَعْتُهَا مِنْهُ؟ قَالَ: لَا يَصْلُحُ رَدُّهَا، قَالَ: لِيَ أَنْ أُهْدِيَهَا؟... وَذَكَرَ الْحَدِيثَ.
سیدنا جابر رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ ایک شخص خیبر سے مدینہ منورہ شراب لایا کرتا تھا اور اسے مسلمانوں کے ہاتھ فروخت کرتا تھا، چنانچہ وہ ایک مرتبہ (تجارت کے لیے) شراب لے کر مدینہ پہنچا، تو اسے ایک مسلمان شخص ملا اور کہنے لگا: ”اے فلاں! بے شک شراب حرام کر دی گئی ہے“، چنانچہ اس نے وہ شراب وہیں ایک ٹیلے پر رکھ دی جہاں وہ رکا ہوا تھا اور اسے چادروں سے ڈھانپ دیا، پھر وہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہوا اور عرض کی: ”اے اللہ کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم ! مجھے یہ خبر پہنچی ہے کہ شراب حرام کر دی گئی ہے؟“ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”جی ہاں“، اس نے عرض کی: ”کیا میں اسے اس شخص کو واپس کر دوں جس سے میں نے یہ خریدی ہے؟“ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”اس کا واپس کرنا درست نہیں ہے“، اس نے پوچھا: ”کیا میرے لیے یہ جائز ہے کہ میں اسے ہدیہ کر دوں؟“۔۔۔ اور راوی نے مکمل حدیث ذکر کی۔ [مسند أبي يعلى الموصلي/مسند جابر/حدیث: 2074]
تخریج الحدیث: «قال حسين سليم أسد: إسناده فيه ضعف .»
«قال سعيد بن محمد السناري: ضعيف: بهذا السياق: مضى (برقم 1884)»
«أخرجه المعجم الأوسط للطبراني برقم: 3739، وأخرجه مجمع الزوائد ومنبع الفوائد برقم: 5809، وأخرجه إتحاف الخيرة المهرة بزوائد المسانيد العشرة برقم: 2860، وأخرجه الأموال لابن زنجويه برقم: 428، مسند ابویعلیٰ ترقیم الاثری: 2070»

إسناده فيه ضعف
حدیث نمبر: 1031
قَالَ أَبُو يَعْلَى الْمَوْصِلِيُّ: ثَنَا أَبُو الرَّبِيعِ، ثَنَا يَعْقُوبُ ، أَبَنَا عِيسَى بْنُ جَارِيَةَ، عَنْ جَابِرٍ قَالَ: "جَاءَ ابْنُ أُمِّ مَكْتُومٍ إِلَى رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَقَالَ: يَا رَسُولَ اللَّهِ، إِنِّي مَكْفُوفُ الْبَصَرِ شَاسِعُ الْمَنْزِلَ، فَكَلَّمَهُ فِي الصَّلَاةِ أَنْ يُرَخِّصَ لَهُ أَنْ يُصَلِّيَ فِي مَنْزِلِهِ، قَالَ: أَتَسْمَعُ الْأَذَانَ؟ قَالَ: نَعَمْ. قَالَ: فَائْتِهَا وَلَوْ حَبْوًا ".
قَالَ: وَثَنَا جَعْفَرُ بْنُ حُمَيْدٍ، ثَنَا يَعْقُوبُ ... فَذَكَرَهُ، وَقَالَ فِي آخِرِهِ: "أَجِبْ وَلَوْ حَبْوًا أَوْ زَحْفًا ".
قُلْتُ: رَوَاهُ أَحْمَدُ بْنُ حَنْبَلٍ ، وَالطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ، وَابْنُ حِبَّانَ فِي صَحِيحِهِ، وَلَهُ شَاهِدٌ فِي صَحِيحِ مُسْلِمٍ وَغَيْرِهِ مِنْ حَدِيثِ أَبِي هُرَيْرَةَ ، وَرَوَاهُ أَحْمَدُ وَأَبُو دَاوُدَ وَابْنُ مَاجَهْ مِنْ حَدِيثِ عَمْرِو بْنِ أُمِّ مَكْتُومٍ، وَالطَّبَرَانِيُّ مِنْ حَدِيثِ أَبِي أُمَامَةَ.
قَالَ الْخَطَّابِيُّ بَعْدَ حَدِيثِ ابْنِ أُمِّ مَكْتُومٍ: وَفِي هَذَا دَلِيلٌ إِلَى أَنَّ حُضُورَ الْجَمَاعَةِ وَاجِبٌ، وَلَوْ كَانَ نَدْبًا لَكَانَ أَوْلَى مَنْ يَسَعُهُ التَّخَلُّفُ عَنْهَا أَهْلَ الضَّرُورَةِ وَالضَّعْفِ وَمَنْ كَانَ فِي مِثْلِ حَالِ ابْنِ أُمِّ مَكْتُومٍ، وَكَانَ عَطَاءُ بْنُ أَبِي رَبَاحٍ يَقُولُ: لَيْسَ لِأَحَدٍ مِنْ خَلْقِ اللَّهِ فِي الْحَضَرِ وَبِالْقَرْيَةِ رُخْصَةٌ إِذَا سَمِعَ النِّدَاءَ فِي أَنْ يَدَعَ الصَّلَاةَ. وَقَالَ الْأَوْزَاعِيُّ : لَا طَاعَةَ لِلْوَالِدِ فِي تَرْكِ الْجُمُعَةِ وَالْجَمَاعَاتِ.
وَقَوْلُهُ: شَاسِعٌ - بِالشِّينِ أَوَّلًا وَالسِّينِ وَالْعَيْنِ الْمُهْمَلَتَيْنِ بَعْدَ الْأَلِفِ - أَيْ: بَعِيدُ الدَّارِ.

سیدنا جابر رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ سیدنا ابنِ امِ مکتوم رضی اللہ عنہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمتِ اقدس میں حاضر ہوئے اور عرض کی: ”اے اللہ کے رسول! میں بینائی سے محروم ہوں اور میرا گھر بھی (مسجد سے) دور ہے“، چنانچہ انہوں نے آپ صلی اللہ علیہ وسلم سے نماز کے متعلق کلام کیا تاکہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم انہیں گھر پر ہی نماز پڑھنے کی رخصت عطا فرما دیں، اس پر آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے دریافت فرمایا: ”کیا تم اذان کی آواز سنتے ہو؟“ انہوں نے عرض کی: جی ہاں، تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”پھر نماز کے لیے آؤ، خواہ تمہیں گھٹنوں کے بل (گھسٹ کر) ہی کیوں نہ آنا پڑے“۔ ایک اور سند سے مروی روایت کے آخر میں یہ الفاظ ہیں کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”اذان کا جواب دو (یعنی مسجد پہنچو) خواہ تمہیں گھٹنوں کے بل چل کر یا سرین کے بل گھسٹ کر آنا پڑے“۔ اس حدیث کو امام احمد بن حنبل، طبرانی نے ’الاوسط‘ میں اور ابنِ حبان نے اپنی ’صحیح‘ میں روایت کیا ہے، اور اس کا شاہد صحیح مسلم وغیرہ میں سیدنا ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ کی حدیث سے بھی موجود ہے، نیز اسے احمد، ابو داؤد اور ابنِ ماجہ نے سیدنا عمرو بن ام مکتوم رضی اللہ عنہ کی حدیث سے اور طبرانی نے سیدنا ابو امامہ رضی اللہ عنہ کی روایت سے بھی بیان کیا ہے۔ امام خطابی اس حدیث کے ذکر کے بعد فرماتے ہیں: ”اس میں اس بات کی دلیل ہے کہ جماعت میں حاضر ہونا واجب ہے، کیونکہ اگر یہ عمل محض مستحب ہوتا تو معذور، کمزور اور سیدنا ابنِ ام مکتوم رضی اللہ عنہ کی مانند حالت والے لوگ پیچھے رہنے کی رخصت کے سب سے زیادہ حقدار ہوتے“۔ امام عطا بن ابی رباح فرمایا کرتے تھے: ”اللہ کی مخلوق میں سے کسی کے لیے بھی، خواہ وہ شہر میں ہو یا بستی میں، اذان سننے کے بعد نمازِ باجماعت چھوڑنے کی کوئی رخصت نہیں ہے“۔ امام اوزاعی نے فرمایا: ”جمعہ اور جماعت کے ترک کرنے کے معاملے میں والدین کی اطاعت نہیں کی جائے گی“۔ عبارت میں مذکور لفظ ”شاسع“ (ش، س اور ع کے ساتھ) سے مراد دور دراز گھر والا ہے۔ [إتحاف الخيرة المهرة بزوائد المسانيد العشرة/كتاب المساجد/حدیث: 1031]
تخریج الحدیث: «(1031/1) أخرجه مسند أحمد برقم: 14531، وأخرجه المعجم الأوسط للطبراني برقم: 3738، وأخرجه مجمع الزوائد ومنبع الفوائد برقم: 2164»
«(1031/2) أخرجه مسند أحمد برقم: 14531، وأخرجه فتح الباري برقم: 618، وأخرجه المعجم الأوسط للطبراني برقم: 3738، وأخرجه مجمع الزوائد ومنبع الفوائد برقم: 2164»
«(1031/2) أخرجه مسند أحمد برقم: 14531، وأخرجه فتح الباري برقم: 618، وأخرجه المعجم الأوسط للطبراني برقم: 3738، وأخرجه مجمع الزوائد ومنبع الفوائد برقم: 2164»
الحكم على الحديث:
أخرجه ابن حبان في صحيحه