الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
مسند أبي يعلى الموصلي سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
112. مُسْنَدُ جَابِرٍ
جابر کی مرویات کا بیان۔
اطراف الحدیث — مسند أبي يعلى الموصلي حدیث نمبر 2074 (کل: 3 مقامات، 2 کتب)
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد: 6404
حدیث نمبر: 2074
حَدَّثَنَا جَعْفَرُ بْنُ حُمَيْدٍ ، حَدَّثَنَا يَعْقُوبُ ، عَنْ عِيسَى بْنِ جَارِيَةَ ، عَنْ جَابِرٍ قَالَ: كَانَ رَجُلٌ يَحْمِلُ الْخَمْرَ مِنْ خَيْبَرَ إِلَى الْمَدِينَةِ فَيَبِيعُهَا مِنَ الْمُسْلِمِينَ، فَحَمَلَ مِنْهَا بِمَالٍ، فَقَدِمَ بِهِ الْمَدِينَةَ، فَلَقِيَهُ رَجُلٌ مِنَ الْمُسْلِمِينَ، فَقَالَ: يَا فُلَانُ، إِنَّ الْخَمْرَ قَدْ حُرِّمَتْ فَوَضَعَهَا حَيْثُ انْتَهَى عَلَى تَلٍّ، وَسَجَّى عَلَيْهِ بِأَكْسِيَةٍ، ثُمَّ أَتَى النَّبِيَّ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ: يَا رَسُولَ اللهِ، بَلَغَنِي أَنَّ الْخَمْرَ قَدْ حُرِّمَتْ؟ قَالَ: أَجَلْ، قَالَ: إِنِّي أَرُدُّهَا عَلَى مَنِ ابْتَعْتُهَا مِنْهُ؟ قَالَ: لَا يَصْلُحُ رَدُّهَا، قَالَ: لِيَ أَنْ أُهْدِيَهَا؟... وَذَكَرَ الْحَدِيثَ.
سیدنا جابر رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ ایک شخص خیبر سے مدینہ منورہ شراب لایا کرتا تھا اور اسے مسلمانوں کے ہاتھ فروخت کرتا تھا، چنانچہ وہ ایک مرتبہ (تجارت کے لیے) شراب لے کر مدینہ پہنچا، تو اسے ایک مسلمان شخص ملا اور کہنے لگا: ”اے فلاں! بے شک شراب حرام کر دی گئی ہے“، چنانچہ اس نے وہ شراب وہیں ایک ٹیلے پر رکھ دی جہاں وہ رکا ہوا تھا اور اسے چادروں سے ڈھانپ دیا، پھر وہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہوا اور عرض کی: ”اے اللہ کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم ! مجھے یہ خبر پہنچی ہے کہ شراب حرام کر دی گئی ہے؟“ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”جی ہاں“، اس نے عرض کی: ”کیا میں اسے اس شخص کو واپس کر دوں جس سے میں نے یہ خریدی ہے؟“ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”اس کا واپس کرنا درست نہیں ہے“، اس نے پوچھا: ”کیا میرے لیے یہ جائز ہے کہ میں اسے ہدیہ کر دوں؟“۔۔۔ اور راوی نے مکمل حدیث ذکر کی۔ [مسند أبي يعلى الموصلي/مسند جابر/حدیث: 2074]
تخریج الحدیث: «قال حسين سليم أسد: إسناده فيه ضعف .»
«قال سعيد بن محمد السناري: ضعيف: بهذا السياق: مضى (برقم 1884)»
«أخرجه المعجم الأوسط للطبراني برقم: 3739، وأخرجه مجمع الزوائد ومنبع الفوائد برقم: 5809، وأخرجه إتحاف الخيرة المهرة بزوائد المسانيد العشرة برقم: 2860، وأخرجه الأموال لابن زنجويه برقم: 428، مسند ابویعلیٰ ترقیم الاثری: 2070»
«قال سعيد بن محمد السناري: ضعيف: بهذا السياق: مضى (برقم 1884)»
«أخرجه المعجم الأوسط للطبراني برقم: 3739، وأخرجه مجمع الزوائد ومنبع الفوائد برقم: 5809، وأخرجه إتحاف الخيرة المهرة بزوائد المسانيد العشرة برقم: 2860، وأخرجه الأموال لابن زنجويه برقم: 428، مسند ابویعلیٰ ترقیم الاثری: 2070»
الحكم على الحديث:
إسناده فيه ضعف
حدیث نمبر: 6404
وَعَنْ جَابِرٍ قَالَ: كَانَ رَجُلٌ يَحْمِلُ الْخَمْرَ مِنْ خَيْبَرَ إِلَى الْمَدِينَةِ فَيَبِيعُهَا مِنَ الْمُسْلِمِينَ، فَحَمَلَ مِنْهَا بِمَالٍ، فَقَدِمَ بِهِ الْمَدِينَةَ، فَلَقِيَهُ رَجُلٌ مِنَ الْمُسْلِمِينَ، فَقَالَ: يَا فُلَانُ، إِنَّ الْخَمْرَ قَدْ حُرِّمَتْ. فَوَضَعَهَا حَيْثُ انْتَهَى عَلَى تَلٍّ وَسَجَّى عَلَيْهَا بِالْأَكْسِيَةِ، ثُمَّ أَتَى النَّبِيَّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فَقَالَ: يَا رَسُولَ اللَّهِ، بَلَغَنِي أَنَّ الْخَمْرَ قَدْ حُرِّمَتْ؟ قَالَ:" أَجَلْ" قَالَ: أَلِيَ أَنْ أَرُدَّهَا عَلَى مَنِ ابْتَعْتُهَا مِنْهُ؟ قَالَ:" لَا يَصْلُحُ رَدُّهَا". قَالَ: أَلِيَ أَنْ أُهْدِيَهَا إِلَى مَنْ يُكَافِئُنِي مِنْهَا؟ قَالَ:" لَا" قَالَ: إِنَّ فِيهَا مَالًا لِيَتَامَى فِي حِجْرِي، قَالَ:" إِذَا أَتَانَا مَالُ الْبَحْرَيْنِ فَأْتِنَا نُعَوِّضْ أَيْتَامَكَ مِنْ مَالِهِمْ". ثُمَّ نَادَى:" يَا أَهْلَ الْمَدِينَةِ"، قَالَ: فَقَالَ رَجُلٌ: يَا رَسُولَ اللَّهِ، الْأَوْعِيَةُ نَنْتَفِعُ بِهَا؟ قَالَ:" فَحَلُّوا أَوْكِيَتَهَا". فَانْصَبَّتْ حَتَّى اسْتَقَرَّتْ فِي بَطْنِ الْوَادِي".
رَوَاهُ أَبُو يَعْلَى، وَفِي الطَّبَرَانِيِّ الْأَوْسَطِ طَرَفٌ مِنْهُ بِمَعْنَاهُ، وَفِي إِسْنَادِ الْجَمِيعِ يَعْقُوبُ الْقُمِّيُّ، وَعِيسَى بْنُ جَارِيَةَ، وَفِيهِمَا كَلَامٌ، وَقَدْ وُثِّقَا.
رَوَاهُ أَبُو يَعْلَى، وَفِي الطَّبَرَانِيِّ الْأَوْسَطِ طَرَفٌ مِنْهُ بِمَعْنَاهُ، وَفِي إِسْنَادِ الْجَمِيعِ يَعْقُوبُ الْقُمِّيُّ، وَعِيسَى بْنُ جَارِيَةَ، وَفِيهِمَا كَلَامٌ، وَقَدْ وُثِّقَا.
سیدنا جابر رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: ایک شخص خیبر سے مدینہ منورہ شراب لاد کر لایا کرتا تھا اسے مسلمانوں کو فروخت کیا کرتا تھا اس کے عوض میں مال حاصل کرتا تھا ایک مرتبہ وہ شراب لے کے مدینہ منورہ آیا مسلمانوں میں سے ایک شخص کی اس سے ملاقات ہوئی تو اس نے کہا: اے فلاں! شراب کو تو حرام قرار دے دیا گیا ہے، تو وہ شخص جہاں موجود تھا اس نے وہاں ایک ٹیلے کے اوپر شراب رکھی اس پر چادر ڈال دی پھر وہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہوا اور اس نے عرض کی: یا رسول اللہ مجھے یہ بات پتہ چلا ہے کہ شراب کو حرام قرار دے دیا گیا ہے؟ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: جی ہاں! اس نے عرض کی: کیا مجھے اس بات کا حق حاصل ہے کہ میں نے جس سے اسے خریدا ہے اسے میں واپس کر دوں؟ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: اسے واپس کرنا ٹھیک نہیں ہے اس نے عرض کی: کیا مجھے اس بات کا حق حاصل ہے کہ میں کسی ایسے شخص کو اسے تحفے کے طور پر دے دوں جو اس کے بدلے میں مجھے کچھ دیدے؟ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: جی نہیں! اس نے عرض کی: اس میں کچھ یتیموں کا مال بھی ہے، جو میرے زیر پرورش ہیں نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: جب بحرین کا مال ہمارے پاس آئے گا تو تم ہمارے پاس آ جانا تمہارے زیر پرورش یتیم بچوں کے مال کا معاوضہ ہم تمہیں دے دیں گے پھر نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے اعلان کروایا اے اہل مدینہ راوی کہتے ہیں: ایک صاحب نے عرض کی: یا رسول اللہ! یہ برتن بھی ہیں جن سے ہم نفع حاصل کرتے ہیں نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا تم ان کی بندش کھول دو یہاں تک کہ شراب بہہ جائے اور شیبی حصے میں چلی جائے۔
یہ روایت امام ابویعلیٰ نے نقل کی ہے اور امام طبرانی نے معجم اوسط میں اس روایت کے ایک حصے کا مفہوم نقل کیا ہے اور ان تمام کی سند میں ایک راوی یعقوب قمی اور ایک عیسیٰ بن جاریہ ہے اور ان دونوں کے بارے میں کلام کیا گیا ہے ویسے ان دونوں کی توثیق کی گئی ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب البيوع/حدیث: 6404]
یہ روایت امام ابویعلیٰ نے نقل کی ہے اور امام طبرانی نے معجم اوسط میں اس روایت کے ایک حصے کا مفہوم نقل کیا ہے اور ان تمام کی سند میں ایک راوی یعقوب قمی اور ایک عیسیٰ بن جاریہ ہے اور ان دونوں کے بارے میں کلام کیا گیا ہے ویسے ان دونوں کی توثیق کی گئی ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب البيوع/حدیث: 6404]
تخریج الحدیث: «اخرجه ابو يعلي فى المسند (1884 و2074)، أخرجه المعجم الأوسط للطبراني برقم: 3739، وأخرجه إتحاف الخيرة المهرة بزوائد المسانيد العشرة برقم: 2860، وأخرجه الأموال لابن زنجويه برقم: 428»
الحكم على الحديث:
إسنادہ حسن
حدیث نمبر: 1884
حَدَّثَنَا جَعْفَرُ بْنُ حُمَيْدٍ الْكُوفِيُّ ، حَدَّثَنَا يَعْقُوبُ يَعْنِي الْقُمِّيَّ ، عَنْ عِيسَى بْنِ جَارِيَةَ ، عَنْ جَابِرٍ قَالَ: كَانَ رَجُلٌ يَحْمِلُ الْخَمْرَ مِنْ خَيْبَرَ إِلَى الْمَدِينَةِ فَيَبِيعُهَا مِنَ الْمُسْلِمِينَ، فَحَمَلَ مِنْهَا بِمَالٍ، فَقَدِمَ بِهِ الْمَدِينَةَ، فَلَقِيَهُ رَجُلٌ مِنَ الْمُسْلِمِينَ، فَقَالَ: يَا فُلَانُ، إِنَّ الْخَمْرَ قَدْ حُرِّمَتْ، فَوَضَعَهَا حَيْثُ انْتَهَى عَلَى تَلٍّ وَسَجَّى عَلَيْهَا بِالْأَكْسِيَةِ، ثُمَّ أَتَى النَّبِيَّ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -، فَقَالَ: يَا رَسُولَ اللهِ، بَلَغَنِي أَنَّ الْخَمْرَ قَدْ حُرِّمَتْ، قَالَ: أَجَلْ، قَالَ: إِلَى أَنْ أَرُدَّهَا عَلَى مَنِ ابْتَعْتُهَا مِنْهُ، قَالَ: لَا يَصْلُحُ رَدُّهَا، قَالَ: إِلَى أَنْ أُهْدِيَهَا لِمَنْ يُكَافِئُنِي مِنْهَا، قَالَ: لَا، قَالَ: إِنَّ فِيهَا مَالًا لِيَتَامَى فِي حِجْرِي، قَالَ: إِذَا أَتَانَا مَالُ الْبَحْرَيْنِ فَأْتِنَا نُعَوِّضْ أَيْتَامَكَ مِنْ مَالِهِمْ، ثُمَّ نَادَى بِالْمَدِينَةِ، قَالَ: فَقَالَ الرَّجُلُ: يَا رَسُولَ اللهِ، الْأَوْعِيَةُ نَنْتَفِعُ بِهَا؟ قَالَ: فَحُلُّوا أَوْكِيَتَهَا، فَانْصَبَّتْ حَتَّى اسْتَقَرَّتْ فِي بَطْنِ الْوَادِي.
سیدنا جابر رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ ایک شخص خیبر سے مدینہ منورہ شراب لایا کرتا تھا اور اسے مسلمانوں کے ہاتھ فروخت کرتا تھا، وہ ایک مرتبہ کافی مالیت کی شراب لے کر آیا اور جب مدینہ پہنچا تو اسے ایک مسلمان ملے اور بتایا کہ: ”اے فلاں! یقیناً شراب حرام کر دی گئی ہے“، چنانچہ اس نے وہ شراب وہیں ایک ٹیلے پر رکھ دی جہاں وہ پہنچا تھا اور اسے چادروں سے ڈھانپ دیا، پھر وہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی بارگاہ میں حاضر ہوا اور عرض گزار ہوا: ”یا رسول اللہ! مجھے یہ خبر پہنچی ہے کہ شراب حرام قرار دے دی گئی ہے؟“ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”جی ہاں“، اس نے عرض کی: ”(کیا مجھے اجازت ہے) کہ میں اسے ان لوگوں کو واپس کر دوں جن سے میں نے اسے خریدا ہے؟“ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”اسے واپس کرنا بھی جائز نہیں ہے“، اس نے پھر عرض کی: ”کیا میں اسے کسی کو ہدیہ کر دوں جو مجھے اس کا بدلہ (کوئی اور چیز) دے دے؟“ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”نہیں“، اس نے عرض کی: ”اس میں ان یتیموں کا مال (سرمایہ) لگا ہوا ہے جو میری کفالت میں ہیں“، آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”جب ہمارے پاس بحرین کا مال آئے گا تو تم ہمارے پاس آنا، ہم تمہارے یتیموں کو ان کے مال کا نعم البدل عطا کر دیں گے“، پھر مدینہ میں (حرمتِ شراب کی) منادی کر دی گئی، اس شخص نے عرض کی: ”یا رسول اللہ! کیا ہم (ان کی) برتنوں سے نفع حاصل کر سکتے ہیں؟“ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”ان کے بندھن کھول دو“، چنانچہ وہ شراب بہا دی گئی یہاں تک کہ وہ وادی کے نشیب میں جا کر ٹھہر گئی۔ [مسند أبي يعلى الموصلي/مسند جابر/حدیث: 1884]
تخریج الحدیث: «قال حسين سليم أسد: إسناده ليس بذاك .»
«قال سعيد بن محمد السناري: ضعيف: بهذا السياق»
«أخرجه المعجم الأوسط للطبراني برقم: 3739، وأخرجه مجمع الزوائد ومنبع الفوائد برقم: 5809، وأخرجه إتحاف الخيرة المهرة بزوائد المسانيد العشرة برقم: 2860، وأخرجه الأموال لابن زنجويه برقم: 428، مسند ابویعلیٰ ترقیم الاثری: 1879»
«قال سعيد بن محمد السناري: ضعيف: بهذا السياق»
«أخرجه المعجم الأوسط للطبراني برقم: 3739، وأخرجه مجمع الزوائد ومنبع الفوائد برقم: 5809، وأخرجه إتحاف الخيرة المهرة بزوائد المسانيد العشرة برقم: 2860، وأخرجه الأموال لابن زنجويه برقم: 428، مسند ابویعلیٰ ترقیم الاثری: 1879»
الحكم على الحديث:
إسناده ليس بذاك