🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
مسند أبي يعلى الموصلي سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

مسند أبي يعلى الموصلي میں نمبر سے تلاش کل احادیث (7555)
حدیث نمبر لکھیں:
مسند أبي يعلى الموصلي میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
مسند أبي يعلى الموصلي میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
112. مُسْنَدُ جَابِرٍ
جابر کی مرویات کا بیان۔
اطراف الحدیث — مسند أبي يعلى الموصلي حدیث نمبر 2080 (کل: 8 مقامات، 7 کتب)
مسند ابی یعلیٰ موصلی: 2080، 2079
صحیح ابن حبان: 7020
المستدرک علی الصحیحین: 7276
الجامع الكامل: 10496
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد: 16492
صحيح الجامع الصغير وزيادته: 3091
اتحاف الخیرۃ المہرۃ بزوائد المسانید العشرۃ: 3616
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 2080
حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ الدَّوْرَقِيِّ ، حَدَّثَنَا إِبْرَاهِيمُ بْنُ حَبِيبِ بْنِ الشَّهِيدِ قَالَ: قَالَ أَبِي ، عَنْ عَمْرِو بْنِ دِينَارٍ ، عَنْ جَابِرِ بْنِ عَبْدِ اللهِ قَالَ: أَمَرَ أَبِي بِحَرِيرَةٍ فَصُنِعَتْ، ثُمَّ أَمَرَنِي فَأَتَيْتُ بِهَا النَّبِيَّ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -، فَذَكَرَ نَحْوَهُ.
سیدنا جابر بن عبد اللہ رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ انہوں نے بیان کیا: ”میرے والد نے حریرہ (گوشت اور آٹے سے تیار کردہ ایک خاص پکوان) تیار کرنے کا حکم دیا، پھر مجھے کہا تو میں اسے لے کر نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمتِ اقدس میں حاضر ہوا“، پھر راوی نے گزشتہ روایت کی مانند واقعہ تذکرہ کیا۔ [مسند أبي يعلى الموصلي/مسند جابر/حدیث: 2080]
تخریج الحدیث: «قال حسين سليم أسد: إسناده صحيح .» ‏‏‏‏
«قال سعيد بن محمد السناري: صحيح»
«انظر قبله، مسند ابویعلیٰ ترقیم الاثری: 2076»

الحكم على الحديث:
إسناده صحيح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 7020
أَخْبَرَنَا حَاجِبُ بْنُ أَرَّكِينَ الْفَرْغَانِيُّ بِدِمَشْقَ، حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ إِِبْرَاهِيمَ الدَّوْرَقِيُّ ، حَدَّثَنَا إِِبْرَاهِيمُ بْنُ حَبِيبِ بْنِ الشَّهِيدِ ، حَدَّثَنَا أَبِي ، حَدَّثَنَا عَمْرُو بْنُ دِينَارٍ ، عَنْ جَابِرِ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ ، قَالَ: أَمَرَ أَبِي بِخَزِيرَةٍ فَصُنِعَتْ، ثُمَّ أَمَرَنِي فَحَمَلْتُهَا إِِلَى رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، فَأَتَيْتُهُ وَهُوَ فِي مَنْزِلِهِ، فَقَالَ: مَا هَذَا يَا جَابِرُ، أَلْحَمٌ ذَا؟ قُلْتُ: لا، وَلَكِنَّهَا خَزِيرَةٌ، فَأَمَرَ بِهَا فَقُبِضَتْ، فَلَمَّا رَجَعْتُ إِِلَى أَبِي، قَالَ: هَلْ رَأَيْتَ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ؟ فَقُلْتُ: نَعَمْ، فَقَالَ: هَلْ قَالَ شَيْئًا؟ فَقُلْتُ: نَعَمْ، قَالَ: مَا هَذَا يَا جَابِرُ، أَلْحَمٌ ذَا؟ فَقَالَ أَبِي: عَسَى أَنْ يَكُونَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَدِ اشْتَهَى اللَّحْمَ، فَقَامَ إِِلَى دَاجِنٍ لَهُ فَذَبَحَهَا، ثُمَّ أَمَرَ بِهَا فَشُوِيَتْ، ثُمَّ أَمَرَنِي فَحَمَلْتُهُ إِِلَى رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، فَانْتَهَيْتُ إِِلَيْهِ وَهُوَ فِي مَجْلِسِهِ ذَلِكَ، فَقَالَ: مَا هَذَا يَا جَابِرُ؟ فَقُلْتُ: يَا رَسُولَ اللَّهِ، رَجَعْتُ إِِلَى أَبِي، فَقَالَ: هَلْ رَأَيْتَ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ؟ فَقُلْتُ: نَعَمْ، فَقَالَ: هَلْ قَالَ شَيْئًا؟ قُلْتُ: نَعَمْ، قَالَ: مَا هَذَا؟ أَلْحَمٌ ذَا؟ فَقَالَ أَبِي: عَسَى أَنْ يَكُونَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَدِ اشْتَهَى اللَّحْمَ، فَقَامَ إِِلَى دَاجِنٍ عِنْدَهُ فَذَبَحَهَا، ثُمَّ أَمَرَ بِهَا فَشُوِيَتْ، ثُمَّ أَمَرَنِي فَحَمَلْتُهَا إِِلَيْكَ، فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" جَزَى اللَّهُ الأَنْصَارَ عَنَّا خَيْرًا، وَلا سِيَّمَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ عَمْرِو بْنِ حَرَامٍ، وَسَعْدُ بْنُ عُبَادَةَ" .
سیدنا جابر بن عبداللہ رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں: میرے والد نے خزیرہ بنانے کا حکم دیا، وہ تیار ہو گیا تو انہوں نے مجھے حکم دیا، میں اسے اٹھا کر نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں آیا، جب میں نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہوا تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم اپنے گھر میں موجود تھے۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے دریافت کیا: ”یہ کیا ہے جابر؟ کیا یہ گوشت ہے؟“ میں نے عرض کی: جی نہیں، یہ خزیرہ ہے۔ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے حکم کے تحت وہ لے لیا گیا۔ جب میں اپنے والد کی طرف واپس آیا تو انہوں نے دریافت کیا: کیا تم نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو دیکھا تھا؟ میں نے جواب دیا: جی ہاں۔ انہوں نے دریافت کیا: کیا نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے کچھ کہا تھا؟ میں نے جواب دیا: جی ہاں، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے دریافت کیا: ”اے جابر! یہ کیا ہے؟ کیا یہ گوشت والی چیز ہے؟“ تو میرے والد نے کہا: شاید نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا گوشت کھانے کو جی چاہ رہا ہو گا، وہ اٹھے اور بکری کے پاس گئے اور بکری کو ذبح کیا، پھر ان کے حکم کے تحت اسے بھون لیا گیا، پھر انہوں نے مجھے حکم دیا تو میں وہ گوشت اٹھا کر نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں گیا، جب میں نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس پہنچا تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم اپنی اسی محفل میں تشریف فرما تھے۔ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے دریافت کیا: ”اے جابر! یہ کیا ہے؟“ میں نے عرض کی: یا رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم ! میں اپنے والد کے پاس گیا، انہوں نے دریافت کیا: کیا نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے کچھ کہا تھا؟ میں نے جواب دیا: جی ہاں، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے دریافت کیا تھا: ”کیا یہ گوشت والی چیز ہے؟“ میرے والد نے کہا: ہو سکتا ہے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا گوشت کھانے کو جی چاہ رہا ہو، وہ اپنی بکری کے پاس گئے، انہوں نے اسے ذبح کیا، ان کے حکم کے تحت اسے پکا لیا گیا، پھر انہوں نے مجھے ہدایت کی تو میں وہ گوشت اٹھا کر آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس آ گیا۔ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”اللہ تعالیٰ ہماری طرف سے انصار کو جزائے خیر عطا کرے، بطور خاص عبداللہ بن عمرو بن حرام رضی اللہ عنہ کو اور سعد بن عبادہ رضی اللہ عنہ کو۔“ [صحیح ابن حبان/كتاب إخباره ﷺ عن مناقب الصحابة رجالهم ونسائهم بذكر أسمائهم رضوان الله عليهم أجمعين/حدیث: 7020]
تخریج الحدیث: از جامع خادم الحرمين الشريفين: «أخرجه ابن حبان فى (صحيحه) برقم: 7020، والحاكم فى (مستدركه) برقم: 7191، والنسائي فى (الكبریٰ) برقم: 8223، وأبو يعلى فى (مسنده) برقم: 2079، 2080» «رقم طبعة با وزير 6981»

الحكم على الحديث:
فضيلة الشيخ الإمام محمد ناصر الدين الألباني صحيح - «الصحيحة» (461). فضيلة الشيخ العلّامة شُعيب الأرناؤوط إسناده صحيح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 7276
أخبرني أبو علي الحسين بن علي الحافظ، أخبرنا أبو عبد الرحمن أحمد بن شعيب النَّسائي (3) وعبد الله بن محمد بن ناجيَة، قالا: حدثنا إسحاق بن إبراهيم بن حبيب بن الشَّهيد، حدثنا أبي [عن أبيه] (4) عن عمرو بن دينار، عن جابر بن عبد الله بن عمرو بن حَرَام، قال: أمر أبي بخَزيرة، فصُنعت، ثم أمرني فحملتُها إلى رسول الله ﷺ فإذا هو في منزله، فقال:"ما هذا يا جابرُ؟ ألحمٌ هذا؟" قلتُ: لا يا رسول الله، ولكنها خَزيرة أمر بها أبي فصُنعت، ثم أمرني فحملتُها إليك، ثم رجعتُ إلى أبي فقال: هل رأيتَ رسول الله ﷺ؟ قلتُ: نعم، قال: فما قال لك؟ قلت: قال:"ألحمٌ هذا يا جابر؟" قال أبي: عسى أن يكونَ رسولُ الله ﷺ اشتهَى اللحمَ، فقام إلى داجنٍ له فذبحَها وشواها، ثم أمرني بحملها إليه، فقال رسول الله ﷺ:"جَزَى الله الأنصارَ عنَّا خيرًا، ولا سيَّما عبدِ الله بن عمرو بن حَرَام وسعدِ بن عُبادة" (1) .
هذا حديث صحيح الإسناد، ولم يُخرجاه.
[التعليق - من تلخيص الذهبي] ترقيم العلميه 7099 - صحيح
سیدنا جابر بن عبداللہ رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ میرے والد نے ”خزیرہ“ (گوشت اور آٹے سے تیار کردہ کھانا) تیار کرنے کا حکم دیا، میں اسے لے کر رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہوا تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے دریافت فرمایا: ”اے جابر! کیا یہ گوشت ہے؟“ میں نے عرض کی: نہیں یا رسول اللہ! بلکہ یہ خزیرہ ہے، پھر میں نے واپس آ کر والد کو بتایا تو انہوں نے کہا: شاید آپ صلی اللہ علیہ وسلم کا دل گوشت کھانے کو چاہ رہا ہے، چنانچہ انہوں نے گھریلو پالی ہوئی بکری ذبح کر کے اسے بھونا اور مجھے آپ صلی اللہ علیہ وسلم کی طرف لے جانے کا حکم دیا، (جب میں پہنچا تو) آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”اللہ تعالیٰ ہماری طرف سے انصار کو بہترین جزا عطا فرمائے، بالخصوص عبداللہ بن عمرو بن حرام اور سعد بن عبادہ کو۔“
یہ حدیث صحیح الاسناد ہے لیکن شیخین نے اسے روایت نہیں کیا۔ [المستدرك على الصحيحين/كتاب الأطعمة/حدیث: 7276]
تخریج الحدیث: «إسناده صحيح.» [ترقيم الرساله 7276] [ترقيم الشركة 7194] [ترقيم العلميه 7099]

الحكم على الحديث:
إسناده صحيح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 10496
10496- عن جابر بن عبدالله، قال: أمر أبي بخزيرة، فصنعت، فحملتها إلى رسول الله صلى الله عليه وسلم، فأتيته وهو في منزله، فقال: ماهذا يا جابر، ألحم ذا؟ قلت: لا، ولكنها خزيرة، فامر بها فقبضت، فلما رجعت إلى أبي قال: هل رأيت رسول الله صلى الله عليه وسلم فقلت: نعم فقال: هل قال شيئا؟ فقلت نعم: قال: ما هذا ياجابر ألحم ذا؟ فقال أبي: عسى أن يكون رسول الله صلى الله عليه وسلم قد اشتهى اللحم، فقام إلى داجن له فذبحها، ثم أمر بها فشويت، ثم أمرني فحملته إلى رسول الله صلى الله عليه وسلم، فانتهيت إليه وهو في مجلسه ذلك، فقال: ما هذا يا جابر؟ فقلت: يا رسول الله رجعت إلى أبي فقال: هل رأيت رسول الله صلى الله عليه وسلم؟ فقلت: نعم فقال: هل قال شيئا؟ قلت: نعم قال: ما هذا ألحم ذا؟ فقال أبي: عسى أن يكون رسول الله صلى الله عليه وسلم قد اشتهى اللحم، فقام إلى داجن عنده، فذبحها ثم أمر بها فشويت، ثم أمرني فحملتها إليك، فقال رسول الله صلى الله عليه وسلم: جزى الله الأنصار عنا خيرا، ولا سيما عبدالله بن عمرو بن حرام، وسعد ابن عبادة.
تخریج الحدیث: «صحيح: رواه النسائي في الكبرى (8223) مختصرا، والبزار- كشف الأستار- (2707)، وأبو يعلى (2079،2080)، وصحّحه ابن حبان (7020) -واللفظ له-، والحاكم (4/111) كلهم من طريق إبراهيم بن حبيب بن الشهيد، قال: حدثنا أبي، عن عمرو بن دينا، عن جابر بن عبدالله فذكره.وإسناده صحيح.»

الحكم على الحديث:
صحيح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 16492
وَعَنْ جَابِرِ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ قَالَ: أَمَرَ أَبِي بِخَزِيرَةٍ صُنِعَتْ، ثُمَّ أَمَرَنِي فَأَتَيْتُ بِهَا النَّبِيَّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ: فَأَتَيْتُهُ وَهُوَ فِي مَنْزِلِهِ، قَالَ: فَقَالَ لِي:" مَاذَا مَعَكَ يَا جَابِرُ؟ أَلَحْمٌ هَذَا؟". قُلْتُ: لَا. فَأَتَيْتُ أَبِي فَقَالَ: هَلْ رَأَيْتَ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -؟ قُلْتُ: نَعَمْ. قَالَ: فَهَلْ سَمِعْتَهُ يَقُولُ شَيْئًا؟ قَالَ: قُلْتُ: نَعَمْ. قَالَ لِي:" مَاذَا مَعَكَ يَا جَابِرُ؟ أَلَحْمٌ هَذَا؟". قَالَ: لَعَلَّ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - أَنْ يَكُونَ اشْتَهَى اللَّحْمَ، فَأَمَرَ بِشَاةٍ لَنَا دَاجِنٍ فَذُبِحَتْ، ثُمَّ أَمَرَ بِهَا فَشُوِيَتْ، ثُمَّ أَمَرَنِي فَأَتَيْتُ بِهَا النَّبِيَّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فَقَالَ لِي:" مَاذَا مَعَكَ يَا جَابِرُ؟". فَأَخْبَرْتُهُ فَقَالَ:" جَزَى اللَّهُ الْأَنْصَارَ عَنَّا خَيْرًا، وَلَا سِيَّمَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ عَمْرِو بْنِ حَرَامٍ، وَسَعْدُ بْنُ عُبَادَةَ". رَوَاهُ أَبُو يَعْلَى بِإِسْنَادَيْنِ، وَرِجَالُ أَحَدِهِمَا رِجَالُ الصَّحِيحِ غَيْرَ إِبْرَاهِيمَ بْنِ حَبِيبِ بْنِ الشَّهِيدِ، وَهُوَ ثِقَةٌ.
سیدنا جابر بن عبدالله رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: میرے والد نے ”خزیرہ“ تیار کرنے کا حکم دیا، وہ تیار کیا گیا، پھر میرے والد نے مجھے ہدایت کی تو میں وہ لے کر نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس آیا، راوی کہتے ہیں: جب میں نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس آیا تو آپ اپنے گھر میں تھے، آپ نے مجھ سے دریافت کیا: اے جابر! تمہارے پاس کیا ہے؟ کیا یہ گوشت ہے؟ میں نے عرض کی: جی نہیں! پھر میں اپنے والد کے پاس آیا، انہوں نے دریافت کیا: کیا تم نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو دیکھا؟ میں نے عرض کی: جی ہاں! انہوں نے دریافت کیا: کیا تم نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو کوئی بات ارشاد فرماتے ہوئے سنا ہے؟ میں نے عرض کی: جی ہاں! نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے مجھ سے فرمایا: اے جابر! تمہارے پاس کیا ہے؟ کیا یہ گوشت ہے؟ تو میرے والد نے کہا: شاید نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو گوشت کھانے کی خواہش ہو رہی تھی، تو انہوں نے ہماری ایک بکری کے بارے میں حکم دیا اسے ذبح کیا گیا پھر ان کے حکم کے تحت اسے پکایا گیا، پھر انہوں نے مجھے حکم دیا میں اس کا گوشت لے کر نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس گیا تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے مجھ سے فرمایا: اے جابر! تمہارے ساتھ کیا ہے؟ میں نے آپ صلی اللہ علیہ وسلم کو اس بارے میں بتایا، تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: اللہ تعالیٰ انصار کو ہماری طرف سے جزائے خیر عطا کرے، خاص طور پر عبداللہ بن عمرو بن حرام اور سعد بن عبادہ کو (جزائے خیر عطا کرے)۔
یہ روایت امام ابویعلیٰ نے دو اسناد کے ساتھ نقل کی ہے ان دونوں میں سے ایک کے رجال صحیح کے رجال ہیں، صرف ابراہیم بن حبیب بن شہید کا معاملہ مختلف ہے اور وہ ثقہ ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب المناقب/حدیث: 16492]
تخریج الحدیث: «اخرجه البزار فى المسند (2707) اخرجه أبو يعلى فى المسند (2080 و 2079)»

الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 3091
«جزى الله الأنصار عنا خيرا ولا سيما عبد الله بن عمرو بن حرام وسعد بن عبادة»
(نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:)
”اللہ تعالیٰ انصار کو ہماری طرف سے بہترین جزا دے، خاص طور پر عبداللہ بن عمرو بن حرام اور سعد بن عبادہ کو۔“ [صحيح الجامع الصغير وزيادته/حرف الجيم/حدیث: 3091]
تخریج الحدیث: «(صحيح) ... [ع حب ك] عن جابر. الصحيحة 426: ابن السني، أبو نعيم، عن يعلى 2/72.»
قال الشيخ الألباني: صحيح

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 2079
حَدَّثَنَا ابْنُ أَبِي سَمِينَةَ ، حَدَّثَنَا إِبْرَاهِيمُ بْنُ حَبِيبِ بْنِ الشَّهِيدِ قَالَ: قَالَ أَبِي ، عَنْ عَمْرِو بْنِ دِينَارٍ ، عَنْ جَابِرِ بْنِ عَبْدِ اللهِ قَالَ: أَمَرَ أَبِي بِخَزِيرَةٍ، فَصُنِعَتْ، ثُمَّ أَمَرَنِي فَأَتَيْتُ بِهَا النَّبِيَّ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ: فَأَتَيْتُهُ وَهُوَ فِي مَنْزِلِهِ قَالَ: فَقَالَ لِي: مَاذَا مَعَكَ يَا جَابِرُ ، أَلَحْمٌ ذِي؟ قَالَ: قُلْتُ: لَا، قَالَ: فَأَتَيْتُ أَبِي، فَقَالَ لِي: هَلْ رَأَيْتَ رَسُولَ اللهِ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -؟ قُلْتُ: نَعَمْ قَالَ: فَهَلَّا سَمِعْتَهُ يَقُولُ شَيْئًا؟ قَالَ: قُلْتُ: نَعَمْ، قَالَ لِي: مَاذَا مَعَكَ يَا جَابِرُ ، أَلَحْمٌ ذِي؟ قَالَ: لَعَلَّ رَسُولَ اللهِ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - أَنْ يَكُونَ اشْتَهَى، فَأَمَرَ بِشَاةٍ لَنَا دَاجِنٍ، فَذُبِحَتْ، ثُمَّ أَمَرَ بِهَا فَشُوِيَتْ، ثُمَّ أَمَرَنِي فَأَتَيْتُ بِهَا النَّبِيَّ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فَقَالَ لِي: مَاذَا مَعَكَ يَا جَابِرُ ؟ فَأَخْبَرْتُهُ، فَقَالَ: جَزَى اللهُ الْأَنْصَارَ عَنَّا خَيْرًا، وَلَا سِيَّمَا عَبْدِ اللهِ بْنِ عَمْرِو بْنِ حَرَامٍ ، وَسَعْدَ بْنَ عُبَادَةَ.
سیدنا جابر بن عبداللہ رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ میرے والد (سیدنا عبداللہ بن عمرو بن حرام رضی اللہ عنہ) نے خزیرہ (گوشت اور آٹے سے تیار کردہ ایک پکوان) تیار کرنے کا حکم دیا، جب وہ تیار ہوگیا تو انہوں نے مجھے بھیجا اور میں اسے لے کر نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہوا، آپ صلی اللہ علیہ وسلم اس وقت اپنے گھر میں تشریف فرما تھے، آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے مجھ سے دریافت فرمایا: ”اے جابر! تمہارے پاس کیا ہے؟ کیا یہ گوشت ہے؟“ میں نے عرض کیا: جی نہیں، پھر میں اپنے والد کے پاس واپس آگیا تو انہوں نے مجھ سے پوچھا: کیا تم نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی زیارت کی؟ میں نے عرض کیا: جی ہاں، انہوں نے پوچھا: کیا تم نے آپ صلی اللہ علیہ وسلم کو کچھ فرماتے ہوئے سنا؟ میں نے عرض کیا: جی ہاں، آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے مجھ سے پوچھا تھا: ”اے جابر! تمہارے پاس کیا ہے؟ کیا یہ گوشت ہے؟“ میرے والد نے (یہ سن کر) کہا: غالباً رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو گوشت کی رغبت ہوئی ہے، چنانچہ انہوں نے ہماری ایک گھریلو پلی ہوئی بکری ذبح کرنے کا حکم دیا، پھر اسے بھوننے کا حکم دیا، پھر مجھے حکم دیا تو میں اسے لے کر نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہوا، آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے مجھ سے پوچھا: ”اے جابر! تمہارے پاس کیا ہے؟“ تو میں نے آپ صلی اللہ علیہ وسلم کو آگاہ کر دیا، تب آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: «جَزَى اللَّهُ الْأَنْصَارَ عَنَّا خَيْرًا، وَلَا سِيَّمَا عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عَمْرِو بْنِ حَرَامٍ، وَسَعْدِ بْنِ عُبَادَةَ» ”اللہ تعالیٰ ہماری طرف سے انصار (رضی اللہ عنہم) کو بہترین بدلہ عطا فرمائے، بالخصوص سیدنا عبداللہ بن عمرو بن حرام اور سیدنا سعد بن عبادہ (رضی اللہ عنہما) کو۔“ [مسند أبي يعلى الموصلي/مسند جابر/حدیث: 2079]
تخریج الحدیث: «قال حسين سليم أسد: إسناده صحيح .» ‏‏‏‏
«قال سعيد بن محمد السناري: صحيح»
«أخرجه ابن حبان (7020)، والحاكم (4/ 124)، والبيهقى في "الشعب" (5/ رقم 5895)، وابن أبى عاصم في "الآحاد والمثانى" (4/ رقم 2020)، والمزى في "تهذيب الكمال" (2/ 68، 69)، وابن عساكر في "تاريخه" (4/ 236)، و (20/ 257)، وابن السنى في "اليوم والليلة" (رقم 275)، وأبو نعيم في "الدلائل (26)، وغيرهم، مثل سياق المؤلف مطولًا، مسند ابویعلیٰ ترقیم الاثری: 2075»

الحكم على الحديث:
إسناده صحيح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 3616
وَقَالَ أَبُو يَعْلَى الْمَوْصِلِيُّ: ثَنَا ابْنُ أَبِي سَمِينَةَ الْبَغْدَادِيُّ ، ثَنَا إِبْرَاهِيمُ بْنُ حَبِيبِ بْنِ الشَّهِيدِ ، ثَنَا أَبِي ، عَنْ عَمْرِو بْنِ دِينَارٍ، عَنْ جَابِرٍ قَالَ: "أَمَرَ أَبِي بِخَزِيرَةٍ فَصُنِعَتْ، ثُمَّ أَمَرَنِي فَأَتَيْتُ بِهَا النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ: فَأَتَيْتُهُ وَهُوَ فِي مَنْزِلِهِ، قَالَ: فَقَالَ لِي: مَاذَا مَعَكَ يَا جَابِرُ، أَلَحْمٌ ذَا؟ قُلْتُ: لَا. قَالَ: فَأَتَيْتُ أَبِي، فَقَالَ لِي: هَلْ رَأَيْتَ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قُلْتُ: نَعَمْ. قَالَ: فَهَلْ سَمِعْتَهُ يَقُولُ شَيْئًا؟ قَالَ: قُلْتُ: نَعَمْ. قَالَ لِي: مَاذَا مَعَكَ يَا جَابِرُ، أَلَحَمٌ ذَا؟ قَالَ: لَعَلَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ أَنْ يَكُونَ اشْتَهَى اللَّحْمَ، قَالَ: فَأَمَرَ بِشَاةٍ لَنَا دَاجِنٍ فَذُبِحَتْ، ثُمَّ أَمَرَ بِهَا فَشُوِيَتْ، ثُمَّ أَمَرَنِي فَأَتَيْتُ بِهَا النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَقَالَ لِي: مَاذَا مَعَكَ يَا جَابِرُ؟ فَأَخْبَرْتُهُ. فَقَالَ: جَزَى اللَّهُ الْأَنْصَارَ عَنَّا خَيْرًا، وَلَاسِيَّمَا عَبْدَ اللَّهِ بْنَ عَمْرِو بْنِ حَرَامٍ وَسَعْدَ بْنَ عُبَادَةَ".
قَالَ: وَثَنَا أَحْمَدُ الدَّوْرَقِيُّ، ثَنَا إِبْرَاهِيمُ بْنُ حَبِيبِ بْنِ الشَّهِيدِ ... فَذَكَرَهُ. قُلْتُ: رَوَاهُ النَّسَائِيُّ فِي الْكُبْرَى وَفِي عَمَلِ الْيَوْمِ وَاللَّيْلَةِ مِنْ طَرِيقِ عَمْرِو ابْنِ دِينَارٍ بِهِ.
سیدنا جابر رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ انہوں نے بیان کیا کہ ”میرے والد (سیدنا عبداللہ بن عمرو رضی اللہ عنہ) نے 'خزیرہ' (گوشت کے ٹکڑوں اور آٹے سے تیار کردہ ایک خاص پکوان) تیار کرنے کا حکم دیا، جب وہ تیار ہو گیا تو مجھے حکم دیا اور میں اسے لے کر نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہوا۔ میں آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس آپ کے گھر میں حاضر ہوا تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے مجھ سے دریافت فرمایا: ”اے جابر! تمہارے پاس کیا ہے، کیا یہ گوشت ہے؟“ میں نے عرض کیا: ”نہیں۔“ پھر میں اپنے والد کے پاس واپس آیا تو انہوں نے مجھ سے پوچھا: ”کیا تم نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی زیارت کی؟“ میں نے کہا: ”جی ہاں۔“ انہوں نے پوچھا: ”کیا تم نے آپ صلی اللہ علیہ وسلم کو کچھ فرماتے ہوئے سنا؟“ میں نے عرض کیا: ”جی ہاں، آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے مجھ سے فرمایا تھا: اے جابر! تمہارے پاس کیا ہے، کیا یہ گوشت ہے؟“ یہ سن کر میرے والد نے کہا: ”شاید رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی خواہش گوشت کھانے کی ہوئی ہے۔“ پھر انہوں نے ہمارے گھر میں پلنے والی ایک بکری ذبح کرنے کا حکم دیا، پھر اسے بھوننے کا کہا، جب وہ تیار ہو گئی تو مجھے حکم دیا اور میں اسے لے کر نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمتِ اقدس میں حاضر ہوا۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے مجھ سے دریافت فرمایا: ”اے جابر! تمہارے پاس کیا ہے؟“ تو میں نے آپ صلی اللہ علیہ وسلم کو بتا دیا، اس پر آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے یہ دعا فرمائی: «جَزَى اللَّهُ الْأَنْصَارَ عَنَّا خَيْرًا، وَلَاسِيَّمَا عَبْدَ اللَّهِ بْنَ عَمْرِو بْنِ حَرَامٍ وَسَعْدَ بْنَ عُبَادَةَ» ”اللہ تعالیٰ ہماری طرف سے انصار کو بہترین جزا عطا فرمائے، بالخصوص عبداللہ بن عمرو بن حرام اور سعد بن عبادہ (رضی اللہ عنہما) کو۔““
امام ابو یعلیٰ فرماتے ہیں کہ ہمیں احمد الدورقی نے ابراہیم بن حبیب بن الشہید کے واسطے سے حدیث بیان کی... پھر راوی نے اسے (سابقہ متن کے مطابق) ذکر کیا۔ میں (مؤلف) کہتا ہوں: ”اس حدیث کو امام نسائی نے اپنی تصنیف ’السنن الکبریٰ‘ اور ’عمل الیوم واللیلۃ‘ میں عمرو بن دینار کے طریق سے روایت کیا ہے۔“ [إتحاف الخيرة المهرة بزوائد المسانيد العشرة/كتاب الأطعمة/حدیث: 3616]
تخریج الحدیث: «ابن أبي سمينة (محمد بن يحيى): ثقة؛ إبراهيم بن حبيب بن الشهيد: ثقة؛ حبيب بن الشهيد: ثقة ثبت (من الحفظ)؛ وتابع ابنَ أبي سمينة أحمدُ الدورقي»

الحكم على الحديث:
سكت عنه البوصيري، إسناده صحيح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں