الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
المعجم الأوسط سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
1. مَنِ اسْمُهُ أَحْمَدُ
ان راویوں کا بیان جن کا نام احمد ہے۔
اطراف الحدیث — المعجم الأوسط حدیث نمبر 1152 (کل: 13 مقامات، 8 کتب)
المعجم الاوسط: 1152
صحیح مسلم: 6435
مشکوۃ المصابیح: 5984
اللؤلؤ والمرجان: 1636
الفتح الربانی: 12566
فضائل صحابہ: 1667
11 تا 13
حدیث نمبر: 1636
1636 صحيح حديث ابْنِ عُمَرَ أَنَّ رَسُولَ اللهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، قَالَ عَلَى الْمِنْبَرِ: غِفَارُ، غَفَرَ اللهُ لَهَا وَأَسْلَمُ، سَالَمَهَا اللهُ وَعُصَيَّةُ، عَصَتِ اللهَ وَرَسُولَهُ
سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما نے بیان کیا کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے منبر پر فرمایا: ”قبیلہ غفار کی اللہ تعالیٰ نے مغفرت فرما دی اور قبیلہ اسلم کو اللہ تعالیٰ نے سلامت رکھا اور قبیلہ عصیہ نے اللہ تعالیٰ کی اور اس کے رسول کی نافرمانی کی۔“ [اللؤلؤ والمرجان/كتاب فضائل الصحابة/حدیث: 1636]
تخریج الحدیث: «صحیح، أخرجه البخاري في: 61 كتاب المناقب: 6 باب ذكر أسلم وغفار ومزينة وجهينة وأشجع»
وضاحت: قبیلہ غفار والے عہد جاہلیت میں حاجیوں کا مال چراتے، چوری کرتے۔ اسلام لانے کے بعد اللہ نے ان کے گناہوں کو معاف کر دیا اور قبیلہ عصیہ والے وہ لوگ ہیں جنہوں نے آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم سے عہد کر کے غداری کی اور بیئر معونہ والوں کو شہید کر دیا۔ (راز)
الحكم على الحديث:
«صحیح»
حدیث نمبر: 12566
عَنِ ابْنِ عُمَرَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: ”أَسْلَمُ سَالَمَهَا اللَّهُ، وَغِفَارٌ غَفَرَ اللَّهُ لَهَا، وَعُصَيَّةُ الَّذِينَ عَصَوُا اللَّهَ وَرَسُولَهُ.“
سیدنا عبد اللہ بن عمر رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: اللہ تعالیٰ بنو اسلم کو سلامت رکھے اور بنو غفار کی مغفرت فرمائے اور عصیہ نے اللہ اور اس کے رسول کی معصیت کی ہے۔ [الفتح الربانی/كتاب الفضائل/حدیث: 12566]
تخریج الحدیث: «أخرجه مسلم: 2518، (انظر مسند أحمد ترقيم الرسالة: 5969 ترقیم بيت الأفكار الدولية: 5969»
وضاحت: فوائد: … اس حدیث میں سالم اور غفار دونوں قبائل کے حق میں دعا کر کے ان کی منقبت کا اظہار کیا گیا ہے۔ یہ دونوں قبیلے بغیر کسی لڑائی کے مشرف باسلام ہوئے، چونکہ غفار قبیلے پر حاجیوں کی چوری کرنے کی تہمت تھی، اس لیے آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے اس کے لیے بخشش کی دعا کی۔
الحكم على الحديث:
أخرجه مسلم: 2518
حدیث نمبر: 1667
حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ ، قَالَ: حَدَّثَنِي أَبِي، قَثَنَا عَبْدُ الرَّحْمَنِ، عَنْ شُعْبَةَ ، قَالَ: قُلْتُ لِسَعِيدِ بْنِ عَمْرٍو، وَسَمِعْتُ ابْنَ عُمَرَ يَقُولُ: "أَسْلَمُ سَالَمَهَا اللَّهُ، وَغِفَارُ غَفَرَ اللَّهُ لَهَا؟ قَالَ: نَعَمْ قَالَ: ثُمَّ حَدَّثَ الْقَوْمَ قَبْلَ أَنْ أَجْلِسَ".
شعبہ رحمہ اللہ بیان کرتے ہیں کہ میں نے سعید بن عمرو رحمہ اللہ سے پوچھا: ”کیا آپ نے سیدنا ابن عمر رضی اللہ عنہما کو یہ فرماتے ہوئے سنا ہے: «أَسْلَمُ سَالَمَهَا اللَّهُ، وَغِفَارُ غَفَرَ اللَّهُ لَهَا» ”قبیلہ اسلم، اللہ اسے سلامت رکھے اور قبیلہ غفار، اللہ اس کی مغفرت فرمائے“؟“ انہوں نے جواب دیا: ”جی ہاں۔“ شعبہ رحمہ اللہ فرماتے ہیں: ”پھر میرے بیٹھنے سے پہلے ہی انہوں نے وہاں موجود لوگوں کو یہ حدیث سنا دی۔“ [فضائل الصحابة/فضائل بني غفار وأسلم وغيرهم/حدیث: 1667]
تخریج الحدیث: «حکم الحدیث فضائل الصحابہ محققاً تنسیق وصي الله بن محمد عباس - مکتبہ شاملہ:قال وصي الله عباس: إسناده صحيح . وأخرجه في المسند (٢: ١٥٣) عن سليمان بن داود ثنا إسحاق بن سعيد القرشي عن أبيه نحوه . .»
«أخرجه صحيح البخاري برقم: 3323، وأخرجه مسند أحمد برقم: 9718، وأخرجه مسند البزار برقم: 3854، وأخرجه البحر الزخار المعروف بمسند البزار 10 - 18 برقم: 4504، 8139، 9831»
«مسند الامام احمد: 153/2»
«أخرجه صحيح البخاري برقم: 3323، وأخرجه مسند أحمد برقم: 9718، وأخرجه مسند البزار برقم: 3854، وأخرجه البحر الزخار المعروف بمسند البزار 10 - 18 برقم: 4504، 8139، 9831»
«مسند الامام احمد: 153/2»
الحكم على الحديث:
إسناده صحيح