الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
المعجم الأوسط سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
1. مَنِ اسْمُهُ أَحْمَدُ
ان راویوں کا بیان جن کا نام احمد ہے۔
اطراف الحدیث — المعجم الأوسط حدیث نمبر 1876 (کل: 2 مقامات، 2 کتب)
المعجم الاوسط: 1876
صحیح بخاری: 5723
حدیث نمبر: 1876
وَعَنِ ابْنِ شِهَابٍ عَنْ نَافِعٍ . عَنِ ابْنِ عُمَرَ عَنِ النَّبِيِّ -صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ- قَالَ: الْحُمَّى مِنْ فَيْحِ جَهَنَّمَ، فَاكْسِرُوهَا بِالْمَاءِ I " وَكَانَ ابْنُ عُمَرَ يَقُولُ: I " اللَّهُمَّ أَذْهِبْ عَنَّا الرِّجْزَ I ". I " لَمْ يَرْوِ هَذِهِ الْأَحَادِيثَ عَنِ الزُّهْرِيِّ إِلَّا عُقَيْلٌ ، وَلَا عَنْ عُقَيْلٍ إِلَّا حَيْوَةُ ، وَلَا عَنْ حَيْوَةَ إِلَّا إِدْرِيسُ بْنُ يَحْيَى ، تَفَرَّدَ بِهَا: حَرْمَلَةُ I ".
سیدنا ابن عمر رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”بخار جہنم کی تپش کی تمازت سے ہے، پس تم (پانی ڈال کر) اس کی حدت کو پانی کے ذریعے ٹھنڈا کرو۔“
اور سیدنا ابن عمر رضی اللہ عنہما یہ دعا کیا کرتے تھے: «اللَّهُمَّ أَذْهِبْ عَنَّا الرِّجْزَ» ”اے اللہ! ہم سے اس تکلیف و عذاب کو دور فرما دے۔“
امام طبرانی رحمہ اللہ فرماتے ہیں: ”یہ احادیث امام زہری رحمہ اللہ سے صرف عقیل رحمہ اللہ نے روایت کی ہیں، عقیل رحمہ اللہ سے صرف حیوہ رحمہ اللہ نے، اور حیوہ رحمہ اللہ سے صرف ادریس بن یحییٰ رحمہ اللہ نے روایت کی ہیں؛ ان کی روایت میں حرملہ رحمہ اللہ منفرد ہیں۔“ [المعجم الأوسط/باب الألف/حدیث: 1876]
اور سیدنا ابن عمر رضی اللہ عنہما یہ دعا کیا کرتے تھے: «اللَّهُمَّ أَذْهِبْ عَنَّا الرِّجْزَ» ”اے اللہ! ہم سے اس تکلیف و عذاب کو دور فرما دے۔“
امام طبرانی رحمہ اللہ فرماتے ہیں: ”یہ احادیث امام زہری رحمہ اللہ سے صرف عقیل رحمہ اللہ نے روایت کی ہیں، عقیل رحمہ اللہ سے صرف حیوہ رحمہ اللہ نے، اور حیوہ رحمہ اللہ سے صرف ادریس بن یحییٰ رحمہ اللہ نے روایت کی ہیں؛ ان کی روایت میں حرملہ رحمہ اللہ منفرد ہیں۔“ [المعجم الأوسط/باب الألف/حدیث: 1876]
تخریج الحدیث: «أخرجه البخاري فى «صحيحه» برقم: 3264، 5723، ومسلم فى «صحيحه» برقم: 2209، ومالك فى «الموطأ» برقم: 3480 / 748، وابن حبان فى «صحيحه» برقم: 6066، 6067، والنسائي فى «السنن الكبرى» برقم: 7564، 7564 (م)، وابن ماجه فى «سننه» برقم: 3472، والبيهقي فى «السنن الكبرى» برقم: 1085، وأحمد فى «مسنده» برقم: 4810، 5680، 6118، 6292، والطيالسي فى «مسنده» برقم: 2031، والبزار فى «مسنده» برقم: 5539، 5540، 5938، وابن أبي شيبة فى «مصنفه» برقم: 24138، والطحاوي فى «شرح مشكل الآثار» برقم: 1858، 1859، والطبراني فى «الكبير» برقم: 13342»
حدیث نمبر: 5723
حَدَّثَنِي يَحْيَى بْنُ سُلَيْمَانَ، حَدَّثَنِي ابْنُ وَهْبٍ، قَالَ: حَدَّثَنِي مَالِكٌ، عَنْ نَافِعٍ، عَنْ ابْنِ عُمَرَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُمَا، عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، قَالَ:" الْحُمَّى مِنْ فَيْحِ جَهَنَّمَ فَأَطْفِئُوهَا بِالْمَاءِ"، قَالَ نَافِعٌ وَكَانَ عَبْدُ اللَّهِ يَقُولُ: اكْشِفْ عَنَّا الرِّجْزَ.
مجھ سے یحییٰ بن سلیمان نے بیان کیا، کہا مجھ سے ابن وہب نے بیان کیا، کہا کہ مجھ سے امام مالک نے بیان کیا، ان سے نافع نے اور ان سے ابن عمر رضی اللہ عنہما نے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا ”بخار جہنم کی بھاپ میں سے ہے پس اس کی گرمی کو پانی سے بجھاؤ۔“ نافع نے بیان کیا کہ عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما (کو جب بخار آتا تو) یوں دعا کرتے کہ ”اللہ! ہم سے اس عذاب کو دور کر دے۔“ [صحيح البخاري/كتاب الطب/حدیث: 5723]
حضرت عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہ سے روایت ہے، وہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم سے بیان کرتے ہیں کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”بخار جہنم کی بھاپ سے ہے، لہٰذا تم اس (بھاپ) کو پانی سے بجھاؤ۔“ نافع رحمہ اللہ سے بیان کرتے ہیں کہ حضرت عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہ کو جب بخار آتا تو وہ یوں دعا کرتے تھے: ”(اے اللہ!) ہم سے اس عذاب کو دور کر دے۔“ [صحيح البخاري/كتاب الطب/حدیث: 5723]
تخریج الحدیث: «أحاديث صحيح البخاريّ كلّها صحيحة»
الحكم على الحديث:
أحاديث صحيح البخاريّ كلّها صحيحة