الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
المعجم الأوسط سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
1. مَنِ اسْمُهُ أَحْمَدُ
ان راویوں کا بیان جن کا نام احمد ہے۔
اطراف الحدیث — المعجم الأوسط حدیث نمبر 2246 (کل: 53 مقامات، 16 کتب)
المعجم الاوسط: 2246
سنن ترمذی: 724
بلوغ المرام: 549
سنن دارمی: 1754
مسند الحمیدی: 1038
مسند ابی یعلیٰ موصلی: 6393
51 تا 53
حدیث نمبر: 9896
أَخْبَرَنَا أَبُو عَبْدِ اللهِ الْحَافِظُ، ثنا أَبُو أَحْمَدَ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ حَمْدَانَ الصَّيْرَفِيُّ بِمَرْوَ، ثنا إِبْرَاهِيمُ بْنُ هِلَالٍ الْبُوزَنَجِرْدِيُّ، ثنا عَلِيُّ بْنُ الْحَسَنِ بْنِ شَقِيقٍ، ثنا عَبْدُ اللهِ بْنُ الْمُبَارَكِ، ح وَأَخْبَرَنَا أَبُو عَبْدِ اللهِ، ثنا أَبُو الْوَلِيدِ حَسَّانُ بْنُ مُحَمَّدٍ الْفَقِيهُ أنبأ الْحَسَنُ بْنُ سُفْيَانَ، ثنا حَبَّانُ بْنُ مُوسَى، أنبأ عَبْدُ اللهِ، أنبأ الْأَوْزَاعِيُّ، حَدَّثَنِي الزُّهْرِيُّ، عَنْ حُمَيْدِ بْنِ عَبْدِ الرَّحْمَنِ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ رَضِيَ اللهُ عَنْهُ، قَالَ: قَالَ رَجُلٌ: يَا رَسُولَ اللهِ هَلَكْتُ، قَالَ:" وَيْحَكَ وَمَا ذَاكَ؟" قَالَ: وَقَعْتُ عَلَى أَهْلِي فِي يَوْمٍ مِنْ شَهْرِ رَمَضَانَ، قَالَ:" أَعْتِقْ رَقَبَةً" قَالَ: مَا أَجِدُهَا، ⦗٣٠٤⦘ قَالَ:" فَصُمْ شَهْرَيْنِ مُتَتَابِعَيْنِ" قَالَ: مَا أَسْتَطِيعُ، قَالَ:" أَطْعِمْ سِتِّينَ مِسْكِينًا" قَالَ: مَا أَجِدُ، قَالَ: فَأُتِيَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ بِعَرَقٍ فِيهِ تَمْرٌ خَمْسَةَ عَشَرَ صَاعًا، قَالَ:" خُذْهُ فَتَصَدَّقْ بِهِ" قَالَ: عَلَى أَفْقَرَ مِنْ أَهْلِي، فَوَاللهِ مَا بَيْنَ لَابَتَيِ الْمَدِينَةِ أَحْوَجُ مِنْ أَهْلِي، قَالَ: فَضَحِكَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ حَتَّى بَدَتْ أَنْيَابُهُ، فَقَالَ:" خُذْهُ وَاسْتَغْفِرِ اللهَ وَأَطْعِمْ أَهْلَكَ" وَكَذَلِكَ رَوَاهُ الْوَلِيدُ بْنُ مُسْلِمٍ، وَهِقْلُ بْنُ زِيَادٍ، وَمَسْرُورُ بْنُ صَدَقَةَ، عَنِ الْأَوْزَاعِيِّ.
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ ایک آدمی نے کہا: اے اللہ کے رسول! میں ہلاک ہو گیا، آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے پوچھا: ”تو برباد ہو، کیا ہوا؟“ اس نے کہا: میں رمضان المبارک میں اپنی بیوی سے مجامعت کر چکا ہوں۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”غلام آزاد کر۔“ اس نے کہا: میرے پاس غلام موجود نہیں، آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”دو ماہ کے لگاتار روزے رکھ۔“ اس نے کہا: میں طاقت نہیں رکھتا۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”ساٹھ مسکینوں کو کھانا کھلاؤ۔“ وہ کہنے لگا: میں نہیں پاتا تو نبی صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس کھجوروں کا ایک ٹوکرا آیا جس میں پندرہ صاع کھجوریں تھیں۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”لو اور صدقہ کر دو۔“ اس نے کہا: اپنے گھر والوں سے غریب لوگوں پر! اللہ کی قسم! مدینہ کے دونوں پہاڑوں کے درمیان مجھ سے زیادہ غریب کوئی نہیں ہے۔ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم مسکرا دیے، جس کی وجہ سے آپ صلی اللہ علیہ وسلم کی داڑھیں ظاہر ہو گئیں۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”لو اللہ سے استغفار کرو اور اپنے گھر والوں کو کھلا دو۔“ [السنن الكبرى للبيهقي/كتاب الحج/حدیث: 9896]
تخریج الحدیث: «صحيح۔ بخاري 5812»
الحكم على الحديث:
صحيح
حدیث نمبر: 15289
وَأَخْبَرَنَا أَبُو عَبْدِ اللهِ الْحَافِظُ قَالَ: أَنْبَأَنِي أَبُو عَلِيٍّ الْحَافِظُ، أَنَّ الْحَسَنَ بْنَ عَلِيِّ بْنِ رَوْحٍ الدِّمَشْقِيَّ، حَدَّثَهُمْ نا الْقَاسِمُ بْنُ عُثْمَانَ الْجُوعِيُّ، نا مَسْرُوقُ بْنُ صَدَقَةَ، عَنِ ⦗٦٤٥⦘ الْأَوْزَاعِيِّ، عَنِ الزُّهْرِيِّ، حَدَّثَنِي حُمَيْدُ بْنُ عَبْدِ الرَّحْمَنِ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ رَضِيَ اللهُ عَنْهُ قَالَ: قَالَ رَجُلٌ: يَا رَسُولَ اللهِ هَلَكْتُ قَالَ:" وَيْحَكَ وَمَا ذَاكَ؟" قَالَ: وَقَعْتُ عَلَى أَهْلِي فِي يَوْمٍ مِنْ شَهْرِ رَمَضَانَ، قَالَ:" أَعْتِقْ رَقَبَةً" قَالَ: مَا أَجِدُهَا قَالَ:" فَصُمْ شَهْرَيْنِ مُتَتَابِعَيْنِ" قَالَ: مَا أَسْتَطِيعُ قَالَ:" فَأَطْعِمْ سِتِّينَ مِسْكِينًا" قَالَ: مَا أَجِدُ قَالَ: فَأُتِيَ النَّبِيُّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ بِعَرَقٍ فِيهِ تَمْرٌ خَمْسَةَ عَشَرَ صَاعًا قَالَ:" خُذْهُ فَتَصَدَّقْ بِهِ" قَالَ: عَلَى أَفْقَرَ مِنْ أَهْلِي، فَوَاللهِ مَا بَيْنَ لَابَتَيِ الْمَدِينَةِ أَحْوَجُ مِنْ أَهْلِي قَالَ: فَضَحِكَ النَّبِيُّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ حَتَّى بَدَتْ نَوَاجِذُهُ قَالَ:" خُذْهُ وَاسْتَغْفِرِ اللهَ وَأَطْعِمْهُ أَهْلَكَ" وَكَذَلِكَ رَوَاهُ دُحَيْمٌ عَنِ الْوَلِيدِ بْنِ مُسْلِمٍ عَنِ الْأَوْزَاعِيِّ وَكَذَلِكَ رَوَاهُ الْهِقْلُ بْنُ زِيَادٍ عَنِ الْأَوْزَاعِيِّ.
حضرت ابوہریرہ رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ ایک شخص نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے کہا: میں ہلاک ہو گیا، آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے پوچھا: ”تجھ پر افسوس! کس چیز نے تجھے ہلاک کر دیا؟“ اس نے کہا: میں ماہ رمضان میں اپنی بیوی پر واقع ہو گیا، آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”ایک غلام آزاد کر۔“ اس نے کہا: میں نہیں پاتا۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”دو ماہ کے مسلسل روزے رکھ۔“ اس شخص نے کہا: میں طاقت نہیں رکھتا، فرمایا: ”ساٹھ مسکینوں کو کھانا کھلا۔“ اس نے کہا: میں نہیں پاتا، تو نبی صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس ١٥ صاع کھجور کا ایک ٹوکرہ لایا گیا، آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”لے جا کر صدقہ کر دو۔“ اس نے کہا: اپنے سے زیادہ محتاج پر؟ اللہ کی قسم! مدینہ کے دو پہاڑوں کے درمیان مجھ سے زیادہ کوئی محتاج نہیں ہے، تو ہنسنے کی وجہ سے نبی صلی اللہ علیہ وسلم کی داڑھیں ظاہر ہو گئیں، آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”لو اور اللہ سے استغفار کرو اور اپنے گھر والوں کو کھلاؤ۔“ [حسن لغیرہ ] [السنن الكبرى للبيهقي/كتاب الظهار/حدیث: 15289]
حدیث نمبر: 6393
حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ ، حَدَّثَنَا مُبَشِّرٌ ، عَنِ الْأَوْزَاعِيِّ ، عَنِ الزُّهْرِيِّ ، عَنْ حُمَيْدِ بْنِ عَبْدِ الرَّحْمَنِ ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ ، قَالَ: جَاءَ رَجُلٌ إِلَى النَّبِيِّ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فَقَالَ: يَا رَسُولَ اللهِ، هَلَكْتُ، قَالَ: وَيْحَكَ وَمَا ذَاكَ؟ قَالَ: وَقَعْتُ عَلَى أَهْلِي وَأَنَا صَائِمٌ، قَالَ: أَعْتِقْ رَقَبَةً، قَالَ: مَا أَجِدُ. قَالَ: صُمْ شَهْرَيْنِ مُتَتَابِعَيْنِ، قَالَ: مَا أَسْتَطِيعُ، قَالَ: أَطْعِمْ سِتِّينَ مِسْكِينًا، قَالَ: مَا أَجِدُ، قَالَ: فَأُتِيَ النَّبِيُّ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - بِعَرَقٍ فِيهِ تَمْرٌ، فَقَالَ: خُذْهُ فَتَصَدَّقْ بِهِ، قَالَ: أَعَلَى غَيْرِ أَهْلِي يَا رَسُولَ اللهِ؟ وَاللهِ مَا بَيْنَ طُنُبَيِ الْمَدِينَةِ أَهْلُ بَيْتٍ أَحْوَجُ إِلَيْهِ مِنِّي، فَضَحِكَ رَسُولُ اللهِ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - حَتَّى بَدَتْ أَسْنَانُهُ، قَالَ: فَخُذْهُ وَأَطْعِمْهُ أَهْلَكَ وَاسْتَغْفِرْ رَبَّكَ.
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ ایک شخص رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہوا اور عرض کی: ”اے اللہ کے رسول! میں تو ہلاک ہو گیا“، آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”افسوس تم پر! کیا معاملہ ہوا؟“ اس نے عرض کی: ”میں روزے کی حالت میں اپنی اہلیہ سے ہم بستر ہو گیا ہوں“، آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”ایک غلام آزاد کرو“، اس نے کہا: ”میں اس کی قدرت نہیں رکھتا“، آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”پھر مسلسل دو ماہ کے روزے رکھو“، اس نے عرض کی: ”میں اس کی طاقت نہیں رکھتا“، آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”پھر ساٹھ مسکینوں کو کھانا کھلاؤ“، اس نے عرض کی: ”میرے پاس اس کی بھی سکت نہیں ہے“، اسی دوران رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں کھجوروں کا ایک بڑا ٹوکرا پیش کیا گیا تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”اسے لے جاؤ اور اسے صدقہ کر دو“، اس شخص نے عرض کی: ”اے اللہ کے رسول! کیا اپنے گھر والوں کے سوا کسی اور پر صدقہ کروں؟ اللہ کی قسم! مدینہ کے دونوں اطراف کی حدود کے درمیان کوئی گھرانہ مجھ سے زیادہ حاجت مند نہیں ہے“، یہ سن کر رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم اس قدر محظوظ ہوئے کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے دندانِ مبارک ظاہر ہو گئے، پھر آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”اچھا، اسے لے جاؤ اور اپنے گھر والوں کو ہی کھلا دو اور اپنے رب سے بخشش مانگو“۔ [مسند أبي يعلى الموصلي/تابع مسند أبي هريرة رضي الله عنه/حدیث: 6393]
تخریج الحدیث: «قال حسين سليم أسد: إسناده صحيح .»
«قال سعيد بن محمد السناري: صحيح»
«أخرجه صحيح البخاري برقم: 5812، وأخرجه صحيح مسلم برقم: 1111، 1872، وأخرجه سنن الترمذي برقم: 724، وأخرجه سنن أبي داود برقم: 2390، 2392، وأخرجه سنن ابن ماجه برقم: 1671، وأخرجه مسند أحمد برقم: 6905، 7248، 7635، 7727، 10309، وأخرجه موطأ مالك برقم: 660، وأخرجه سنن الدارمي برقم: 1716، وأخرجه فتح الباري برقم: 1833، وأخرجه مصنف عبد الرزاق برقم: 7457، وأخرجه صحيح ابن خزيمة برقم: 1943، 1944، 1945، 1948، 1949، 1952، 1954، وأخرجه المعجم الأوسط للطبراني برقم: 2267، وأخرجه مجمع الزوائد ومنبع الفوائد برقم: 4374، وأخرجه شرح مشكل الآثار برقم: 1516، مسند ابویعلیٰ ترقیم الاثری: 6362»
«قال سعيد بن محمد السناري: صحيح»
«أخرجه صحيح البخاري برقم: 5812، وأخرجه صحيح مسلم برقم: 1111، 1872، وأخرجه سنن الترمذي برقم: 724، وأخرجه سنن أبي داود برقم: 2390، 2392، وأخرجه سنن ابن ماجه برقم: 1671، وأخرجه مسند أحمد برقم: 6905، 7248، 7635، 7727، 10309، وأخرجه موطأ مالك برقم: 660، وأخرجه سنن الدارمي برقم: 1716، وأخرجه فتح الباري برقم: 1833، وأخرجه مصنف عبد الرزاق برقم: 7457، وأخرجه صحيح ابن خزيمة برقم: 1943، 1944، 1945، 1948، 1949، 1952، 1954، وأخرجه المعجم الأوسط للطبراني برقم: 2267، وأخرجه مجمع الزوائد ومنبع الفوائد برقم: 4374، وأخرجه شرح مشكل الآثار برقم: 1516، مسند ابویعلیٰ ترقیم الاثری: 6362»
الحكم على الحديث:
إسناده صحيح