🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
المعجم الأوسط سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

المعجم الأوسط میں نمبر سے تلاش کل احادیث (9489)
حدیث نمبر لکھیں:
المعجم الأوسط میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
المعجم الأوسط میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
2. بَابُ مَنِ اسْمُهُ إِبْرَاهِيمُ
ان راویوں کا بیان جن کا نام ابراہیم ہے۔
اطراف الحدیث — المعجم الأوسط حدیث نمبر 2513 (کل: 13 مقامات، 9 کتب)
المعجم الاوسط: 2513
سنن نسائی: 1935
سنن ابن ماجہ: 1492
مسند احمد: 7552، 10013، 10471، 10836
الفتح الربانی: 3238
صحیح ابن حبان: 3024
الجامع الكامل: 3642
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد: 3962
مسند ابی یعلیٰ موصلی: 5979، 6569
11 تا 13
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 3962
وَعَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ قَالَ: كُنَّا عِنْدَ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَأُتِيَ بِجِنَازَةٍ، فَأَثْنَى النَّاسُ عَلَيْهَا خَيْرًا، فَقَالَ النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" وَجَبَتْ". ثُمَّ أُتِيَ بِأُخْرَى فَكَأَنَّ النَّاسَ نَالُوا مِنْهُ، فَقَالَ النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" وَجَبَتْ". فَقَالَ أَصْحَابُ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: أُتِيَ بِفُلَانٍ فَقَالَ: وَجَبَتْ، وَأُتِيَ بِفُلَانٍ فَقَالَ: وَجَبَتْ. فَقَالَ عُمَرُ: بِأَبِي أَنْتَ وَأُمِّي، أُتِيَ بِفُلَانٍ فَأَثْنَى النَّاسُ عَلَيْهِ خَيْرًا فَقُلْتَ: وَجَبَتْ، ثُمَّ أُتِيَ بِفُلَانٍ أَثْنَى النَّاسُ عَلَيْهِ شَرًّا فَقُلْتُ: وَجَبَتْ؟ فَقَالَ:" أُتِيَ بِأَخِيكُمْ فَشَهِدْتُمْ بِمَا شَهِدْتُمْ فَوَجَبَتْ شَهَادَتُكُمْ، ثُمَّ أُتِيَ بِأَخِيكُمْ فُلَانٍ فَشَهِدْتُمْ [ بِمَا شَهِدْتُمْ ] فَوَجَبَتْ شَهَادَتُكُمْ، أَنْتُمْ شُهَدَاءُ اللَّهِ فِي الْأَرْضِ بَعْضُكُمْ عَلَى بَعْضٍ".
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ، وَرِجَالُهُ رِجَالُ الصَّحِيحِ. وَرَوَاهُ الْبَزَّارُ بِاخْتِصَارٍ.
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: ہم لوگ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس موجود تھے ایک جنازہ لایا گیا لوگوں نے اس کی اچھائی بیان کی نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: واجب ہو گئی پھر ایک اور جنازہ لایا گیا لوگوں نے اس کی برائی بیان کی، تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: واجب ہو گئی صحابہ کرام نے عرض کی: فلاں شخص کا جنازہ لایا گیا تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: واجب ہو گئی پھر فلاں کو لایا گیا تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: واجب ہو گئی سیدنا عمر رضی اللہ عنہ نے عرض کی: میرے ماں باپ آپ پر قربان ہوں فلاں شخص کو لایا گیا لوگوں نے اس کی تعریف کی، تو آپ نے یہ ارشاد فرمایا: واجب ہو گئی پھر فلاں کو لایا گیا لوگوں نے اس کی برائی بیان کی، تو آپ نے ارشاد فرمایا: واجب ہو گئی نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: تمہارے ایک بھائی کو لایا گیا تم نے اس کے بارے میں جو بھی گواہی دینی تھی وہ گواہی دی، تو تمہاری گواہی واجب ہو گئی پھر تمہارے فلاں بھائی کو لایا گیا تم نے اس کے بارے میں جو گواہی دینی تھی وہ دی تو تمہاری گواہی واجب ہو گئی تم لوگ زمین میں ایک دوسرے کے بارے میں اللہ کے گواہ ہو۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے، اور اس کے رجال ”صحیح“ کے رجال ہیں
یہ روایت امام بزار نے اختصار کے ساتھ نقل کی ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الجنائز/حدیث: 3962]
تخریج الحدیث: «أخرجه سنن النسائي برقم: 1933، وأخرجه سنن أبي داود برقم: 3233، وأخرجه سنن ابن ماجه برقم: 1492، وأخرجه مسند أحمد برقم: 10455، وأخرجه المعجم الأوسط للطبراني برقم: 2536»

الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح۔
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 5979
وَعَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ ، عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، قَالَ: مَرَّتْ بِهِ جِنَازَةٌ فَأَثْنَوْا عَلَيْهَا خَيْرًا فِي مَنَاقِبِ الْخَيْرِ، قَالَ: فَقَالَ: وَجَبَتْ، ثُمَّ مَرَّتْ بِهِ أُخْرَى، فَأَثْنَوْا عَلَيْهَا شَرًّا فِي مَنَاقِبِ الشَّرِّ، فَقَالَ: وَجَبَتْ، ثُمَّ قَالَ: أَنْتُمْ شُهَدَاءُ اللهِ فِي الْأَرْضِ.
سیدنا ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس سے ایک جنازہ گزرا تو لوگوں نے اس کے خیر وبھلائی کے اوصاف بیان کرتے ہوئے اس کی تعریف کی، جس پر آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: «وَجَبَتْ» ”واجب ہو گئی“، پھر ایک اور جنازہ گزرا تو لوگوں نے اس کے برے اعمال کا ذکر کرتے ہوئے اس کی برائی بیان کی، تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے پھر فرمایا: «وَجَبَتْ» ”واجب ہو گئی“، اس کے بعد آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”تم زمین میں اللہ تعالیٰ کے گواہ ہو“۔ [مسند أبي يعلى الموصلي/مسند أبي هريرة رضي الله عنه/حدیث: 5979]
تخریج الحدیث: «قال حسين سليم أسد: إسناده حسن .» ‏‏‏‏
«أخرجه سنن النسائي برقم: 1933، وأخرجه سنن أبي داود برقم: 3233، وأخرجه سنن ابن ماجه برقم: 1492، وأخرجه مسند أحمد برقم: 7499، وأخرجه فتح الباري برقم: 1301، 1329، وأخرجه المعجم الأوسط للطبراني برقم: 2534، 2536، وأخرجه مجمع الزوائد ومنبع الفوائد برقم: 3351، وأخرجه البحر الزخار المعروف بمسند البزار 10 - 18 برقم: 7940، مسند ابویعلیٰ ترقیم الاثری: 5953»

الحكم على الحديث:
إسناده حسن
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 6569
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ إِسْحَاقَ الْمُسَيِّبِيُّ ، حَدَّثَنَا عَبْدُ اللهِ بْنُ نَافِعٍ ، عَنْ عَبْدِ اللهِ بْنِ عُمَرَ ، عَنِ الْمَقْبُرِيِّ ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ ، أَنَّ النَّبِيَّ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - مَرَّ عَلَى جِنَازَةٍ فَأَثْنَوْا عَلَيْهَا خَيْرًا، فَقَالَ النَّبِيُّ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -: وَجَبَتْ، ثُمَّ مُرَّ عَلَيْهِ بِجِنَازَةٍ أُخْرَى فَأَثْنَوْا عَلَيْهَا شَرًّا، فَقَالَ النَّبِيُّ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -: وَجَبَتْ، ثُمَّ قَالَ: أَنْتُمْ شُهَدَاءُ اللهِ فِي الْأَرْضِ.
سیدنا ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم ایک جنازے کے پاس سے گزرے تو لوگوں نے اس کے متعلق کلماتِ خیر کہے (اس کی تعریف کی)، جس پر نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: «وَجَبَتْ» ”واجب ہوگئی“، پھر آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس سے ایک دوسرا جنازہ گزرا تو لوگوں نے اس کی برائی بیان کی، تو نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے (پھر) ارشاد فرمایا: «وَجَبَتْ» ”واجب ہوگئی“، اس کے بعد آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: «أَنْتُمْ شُهَدَاءُ اللَّهِ فِي الْأَرْضِ» ”تم زمین میں اللہ کے گواہ ہو“۔ [مسند أبي يعلى الموصلي/تابع مسند أبي هريرة رضي الله عنه/حدیث: 6569]
تخریج الحدیث: «قال حسين سليم أسد: إسناده فيه ضعيفان .» ‏‏‏‏
«قال سعيد بن محمد السناري: صحيح: مضى الكلام عليه (برقم 5979)»
«أخرجه سنن أبي داود برقم: 3233، وأخرجه سنن ابن ماجه برقم: 1492، وأخرجه مسند أحمد برقم: 10455، وأخرجه المعجم الأوسط للطبراني برقم: 2534، وأخرجه مجمع الزوائد ومنبع الفوائد برقم: 3351، مسند ابویعلیٰ ترقیم الاثری: 6538»

الحكم على الحديث:
إسناده فيه ضعيفان
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں