🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
المعجم الأوسط سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

المعجم الأوسط میں نمبر سے تلاش کل احادیث (9489)
حدیث نمبر لکھیں:
المعجم الأوسط میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
المعجم الأوسط میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
15. مَنِ اسْمُهُ بَكْرٌ
ان راویوں کا بیان جن کا نام بکر ہے۔
اطراف الحدیث — المعجم الأوسط حدیث نمبر 3173 (کل: 2 مقامات، 2 کتب)
المعجم الاوسط: 3173
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد: 17586
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 3173
حَدَّثَنَا بَكْرٌ قَالَ: نَا عَبْدُ اللهِ بْنُ صَالِحٍ قَالَ: نَا كَثِيرُ بْنُ سُلَيْمٍ الْيَشْكُرِيُّ ، عَنْ أَنَسِ بْنِ مَالِكٍ ، أَنَّ رَجُلًا جَاءَ إِلَى النَّبِيِّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، فَقَالَ: يَا رَسُولَ اللهِ، إِنِّي رَجُلٌ ذَرِبُ اللِّسَانِ، وَأَكْثَرُ ذَلِكَ عَلَى أَهْلِي، فَقَالَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: أَيْنَ أَنْتَ مِنَ الِاسْتِغْفَارِ؟ إِنِّي أَسْتَغْفِرُ اللهَ فِي الْيَوْمِ وَاللَّيْلَةِ مِائَةَ مَرَّةٍ.
سیدنا انس بن مالک رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ ایک شخص نبی صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہوا اور عرض کی: ”اے اللہ کے رسول! میں تند زبان آدمی ہوں اور میری اس تند خوئی کا زیادہ تر رخ اپنے اہل خانہ کی طرف ہوتا ہے،“ تو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”تم استغفار کا کتنا اہتمام کرتے ہو؟ میں تو دن اور رات میں سو مرتبہ اللہ سے بخشش طلب کرتا ہوں۔“ [المعجم الأوسط/باب الباء/حدیث: 3173]
تخریج الحدیث: «قال الهيثمي: وفيه كثير بن سليم وهو ضعيف «مجمع الزوائد ومنبع الفوائد، ج 10، ص 209» »

الحكم على الحديث:
إسناده ضعيف لضعف كثير بن سليم
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 17586
وَعَنْ أَنَسِ بْنِ مَالِكٍ: أَنَّ رَجُلًا جَاءَ إِلَى رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فَقَالَ: يَا رَسُولَ اللَّهِ، إِنِّي امْرُؤٌ ذَرِبُ اللِّسَانِ، وَأَكْثَرُ ذَلِكَ عَلَى أَهْلِي، فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" أَيْنَ أَنْتَ مِنَ الِاسْتِغْفَارِ؟! إِنِّي لَأَسْتَغْفِرُ اللَّهَ فِي الْيَوْمِ وَاللَّيْلَةِ مِائَةَ مَرَّةٍ". رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ، وَفِيهِ كَثِيرُ بْنُ سُلَيْمٍ، وَهُوَ ضَعِيفٌ.
سیدنا انس بن مالک رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: ایک شخص نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہوا، اس نے عرض کی: یا رسول اللہ! میں ایک بدزبان شخص ہوں اور میری زیادہ تر بدزبانی اپنے اہل خانہ کے خلاف ہوتی ہے، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: تم استغفار کیوں نہیں کرتے ہو؟ ”میں“ ایک دن اور ایک رات میں، ایک سو مرتبہ اللہ تعالیٰ سے مغفرت طلب کرتا ہوں۔“
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی کثیر بن سلیم ہے اور وہ ضعیف ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب التوبة/حدیث: 17586]
تخریج الحدیث: «أخرجه المعجم الأوسط للطبراني برقم: 3197»

الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں