🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
المعجم الأوسط سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

المعجم الأوسط میں نمبر سے تلاش کل احادیث (9489)
حدیث نمبر لکھیں:
المعجم الأوسط میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
المعجم الأوسط میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
25. مَنِ اسْمُهُ جَعْفَرٌ
ان راویوں کا بیان جن کا نام جعفر ہے۔
اطراف الحدیث — المعجم الأوسط حدیث نمبر 3375 (کل: 2 مقامات، 2 کتب)
المعجم الاوسط: 3375
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد: 5690
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 3375
حَدَّثَنَا جَعْفَرٌ الْعَطَّارُ قَالَ: نَا إِسْمَاعِيلُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ التَّرْجُمَانِيُّ، قَالَ: نَا عَبْدُ اللهِ بْنُ مُحَمَّدٍ الطَّلْحِيُّ ، عَنْ خَالِدِ بْنِ الْوَلِيدِ الْمَخْزُومِيِّ ، عَنِ الزُّهْرِيِّ ، عَنْ أَنَسِ بْنِ مَالِكٍ قَالَ: بَيْنَمَا النَّبِيُّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَسِيرُ إِذَا امْرَأَةٌ قَدْ أَقْبَلَتْ مَعَهَا ابْنٌ لَهَا، فَقَالَتْ: يَا رَسُولَ اللهِ أَلِهَذَا حَجٌّ؟ قَالَ: نَعَمْ، وَلَكِ أَجْرٌ قَالَتْ: فَمَا ثَوَابُهُ إِذَا وَقَفَ بِعَرَفَةَ؟ قَالَ: I " يُكْتَبُ لِوَالِدَيْهِ بِعَدَدِ كُلِّ مَنْ وَقَفَ بِالْمَوْقِفِ عَدَدُ شَعَرِ رُءُوسِهِمْ حَسَنَاتٌ.
لَمْ يَرْوُ هَذَا الْحَدِيثُ عَنِ الزُّهْرِيِّ إِلَّا بِهَذَا الْإِسْنَادِ، تَفَرَّدَ بِهِ: التَّرْجُمَانِيُّ .
سیدنا انس بن مالک رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم سفر میں چل رہے تھے کہ اچانک ایک عورت اپنے بیٹے کو ساتھ لیے آئی اور عرض کیا: ”اے اللہ کے رسول! کیا اس بچے کا بھی حج ہوتا ہے؟“ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”ہاں، اور تمھیں بھی اجر ملے گا۔“ اس نے پوچھا: ”جب یہ عرفہ میں وقوف کرے تو اس کا ثواب کیا ہے؟“ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”میدانِ عرفات میں وقوف کرنے والے ہر شخص کے سروں کے بالوں کی تعداد کے برابر اس کے والدین کے لیے نیکیاں لکھی جاتی ہیں۔“
امام طبرانی رحمہ اللہ فرماتے ہیں: ”اس حدیث کو امام زہری رحمہ اللہ سے اس سند کے سوا کسی اور سند سے روایت نہیں کیا گیا، اور اس میں ترجمانی منفرد ہیں۔“ [المعجم الأوسط/باب الجيم/حدیث: 3375]
تخریج الحدیث: «قال الهيثمي: وفيه خالد بن إسماعيل المخزومي وهو متهم بالكذب «مجمع الزوائد ومنبع الفوائد، ج 3، ص 283» »
«قال الذهبى: خالد بن الوليد المخزومي متهم بالكذب كما قدمنا فمن بلاياه هذا الحديث «لسان الميزان، ج 3، ص 344» »

الحكم على الحديث:
إسناده ضعيف جدًّا، فيه خالد المخزومي متهم بالكذب
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 5690
عَنْ أَنَسِ بْنِ مَالِكٍ قَالَ: بَيْنَمَا النَّبِيُّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - يَسِيرُ إِذْ أَقْبَلَتِ امْرَأَةٌ مَعَهَا ابْنٌ لَهَا، قَالَتْ: يَا رَسُولَ اللَّهِ، أَلِهَذَا حَجٌّ؟ قَالَ:" نَعَمْ، وَلَكِ أَجْرٌ"، قَالَتْ: فَمَا ثَوَابُهُ إِذَا وَقَفَ بِعَرَفَةَ؟ قَالَ:" يُكْتَبُ لِوَالِدَيْهِ بِهِ بِعَدَدِ كُلِّ مَنْ وَقَفَ بِالْمَوْقِفِ عَدَدَ شَعْرِ رُءُوسِهِمْ حَسَنَاتٍ".
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ، وَفِيهِ خَالِدُ بْنُ إِسْمَاعِيلَ الْمَخْزُومِيُّ، وَهُوَ مُتَّهَمٌ بِالْكَذِبِ.
سیدنا انس بن مالک رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: ایک مرتبہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم چل رہے تھے ایک خاتون آئی اس کے ساتھ اس کا بیٹا بھی تھا اس نے عرض کی: یا رسول اللہ! کیا اس کا حج ہو گا۔ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: جی ہاں! اور تمہیں بھی اجر ملے گا اس خاتون نے عرض کی: جب یہ عرفہ میں وقوف کرے گا تو اس کا ثواب کیا ہو گا۔ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”اس کے ماں باپ کو ان تمام افراد کے سروں کے بالوں کی تعداد جتنی نیکیاں ملیں گی جتنے لوگوں نے موقف میں وقوف کیا ہو گا“۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے اس کی سند میں ایک راوی خالد بن اسماعیل مخزومی ہے اور اس پر جھوٹے بولنے کا الزام عائد کیا گیا ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الحج/حدیث: 5690]
تخریج الحدیث: «أخرجه المعجم الأوسط للطبراني برقم: 3399»

الحكم على الحديث:
ضعیف جداً
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں