الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
المعجم الأوسط سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
105. مَنِ اسْمُهُ مُحَمَّدٌ
ان راویوں کا بیان جن کا نام محمد ہے۔
اطراف الحدیث — المعجم الأوسط حدیث نمبر 5119 (کل: 3 مقامات، 3 کتب)
المعجم الاوسط: 5119
مسند الشهاب: 739
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد: 13103
حدیث نمبر: 5119
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ هِشَامٍ الْمُسْتَمْلِيُّ قَالَ: نَا عَبْدُ السَّلَامِ بْنُ صَالِحٍ الْهَرَوِيُّ قَالَ: نَا عَبَّادٌ الْعَوَّامُ ، عَنْ جَمِيلِ بْنِ زَيْدٍ ، عَنِ ابْنِ عُمَرَ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: أَحْبِبْ حَبِيبَكَ هَوْنًا مَا، عَسَى أَنْ يَكُونَ بَغِيضَكَ يَوْمًا مَا، وَأَبْغِضْ بَغِيضَكَ هَوْنًا مَا، عَسَى أَنْ يَكُونَ حَبِيبَكَ يَوْمًا مَا.
I " لَا يُرْوَى هَذَا الْحَدِيثُ عَنْ عَبْدِ اللهِ بْنِ عُمَرَ إِلَّا بِهَذَا الْإِسْنَادِ، تَفَرَّدَ بِهِ: عَبَّادُ بْنُ الْعَوَّامِ I ".
I " لَا يُرْوَى هَذَا الْحَدِيثُ عَنْ عَبْدِ اللهِ بْنِ عُمَرَ إِلَّا بِهَذَا الْإِسْنَادِ، تَفَرَّدَ بِهِ: عَبَّادُ بْنُ الْعَوَّامِ I ".
سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”اپنے دوست سے محبت میں اعتدال رکھو، ہو سکتا ہے کسی دن وہ تمہارا دشمن بن جائے، اور اپنے دشمن سے عداوت میں بھی اعتدال رکھو، ہو سکتا ہے کسی دن وہ تمہارا دوست بن جائے۔“
امام طبرانی رحمہ اللہ فرماتے ہیں: ”یہ حدیث عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما سے صرف اسی سند سے مروی ہے، اس میں عباد بن عوام منفرد ہیں۔“ [المعجم الأوسط/باب الميم/حدیث: 5119]
امام طبرانی رحمہ اللہ فرماتے ہیں: ”یہ حدیث عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما سے صرف اسی سند سے مروی ہے، اس میں عباد بن عوام منفرد ہیں۔“ [المعجم الأوسط/باب الميم/حدیث: 5119]
تخریج الحدیث: «قال الهيثمي: فيه جميل بن زيد وهو ضعيف «مجمع الزوائد ومنبع الفوائد، ج 8، ص 88» »
«أخرجه الطبراني فى «الكبير» برقم: 14081»
«أخرجه الطبراني فى «الكبير» برقم: 14081»
الحكم على الحديث:
إسناده ضعيف لضعف جميل بن زيد
حدیث نمبر: 739
739 - أَخْبَرَنَا أَبُو مُحَمَّدٍ التُّجِيبِيُّ، أبنا ابْنُ الْأَعْرَابِيِّ، ثنا أَبُو جَعْفَرِ بْنُ أَبِي الدَّمِيكِ الْمُسْتَمْلِي، ثنا أَبُو الصَّلْتِ الْهَرَوِيُّ، ثنا عَبَّادُ بْنُ الْعَوَّامِ، ثنا جَمِيلُ بْنُ زَيْدٍ، عَنِ ابْنِ عُمَرَ، قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: «أَحْبِبْ حَبِيبَكَ هَوَّنًا مَا عَسَى أَنْ يَكُونَ بَغِيضَكَ يَوْمًا مَا، وَأَبْغِضْ بَغِيضَكَ هَوَّنًا مَا عَسَى أَنْ يَكُونَ حَبِيبَكَ يَوْمًا مَا»
سیدنا ابن عمر رضی اللہ عنہما کہتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”اپنے دوست سے ایک حد تک ہی محبت کر، ہو سکتا ہے کہ کسی دن تجھے اس سے نفرت ہو جائے اور اپنے دشمن سے ایک حد تک ہی نفرت کر، ہو سکتا ہے کہ کسی دن تجھے اس سے محبت ہو جائے۔“ [مسند الشهاب/حدیث: 739]
تخریج الحدیث: «إسناده ضعيف، وأخرجه المعجم الاوسط: 5119، فوائد تمام: 1432» جمیل بن زید اور ابوالصلت ہروی ضعیف ہیں۔
وضاحت: تشریح: -
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ ا سے مرفوع بیان کرتے ہوئے فرماتے ہیں: ”اپنے دوست سے ایک حد تک ہی محبت کر، ہو سکتا ہے کہ کسی دن تجھے نفرت ہو جائے اور اپنے دشمن سے ایک حد تک ہی نفرت کر، ہوسکتا ہے کہ کسی دن تجھے محبت ہو جائے۔“ [ترمذي: 1997، وسنده صحيح]

إسناده ضعيف
حدیث نمبر: 13103
عَنِ ابْنِ عُمَرَ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" أَحْبِبْ حَبِيبَكَ هَوْنًا مَا، عَسَى أَنْ يَكُونَ بَغِيضَكَ يَوْمًا مَا، وَأَبْغِضْ بِغَيْضَكَ هَوْنًا مَا، عَسَى أَنْ يَكُونَ حَبِيبَكَ يَوْمًا مَا" رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ وَالْكَبِيرِ، وَفِيهِ جَمِيلُ بْنُ زَيْدٍ وَهُوَ ضَعِيفٌ.
سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما روایت کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”اپنے دوست سے محبت مناسب حد تک رکھو کیونکہ ہو سکتا ہے وہ کبھی تمہاری ناراضگی کا مرکز بن جائے اور اپنی ناراضگی کو بھی مناسب حد تک رکھو، ہو سکتا ہے کسی دن وہ (دشمن) تمہارا دوست بن جائے۔“
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط اور معجم کبیر میں نقل کی ہے۔ اس کی سند میں ایک راوی جمیل بن زید ہے، اور وہ ضعیف ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الأدب/حدیث: 13103]
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط اور معجم کبیر میں نقل کی ہے۔ اس کی سند میں ایک راوی جمیل بن زید ہے، اور وہ ضعیف ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الأدب/حدیث: 13103]
تخریج الحدیث: «أخرجه المعجم الأوسط للطبراني برقم: 5115»
الحكم على الحديث:
ضعیف