الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
المعجم الأوسط سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
105. مَنِ اسْمُهُ مُحَمَّدٌ
ان راویوں کا بیان جن کا نام محمد ہے۔
اطراف الحدیث — المعجم الأوسط حدیث نمبر 5395 (کل: 5 مقامات، 3 کتب)
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد: 5227
حدیث نمبر: 5395
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ أَحْمَدَ قَالَ: نَا الْحُسَيْنُ بْنُ عَلِيِّ بْنِ يَزِيدَ الصُّدَائِيُّ قَالَ: نَا حَمَّادُ بْنُ الْوَلِيدِ ، قَالَ: ثَنَا عُبَيْدُ اللهِ بْنُ عُمَرَ ، عَنْ نَافِعٍ ، عَنِ ابْنِ عُمَرَ قَالَ: أَصْبَحَتْ عَائِشَةُ وَحَفْصَةُ صَائِمَتَيْنِ، فَأُهْدِيَ لَهُمَا طَعَامٌ فَأَفْطَرَتَا، فَدَخَلَ النَّبِيُّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، فَسَأَلَتْهُ إِحْدَاهُمَا عَنْ ذَلِكَ، فَقَالَ لَهُمَا: اقْضِيَا يَوْمًا مَكَانَهُ.
لَمْ يَرْوِ هَذَا الْحَدِيثَ عَنْ عُبَيْدِ اللهِ بْنِ عُمَرَ ، عَنْ نَافِعٍ إِلَّا حَمَّادُ بْنُ الْوَلِيدِ وَرَوَاهُ: أَبُو هَمَّامٍ مُحَمَّدُ بْنُ الزِّبْرِقَانِ ، عَنْ عُبَيْدِ اللهِ بْنِ عُمَرَ ، عَنِ الزُّهْرِيِّ ، عَنْ عُرْوَةَ ، عَنْ عَائِشَةَ .
لَمْ يَرْوِ هَذَا الْحَدِيثَ عَنْ عُبَيْدِ اللهِ بْنِ عُمَرَ ، عَنْ نَافِعٍ إِلَّا حَمَّادُ بْنُ الْوَلِيدِ وَرَوَاهُ: أَبُو هَمَّامٍ مُحَمَّدُ بْنُ الزِّبْرِقَانِ ، عَنْ عُبَيْدِ اللهِ بْنِ عُمَرَ ، عَنِ الزُّهْرِيِّ ، عَنْ عُرْوَةَ ، عَنْ عَائِشَةَ .
سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں: ”ام المومنین سیدہ عائشہ اور سیدہ حفصہ رضی اللہ عنہما نے صبح روزے کی حالت میں کی، پھر ان دونوں کو کھانا ہدیہ میں آیا تو انہوں نے روزہ توڑ دیا۔ اتنے میں نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم تشریف لائے تو ان میں سے ایک نے آپ صلی اللہ علیہ وسلم سے اس بارے میں پوچھا، تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے ان دونوں سے فرمایا: ”اس کی جگہ ایک دن کی قضا کر لو۔“
امام طبرانی رحمہ اللہ فرماتے ہیں: ”اس حدیث کو عبیداللہ بن عمر عن نافع کی سند سے حماد بن ولید کے سوا کسی نے روایت نہیں کیا، اور اسے ابو ہمام محمد بن زبرقان نے عبیداللہ بن عمر سے، انہوں نے امام زہری رحمہ اللہ سے، انہوں نے عروہ سے، انہوں نے سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا سے روایت کیا ہے۔“ [المعجم الأوسط/باب الميم/حدیث: 5395]
امام طبرانی رحمہ اللہ فرماتے ہیں: ”اس حدیث کو عبیداللہ بن عمر عن نافع کی سند سے حماد بن ولید کے سوا کسی نے روایت نہیں کیا، اور اسے ابو ہمام محمد بن زبرقان نے عبیداللہ بن عمر سے، انہوں نے امام زہری رحمہ اللہ سے، انہوں نے عروہ سے، انہوں نے سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا سے روایت کیا ہے۔“ [المعجم الأوسط/باب الميم/حدیث: 5395]
تخریج الحدیث: «قال البزار: لا نعلمه يروى عن ابن عمر إلا من هذا الوجه وحماد بن الوليد لين الحديث «نصب الراية لأحاديث الهداية، ج 2، ص 467» »
«أخرجه البزار فى «مسنده» برقم: 5744»
«أخرجه البزار فى «مسنده» برقم: 5744»
الحكم على الحديث:
إسناده ضعيف، فيه حماد بن الوليد لين الحديث
حدیث نمبر: 8363
أَخْبَرَنَا أَبُو بَكْرٍ أَحْمَدُ بْنُ الْحَسَنِ الْقَاضِي، وَأَبُو زَكَرِيَّا بْنُ أَبِي إِسْحَاقَ الْمُزَكِّي، قَالَا: ثنا أَبُو الْعَبَّاسِ مُحَمَّدُ بْنُ يَعْقُوبَ، ثنا بَحْرُ بْنُ نَصْرٍ قَالَ: قُرِئَ عَلَى عَبْدِ اللهِ بْنِ وَهْبٍ أَخْبَرَكَ عَبْدُ اللهِ بْنُ عُمَرَ، وَمَالِكُ بْنُ أَنَسٍ، وَيُونُسُ بْنُ يَزِيدَ، عَنِ ابْنِ شِهَابٍ قَالَ: بَلَغَنِي أَنَّ عَائِشَةَ، وَحَفْصَةَ رَضِيَ اللهُ عَنْهُمَا أَصْبَحَتَا صَائِمَتَيْنِ مُتَطَوِّعَتَيْنِ فَأُهْدِيَ لَهُمَا طَعَامٌ فَأَفْطَرَتَا عَلَيْهِ فَدَخَلَ عَلَيْهِمَا النَّبِيُّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، قَالَتْ عَائِشَةُ: فَقَالَتْ حَفْصَةُ، فَبَدَرَتْنِي بِالْكَلَامِ وَكَانَتِ ابْنَةَ أَبِيهَا: يَا رَسُولَ اللهِ إِنِّي أَصْبَحْتُ أَنَا وَعَائِشَةُ صَائِمَتَيْنِ مُتَطَوِّعَتَيْنِ وَأُهْدِيَ لَنَا طَعَامٌ فَأَفْطَرْنَا عَلَيْهِ، فَقَالَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" اقْضِيَا مَكَانَهُ يَوْمًا آخَرَ". هَذَا الْحَدِيثُ رَوَاهُ ثِقَاتُ الْحُفَّاظِ مِنْ أَصْحَابِ الزُّهْرِيِّ عَنْهُ مُنْقَطِعًا مَالِكُ بْنُ أَنَسٍ وَيُونُسُ بْنُ يَزِيدَ وَمَعْمَرُ بْنُ رَاشِدٍ وَابْنُ جُرَيْجٍ وَيَحْيَى بْنُ سَعِيدٍ وَعُبَيْدُ اللهِ بْنُ عُمَرَ وَسُفْيَانُ بْنُ عُيَيْنَةَ وَمُحَمَّدُ بْنُ الْوَلِيدِ الزُّبَيْدِيُّ وَبَكْرُ بْنُ وَائِلٍ وَغَيْرُهُمْ.
ابن شہاب بیان کرتے ہیں کہ مجھ تک یہ بات پہنچی ہے کہ سیدہ عائشہ اور حفصہ رضی اللہ عنہما نے روزے کی حالت میں صبح کی، نفلی روزے کے ساتھ، تو ان کو کھانے کا ہدیہ دیا گیا تو انہوں نے اس کے ساتھ افطار کر لیا، تو ان کے پاس نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم داخل ہوئے تو عائشہ رضی اللہ عنہا کہتی ہیں کہ حفصہ رضی اللہ عنہا نے بات کرنے میں مجھ سے پہل کی اور وہ اپنے باپ کی بیٹی تھیں۔ وہ کہتی ہیں: ”اے اللہ کے رسول! میں نے اور عائشہ رضی اللہ عنہما نے نفلی روزوں کے ساتھ صبح کی۔ پھر ہمیں کھانے کا ہدیہ ملا تو ہم نے افطار کر لیا۔“ تو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”اس کے عوض دوسرے دن میں قضا دینا۔“
اس حدیث کو زہری کے ثقہ حفاظ شاگردوں نے ان سے منقطع سند کے ساتھ بیان کیا ہے: مالک بن انس، یونس بن یزید، معمر بن راشد، ابن جریج، یحییٰ بن سعید، عبیداللہ بن عمر، سفیان بن عیینہ، محمد بن ولید زبیدی، بکر بن وائل وغیرہ۔ [السنن الكبرى للبيهقي/كتاب الصيام/حدیث: 8363]
اس حدیث کو زہری کے ثقہ حفاظ شاگردوں نے ان سے منقطع سند کے ساتھ بیان کیا ہے: مالک بن انس، یونس بن یزید، معمر بن راشد، ابن جریج، یحییٰ بن سعید، عبیداللہ بن عمر، سفیان بن عیینہ، محمد بن ولید زبیدی، بکر بن وائل وغیرہ۔ [السنن الكبرى للبيهقي/كتاب الصيام/حدیث: 8363]
تخریج الحدیث: «ضعيف۔ اخرجه مالك»
الحكم على الحديث:
ضعيف
حدیث نمبر: 8365
وَقَدْ أَخْبَرَنَا أَبُو الْحُسَيْنِ عَلِيُّ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ عَبْدِ اللهِ بْنِ بِشْرَانَ بِبَغْدَادَ، أنبأ أَبُو جَعْفَرٍ مُحَمَّدُ بْنُ عَمْرٍو الرَّزَّازُ ثنا عَبْدُ الْمَلِكِ بْنُ مُحَمَّدٍ، ثنا رَوْحُ بْنُ عُبَادَةَ، ثنا ابْنُ جُرَيْجٍ، عَنِ ابْنِ شِهَابٍ، قُلْتُ لَهُ: أَحَدَّثَكَ عُرْوَةُ، عَنْ عَائِشَةَ، أَنَّهَا قَالَتْ: أَصْبَحْتُ أَنَا وَحَفْصَةُ صَائِمَتَيْنِ، فَقَالَ: لَمْ أَسْمَعْ مِنْ عُرْوَةَ فِي هَذَا شَيْئًا وَلَكِنِّي حَدَّثَنِي نَاسٌ فِي خِلَافَةِ سُلَيْمَانَ بْنِ عَبْدِ الْمَلِكِ عَنْ بَعْضِ مَنْ كَانَ يَدْخُلُ عَلَى عَائِشَةَ أَنَّهَا قَالَتْ: أَصْبَحْتُ أَنَا وَحَفْصَةُ صَائِمَتَيْنِ فَأُهْدِيَ لَنَا هَدِيَّةٌ فَأَكَلْنَاهَا فَدَخَلَ عَلَيْنَا رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَبَدَرَتْنِي حَفْصَةُ وَكَانَتِ ابْنَةَ أَبِيهَا، فَذَكَرَتْ ذَلِكَ لَهُ فَقَالَ:" اقْضِيَا يَوْمًا مَكَانَهُ" وَكَذَلِكَ رَوَاهُ عَبْدُ الرَّزَّاقِ بْنُ هَمَّامٍ وَمُسْلِمُ بْنُ خَالِدٍ عَنِ ابْنِ جُرَيْجٍ.
ابن جریج بیان کرتے ہیں کہ میں نے ابن شہاب سے کہا: کیا آپ کو عروہ نے سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا سے یہ حدیث بیان کی ہے کہ انہوں نے کہا: میں نے اور حفصہ رضی اللہ عنہا نے روزے کی حالت میں صبح کی؟ انہوں نے کہا: اس بارے میں میں نے عروہ سے کچھ نہیں سنا، لیکن سلیمان بن عبدالملک کی خلافت کے زمانے میں کچھ لوگوں نے مجھے ان لوگوں میں سے بعض کے حوالے سے بیان کیا جو سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا کے پاس جایا کرتے تھے کہ سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا نے بیان کیا کہ میں نے اور حفصہ رضی اللہ عنہا نے روزے کی حالت میں صبح کی تو ہمیں ہدیہ دیا گیا۔ ہم نے کھا لیا۔ پھر رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم ہمارے پاس داخل ہوئے تو حفصہ رضی اللہ عنہا نے مجھ سے پہل کی، وہ اپنے باپ کی بیٹی تھی، اور انہوں نے یہ بات آپ صلی اللہ علیہ وسلم کو بتائی تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”اس کے عوض ایک دن کی قضا دو۔“ [السنن الكبرى للبيهقي/كتاب الصيام/حدیث: 8365]
تخریج الحدیث: «ضعيف۔ اخرجه عبدالرزاق»
الحكم على الحديث:
ضعيف
حدیث نمبر: 5227
وَعَنِ ابْنِ عُمَرَ قَالَ: أَصْبَحَتْ عَائِشَةُ وَحَفْصَةُ صَائِمَتَيْنِ، فَأُهْدِيَ لَهُمَا طَعَامٌ فَأَفْطَرَتَا، فَدَخَلَ النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَسَأَلَتْهُ إِحْدَاهُمَا - أَحْسَبُهُ قَالَ حَفْصَةَ - قَالَ:" اقْضِيَا يَوْمًا مَكَانَهُ".
رَوَاهُ الْبَزَّارُ وَالطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ، وَفِيهِ حَمَّادُ بْنُ الْوَلِيدِ ; ضَعَّفَهُ الْأَئِمَّةُ، وَقَالَ أَبُو حَاتِمٍ: شَيْخٌ.
رَوَاهُ الْبَزَّارُ وَالطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ، وَفِيهِ حَمَّادُ بْنُ الْوَلِيدِ ; ضَعَّفَهُ الْأَئِمَّةُ، وَقَالَ أَبُو حَاتِمٍ: شَيْخٌ.
سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں: سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا اور سیدہ حفصہ رضی اللہ عنہا نے روزے کی حالت میں صبح کی، ان دونوں کو تحفے میں کھانا بھیجا گیا تو ان دونوں نے روزہ ختم کر دیا، پھر نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم تشریف لائے تو ان میں سے ایک نے (راوی کہتے ہیں:) میرا خیال ہے انہوں نے سیدہ حفصہ کا نام لیا تھا، آپ سے (اس بارے میں) دریافت کیا، تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”تم دونوں اس کی جگہ ایک دن (کے روزے) کی قضاء کر لو“۔
یہ روایت امام بزار نے اور امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے۔ اس کی سند میں ایک راوی حماد بن ولید ہے، جسے ائمہ نے ”ضعیف“ قرار دیا ہے، اور ابوحاتم کہتے ہیں: وہ شیخ ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الصيام/حدیث: 5227]
یہ روایت امام بزار نے اور امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے۔ اس کی سند میں ایک راوی حماد بن ولید ہے، جسے ائمہ نے ”ضعیف“ قرار دیا ہے، اور ابوحاتم کہتے ہیں: وہ شیخ ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الصيام/حدیث: 5227]
تخریج الحدیث: «اخرجه البزار فى المسند (1063)، أخرجه المعجم الأوسط للطبراني برقم: 5391»
الحكم على الحديث:
إسناده ضعیف
حدیث نمبر: 7392
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ أَبَانَ ، ثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عَبَادَةَ الْوَاسِطِيُّ ، ثَنَا يَعْقُوبُ بْنُ مُحَمَّدٍ الزُّهْرِيُّ ، نَا هِشَامُ بْنُ عَبْدِ اللهِ بْنِ عِكْرِمَةَ بْنِ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ الْحَارِثِ بْنِ هِشَامٍ ، عَنْ هِشَامِ بْنِ عُرْوَةَ ، عَنْ أَبِيهِ ، عَنْ عَائِشَةَ ، قَالَتْ: أَصْبَحْتُ أَنَا وَحَفْصَةُ صَائِمَتَيْنِ، فَأُهْدِيَتْ لَنَا هَدِيَّةٌ، فَأَكَلْنَا مِنْهَا، فَدَخَلَ عَلَيْنَا رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، فَأَخْبَرْنَاهُ بِذَلِكَ، فَقَالَ: اقْضِيَا يَوْمًا مَكَانَهُ.
لَمْ يَرْوِ هَذَا الْحَدِيثَ عَنْ هِشَامِ بْنِ عُرْوَةَ إِلَّا هِشَامُ بْنُ عِكْرِمَةَ، تَفَرَّدَ بِهِ: يَعْقُوبُ بْنُ مُحَمَّدٍ الزُّهْرِيُّ I ".
لَمْ يَرْوِ هَذَا الْحَدِيثَ عَنْ هِشَامِ بْنِ عُرْوَةَ إِلَّا هِشَامُ بْنُ عِكْرِمَةَ، تَفَرَّدَ بِهِ: يَعْقُوبُ بْنُ مُحَمَّدٍ الزُّهْرِيُّ I ".
ام المومنین سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا سے روایت ہے کہ انہوں نے فرمایا: ”میں اور سیدہ حفصہ رضی اللہ عنہا روزے کی حالت میں تھیں کہ ہمیں ایک تحفہ پیش کیا گیا، تو ہم نے اس میں سے کھا لیا۔ پھر رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم ہمارے پاس تشریف لائے تو ہم نے آپ کو اس معاملے کی خبر دی، جس پر آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”تم دونوں اس کے بدلے ایک دن کا روزہ قضا کرو۔““
اس حدیث کو ہشام بن عروہ رحمہ اللہ سے صرف ہشام بن عکرمہ رحمہ اللہ نے روایت کیا ہے، اور یعقوب بن محمد زہری رحمہ اللہ اسے بیان کرنے میں منفرد ہیں۔ [المعجم الأوسط/باب الميم/حدیث: 7392]
اس حدیث کو ہشام بن عروہ رحمہ اللہ سے صرف ہشام بن عکرمہ رحمہ اللہ نے روایت کیا ہے، اور یعقوب بن محمد زہری رحمہ اللہ اسے بیان کرنے میں منفرد ہیں۔ [المعجم الأوسط/باب الميم/حدیث: 7392]
تخریج الحدیث: «أخرجه مالك فى «الموطأ» برقم: 1084 / 320، وابن حبان فى «صحيحه» برقم: 3517، والنسائي فى «السنن الكبرى» برقم: 3278، 3279، 3277، 3280، 3284، 3285، 3281، 3282، 3283، وأبو داود فى «سننه» برقم: 2457، والترمذي فى «جامعه» برقم: 735، 735 (م)، والبيهقي فى «السنن الكبرى» برقم: 8456، 8457، 8455، 8453، 8454، 8458، وأحمد فى «مسنده» برقم: 25734، 26647، 26908، وأبو يعلى فى «مسنده» برقم: 4639، والبزار فى «مسنده» برقم: 145 / 121، 146 / 122، 147 / 123، 148 / 124، 301 / 276، وعبد الرزاق فى «مصنفه» برقم: 7790، والطحاوي فى «شرح معاني الآثار» برقم: 3481، 3482، 3486، والطبراني فى «الأوسط» برقم: 6321، 6433»