الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
المعجم الأوسط سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
105. مَنِ اسْمُهُ مُحَمَّدٌ
ان راویوں کا بیان جن کا نام محمد ہے۔
اطراف الحدیث — المعجم الأوسط حدیث نمبر 5567 (کل: 3 مقامات، 3 کتب)
المعجم الاوسط: 5567
السنن الكبرى للبيهقي: 21091
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد: 13691
حدیث نمبر: 5567
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِ اللهِ الْحَضْرَمِيُّ قَالَ: نَا نُعَيْمُ بْنُ يَعْقُوبَ بْنِ أَبِي الْمُتَّئِدِ، أَبُو الْمُتَّئِدِ قَالَ: سَمِعْتُ أَبِي يَذْكُرُ، عَنْ أَبِي إِسْحَاقَ ، عَنِ الْحَارِثِ ، عَنْ عَلِيٍّ قَالَ: قَالَ لِيَ النَّبِيُّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: أَلَا أَدُلُّكَ عَلَى أَكْرَمِ أَخْلَاقِ الدُّنْيَا وَالْآخِرَةِ؟ أَنْ تَصِلَ مَنْ قَطَعَكَ، وَأَنْ تُعْطِيَ مَنْ حَرَمَكَ، وَأَنْ تَعْفُوَ عَمَّنْ ظَلَمَكَ.
I " لَمْ يَرْوِ هَذَا الْحَدِيثَ عَنْ أَبِي إِسْحَاقَ إِلَّا يَعْقُوبُ بْنُ أَبِي الْمُتَّئِدِ ، تَفَرَّدَ بِهِ ابْنُهُ نُعَيْمُ بْنُ يَعْقُوبَ I ".
I " لَمْ يَرْوِ هَذَا الْحَدِيثَ عَنْ أَبِي إِسْحَاقَ إِلَّا يَعْقُوبُ بْنُ أَبِي الْمُتَّئِدِ ، تَفَرَّدَ بِهِ ابْنُهُ نُعَيْمُ بْنُ يَعْقُوبَ I ".
سیدنا علی رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے مجھ سے فرمایا: ”کیا میں تمہیں دنیا و آخرت کے سب سے اعلیٰ اخلاق نہ بتاؤں؟ یہ کہ جو تم سے قطع تعلق کرے تم اس سے جوڑو، جو تمہیں محروم رکھے تم اسے عطا کرو، اور جو تم پر ظلم کرے تم اسے معاف کر دو۔“
امام طبرانی رحمہ اللہ فرماتے ہیں: ”اس حدیث کو ابو اسحاق سے یعقوب بن ابی المتئد کے سوا کسی نے روایت نہیں کیا، اور ان کے بیٹے نعیم بن یعقوب اسے روایت کرنے میں منفرد ہیں۔“ [المعجم الأوسط/باب الميم/حدیث: 5567]
امام طبرانی رحمہ اللہ فرماتے ہیں: ”اس حدیث کو ابو اسحاق سے یعقوب بن ابی المتئد کے سوا کسی نے روایت نہیں کیا، اور ان کے بیٹے نعیم بن یعقوب اسے روایت کرنے میں منفرد ہیں۔“ [المعجم الأوسط/باب الميم/حدیث: 5567]
تخریج الحدیث: «قال أبو حاتم الرازي: هذا خطأ إنما هو أبو إسحاق عن ابن أبي حسين عن النبي صلى الله عليه وسلم مرسل ونعيم هذا لا أعرفه «علل الحديث، ج 5، ص 479» »
«أخرجه البيهقي فى «السنن الكبرى» برقم: 21153»
«أخرجه البيهقي فى «السنن الكبرى» برقم: 21153»
الحكم على الحديث:
الصواب مرسل
حدیث نمبر: 21091
أَخْبَرَنَا أَبُو زَكَرِيَّا بْنُ أَبِي إِسْحَاقَ الْمُزَكِّي، أنبأ أَبُو بَكْرِ بْنُ أَبِي دَارِمٍ الْحَافِظُ، بِالْكُوفَةِ، ثنا إِبْرَاهِيمُ بْنُ عَبْدِ اللهِ بْنِ أَيُّوبَ الْمُخَرِّمِيُّ، ثنا سَعِيدُ بْنُ مُحَمَّدٍ الْجَرْمِيُّ، ثنا يَعْقُوبُ بْنُ أَبِي الْمُتَّئِدِ، عَنْ أَبِي إِسْحَاقَ، عَنِ الْحَارِثِ، عَنْ عَلِيٍّ رَضِيَ اللهُ عَنْهُ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" أَلَا أَدُلُّكُمْ عَلَى أَكْرَمِ أَخْلَاقِ الدُّنْيَا وَالْآخِرَةِ؟ تَعْفُو عَمَّنْ ظَلَمَكَ، وَتُعْطِي مَنْ حَرَمَكَ، وَتَصِلُ مَنْ قَطَعَكَ".
سیدنا علی رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”کیا میں تمہیں بتاؤں کہ دنیا اور آخرت میں بہتر اخلاق والے کون ہیں؟“ پھر فرمایا: ”ظالم کو معاف کرنا، محروم کرنے والے کو عطا کرنا، قطع رحمی کرنے والے کے ساتھ صلہ رحمی کرنا۔“ [السنن الكبرى للبيهقي/كتاب الشهادات/حدیث: 21091]
تخریج الحدیث: «ضعيف»
الحكم على الحديث:
ضعيف
حدیث نمبر: 13691
وَعَنْ عَلِيٍّ قَالَ: قَالَ لِيَ النَّبِيُّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" أَلَا أَدُلُّكَ عَلَى أَكْرَمِ أَخْلَاقِ الدُّنْيَا وَالْآخِرَةِ؟ أَنْ تَصِلَ مَنْ قَطَعَكَ، وَتُعْطِيَ مَنْ حَرَمَكَ، وَأَنْ تَعْفُوَ عَمَّنْ ظَلَمَكَ". رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ، وَفِيهِ الْحَارِثُ وَهُوَ ضَعِيفٌ.
سیدنا علی رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے مجھ سے فرمایا: ”کیا میں دنیا اور آخرت کے سب سے زیادہ معزز اخلاق کے بارے میں تمہاری رہنمائی نہ کروں؟ وہ یہ ہے کہ تم اس شخص کے ساتھ تعلق رکھو، جو تم سے لاتعلقی اختیار کرے، تم اُسے دو، جو تمہیں محروم رکھے اور تم اسے معاف کر دو، جو تمہارے ساتھ زیادتی کرے۔“
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی حارث ہے اور وہ ضعیف ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب البر والصلة/حدیث: 13691]
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی حارث ہے اور وہ ضعیف ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب البر والصلة/حدیث: 13691]
تخریج الحدیث: «أخرجه المعجم الأوسط للطبراني برقم: 5563»
الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف