الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
المعجم الأوسط سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
105. مَنِ اسْمُهُ مُحَمَّدٌ
ان راویوں کا بیان جن کا نام محمد ہے۔
اطراف الحدیث — المعجم الأوسط حدیث نمبر 6926 (کل: 45 مقامات، 6 کتب)
المعجم الاوسط: 6926
سنن ابن ماجہ: 106
المعجم الکبیر للطبرانی: 177
11 تا 20
حدیث نمبر: 1031
(حديث موقوف) حَدَّثَنَا عَبْد اللَّهِ، حَدَّثَنِي أَبُو بَحْرٍ عَبْدُ الْوَاحِدِ الْبَصْرِيُّ ، حَدَّثَنَا أَبُو عَوَانَةَ ، عَنْ خَالِدِ بْنِ عَلْقَمَةَ ، عَنْ عَبْدِ خَيْرٍ ، قَالَ: قَالَ عَلِيٌّ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ لَمَّا فَرَغَ مِنْ أَهْلِ الْبَصْرَةِ:" إِنَّ خَيْرَ هَذِهِ الْأُمَّةِ بَعْدَ نَبِيِّهَا صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ أَبُو بَكْرٍ، وَبَعْدَ أَبِي بَكْرٍ عُمَرُ، وَأَحْدَثْنَا أَحْدَاثًا يَصْنَعُ اللَّهُ فِيهَا مَا شَاءَ".
سیدنا علی رضی اللہ عنہ جب اہل بصرہ سے فارغ ہوئے تو فرمایا: اس امت میں نبی صلی اللہ علیہ وسلم کے بعد سب سے بہترین شخص سیدنا ابوبکر صدیق رضی اللہ عنہ تھے، ان کے بعد سیدنا عمر فاروق رضی اللہ عنہ تھے، اس کے بعد ہم نے ایسی چیزیں ایجاد کر لی ہیں جن میں اللہ جو چاہے گا سو کرے گا۔ [مسند احمد/مسند الخلفاء الراشدين/حدیث: 1031]
الحكم على الحديث:
إسناده صحيح
حدیث نمبر: 1040
(حديث موقوف) حَدَّثَنَا وَكِيعٌ ، عَنْ سُفْيَانَ ، وَشُعْبَةَ ، عَنْ حَبِيبِ بْنِ أَبِي ثَابِتٍ ، عَنْ عَبْدِ خَيْرٍ ، عَنْ عَلِيٍّ ، أَنَّهُ قَالَ:" أَلَا أُنَبِّئُكُمْ بِخَيْرِ هَذِهِ الْأُمَّةِ بَعْدَ نَبِيِّهَا صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ؟ أَبُو بَكْرٍ، ثُمَّ عُمَرُ".
ایک مرتبہ سیدنا علی رضی اللہ عنہ نے فرمایا: کیا میں تمہیں یہ نہ بتاؤں کہ اس امت میں نبی صلی اللہ علیہ وسلم کے بعد سب سے بہترین شخص کون ہے؟ سیدنا ابوبکر صدیق رضی اللہ عنہ اور سیدنا عمر فاروق رضی اللہ عنہ۔ [مسند احمد/مسند الخلفاء الراشدين/حدیث: 1040]
الحكم على الحديث:
إسناده صحيح
حدیث نمبر: 1060
(حديث موقوف) حَدَّثَنَا عَبْد اللَّهِ، حَدَّثَنَا زَكَرِيَّا بْنُ يَحْيَى زَحْمَوَيْهِ ، حَدَّثَنَا عُمَرُ بْنُ مُجَاشِعٍ ، عَنْ أَبِي إِسْحَاقَ ، عَنْ عَبْدِ خَيْرٍ ، قَالَ: سَمِعْتُ عَلِيًّا رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ، يَقُولُ عَلَى الْمِنْبَرِ:" خَيْرُ هَذِهِ الْأُمَّةِ بَعْدَ نَبِيِّهَا أَبُو بَكْرٍ وَعُمَرُ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُمْ، وَلَوْ شِئْتُ أَنْ أُسَمِّيَ الثَّالِثَ لَسَمَّيْتُهُ"، فَقَالَ رَجُلٌ لِأَبِي إِسْحَاقَ: إِنَّهُمْ يَقُولُونَ: إِنَّكَ تَقُولُ: أَفْضَلُ فِي الشَّرِّ، فَقَالَ: أَحَرُورِيٌّ؟!.
عبدخیر رحمہ اللہ کہتے ہیں کہ میں نے ایک مرتبہ سیدنا علی رضی اللہ عنہ کو (دوران خطبہ یہ) کہتے ہوئے سنا کہ اس امت میں نبی صلی اللہ علیہ وسلم کے بعد سب سے بہترین شخص سیدنا ابوبکر صدیق رضی اللہ عنہ اور سیدنا عمر فاروق رضی اللہ عنہ ہیں، اور اگر میں چاہوں تو تیسرے آدمی کا نام بھی بتا سکتا ہوں۔ [مسند احمد/مسند الخلفاء الراشدين/حدیث: 1060]
الحكم على الحديث:
صحيح لغيره
حدیث نمبر: 11562
عَنْ حَبِيبِ بْنِ أَبِي ثَابِتٍ عَنْ عَبْدِ خَيْرٍ الْهَمْدَانِيِّ قَالَ سَمِعْتُ عَلِيًّا رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ يَقُولُ عَلَى الْمِنْبَرِ أَلَا أُخْبِرُكُمْ بِخَيْرِ هَذِهِ الْأُمَّةِ بَعْدَ نَبِيِّهَا قَالَ فَذَكَرَ أَبَا بَكْرٍ ثُمَّ قَالَ أَلَا أُخْبِرُكُمْ بِالثَّانِي قَالَ فَذَكَرَ عُمَرَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ ثُمَّ قَالَ لَوْ شِئْتُ لَأَنْبَأْتُكُمْ بِالثَّالِثِ قَالَ وَسَكَتَ فَرَأَيْنَا أَنَّهُ يَعْنِي نَفْسَهُ فَقُلْتُ أَنْتَ سَمِعْتَهُ يَقُولُ هَذَا قَالَ نَعَمْ وَرَبِّ الْكَعْبَةِ وَإِلَّا صُمَّتَا
عبد خیر ہمدانی سے مروی ہے، وہ کہتے ہیں: میں نے سیدنا علی رضی اللہ عنہ کو سنا، وہ منبر پر تشریف فرما تھے اور کہہ رہے تھے: لوگو! کیا میں تمہیں نہ بتلاؤں کہ اس امت میں نبی کے بعد کون سب سے افضل ہے؟ پھر انہوں نے سیدنا ابو بکر رضی اللہ عنہ کا نام لیا۔ پھر کہا: کیا میں تمہیں اس آدمی کے بارے میں نہ بتلاؤں جو نبی کے بعد امت میں دوسرے درجہ پر ہے؟ پھر انہوں نے خود ہی سیدنا عمر رضی اللہ عنہ کا نام لیا۔ اور پھر کہا: اگر میں چاہوں تو تمہیں اس آدمی کے متعلق بتلا سکتا ہوں جو تیسرے درجہ پر ہے۔ عبد خیر کہتے ہیں کہ یہ کہہ کرو ہ خاموش رہے۔ ہم یہی سمجھے کہ وہ اپنے آپ کو مراد لے رہے ہیں۔ میں نے ان سے دریافت کیا، کیا آپ نے خود رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کو یہ فرماتے ہوئے سنا ہے؟ انھوں نے کہا: جی ہاں، رب کعبہ کی قسم!، اگر میں نے خود نہ سنا ہو تو میرےیہ کان بہرے ہو جائیں۔ [الفتح الربانی/كتاب الفضائل والمناقب/حدیث: 11562]
تخریج الحدیث: «اسناده قوي، (انظر مسند أحمد ترقيم الرسالة: 909 ترقیم بيت الأفكار الدولية: 909»
الحكم على الحديث:
اسناده قوي
حدیث نمبر: 11563
حَدَّثَنِي أَبُو جُحَيْفَةَ الَّذِي كَانَ عَلِيٌّ يُسَمِّيهِ وَهْبَ الْخَيْرِ قَالَ قَالَ عَلِيٌّ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ يَا أَبَا جُحَيْفَةَ أَلَا أُخْبِرُكَ أَفْضَلَ هَذِهِ الْأُمَّةِ بَعْدَ نَبِيِّهَا قَالَ قُلْتُ بَلَى وَلَمْ أَكُنْ أَرَى أَنَّ أَحَدًا أَفْضَلُ مِنْهُ قَالَ أَفْضَلُ هَذِهِ الْأُمَّةِ بَعْدَ نَبِيِّهَا أَبُو بَكْرٍ وَبَعْدَ أَبِي بَكْرٍ عُمَرُ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُمَا وَبَعْدَهُمَا آخَرُ ثَالِثٌ وَلَمْ يُسَمِّهِ
ابو حجیفہ، جنہیں علی رضی اللہ عنہ وہب الخیر کے لقب سے یاد کیا کرتے تھے، ان سے مروی ہے کہ سیدنا علی رضی اللہ عنہ نے ان سے کہا: اے ابو جحیفہ! کیا میں تمہیں یہ نہ بتلاؤں کہ اس امت میں نبی کے بعد افضل ترین آدمی کون ہے؟ میں نے عرض کیا: جی ضرور بتلائیں اور میرا خیال تھا کہ نبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے بعد سیدنا علی رضی اللہ عنہ سے افضل کوئی نہیں ہو سکتا۔ لیکن انھوں نے کہا: نبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے بعد اس امت میں سب سے افضل سیدنا ابو بکر رضی اللہ عنہ، ان کے بعد سیدناعمر رضی اللہ عنہ اور ان کے بعد ایک تیسرا آدمی ہے، پھر انہوں نے اس کا نام نہ لیا۔ [الفتح الربانی/كتاب الفضائل والمناقب/حدیث: 11563]
تخریج الحدیث: «اسناده صحيح علي شرط مسلم، (انظر مسند أحمد ترقيم الرسالة: 835 ترقیم بيت الأفكار الدولية: 835»
الحكم على الحديث:
اسناده صحيح علي شرط مسلم
حدیث نمبر: 11566
عَنْ عَوْنِ بْنِ أَبِي جُحَيْفَةَ قَالَ كَانَ أَبِي مِنْ شُرَطِ عَلِيٍّ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ وَكَانَ تَحْتَ الْمِنْبَرِ فَحَدَّثَنِي أَبِي أَنَّهُ صَعِدَ الْمِنْبَرَ يَعْنِي عَلِيًّا رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ فَحَمِدَ اللَّهَ تَعَالَى وَأَثْنَى عَلَيْهِ وَصَلَّى عَلَى النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَآلِهِ وَسَلَّمَ وَقَالَ خَيْرُ هَذِهِ الْأُمَّةِ بَعْدَ نَبِيِّهَا أَبُو بَكْرٍ وَالثَّانِي عُمَرُ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُمَا وَقَالَ يَجْعَلُ اللَّهُ تَعَالَى الْخَيْرَ حَيْثُ أَحَبَّ
عون بن ابی جحیفہ سے مروی ہے، وہ کہتے ہیں:میرے والد سیدنا علی رضی اللہ عنہ کے خصوصی پہرہ داروں میں سے تھے، وہ منبر کے قریب بیٹھے تھے، انہوں نے مجھے بیان کیا کہ سیدنا علی رضی اللہ عنہ نے منبر پر آکر اللہ تعالیٰ کی حمدو ثناء بیان کی اور نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم پر درود بھیجا اور کہا: اس امت میں نبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے بعد سیدنا ابو بکر رضی اللہ عنہ اور ان کے بعد سیدنا عمر رضی اللہ عنہ سب سے افضل ہیں۔ پھر کہا: اللہ جہاں چاہتا ہے، خیر وبرکت نازل کر دیتا ہے۔ [الفتح الربانی/كتاب الفضائل والمناقب/حدیث: 11566]
تخریج الحدیث: «اسناده قوي، (انظر مسند أحمد ترقيم الرسالة: 837 ترقیم بيت الأفكار الدولية: 837»
الحكم على الحديث:
اسناده قوي
حدیث نمبر: 12154
وَعَنْ أَبِي جُحَيْفَةَ قَالَ سَمِعْتُ عَلِيًّا رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ يَقُولُ أَلَا أُخْبِرُكُمْ بِخَيْرِ هَذِهِ الْأُمَّةِ بَعْدَ نَبِيِّهَا أَبُو بَكْرٍ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ ثُمَّ قَالَ أَلَا أُخْبِرُكُمْ بِخَيْرِ هَذِهِ الْأُمَّةِ بَعْدَ أَبِي بَكْرٍ عُمَرُ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ
سیدنا ابو جحیفہ سے مروی ہے کہ سیدنا علی رضی اللہ عنہ نے کہا: کیا میں تمہیں نہ بتلاؤں کہ اس امت میں نبی کے بعد سب سے افضل کون ہے؟ وہ سیدنا ابو بکر رضی اللہ عنہ ہیں، کیا میں تمہیں یہ بھی بتلا دوں کہ اس امت میں سیدنا ابوبکر رضی اللہ عنہ کے بعد سب سے افضل کون ہے؟ وہ سیدنا عمر رضی اللہ عنہ ہیں۔ [الفتح الربانی/كتاب الخلافة والإمارة/حدیث: 12154]
تخریج الحدیث: «اسناده حسن، (انظر مسند أحمد ترقيم الرسالة: 833 ترقیم بيت الأفكار الدولية: 833»
وضاحت: فوائد: … سیدنا ابو بکر رضی اللہ عنہ اور سیدنا عمر رضی اللہ عنہ کے بارے میں یہ سیدنا علی رضی اللہ عنہ کا نظریہ تھا، بڑی ہستیوں کو یہی زیب دیتا ہے کہ دوسروں کی فضیلت کو بھی تسلیم کر لیا کرتے ہیں۔
الحكم على الحديث:
اسناده حسن
حدیث نمبر: 177
حَدَّثَنَا عَلِيُّ بْنُ عَبْدِ الْعَزِيزِ ، ثَنَا أَبُو نُعَيْمٍ ، حَدَّثَنَا هَارُونُ بْنُ سَلْمَانَ الْفَرَّاءُ، مَوْلَى عَمْرِو بْنِ حُرَيْثٍ ، حَدَّثَنِي عَمْرُو بْنُ حُرَيْثٍ ، عَنْ عَلِيٍّ - رَضِيَ اللهُ عَنْهُ - أَنَّهُ كَانَ قَاعِدًا عَلَى الْمِنْبَرِ فَذَكَرَ أَبَا بَكْرٍ وَعُمَرَ - رَضِيَ اللهُ عَنْهُمَا - فَقَالَ: إِنَّ خَيْرَ هَذِهِ الْأُمَّةِ بَعْدَ نَبِيِّهَا - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - أَبُو بَكْرٍ ، وَالثَّانِي عُمَرُ ، وَلَوْ أَشَاءُ أَنْ أَذْكُرَ الثَّالِثَ ذَكَرْتُهُ ".
عمرو بن حریث رضی اللہ عنہ کہتے ہیں: علی رضی اللہ عنہ منبر پر بیٹھے تھے کہ انہوں نے ابوبکر اور عمر رضی اللہ عنہما کا ذکر کیا اور فرمایا: ”اس امت کا سب سے بہترین شخص، اس کے نبی صلی اللہ علیہ وسلم کے بعد، ابوبکر ہیں، اور دوسرے عمر ہیں، اور اگر میں تیسرے کا ذکر کرنا چاہوں تو کر دوں۔“ [المعجم الكبير للطبراني/العشرة/حدیث: 177]
تخریج الحدیث: «المعجم الكبير للطبراني (مطبوعہ): جلد 1، صفحہ 107، حدیث 178»
«أخرجه البخاري فى «صحيحه» برقم: 3671، والضياء المقدسي فى «الأحاديث المختارة» برقم: 549، 550، 670، 671، وأبو داود فى «سننه» برقم: 4629، وابن ماجه فى «سننه» برقم: 106، وأحمد فى «مسنده» برقم: 851، 850، 848، 849، 852، 886، 894، 893، 895، 923، 924، 937، 941، 949، 947، 948، 1046، 1045، 1047، 1055، 1067، 1066، 1069، 1070، 1074، 1075، وأبو يعلى فى «مسنده» برقم: 540، والبزار فى «مسنده» برقم: 488، 796، وعبد الرزاق فى «مصنفه» برقم: 20380، وابن أبي شيبة فى «مصنفه» برقم: 32608، 32613، 32614، 32626، 32637، 32674، 38208، والطبراني فى «الكبير» برقم: 177، والطبراني فى «الأوسط» برقم: 810، 992، 2586، 2728، 3417، 3420، 3458، 3554، 3673، 3920، 4772، 5393، 5421، 5601، 6926، 7382، 7622»
«أخرجه البخاري فى «صحيحه» برقم: 3671، والضياء المقدسي فى «الأحاديث المختارة» برقم: 549، 550، 670، 671، وأبو داود فى «سننه» برقم: 4629، وابن ماجه فى «سننه» برقم: 106، وأحمد فى «مسنده» برقم: 851، 850، 848، 849، 852، 886، 894، 893، 895، 923، 924، 937، 941، 949، 947، 948، 1046، 1045، 1047، 1055، 1067، 1066، 1069، 1070، 1074، 1075، وأبو يعلى فى «مسنده» برقم: 540، والبزار فى «مسنده» برقم: 488، 796، وعبد الرزاق فى «مصنفه» برقم: 20380، وابن أبي شيبة فى «مصنفه» برقم: 32608، 32613، 32614، 32626، 32637، 32674، 38208، والطبراني فى «الكبير» برقم: 177، والطبراني فى «الأوسط» برقم: 810، 992، 2586، 2728، 3417، 3420، 3458، 3554، 3673، 3920، 4772، 5393، 5421، 5601، 6926، 7382، 7622»
حدیث نمبر: 40
حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ ، قَثَنَا صَالِحُ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ التِّرْمِذِيُّ ، قَثَنَا حَمَّادُ بْنُ زَيْدٍ ، عَنْ عَاصِمِ بْنِ أَبِي النَّجُودِ ، عَنْ زِرِّ بْنِ حُبَيْشٍ ، عَنْ أَبِي جُحَيْفَةَ ، قَالَ: سَمِعْتُ عَلِيًّا يَقُولُ: أَلَا أُخْبِرُكُمْ بِخَيْرِ هَذِهِ الْأُمَّةِ بَعْدَ نَبِيِّهَا؟ أَبُو بَكْرٍ ، ثُمَّ قَالَ: أَلَا أُخْبِرُكُمْ بِخَيْرِ هَذِهِ الْأُمَّةِ بَعْدَ أَبِي بَكْرٍ؟ عُمَرُ.
سیدنا ابوجحیفہ رضی اللہ عنہ، سیدنا علی رضی اللہ عنہ سے روایت کرتے ہیں کہ انہوں نے فرمایا: ”کیا میں تمہیں اس امت کے ان کے نبی صلی اللہ علیہ وسلم کے بعد سب سے بہترین شخص کے بارے میں نہ بتاؤں؟ وہ سیدنا ابوبکر رضی اللہ عنہ ہیں۔“ پھر انہوں نے فرمایا: ”کیا میں تمہیں اس امت کے سیدنا ابوبکر رضی اللہ عنہ کے بعد سب سے بہترین شخص کے بارے میں نہ بتاؤں؟ وہ سیدنا عمر رضی اللہ عنہ ہیں۔“ [فضائل الصحابة/فضائل أبي بكر الصديق رحمة الله عليه ورضوانه/حدیث: 40]
تخریج الحدیث: «حکم الحدیث فضائل الصحابہ محققاً تنسیق وصي الله بن محمد عباس - مکتبہ شاملہ:قال وصي الله عباس: اسناده حسن. .»
«مسند الامام احمد: 2/ 200، ح: 833؛ مسند ابن الجعد: 2109؛ المعجم الاوسط للطبراني: 85/7، ح: 6926؛ السنة لابن ابي عاصم: 1201»
«مسند الامام احمد: 2/ 200، ح: 833؛ مسند ابن الجعد: 2109؛ المعجم الاوسط للطبراني: 85/7، ح: 6926؛ السنة لابن ابي عاصم: 1201»
الحكم على الحديث:
إسناده حسن
حدیث نمبر: 43
حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ ، قَالَ: حَدَّثَنِي زَكَرِيَّا بْنُ يَحْيَى بْنِ صَبِيحٍ زَحْمَوَيْهُ، قَثَنَا عُمَرُ بْنُ مُجَاشِعٍ، عَنْ أَبِي إِسْحَاقَ، عَنْ عَبْدِ خَيْرٍ ، قَالَ: سَمِعْتُ عَلِيًّا يَقُولُ عَلَى الْمِنْبَرِ: خَيْرُ هَذِهِ الْأُمَّةِ بَعْدَ نَبِيِّهَا أَبُو بَكْرٍ ، وَعُمَرُ ، وَلَوْ شِئْتُ أَنْ أُسَمِّيَ الثَّالِثَ لَسَمَّيْتُهُ. فَقَالَ رَجُلٌ لِأَبِي إِسْحَاقَ: إِنَّهُمْ يَقُولُونَ إِنَّكَ تَقُولُ: أَفْضَلُ فِي الشَّرِّ، قَالَ: خَيْرٌ، خ ي ر.
عبد خیر رحمہ اللہ بیان کرتے ہیں کہ میں نے سیدنا علی رضی اللہ عنہ کو منبر پر یہ فرماتے ہوئے سنا: ”نبی صلی اللہ علیہ وسلم کے بعد اس امت کے بہترین شخص سیدنا ابوبکر اور سیدنا عمر رضی اللہ عنہما ہیں، اور اگر میں چاہوں کہ تیسرے شخص کا نام لوں تو ضرور لے لوں۔“
پھر ایک شخص نے ابواسحاق رحمہ اللہ سے کہا: ”بے شک لوگ کہتے ہیں کہ آپ (اپنی روایت میں) یہ کہتے ہیں: (وہ) «أَفْضَلُ فِي الشَّرِّ» (برائی میں سب سے بڑھ کر) ہیں؟“ تو انہوں نے جواب دیا: ”(نہیں، بلکہ میں نے) «خَيْر» (بہترین) کہا ہے، خ، ی، ر (یعنی لفظِ خیر کے ہجے کر کے وضاحت کی)۔“ [فضائل الصحابة/فضائل أبي بكر الصديق رحمة الله عليه ورضوانه/حدیث: 43]
پھر ایک شخص نے ابواسحاق رحمہ اللہ سے کہا: ”بے شک لوگ کہتے ہیں کہ آپ (اپنی روایت میں) یہ کہتے ہیں: (وہ) «أَفْضَلُ فِي الشَّرِّ» (برائی میں سب سے بڑھ کر) ہیں؟“ تو انہوں نے جواب دیا: ”(نہیں، بلکہ میں نے) «خَيْر» (بہترین) کہا ہے، خ، ی، ر (یعنی لفظِ خیر کے ہجے کر کے وضاحت کی)۔“ [فضائل الصحابة/فضائل أبي بكر الصديق رحمة الله عليه ورضوانه/حدیث: 43]
تخریج الحدیث: «حکم الحدیث فضائل الصحابہ محققاً تنسیق وصي الله بن محمد عباس - مکتبہ شاملہ:قال وصي الله عباس: اسناد حسن . عمر بن مجاشع المدائني صدوق ذكره البخاري في تاريخه وابن أبي حاتم في الجرح وسكتا عنه، وقال ابن معين شيخ مدائني لا بأس به وذكره ابن حبان في الثقات . .»
«مسند الامام احمد:200/2؛ ح:833؛ مسند ابن الجعد:2109؛ المصنف لابن ابي شيبة:433/7؛ ح:37053؛ المعجم الاوسط للطبراني:85/7؛ ح:6926؛ السنة لابن ابي عاصم:1201»
«مسند الامام احمد:200/2؛ ح:833؛ مسند ابن الجعد:2109؛ المصنف لابن ابي شيبة:433/7؛ ح:37053؛ المعجم الاوسط للطبراني:85/7؛ ح:6926؛ السنة لابن ابي عاصم:1201»
الحكم على الحديث:
إسناده حسن