🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
المعجم الأوسط سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

المعجم الأوسط میں نمبر سے تلاش کل احادیث (9489)
حدیث نمبر لکھیں:
المعجم الأوسط میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
المعجم الأوسط میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
105. مَنِ اسْمُهُ مُحَمَّدٌ
ان راویوں کا بیان جن کا نام محمد ہے۔
اطراف الحدیث — المعجم الأوسط حدیث نمبر 7511 (کل: 14 مقامات، 6 کتب)
المعجم الاوسط: 7511
مشکوۃ المصابیح: 3674
مسند احمد: 5386، 5551، 5676، 5718، 5897، 6048، 6166، 6423
الفتح الربانی: 12150، 12151
صحيح الجامع الصغير وزيادته: 6229
اتحاف الخیرۃ المہرۃ بزوائد المسانید العشرۃ: 4231
11 تا 14
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 12150
عَنِ ابْنِ عُمَرَ قَالَ سَمِعْتُ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَآلِهِ وَسَلَّمَ يَقُولُ ”مَنْ مَاتَ عَلَى غَيْرِ طَاعَةِ اللَّهِ مَاتَ وَلَا حُجَّةَ لَهُ وَمَنْ مَاتَ وَقَدْ نَزَعَ يَدَهُ مِنْ بَيْعَةٍ كَانَتْ مِيتَتُهُ مِيتَةَ ضَلَالَةٍ“
سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہ سے مروی ہے، رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: جو آدمی اللہ کی اطاعت کے علاوہ کسی اور چیز پر مرا تو وہ اس حال میں مرے گا کہ اس کے حق میں کوئی دلیل نہیں ہو گی اور جو اس حال میں مرا کہ اس نے بیعت سے اپنا ہاتھ کھینچ لیا ہو تو اس کی موت گمراہی کی موت ہو گی۔ [الفتح الربانی/كتاب الخلافة والإمارة/حدیث: 12150]
تخریج الحدیث: «اخرجه مسلم: 1851، (انظر مسند أحمد ترقيم الرسالة: 5897 ترقیم بيت الأفكار الدولية: 5897»

الحكم على الحديث:
اخرجه مسلم: 1851
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 12151
عَنْ زَيْدِ بْنِ أَسْلَمَ عَنْ أَبِيهِ قَالَ دَخَلْتُ مَعَ ابْنِ عُمَرَ عَلَى عَبْدِ اللَّهِ بْنِ مُطِيعٍ فَقَالَ مَرْحَبًا بِأَبِي عَبْدِ الرَّحْمَنِ ضَعُوا لَهُ وِسَادَةً فَقَالَ إِنَّمَا جِئْتُكَ لِأُحَدِّثَكَ حَدِيثًا سَمِعْتُهُ مِنْ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَآلِهِ وَسَلَّمَ قَالَ سَمِعْتُ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَآلِهِ وَسَلَّمَ يَقُولُ ”مَنْ نَزَعَ يَدًا مِنْ طَاعَةِ اللَّهِ فَإِنَّهُ يَأْتِي يَوْمَ الْقِيَامَةِ لَا حُجَّةَ لَهُ وَمَنْ مَاتَ وَهُوَ مُفَارِقٌ لِلْجَمَاعَةِ فَإِنَّهُ يَمُوتُ مِيتَةً جَاهِلِيَّةً“
زید بن اسلم اپنے والدسے روایت کرتے ہیں، ان کے والد نے کہا: میں سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہ کی معیت میں عبداللہ بن مطیع کے ہاں گیا، انہو ں نے کہا: ابو عبدالرحمن کو خوش آمدید، ان کے لیے تکیہ لگاؤ، سیدنا ابن عمر رضی اللہ عنہ نے کہا: میں تم کو ایک حدیث سنانے کے لیے حاضر ہوا ہوں، جو میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے سنی ہوئی ہے، رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: جس نے اللہ کی اطاعت سے ہاتھ کھینچ لیا، وہ قیامت کے دن اس حال میں آئے گا کہ اس کے پاس کوئی دلیل نہیں ہوگی اور جو آدمی اس حال میں مرا کہ وہ مسلمانوں کی جماعت سے الگ تھلگ تھا تو وہ جاہلیت کی موت مرے گا۔ [الفتح الربانی/كتاب الخلافة والإمارة/حدیث: 12151]
تخریج الحدیث: «اخرجه مسلم: 1851، (انظر مسند أحمد ترقيم الرسالة: 5551 ترقیم بيت الأفكار الدولية: 5551»

الحكم على الحديث:
اخرجه مسلم: 1851
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 6229
«من خلع يدا من طاعة لقي الله يوم القيامة لا حجة له ومن مات وليس في عنقه بيعة مات ميتة جاهلية»
(نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:)
”جس نے (امام کی) اطاعت سے ہاتھ کھینچ لیا وہ قیامت کے دن اس حال میں اللہ سے ملے گا کہ اس کے پاس کوئی دلیل نہ ہوگی، اور جو اس حال میں مرا کہ اس کی گردن میں بیعت نہ تھی وہ جاہلیت کی موت مرا۔“ [صحيح الجامع الصغير وزيادته/حرف الميم./حدیث: 6229]
تخریج الحدیث: «(صحيح) [م] عن ابن عمر. مختصر مسلم 1233، الضعيفة 3/43، الصححة 984.»
قال الشيخ الألباني: صحيح

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 4231
قَالَ أَبُو دَاوُدَ الطَّيَالِسِيُّ : ثَنَا خَارِجَةُ بْنُ مُصْعَبٍ، عَنْ زَيْدِ بْنِ أَسْلَمَ، عَنِ ابْنِ عُمَرَ - رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ - قَالَ: سَمِعْتُ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَقُولُ: مَنْ مَاتَ بِغَيْرِ إِمَامٍ مَاتَ مِيتَةً جَاهِلِيَّةً، وَمَنْ نَزَعَ يَدًا مِنْ طَاعَةٍ جَاءَ يَوْمَ الْقِيَامَةِ لَا حُجَّةَ لَهُ.
هَذَا إِسْنَادٌ ضَعِيفٌ؛ لِضَعْفِ خَارِجَةَ بْنِ مُصَعْبٍ.
سیدنا عبد اللہ بن عمر رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ میں نے نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کو یہ ارشاد فرماتے ہوئے سنا کہ ”جو شخص اس حال میں مرا کہ (اس کی گردن میں) کسی امام کی بیعت نہ تھی تو وہ جاہلیت کی موت مرا، اور جس شخص نے (امیر کی) اطاعت سے اپنا ہاتھ کھینچ لیا وہ قیامت کے دن اس حال میں آئے گا کہ (اپنے دفاع کے لیے) اس کے پاس کوئی دلیل نہ ہوگی۔“ یہ سند خارجہ بن مصعب کے ضعف کی وجہ سے ضعیف ہے۔ [إتحاف الخيرة المهرة بزوائد المسانيد العشرة/كتاب الإمارة/حدیث: 4231]
تخریج الحدیث: «هذا إسناد ضعيف؛ لضعف خارجة بن مصعب»
«أخرجه صحيح مسلم برقم: 1851، وأخرجه مسند أحمد برقم: 6387، وأخرجه فتح الباري برقم: 6645، وأخرجه المعجم الأوسط للطبراني برقم: 7507»

الحكم على الحديث:
إسناده ضعيف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں