الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
المعجم الأوسط سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
1. مَنِ اسْمُهُ أَحْمَدُ
ان راویوں کا بیان جن کا نام احمد ہے۔
اطراف الحدیث — المعجم الأوسط حدیث نمبر 84 (کل: 3 مقامات، 3 کتب)
المعجم الاوسط: 84
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد: 17888
صحيح الجامع الصغير وزيادته: 4228
حدیث نمبر: 84
حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ يَحْيَى بْنِ خَالِدِ بْنِ حَيَّانَ الرَّقِّيُّ قَالَ: نَا أَبُو عُبَيْدَةَ بْنُ فُضَيْلِ بْنِ عِيَاضٍ قَالَ: نَا أَبُو سَعِيدٍ، مَوْلَى بَنِي هَاشِمٍ قَالَ: نَا شُعْبَةُ ، عَنْ زَيْدٍ الْعَمِّيِّ ، عَنْ أَبِي الصِّدِّيقِ النَّاجِي . عَنْ أَبِي سَعِيدٍ الْخُدْرِيِّ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللهِ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -: يَدْخُلُ فُقَرَاءُ الْمُسْلِمِينَ الْجَنَّةَ قَبْلَ أَغْنِيَائِهِمْ بِخَمْسِمِائَةِ عَامٍ. قُلْنَا: وَمَنْ هُمْ يَا رَسُولَ اللهِ؟ قَالَ: I " هُمُ الَّذِينَ إِذَا كَانَ مَهْلَكًا بُعِثُوا فِيهِ، وَإِذَا كَانَ مَغْنَمًا بَعَثُوا غَيْرَهُمُ، الَّذِينَ يُحْجَبُونَ عَنِ الْأَبْوَابِ.
لَمْ يَرْوِ هَذَا الْحَدِيثَ عَنْ شُعْبَةَ إِلَّا أَبُو سَعِيدٍ .
لَمْ يَرْوِ هَذَا الْحَدِيثَ عَنْ شُعْبَةَ إِلَّا أَبُو سَعِيدٍ .
سیدنا ابوسعید خدری رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”مسلمانوں کے فقراء اپنے مالداروں سے پانچ سو سال پہلے جنت میں داخل ہوں گے۔“ ہم نے عرض کیا: ”اے اللہ کے رسول! وہ کون لوگ ہیں؟“ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”یہ وہ لوگ ہیں کہ جب کوئی ہلاکت خیز (مقام یا مہم) ہو تو انہیں اس میں بھیج دیا جاتا ہے، اور جب کوئی غنیمت (کا موقع) ہو تو ان کے بجائے دوسروں کو بھیجا جاتا ہے؛ یہ وہ لوگ ہیں جنہیں دروازوں سے روک دیا جاتا ہے۔“
امام طبرانی رحمہ اللہ فرماتے ہیں: ”اس حدیث کو شعبہ رحمہ اللہ سے صرف ابوسعید رحمہ اللہ نے روایت کیا ہے۔“ [المعجم الأوسط/باب الألف/حدیث: 84]
امام طبرانی رحمہ اللہ فرماتے ہیں: ”اس حدیث کو شعبہ رحمہ اللہ سے صرف ابوسعید رحمہ اللہ نے روایت کیا ہے۔“ [المعجم الأوسط/باب الألف/حدیث: 84]
تخریج الحدیث: «قال الهيثمي: فيه أبو عبيدة بن الفضيل بن عياض ولم أعرفه وزيد العمي ضعفه الجمهور وقد وثق وبقية رجاله ثقات «مجمع الزوائد ومنبع الفوائد، ج 10، ص 260» »
«أخرجه أبو داود فى «سننه» برقم: 3666، والترمذي فى «جامعه» برقم: 2351، وابن ماجه فى «سننه» برقم: 4123، وأحمد فى «مسنده» برقم: 11783، 12096، وأبو يعلى فى «مسنده» برقم: 1151، 1317، والطبراني فى «الأوسط» برقم: 3365، 8866»

الحكم على الحديث:
إسناده ضعيف، فيه زيد العمي ضعيف، وأبو عبيدة بن الفضيل لم يُعرف
حدیث نمبر: 17888
وَعَنْ أَبِي سَعِيدٍ الْخُدْرِيِّ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" يَدْخُلُ فُقَرَاءُ الْمُسْلِمِينَ قَبْلَ أَغْنِيَائِهِمْ بِخَمْسِمِائَةِ عَامٍ". قُلْنَا: وَمَنْ هُمْ يَا رَسُولَ اللَّهِ؟ قَالَ:" هُمُ الَّذِينَ إِذَا كَانَ مَهْلِكٌ بُعِثُوا، وَإِذَا كَانَ مَغْنَمٌ بَعَثُوا غَيْرَهُمْ، الَّذِينَ يُحْجَبُونَ عَلَى أَبْوَابِ السُّلْطَانِ". قُلْتُ: رَوَى أَبُو دَاوُدَ بَعْضَهُ. رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ، وَفِيهِ أَبُو عُبَيْدَةَ بْنُ الْفُضَيْلِ بْنِ عِيَاضٍ وَلَمْ أَعْرِفْهُ، وَزَيْدٌ الْعَمِّيُّ ضَعَّفَهُ الْجُمْهُورُ، وَقَدْ وُثِّقَ، وَبَقِيَّةُ رِجَالِهِ ثِقَاتٌ.
سیدنا ابوسعید خدری رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”غریب مسلمان، خوشحال مسلمانوں سے، پانچ سو سال پہلے (جنت میں) داخل ہوں گے، ہم نے دریافت کیا: یا رسول اللہ! وہ کون لوگ ہوں گے؟ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: یہ وہ لوگ ہوں گے کہ جب ہلاکت والی صورتحال ہو تو انہیں بھیج دیا جائے گا اور جب مال غنیمت حاصل ہونے کا امکان ہو، تو دوسروں کو بھیج دیا جائے گا، یہ وہ لوگ ہیں جنہیں حکمران کے دروازے پر نہیں آنے دیا جائے گا۔“ (علامہ ہیثمی فرماتے ہیں:) میں یہ کہتا ہوں: امام ابوداؤد نے اس روایت کا کچھ حصہ نقل کیا ہے۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی ابوعبیدہ بن فضل بن عیاض ہے اور میں اس سے واقف نہیں ہوں، اور ایک راوی زید عمی ہے جسے جمہور نے ضعیف قرار دیا ہے، ویسے اس کی توثیق کی گئی ہے، اس روایت کے بقیہ رجال ثقہ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الزهد/حدیث: 17888]

تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الاوسط (84)، أخرجه المعجم الأوسط للطبراني برقم: 84»
الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
حدیث نمبر: 4228
«فقراء المهاجرين يدخلون الجنة قبل أغنيائهم بخمسمائة عام»
(نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:)
”مہاجرین میں سے فقراء اپنے مالداروں سے پانچ سو سال پہلے جنت میں داخل ہوں گے۔“ [صحيح الجامع الصغير وزيادته/حرف الفاء./حدیث: 4228]
”مہاجرین میں سے فقراء اپنے مالداروں سے پانچ سو سال پہلے جنت میں داخل ہوں گے۔“ [صحيح الجامع الصغير وزيادته/حرف الفاء./حدیث: 4228]
تخریج الحدیث: «(صحيح) [ت] عن أبي سعيد. المشكاة 5243: حم، ت، حب - أبي هريرة.»
قال الشيخ الألباني: صحيح