🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
سنن نسائي سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

سنن نسائی میں ترقیم شاملہ سے تلاش کل احادیث (5761)
حدیث نمبر لکھیں:
حدیث میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
حدیث میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
98. بَابُ : مَوْضِعِ الْبَصَرِ فِي التَّشَهُّدِ
باب: تشہد میں نگاہ رکھنے کی جگہ کا بیان۔
اطراف الحدیث — سنن نسائي حدیث نمبر 1161 (کل: 33 مقامات، 16 کتب)
سنن نسائی: 1161، 1267، 1268، 1270، 1272
صحیح مسلم: 1309، 1310، 1311
سنن ابوداود: 987
سنن ترمذی: 294
سنن ابن ماجہ: 913
موطا امام مالک روایۃ ابن القاسم: 124، 192
مسند احمد: 4575، 5331، 6348
مسند الحمیدی: 662
موطا امام مالك رواية يحييٰ: 196
صحیح ابن خزیمہ: 712، 717، 719
الفتح الربانی: 1793، 1794، 1898
صحیح ابن حبان: 1942، 1947
مسند امام شافعی: 253
الجامع الكامل: 2140، 2153
السنن الكبرى للبيهقي: 2779، 2780، 2789
مسند ابی یعلیٰ موصلی: 5767
31 تا 33
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 2780
أَخْبَرَنَا أَبُو الْحُسَيْنِ مُحَمَّدُ بْنُ الْحُسَيْنِ بْنِ دَاوُدَ الْعَلَوِيُّ، أنبأ أَبُو حَامِدِ بْنُ الشَّرْقِيِّ، ثنا مُحَمَّدُ بْنُ يَحْيَى، وَعَبْدُ الرَّحْمَنِ بْنُ بِشْرٍ، وَأَبُو الْأَزْهَرِ قَالُوا: ثنا عَبْدُ الرَّزَّاقِ، أنبأ مَعْمَرٌ، عَنْ عُبَيْدِ اللهِ، عَنْ نَافِعٍ، عَنِ ابْنِ عُمَرَ، أَنَّ رَسُولَ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ كَانَ" إِذَا جَلَسَ فِي الصَّلَاةِ وَضَعَ يَدَيْهِ عَلَى رُكْبَتَيْهِ، وَرَفَعَ أُصْبُعَهُ الْيُمْنَى الَّتِي تَلِي الْإِبْهَامَ فَدَعَا بِهَا، وَيَدُهُ الْيُسْرَى عَلَى رُكْبَتِهِ بَاسِطَهَا عَلَيْهَا" رَوَاهُ مُسْلِمٌ فِي الصَّحِيحِ، عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ رَافِعٍ، وَعَبْدِ بْنِ حُمَيْدٍ، عَنْ عَبْدِ الرَّزَّاقِ.
سیدنا ابن عمر رضی اللہ عنہما فرماتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم جب نماز میں بیٹھتے تو اپنی ہتھیلیوں کو اپنے گھٹنوں پر رکھتے اور اپنے دائیں ہاتھ کی شہادت والی انگلی کو اٹھاتے تو اس کے ساتھ دعا کرتے اور بائیں ہاتھ کو بائیں گھٹنے پر کھلا رکھتے۔ [السنن الكبرى للبيهقي/كتاب الصلاة/حدیث: 2780]
تخریج الحدیث: «صحيح۔ اخرجه عبدالرزاق 3238، مسلم 1337»

الحكم على الحديث:
صحيح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 2789
أَخْبَرَنَا أَبُو الْحَسَنِ الْمُقْرِئُ، أنبأ الْحَسَنُ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ إِسْحَاقَ، أنبأ يُوسُفُ بْنُ يَعْقُوبَ، ثنا أَبُو الرَّبِيعِ، ثنا إِسْمَاعِيلُ بْنُ جَعْفَرٍ، ثنا مُسْلِمُ بْنُ أَبِي مَرْيَمَ، عَنْ عَلِيِّ بْنِ عَبْدِ الرَّحْمَنِ، عَنِ ابْنِ عُمَرَ، أَنَّهُ رَأَى رَجُلًا يُحَرِّكُ الْحَصَا بِيَدِهِ وَهُوَ فِي الصَّلَاةِ فَلَمَّا انْصَرَفَ قَالَ لَهُ عَبْدُ اللهِ:" لَا تُحَرِّكِ الْحَصَا وَأَنْتَ فِي الصَّلَاةِ؛ فَإِنَّ ذَلِكَ مِنَ الشَّيْطَانِ" وَلَكِنِ اصْنَعْ كَمَا كَانَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَصْنَعُ قَالَ: وَكَيْفَ؟ قَالَ:" فَوَضَعَ يَدَهُ الْيُمْنَى عَلَى فَخِذِهِ، وَأَشَارَ بِأُصْبُعِهِ الَّتِي تَلِي الْإِبْهَامَ فِي الْقِبْلَةِ، وَرَمَى بِبَصَرِهِ إِلَيْهَا أَوْ نَحْوَهَا" ثُمَّ قَالَ: هَكَذَا رَأَيْتُ رَسُولَ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَصْنَعُ.
سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ انہوں نے ایک آدمی کو دیکھا جو اپنے ہاتھوں کے ساتھ کنکریوں کو ہلا رہا تھا، حالانکہ وہ نماز پڑھ رہا تھا۔ جب اس نے نماز سے سلام پھیرا تو انہوں نے اسے فرمایا: ”نماز میں کنکریوں کے ساتھ مت کھیلو کیونکہ یہ شیطان کی طرف سے ہے، اس طرح کرو جیسے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کیا کرتے تھے۔“ اس نے پوچھا: وہ کیسے کرتے تھے؟ سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما نے فرمایا: ”آپ صلی اللہ علیہ وسلم اپنے داہنے ہاتھ کو اپنی (داہنی) ران پر رکھتے تھے اور انگوٹھے کے ساتھ والی انگلی کے ساتھ قبلہ کی طرف اشارہ کرتے اور اس کی طرف دیکھتے رہتے تھے۔“ پھر انہوں نے فرمایا: ”میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو اسی طرح کرتے دیکھا ہے۔“ [السنن الكبرى للبيهقي/كتاب الصلاة/حدیث: 2789]
تخریج الحدیث: «صحيح۔ اخرجه النسائي 1160»

الحكم على الحديث:
صحيح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 5767
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عَبَّادٍ ، حَدَّثَنَا سُفْيَانُ ، حَدَّثَنَا يَحْيَى بْنُ سَعِيدٍ عَنْهُ، فَسَأَلْتُهُ - يَعْنِي مُسْلِمًا - فَحَدَّثَنِي مُسْلِمُ بْنُ أَبِي مَرْيَمَ ، أَنَّهُ سَمِعَ عَلِيَّ بْنَ عَبْدِ الرَّحْمَنِ الْأَنْصَارِيَّ - وَقَالَ أَيْضًا: حَدَّثَنِي عَلِيُّ بْنُ عَبْدِ الرَّحْمَنِ الْمُعَاوِيُّ - قَالَ:
صَلَّيْتُ إِلَى جَنْبِ ابْنِ عُمَرَ ، فَجَعَلْتُ أُقَلِّبُ الْحَصَى، فَقَالَ: لَا تُقَلِّبِ الْحَصَى، فَإِنَّ تَقْلِيبَ الْحَصَى مِنَ الشَّيْطَانِ، وَافْعَلْ كَمَا رَأَيْتُ رَسُولَ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَفْعَلُ.
فَقُلْتُ: يَا أَبَا عَبْدِ الرَّحْمَنِ ، وَكَيْفَ رَأَيْتَهُ يَفْعَلُ؟ قَالَ: هَكَذَا، وَوَضَعَ يَدَهُ الْيُسْرَى عَلَى فَخِذِهِ الْيُسْرَى، وَيَدَهُ الْيُمْنَى عَلَى فَخِذِهِ الْيُمْنَى، وَأَشَارَ بِالَّتِي تَلِي الْإِبْهَامَ.
قَالَ مُسْلِمٌ : فَبَلَغَنَا أَنَّهَا مِذَبَّةُ الشَّيْطَانِ، وَأَنَّهُ لَا يَشْهَدُ الْإِنْسَانَ وَهُوَ قَائِلٌ بِيَدِهِ هَكَذَا.
علی بن عبدالرحمن المعاوی رحمہ اللہ بیان کرتے ہیں کہ میں نے سیدنا عبد اللہ بن عمر رضی اللہ عنہما کے پہلو میں نماز ادا کی تو میں (دورانِ نماز) کنکریاں الٹ پلٹ کرنے لگا، جس پر انہوں نے فرمایا: ”کنکریاں مت الٹو پلٹو، کیونکہ کنکریوں سے کھیلنا شیطان کی طرف سے ہے، بلکہ تم ویسے ہی کرو جیسے میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو کرتے ہوئے دیکھا ہے۔“ میں نے عرض کیا: اے ابو عبد الرحمن! آپ نے آپ صلی اللہ علیہ وسلم کو کس طرح کرتے دیکھا؟ انہوں نے جواب دیا: ”اس طرح“، اور اپنا بایاں ہاتھ اپنی بائیں ران پر جبکہ اپنا دایاں ہاتھ اپنی دائیں ران پر رکھا اور اس انگلی سے اشارہ کیا جو انگوٹھے کے ساتھ متصل ہوتی ہے۔ مسلم بن ابی مریم رحمہ اللہ بیان کرتے ہیں کہ ہمیں یہ بات پہنچی ہے کہ یہ عمل شیطان کو مار بھگانے کا ذریعہ ہے، اور جب انسان اپنے ہاتھ سے اس طرح اشارہ کر رہا ہوتا ہے تو کوئی (شیطان) اس کے پاس حاضر نہیں رہ سکتا۔ [مسند أبي يعلى الموصلي/مسند عبد الله بن عمر/حدیث: 5767]
تخریج الحدیث: «قال حسين سليم أسد: إسناده صحيح .» ‏‏‏‏
«قال سعيد بن محمد السناري: صحيح»
«أخرجه صحيح مسلم برقم: 580، وأخرجه سنن الترمذي برقم: 294، وأخرجه سنن النسائي برقم: 1266، وأخرجه سنن أبي داود برقم: 987، وأخرجه سنن ابن ماجه برقم: 913، وأخرجه مسند أحمد برقم: 5023، 5309، 5398، 5964، 6118، 6312، وأخرجه موطأ مالك برقم: 199، وأخرجه سنن الدارمي برقم: 1339، وأخرجه مصنف عبد الرزاق برقم: 3239، وأخرجه المعجم الأوسط للطبراني برقم: 2046، 5678، وأخرجه مجمع الزوائد ومنبع الفوائد برقم: 2850، وأخرجه السنن الكبرى للنسائي برقم: 1290، مسند ابویعلیٰ ترقیم الاثری: 5740»

الحكم على الحديث:
إسناده صحيح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں