الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
سنن نسائي سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
96. بَابُ : الْمَسْحِ عَلَى الْخُفَّيْنِ
باب: موزوں پر مسح کرنے کا بیان۔
اطراف الحدیث — سنن نسائي حدیث نمبر 120 (کل: 7 مقامات، 7 کتب)
سنن نسائی: 120
صحیح ابن خزیمہ: 185
صحیح ابن حبان: 1323
المستدرک علی الصحیحین: 544
مسند امام شافعی: 72
السنن الكبرى للبيهقي: 1301
المعجم الاوسط: 8831
حدیث نمبر: 120
أَخْبَرَنَا عَبْدُ الرَّحْمَنِ بْنُ إِبْرَاهِيمَ دُحَيْمٌ، وَسُلَيْمَانُ بْنُ دَاوُدَ، وَاللَّفْظُ لَهُ، عَنْ ابْنِ نَافِعٍ، عَنْ دَاوُدَ بْنِ قَيْسٍ، عَنْ زَيْدِ بْنِ أَسْلَمَ، عَنْ عَطَاءِ بْنِ يَسَارٍ، عَنْ أُسَامَةَ بْنِ زَيْدٍ، قال: دَخَلَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ وَبِلَالٌ الْأَسْوَاقَ فَذَهَبَ لِحَاجَتِهِ ثُمَّ خَرَجَ، قَالَ أُسَامَةُ: فَسَأَلْتُ بِلَالًا: مَا صَنَعَ؟ فَقَالَ بِلَالٌ:" ذَهَبَ النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ لِحَاجَتِهِ، ثُمَّ تَوَضَّأَ، فَغَسَلَ وَجْهَهُ وَيَدَيْهِ وَمَسَحَ بِرَأْسِهِ وَمَسَحَ عَلَى الْخُفَّيْنِ، ثُمَّ صَلَّى".
اسامہ بن زید رضی اللہ عنہما کہتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم اور بلال رضی اللہ عنہ اسواف ۱؎ میں داخل ہوئے، تو آپ قضائے حاجت کے لیے تشریف لے گئے، پھر نکلے، اسامہ رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ تو میں نے بلال رضی اللہ عنہ سے دریافت کیا: آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے کیا کیا؟ بلال رضی اللہ عنہ نے کہا کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم قضائے حاجت کے لیے تشریف لے گئے، پھر آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے وضو کیا، چنانچہ اپنا چہرہ اور اپنے دونوں ہاتھ دھوئے، اور اپنے سر کا مسح کیا، اور دونوں موزوں پر مسح کیا، پھر نماز ادا کی۔ [سنن نسائي/صفة الوضوء/حدیث: 120]
حضرت اسامہ بن زید رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ اللہ کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم اور حضرت بلال رضی اللہ عنہ اسواف میں داخل ہوئے تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم قضائے حاجت کے لیے گئے، پھر باہر نکلے تو اسامہ رضی اللہ عنہ نے کہا: ”میں نے بلال سے پوچھا کہ آپ نے کیا کیا؟“ حضرت بلال رضی اللہ عنہ نے کہا: ”نبی صلی اللہ علیہ وسلم قضائے حاجت کے لیے گئے، پھر وضو فرمایا، اپنے چہرے اور دونوں ہاتھوں کو دھویا، اپنے سر کا مسح فرمایا اور موزوں پر مسح فرمایا، پھر نماز پڑھی۔“ [سنن نسائي/صفة الوضوء/حدیث: 120]
تخریج الحدیث دارالدعوہ: «تفرد بہ النسائي، (تحفة الأشراف: 2030) (حسن صحیح) (صحیح موارد الظمآن 151)»
وضاحت: ۱؎: اسواف حرم مدینہ کو کہتے ہیں۔ اور مدینہ میں ایک مقام کا نام بھی اسواف ہے۔
قال الشيخ الألباني: حسن الإسناد
قال الشيخ زبير على زئي: إسناده صحيح
حدیث نمبر: 185
نا يُونُسُ بْنُ عَبْدِ الأَعْلَى ، أَخْبَرَنِي عَبْدُ اللَّهِ بْنُ نَافِعٍ ، عَنْ دَاوُدَ . ح وَحَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ بْنُ عَبْدِ الْحَكَمِ ، حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ نَافِعٍ، نا دَاوُدُ بْنُ قَيْسٍ ، عَنْ زَيْدِ بْنِ أَسْلَمَ ، عَنْ عَطَاءِ بْنِ يَسَارٍ ، عَنْ أُسَامَةَ بْنِ زَيْدٍ ، قَالَ: دَخَلَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ وَبِلالٌ الأَسْوَاقَ، فَذَهَبَ لِحَاجَتِهِ، قَالَ: ثُمَّ خَرَجَا، قَالَ أُسَامَةُ: فَسَأَلْتُ بِلالا مَا صَنَعَ؟ قَالَ بِلالٌ :" ذَهَبَ النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ لِحَاجَتِهِ، ثُمَّ تَوَضَّأَ فَغَسَلَ وَجْهَهُ وَيَدَيْهِ، وَمَسَحَ بِرَأْسِهِ، وَمَسَحَ عَلَى الْخُفَّيْنِ" . زَادَ يُونُسُ فِي حَدِيثِهِ:" ثُمَّ صَلَّى". قَالَ أَبُو بَكْرٍ: الأَسْوَاقُ حَائِطٌ بِالْمَدِينَةِ، قَالَ: سَمِعْتُ يُونُسَ، يَقُولُ:" لَيْسَ عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ خَبَرٌ أَنَّهُ مَسَحَ عَلَى الْخُفَّيْنِ فِي الْحَضَرِ غَيْرُ هَذَا"
سیدنا اسامہ بن زید رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم اورسیدنا بلال رضی اللہ عنہ اسواق (باغ) میں داخل ہوئے تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم قضائے حاجت کے لیے گئے، کہتے ہیں کہ پھر دونوں باہر نکلے۔ سیدنا اسامہ رضی الله عنہ کہتے ہیں کہ میں نے سیدنا بلال رضی الله عنہ سے پوچھا، آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے (اندر جا کر) کیا کیا؟ سیدنا بلال رضی الله عنہ نے کہا کہ نبی اکرم صل الله علیہ وسلم قضائے حاجت کے لئے گئے، پھر (واپس آ کر) وضو کیا تو اپنا چہرہ مبارک اور اپنے ہاتھ دھوئے، اور اپنے سر کا مسح کیا، اور موزوں پر مسح کیا۔ یونس نے اپنی روایت میں یہ اضافہ کیا ہے «ثم صلي» ”پھر آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے نماز پڑھی۔“ امام ابو بکر رحمه الله فرماتے ہیں کہ «الاسواق» مدینہ منورہ میں ایک باغ ہے۔ اور امام ابو بکر رحمہ اللہ کہتے ہیں کہ میں نے یونس کو کہتے ہوئے سنا کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم سے حضر میں موزوں پر مسح کرنے کے متعلق اس کے علاوہ اور کوئی حدیث مروی نہیں ہے. [صحيح ابن خزيمه/جماع أبواب المسح على الخفين/حدیث: 185]
تخریج الحدیث: «أخرجه ابن خزيمة فى (صحيحه) برقم: 185، والحاكم فى (مستدركه) برقم: 539، والبيهقي فى(سننه الكبير) برقم: 1320، والطبراني فى(الكبير) برقم: 397، والطبراني فى (الأوسط) برقم: 8831»
حدیث نمبر: 1323
أَخْبَرَنَا أَحْمَدُ بْنُ عَلِيِّ بْنِ الْمُثَنَّى ، قَالَ: حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ إِسْحَاقَ الْمُسَيَّبِيُّ ، قَالَ: حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ نَافِعٍ ، عَنْ دَاوُدَ بْنِ قَيْسٍ ، عَنْ زَيْدِ بْنِ أَسْلَمْ ، عَنْ عَطَاءِ بْنِ يَسَارٍ ، عَنْ أُسَامَةَ بْنِ زَيْدٍ ، قَالَ: دَخَلَ بِلالٌ، وَرَسُولُ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم الأسواق، فذهب لحاجته، ثم خرج، قَالَ أُسَامَةُ، فَسَأَلْتُ بِلالا: مَا صَنَعَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، فَقَالَ بِلالٌ : " ذَهَبَ لِحَاجَتِهِ ثُمَّ تَوَضَّأَ، فَغَسَلَ وَجْهَهُ وَيَدَيْهِ، وَمَسَحَ بِرَأْسِهِ، وَمَسَحَ عَلَى الْخُفِينِ، ثُمَّ صَلَّى" .
سیدنا اسامہ بن زید رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں: سیدنا بلال رضی اللہ عنہ اور نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم بازار تشریف لائے، پھر نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم قضائے حاجت کے لیے تشریف لے گئے، سیدنا اسامہ بن زید رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں: میں نے سیدنا بلال رضی اللہ عنہ سے دریافت کیا: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے کیا کیا؟ سیدنا بلال رضی اللہ عنہ نے بتایا: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم قضائے حاجت کے لیے تشریف لے گئے، پھر آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے وضو کرتے ہوئے چہرے اور دونوں بازوؤں کو دھویا، آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے سر پر مسح کیا اور دونوں موزوں پر مسح کیا، پھر آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے نماز ادا کی۔ [صحیح ابن حبان/كتاب الطهارة/حدیث: 1323]
تخریج الحدیث: از جامع خادم الحرمين الشريفين: «أخرجه مسلم فى (صحيحه) برقم: 275، وابن خزيمة فى (صحيحه) برقم: 180، 183، 189، وابن حبان فى (صحيحه) برقم: 1323، والحاكم فى (مستدركه) برقم: 538، 609، والنسائي فى (المجتبیٰ) برقم: 104، وأبو داود فى (سننه) برقم: 153، والترمذي فى (جامعه) برقم: 101، وابن ماجه فى (سننه) برقم: 561، وأحمد فى (مسنده) برقم: 24514، والحميدي فى (مسنده) برقم: 150» «رقم طبعة با وزير 1320»
الحكم على الحديث:
فضيلة الشيخ الإمام محمد ناصر الدين الألباني صحيح - انظر التعليق. * [عبد الله بن نافع] قال الشيخ: هو الصائغ، وفيه لين. لكن تابعَه أَبُو نُعيمٍ: عِندَ الحاكم؛ فَصَحَّ الْحَديثُ، وَالحمدُ للهِ. وقال الحاكم: «صحيح على شرط مسلم»، ووافَقَه الذهبيّ. وَمِنْ أَوهَام المُعَلِّق على الكتاب (4/ 153 - طبعة المؤسسة): أَنَّهُ قوَّى إِسنَاد الصائغِ هَذَا! ويُمكِنُ تَحسينُ حَديِثه فقط؛ للضَّعف المذكُور فيه، ثُمَّ أَطَالَ في تخريج الحديث كعادته؛ فعزاه لجمع مِنْ طُرقٍ عن بلال - منهم مسلم!! - فأوهمَ القراء - كعادته - أنَّهُ عِندَهم بهذا التمام الذي في الكتاب! وليس كذلك، وإِنَّمَا لهم منه المسح على الخُفَّينِ فقط! انظر: «صحيح مسلم» (1/ 159)، و «صحيح أبي داود» (142). * [الأَسْوَافَ] قال الشيخ: تَصحَّف فِي الطبعتين، وفي «الموارد»، و «صحيح ابن خزيمة» (1/ 93 / 185)، و «المستدرك» (1/ 151)، وغيرها مِمَّن روى الحديث إلى: (الأسواق) - بالقاف -! وصحَّحته من «سنن البيهقي» (1/ 275)، وقال: «الأسواف: حائط بالمدينة». وقال الحاكم: «مَحلَّةُ مَشْهُورٌ مِنْ مَحالّ المَدِينَة». فضيلة الشيخ العلّامة شُعيب الأرناؤوط إسناده قوي على شرط مسلم
حدیث نمبر: 544
حدثنا أبو جعفر محمد بن صالح بن هانئ، حدثنا أحمد بن محمد بن نصر، حدثنا أبو نُعَيم، عن داود بن قيس، عن زيد بن أسلَمَ، عن عطاء بن يَسَار، عن أسامة بن زيد قال: دخل النبيُّ ﷺ الأسوافَ فذهب لحاجتِه ومعه بلال، ثم خَرَجا، فسألتُ بلالًا: ماذا صنع؟ قال: توضَّأَ فغَسَلَ وجهَه ويديه ومسح برأسِه ومسح على الخُفَّين (4) .
هذا حديث صحيح على شرط مسلم، فقد احتجَّ بداود بن قيس.
هذا حديث صحيح على شرط مسلم، فقد احتجَّ بداود بن قيس.
سیدنا اسامہ بن زید رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم ”اسواف“ میں داخل ہوئے اور اپنی حاجت کے لیے تشریف لے گئے، آپ کے ساتھ سیدنا بلال رضی اللہ عنہ بھی تھے، جب وہ باہر آئے تو میں نے بلال رضی اللہ عنہ سے پوچھا کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے کیا کیا؟ انہوں نے بتایا: ”آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے وضو فرمایا، اپنے چہرے اور ہاتھوں کو دھویا، سر کا مسح کیا اور موزوں پر بھی مسح فرمایا۔“
یہ حدیث امام مسلم کی شرط پر صحیح ہے کیونکہ انہوں نے داؤد بن قیس سے احتجاج کیا ہے۔ [المستدرك على الصحيحين/كتاب الطهارة/حدیث: 544]
یہ حدیث امام مسلم کی شرط پر صحیح ہے کیونکہ انہوں نے داؤد بن قیس سے احتجاج کیا ہے۔ [المستدرك على الصحيحين/كتاب الطهارة/حدیث: 544]
تخریج الحدیث: «إسناده صحيح، أبو نعيم: هو الفضل بن دُكَين» [ترقيم الرساله 544] [ترقيم الشركة 539]
الحكم على الحديث:
إسناده صحيح
حدیث نمبر: 72
أَخْبَرَنَا الشَّافِعِيُّ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ، قَالَ: أَخْبَرَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ نَافِعٍ، عَنْ دَاوُدَ بْنِ قَيْسٍ، عَنْ زَيْدِ بْنِ أَسْلَمَ، عَنْ عَطَاءِ بْنِ يَسَارٍ، عَنْ أُسَامَةَ بْنِ زَيْدٍ، قَالَ: دَخَلَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ وَبِلَالٌ فَذَهَبَ لِحَاجَتِهِ، ثُمَّ خَرَجَا، قَالَ أُسَامَةُ: فَسَأَلْتُ بِلَالًا مَاذَا صَنَعَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ؟ فَقَالَ بِلَالٌ: ذَهَبَ لِحَاجَتِهِ، ثُمَّ تَوَضَّأَ، فَغَسَلَ وَجْهَهُ وَيَدَيْهِ، وَمَسَحَ بِرَأْسِهِ، وَمَسَحَ عَلَى الْخُفَّيْنِ.
اسامہ بن زید رضی اللہ عنہما سے روایت ہے فرماتے ہیں: رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم اور بلال رضی اللہ عنہ داخل ہوئے اور کسی ضرورت (قضائے حاجت) کے لیے گئے، پھر دونوں باہر آئے تو اسامہ کہتے ہیں میں نے بلال رضی اللہ عنہ سے پوچھا: اللہ کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم نے کیا کیا؟ تو بلال رضی اللہ عنہ نے فرمایا: آپ قضائے حاجت کے لیے تشریف لے گئے، پھر وضو کیا تو اپنے چہرے اور ہاتھوں کو دھویا، اپنے سر کا مسح کیا، اور موزوں پر (بھی) مسح کیا۔ [مسند امام شافعی/ كتاب الطهارة /حدیث: 72]
تخریج الحدیث: «أخرجه النسائي: الطهارة، باب المسح على الخفين: (120)، وصححه ابن خزيمة: (185) والحاكم: 1/ 181-182.»
حدیث نمبر: 1301
وَأَخْبَرَنَا أَبُو عَبْدِ اللهِ الْحَافِظُ، وَأَبُو طَاهِرٍ الْفَقِيهُ وَأَبُو زَكَرِيَّا بْنُ أَبِي إِسْحَاقَ الْمُزَكِّي وَأَبُو سَعِيدِ بْنُ أَبِي عَمْرٍو قَالُوا: ثنا أَبُو الْعَبَّاسِ مُحَمَّدُ بْنُ يَعْقُوبَ أنا مُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِ اللهِ بْنِ عَبْدِ الْحَكَمِ، أنبأ عَبْدُ اللهِ بْنُ نَافِعٍ، ثنا دَاوُدُ بْنُ قَيْسٍ، عَنْ زَيْدِ بْنِ أَسْلَمَ، عَنْ عَطَاءِ بْنِ يَسَارٍ، عَنْ أُسَامَةَ، قَالَ:" دَخَلَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ الْأَسْوَافَ فَذَهَبَ لِحَاجَتِهِ، ثُمَّ خَرَجَ قَالَ أُسَامَةُ: فَسَأَلَتُ بِلَالًا مَا صَنَعَ؟ قَالَ بِلَالٌ: ذَهَبَ النَّبِيُّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ لِحَاجَتِهِ، ثُمَّ تَوَضَّأَ فَغَسَلَ وَجْهَهُ وَيَدَيْهِ وَمَسَحَ بِرَأْسِهِ وَمَسَحَ عَلَى الْخُفَّيْنِ. قَالَ الشَّيْخُ رَحِمَهُ اللهُ تَعَالَى: الْأَسْوَافُ حَائِطٌ بِالْمَدِينَةِ قَالَ الشَّافِعِيُّ: وَفِي حَدِيثِ بِلَالٍ دَلِيلٌ عَلَى أَنَّ رَسُولَ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ مَسَحَ عَلَى الْخُفَّيْنِ فِي الْحَضَرِ لِأَنَّ بِلَالًا حَمَلَ فِي الْحَضَرِ قَالَ الشَّيْخُ: وَحَدِيثُ عَلِيٍّ وَغَيْرِهِ فِي التَّوْقِيتِ دَلِيلٌ عَلَى جَوَازِ الْمَسْحِ عَلَى الْخُفَّيْنِ فِي الْحَضَرِ.
سیدنا اسامہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم باغ میں داخل ہوئے، آپ قضائے حاجت کے لیے تشریف لے گئے۔ سیدنا اسامہ رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ میں نے سیدنا بلال رضی اللہ عنہ سے سوال کیا: آپ نے کیا کیا؟ سیدنا بلال رضی اللہ عنہ نے کہا: نبی صلی اللہ علیہ وسلم حاجت کے لیے گئے پھر وضو کیا اپنا چہرہ اور ہاتھ دھوئے اور اپنے سر کا مسح کیا اور موزوں پر مسح کیا۔
(ب) شیخ رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ اسواف مدینہ میں ایک باغ ہے۔ (ج) امام شافعی رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ سیدنا بلال رضی اللہ عنہ کی حدیث اس بات پر دلالت کرتی ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے حضر میں بھی مسح کیا؛ کیونکہ سیدنا بلال رضی اللہ عنہ نے اسے حضر پر محمول کیا ہے۔ (د) شیخ رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ سیدنا علی رضی اللہ عنہ وغیرہ کی حدیث جو مدت کے متعلق ہے وہ حضر میں مسح کے جواز پر دلیل ہے۔ [السنن الكبرى للبيهقي/كتاب الطهارة/حدیث: 1301]
(ب) شیخ رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ اسواف مدینہ میں ایک باغ ہے۔ (ج) امام شافعی رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ سیدنا بلال رضی اللہ عنہ کی حدیث اس بات پر دلالت کرتی ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے حضر میں بھی مسح کیا؛ کیونکہ سیدنا بلال رضی اللہ عنہ نے اسے حضر پر محمول کیا ہے۔ (د) شیخ رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ سیدنا علی رضی اللہ عنہ وغیرہ کی حدیث جو مدت کے متعلق ہے وہ حضر میں مسح کے جواز پر دلیل ہے۔ [السنن الكبرى للبيهقي/كتاب الطهارة/حدیث: 1301]
تخریج الحدیث: «حسن۔ أخرجه الطبراني في الاوسط 8831»
الحكم على الحديث:
حسن
حدیث نمبر: 8831
حَدَّثَنَا مِقْدَامٌ : ثَنَا خَالِدٌ : نَا دَاوُدُ بْنُ قَيْسٍ ، عَنْ زَيْدِ بْنِ أَسْلَمَ ، عَنْ عَطَاءِ بْنِ يَسَارٍ ، عَنْ أُسَامَةَ بْنِ زَيْدٍ قَالَ: دَخَلَ بِلَالٌ وَرَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ الْأَسْوَافَ، فَذَهَبَ النَّبِيُّ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - لِحَاجَتِهِ، ثُمَّ خَرَجَا، قَالَ أُسَامَةُ : فَسَأَلْتُ بِلَالًا مَاذَا صَنَعَ؟ فَقَالَ بِلَالٌ : I " ذَهَبَ لِحَاجَتِهِ، ثُمَّ تَوَضَّأَ، فَغَسَلَ وَجْهَهُ وَيَدَيْهِ، وَمَسَحَ بِرَأْسِهِ، وَمَسَحَ عَلَى الْخُفَّيْنِ، ثُمَّ صَلَّى I ".
لَمْ يَرْوِ هَذَا الْحَدِيثَ عَنْ زَيْدِ بْنِ أَسْلَمَ إِلَّا دَاوُدُ بْنُ قَيْسٍ ، وَالدَّرَاوَرْدِيُّ .
لَمْ يَرْوِ هَذَا الْحَدِيثَ عَنْ زَيْدِ بْنِ أَسْلَمَ إِلَّا دَاوُدُ بْنُ قَيْسٍ ، وَالدَّرَاوَرْدِيُّ .
سیدنا اسامہ بن زید رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ سیدنا بلال رضی اللہ عنہ اور رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم (مدینہ کے مقام) اسواف میں گئے، نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم قضائے حاجت کے لیے تشریف لے گئے، پھر دونوں باہر آئے۔ سیدنا اسامہ رضی اللہ عنہ کہتے ہیں: میں نے سیدنا بلال رضی اللہ عنہ سے پوچھا کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے کیا کیا؟ تو سیدنا بلال رضی اللہ عنہ نے کہا: ”آپ صلی اللہ علیہ وسلم قضائے حاجت کے لیے گئے، پھر وضو کیا، چہرہ اور دونوں ہاتھ دھوئے، سر کا مسح کیا اور دونوں موزوں پر مسح کیا، پھر نماز پڑھی۔“
امام طبرانی رحمہ اللہ فرماتے ہیں: ”اس حدیث کو زید بن اسلم سے داود بن قیس اور دراوردی کے سوا کسی نے روایت نہیں کیا۔“ [المعجم الأوسط/باب الميم/حدیث: 8831]
امام طبرانی رحمہ اللہ فرماتے ہیں: ”اس حدیث کو زید بن اسلم سے داود بن قیس اور دراوردی کے سوا کسی نے روایت نہیں کیا۔“ [المعجم الأوسط/باب الميم/حدیث: 8831]
تخریج الحدیث: «أخرجه ابن خزيمة فى «صحيحه» برقم: 185، والحاكم فى «المستدرك» برقم: 539، والبيهقي فى «السنن الكبرى» برقم: 1320، والطبراني فى «الكبير» برقم: 397»