🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
سنن نسائي سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

سنن نسائی میں ترقیم شاملہ سے تلاش کل احادیث (5761)
حدیث نمبر لکھیں:
حدیث میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
حدیث میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
54. بَابُ : نَوْعٌ آخَرُ
باب: صلاۃ (درود و رحمت) کی ایک اور قسم کا بیان۔
اطراف الحدیث — سنن نسائي حدیث نمبر 1295 (کل: 21 مقامات، 15 کتب)
سنن نسائی: 1295، 1291، 1292
صحیح بخاری: 3369، 6360
صحیح مسلم: 911
سنن ابوداود: 979
سنن ابن ماجہ: 905
موطا امام مالک روایۃ ابن القاسم: 127
مشکوۃ المصابیح: 920
مسند احمد: 1396، 23600
موطا امام مالك رواية يحييٰ: 397
اللؤلؤ والمرجان: 228
الفتح الربانی: 1811
السنن المأثورة - الإمام الشافعي: 100
الجامع الكامل: 2168، 9981، 10856
السنن الكبرى للبيهقي: 2863
المعجم الاوسط: 1652
21 تا 21
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 1652
حَدَّثَنَا أَحْمَدُ ، قَالَ: نَا مُحَمَّدُ بْنُ سَلَّامٍ قَالَ: نَا عِيسَى بْنُ يُونُسَ عَنْ مَالِكِ بْنِ أَنَسٍ عَنْ عَبْدِ اللهِ وَمُحَمَّدٍ ابْنَا أَبِي بَكْرِ بْنِ مُحَمَّدِ بْنِ عَمْرِو بْنِ حَزْمٍ ، عَنْ أَبِيهِمَا عَنْ عَمْرِو بْنِ سُلَيْمٍ الزُّرَقِيِّ . عَنْ أَبِي حُمَيْدٍ السَّاعِدِيِّ أَنَّهُمْ قَالُوا: يَا رَسُولَ اللهِ، كَيْفَ الصَّلَاةُ عَلَيْكَ؟ قَالَ: قُولُوا: اللَّهُمَّ صَلِّ عَلَى مُحَمَّدٍ وَأَزْوَاجِهِ وَذُرِّيَّتِهِ، كَمَا صَلَّيْتَ عَلَى إِبْرَاهِيمَ، وَبَارِكْ عَلَى مُحَمَّدٍ وَأَزْوَاجِهِ وَذُرِّيَّتِهِ، كَمَا بَارَكْتَ عَلَى إِبْرَاهِيمَ، إِنَّكَ حَمِيدٌ مَجِيدٌ. I " لَمْ يَرْوِ هَذَا الْحَدِيثَ عَنْ مَالِكٍ ، عَنْ عَبْدِ اللهِ وَمُحَمَّدٍ ابْنَيْ أَبِي بَكْرٍ إِلَّا عِيسَى I "، وَرَوَاهُ النَّاسُ: عَنْ مَالِكٍ عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ أَبِي بَكْرٍ وَحْدَهُ.
سیدنا ابو حمید ساعدی رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ صحابہ کرام رضی اللہ عنہم نے عرض کی: ”اے اللہ کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم ! ہم آپ پر درود کیسے بھیجیں؟“ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”تم کہو: «اللَّهُمَّ صَلِّ عَلَى مُحَمَّدٍ وَأَزْوَاجِهِ وَذُرِّيَّتِهِ، كَمَا صَلَّيْتَ عَلَى إِبْرَاهِيمَ، وَبَارِكْ عَلَى مُحَمَّدٍ وَأَزْوَاجِهِ وَذُرِّيَّتِهِ، كَمَا بَارَكْتَ عَلَى إِبْرَاهِيمَ، إِنَّكَ حَمِيدٌ مَجِيدٌ» ”اے اللہ! محمد صلی اللہ علیہ وسلم ، ان کی ازواج اور ان کی اولاد پر رحمتیں نازل فرما، جس طرح تو نے ابراہیم پر رحمتیں نازل فرمائیں، اور محمد صلی اللہ علیہ وسلم ، ان کی ازواج اور ان کی اولاد پر برکتیں نازل فرما، جس طرح تو نے ابراہیم پر برکتیں نازل فرمائیں، یقیناً تو نہایت تعریف والا اور بزرگی والا ہے“۔“
امام طبرانی رحمہ اللہ فرماتے ہیں: ”اس حدیث کو امام مالک رحمہ اللہ سے عبد اللہ اور محمد (ابنائِ ابی بکر) کے واسطے سے صرف عیسیٰ رحمہ اللہ نے روایت کیا ہے، جبکہ عام راویوں نے اسے امام مالک رحمہ اللہ سے صرف محمد بن ابی بکر کے واسطے سے روایت کیا ہے۔“ [المعجم الأوسط/باب الألف/حدیث: 1652]
تخریج الحدیث: «أخرجه البخاري فى «صحيحه» برقم: 3369، 6360، ومسلم فى «صحيحه» برقم: 407، ومالك فى «الموطأ» برقم: 572 / 172، والنسائي فى «المجتبى» برقم: 1293 / 1، والنسائي فى «السنن الكبرى» برقم: 1218، 9804، 11103، وأبو داود فى «سننه» برقم: 979، وابن ماجه فى «سننه» برقم: 905، والبيهقي فى «السنن الكبرى» برقم: 2907، 2908، 2909، وأحمد فى «مسنده» برقم: 24087، والطحاوي فى «شرح مشكل الآثار» برقم: 2238»

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں