الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
سنن نسائي سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
49. بَابُ : الْقِرَانِ
باب: حج قِران کا بیان۔
اطراف الحدیث — سنن نسائي حدیث نمبر 2723 (کل: 2 مقامات، 2 کتب)
سنن نسائی: 2723
مسند ابی یعلیٰ موصلی: 349
حدیث نمبر: 2723
أَخْبَرَنِي عِمْرَانُ بْنُ يَزِيدَ، قَالَ: حَدَّثَنَا عِيسَى وَهُوَ ابْنُ يُونُسَ , قَالَ: حَدَّثَنَا الْأَعْمَشُ، عَنْ مُسْلِمٍ الْبَطِينِ، عَنْ عَلِيِّ بْنِ حُسَيْنٍ، عَنْ مَرْوَانَ بْنِ الْحَكَمِ، قَالَ: كُنْتُ جَالِسًا عِنْدَ عُثْمَانَ , فَسَمِعَ عَلِيًّا يُلَبِّي بِعُمْرَةٍ وَحَجَّةٍ، فَقَالَ أَلَمْ تَكُنْ تُنْهَى عَنْ هَذَا؟ قَالَ:" بَلَى، وَلَكِنِّي، سَمِعْتُ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يُلَبِّي بِهِمَا جَمِيعًا، فَلَمْ أَدَعْ قَوْلَ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ لِقَوْلِكَ".
مروان بن حکم سے روایت ہے، وہ کہتے ہیں کہ میں عثمان کے پاس بیٹھا تھا کہ انہوں نے علی کو عمرہ و حج دونوں کا تلبیہ پکارتے ہوئے سنا تو کہا: کیا تم اس سے روکے نہیں جاتے تھے۔ انہوں نے کہا: کیونکہ نہیں، لیکن میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو ان دونوں (حج و عمرہ) کا ایک ساتھ تلبیہ پکارتے ہوئے سنا ہے، تو میں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے قول کو آپ کے قول کے لیے نہیں چھوڑ سکتا۔ [سنن نسائي/كتاب مناسك الحج/حدیث: 2723]
حضرت مروان بن حکم سے روایت ہے کہ میں حضرت عثمان رضی اللہ عنہ کے پاس بیٹھا ہوا تھا کہ انہوں نے حضرت علی رضی اللہ عنہ کو حج اور عمرے کی اکٹھی «لَبَّيْكَ» ”لبیک“ کہتے سنا، حضرت عثمان رضی اللہ عنہ فرمانے لگے: کیا آپ کو علم نہیں کہ اس سے روکا گیا ہے؟ حضرت علی رضی اللہ عنہ فرمانے لگے: یقیناً علم ہے مگر میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو دونوں کی اکٹھی «لَبَّيْكَ» ”لبیک“ کہتے سنا ہے، میں تمہارے حکم کی وجہ سے نبی صلی اللہ علیہ وسلم کا فرمان نہیں چھوڑ سکتا۔ [سنن نسائي/كتاب مناسك الحج/حدیث: 2723]
تخریج الحدیث دارالدعوہ: «صحیح البخاری/الحج34 (1563)، (تحفة الأشراف: 10274)، وقد أخرجہ: صحیح مسلم/الحج23 (1223)، مسند احمد (1/195، 135)، سنن الدارمی/المناسک 78 (1964) (صحیح)»
قال الشيخ الألباني: صحيح
قال الشيخ زبير على زئي: صحيح بخاري
حدیث نمبر: 349
حَدَّثَنَا عُبَيْدُ اللهِ، حَدَّثَنَا وَكِيعٌ، حَدَّثَنَا الْأَعْمَشُ ، عَنْ مُسْلِمٍ الْبَطِينِ ، عَنْ عَلِيِّ بْنِ حُسَيْنٍ ، عَنْ مَرْوَانَ بْنِ الْحَكَمِ ، قَالَ: كُنَّا نَسِيرُ مَعَ عُثْمَانَ بْنِ عَفَّانَ فَسَمِعَ رَجُلًا يُلَبِّي بِهِمَا جَمِيعًا، فَقَالَ: مَنْ هَذَا؟ قَالَ: عَلِيٌّ ، فَأَتَاهُ فَقَالَ: أَمَا عَلِمْتَ أَنِّي نَهَيْتُ عَنْ هَذَا؟ قَالَ: بَلَى، وَلَكِنِّي لَمْ أَدَعْ قَوْلَ رَسُولِ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ لِقَوْلِكَ.
مروان بن الحکم رحمہ اللہ سے روایت ہے کہ ہم سیدنا عثمان بن عفان رضی اللہ عنہ کے ہمراہ سفر کر رہے تھے کہ انہوں نے ایک شخص کو حج اور عمرہ دونوں کا ایک ساتھ تلبیہ پکارتے ہوئے سنا، تو آپ نے دریافت فرمایا: ”یہ کون ہے؟“ لوگوں نے عرض کیا: ”سیدنا علی رضی اللہ عنہ ہیں۔“ تب سیدنا عثمان رضی اللہ عنہ ان کے پاس آئے اور فرمایا: ”کیا آپ کو معلوم نہیں کہ میں نے اس سے منع کیا ہے؟“ سیدنا علی رضی اللہ عنہ نے ارشاد فرمایا: ”کیوں نہیں (مجھے علم ہے)، لیکن میں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے فرمان کو آپ کی بات کی وجہ سے چھوڑنے والا نہیں ہوں۔“ [مسند أبي يعلى الموصلي/مسند علي بن أبي طالب رضي الله عنه/حدیث: 349]
تخریج الحدیث: «قال سعيد بن محمد السناري: صحيح»
«أخرجه صحيح البخاري برقم: 1494، وأخرجه صحيح مسلم برقم: 1223، وأخرجه سنن النسائي برقم: 2722، وأخرجه مسند أحمد برقم: 735، وأخرجه سنن الدارمي برقم: 1923، وأخرجه مصنف ابن أبي شيبة برقم: 2، مسند ابویعلیٰ ترقیم الاثری: 344»
«أخرجه صحيح البخاري برقم: 1494، وأخرجه صحيح مسلم برقم: 1223، وأخرجه سنن النسائي برقم: 2722، وأخرجه مسند أحمد برقم: 735، وأخرجه سنن الدارمي برقم: 1923، وأخرجه مصنف ابن أبي شيبة برقم: 2، مسند ابویعلیٰ ترقیم الاثری: 344»