الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
سنن نسائي سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
16. بَابُ : الْجَنَبِ
باب: جنب (پہلو میں ہونے) کا بیان۔
اطراف الحدیث — سنن نسائي حدیث نمبر 3622 (کل: 3 مقامات، 3 کتب)
سنن نسائی: 3622
سنن دارقطنی: 4830
صحيح الجامع الصغير وزيادته: 2057
حدیث نمبر: 3622
أَخْبَرَنِي عَمْرُو بْنُ عُثْمَانَ بْنِ سَعِيدِ بْنِ كَثِيرٍ، قَالَ: حَدَّثَنَا بَقِيَّةُ بْنُ الْوَلِيدِ، قَالَ: حَدَّثَنِي شُعْبَةُ، قَالَ: حَدَّثَنِي حُمَيْدٌ الطَّوِيلُ، عَنْ أَنَسِ بْنِ مَالِكٍ، قَالَ: سَابَقَ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ أَعْرَابِيٌّ فَسَبَقَهُ، فَكَأَنَّ أَصْحَابَ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ وَجَدُوا فِي أَنْفُسِهِمْ مِنْ ذَلِكَ، فَقِيلَ لَهُ فِي ذَلِكَ، فَقَالَ:" حَقٌّ عَلَى اللَّهِ أَنْ لَا يَرْفَعَ شَيْءٌ نَفْسَهُ فِي الدُّنْيَا إِلَّا وَضَعَهُ اللَّهُ".
انس بن مالک رضی الله عنہ کہتے ہیں کہ ایک اعرابی (دیہاتی) نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم سے (اونٹنی کی) دوڑ کا مقابلہ کیا تو وہ آگے نکل گیا، اس سے رسول صلی اللہ علیہ وسلم کے صحابہ رضی اللہ عنہم کو ملال ہوا اور آپ سے ان کے اس چیز (رنج و ملال) کا ذکر کیا گیا تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”جو بھی اپنے آپ کو دنیا میں بہت بڑا سمجھنے لگے اللہ کا حق اور اس کی ایک طرح کی یہ ذمہ داری ہے کہ وہ اسے نیچا کر دے تاکہ اس کا غرور ٹوٹ جائے“۔ [سنن نسائي/كتاب الخيل/حدیث: 3622]
حضرت انس بن مالک رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ ایک اعرابی نے (اپنے اونٹ پر) رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم (کی اونٹنی) سے دوڑ کا مقابلہ کیا۔ وہ آپ سے آگے بڑھ گیا۔ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے صحابہ کرام رضی اللہ عنہم گویا اس بنا پر غمگین و افسردہ سے ہو گئے۔ آپ سے یہ بات کہی گئی تو آپ نے فرمایا: ”اللہ تعالیٰ نے یہ لازم کر لیا ہے کہ جو چیز بھی دنیا میں اپنے آپ کو اونچا کرے گی، آخر کار اللہ تعالیٰ اسے نیچا دکھائے گا۔“ [سنن نسائي/كتاب الخيل/حدیث: 3622]
تخریج الحدیث دارالدعوہ: «تفرد بہ النسائي (تحفة الأشراف: 696) (صحیح)»
قال الشيخ الألباني: صحيح
قال الشيخ زبير على زئي: صحيح
ترقیم العلمیہ : 4744 ترقیم الرسالہ : -- 4830
حَدَّثَنَا الْحَسَنُ بْنُ الْخَضِرِ ، بِمِصْرَ، نَا أَبُو عَبْدِ الرَّحْمَنِ النَّسَائِيُّ ، نَا عَمْرُو بْنُ عُثْمَانَ بْنِ سَعِيدٍ ، نَا بَقِيَّةُ ، حَدَّثَنِي شُعْبَةُ ، حَدَّثَنِي حُمَيْدٌ الطَّوِيلُ ، عَنْ أَنَسٍ ، قَالَ:" سَابَقَ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ أَعْرَابِيُّ فَسَبَقَهُ، فَكَانَ أَصْحَابُ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، وَجَدُوا فِي أَنْفُسِهِمْ مِنْ ذَلِكَ، فَقِيلَ لَهُ فِي ذَلِكَ، فَقَالَ: حَقٌّ عَلَى اللَّهِ أَنْ لا يَرْفَعَ شَيْءٌ نَفْسَهُ فِي الدُّنْيَا إِلا وَضَعَهُ" .
سیدنا انس رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ ایک دیہاتی نے نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ مقابلہ کیا تو وہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم سے آگے نکل گیا، نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے صحابہ کو اس سے بہت تکلیف ہوئی، اس بارے میں نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم سے بات کی گئی تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ ”یہ بات اللہ تعالیٰ کے ذمے لازم ہے کہ دنیا میں جو چیز بھی خود کو بلند کرے، وہ اسے پست کر دے۔“ [سنن الدارقطني/ كتاب السبق بين الخيل وما روي فيه عن النبى صلى الله عليه وسلم وهو زيادة فى الكتاب/حدیث: 4830]
ترقیم العلمیہ: 4744
تخریج الحدیث: «أخرجه البخاري فى ((صحيحه)) برقم: 2871، 2872، 6501، وابن حبان فى ((صحيحه)) برقم: 703، والنسائي فى ((المجتبیٰ)) برقم: 3618، والنسائي فى ((الكبریٰ)) برقم: 4413، 4417، وأبو داود فى ((سننه)) برقم: 4802،والدارقطني فى ((سننه)) برقم: 4830، وأحمد فى ((مسنده)) برقم: 12192،وابن أبى شيبة فى ((مصنفه)) برقم: 34270، 34271»
حدیث نمبر: 2057
«إن حقا على الله تعالى أن لا يرفع شيئا من أمر الدنيا إلا وضعه»
(نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:)
”بیشک اللہ تعالیٰ کا یہ طے شدہ اصول ہے کہ وہ دنیا کی جس چیز کو بھی بلندی پر اٹھاتا ہے، اسے آخر کار پست کر دیتا ہے۔“ [صحيح الجامع الصغير وزيادته/[حرف الألف] -- إن ب/حدیث: 2057]
”بیشک اللہ تعالیٰ کا یہ طے شدہ اصول ہے کہ وہ دنیا کی جس چیز کو بھی بلندی پر اٹھاتا ہے، اسے آخر کار پست کر دیتا ہے۔“ [صحيح الجامع الصغير وزيادته/[حرف الألف] -- إن ب/حدیث: 2057]
تخریج الحدیث: «(صحيح) ... [حم خ د ن] عن أنس.»
قال الشيخ الألباني: صحيح