🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
سنن نسائي سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

سنن نسائی میں ترقیم شاملہ سے تلاش کل احادیث (5761)
حدیث نمبر لکھیں:
حدیث میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
حدیث میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
17. بَابُ : سُهْمَانِ الْخَيْلِ
باب: (مال غنیمت کی تقسیم میں) گھوڑے کو دو حصے ملنے کا بیان۔
اطراف الحدیث — سنن نسائي حدیث نمبر 3623 (کل: 6 مقامات، 4 کتب)
سنن نسائی: 3623
سنن دارقطنی: 4188، 4189، 4190
السنن الكبرى للبيهقي: 17965
المعجم الکبیر للطبرانی: 13848
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 3623
قَالَ: الْحَارِثُ بْنُ مِسْكِينٍ قِرَاءَةً عَلَيْهِ وَأَنَا أَسْمَعُ، عَنْ ابْنِ وَهْبٍ، قَالَ: أَخْبَرَنِي سَعِيدُ بْنُ عَبْدِ الرَّحْمَنِ، عَنْ هِشَامِ بْنِ عُرْوَةَ، عَنْ يَحْيَى بْنِ عَبَّادِ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ الزُّبَيْرِ، عَنْ جَدِّهِ، أَنَّهُ كَانَ يَقُولُ:" ضَرَبَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ عَامَ خَيْبَرَ لِلزُّبَيْرِ بْنِ الْعَوَّامِ، أَرْبَعَةَ أَسْهُمٍ سَهْمًا لِلزُّبَيْرِ، وَسَهْمًا لِذِي الْقُرْبَى لِصَفِيَّةَ بِنْتِ عَبْدِ الْمُطَّلِبِ أُمِّ الزُّبَيْرِ، وَسَهْمَيْنِ لِلْفَرَسِ".
عبداللہ بن زبیر رضی الله عنہما کہتے تھے کہ (فتح) خیبر کے سال زبیر بن العوام رضی اللہ عنہ کے لیے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے (مال غنیمت میں) چار حصے لگائے۔ ایک حصہ ان کا اپنا اور ایک حصہ قرابت داری کا لحاظ کر کے کیونکہ صفیہ بنت عبدالمطلب رضی اللہ عنہا زبیر بن عوام رضی اللہ عنہ کی ماں تھیں اور دو حصے گھوڑے کے۔ [سنن نسائي/كتاب الخيل/حدیث: 3623]
حضرت عبداللہ بن زبیر رضی اللہ عنہما فرمایا کرتے تھے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے جنگ خیبر میں والد محترم حضرت زبیر بن عوام رضی اللہ عنہ کو چار حصے دیے تھے۔ ایک ان کا اپنا، دوسرا آپ صلی اللہ علیہ وسلم کا رشتہ دار ہونے کی وجہ سے کیونکہ عبدالمطلب کی بیٹی حضرت صفیہ رضی اللہ عنہا حضرت زبیر رضی اللہ عنہ کی والدہ تھیں اور باقی دو حصے گھوڑے کے۔ [سنن نسائي/كتاب الخيل/حدیث: 3623]
تخریج الحدیث دارالدعوہ: «تفرد بہ النسائي (تحفة الأشراف: 5291)، مسند احمد (1/166) (حسن الإسناد)»
قال الشيخ الألباني: حسن الإسناد
قال الشيخ زبير على زئي: إسناده صحيح

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم العلمیہ : 4115 ترقیم الرسالہ : -- 4188
نَا أَبُو عُمَرَ ، نَا أَحْمَدُ بْنُ سَعْدٍ الزُّهْرِيُّ ، نَا الْهَيْثَمُ بْنُ خَارِجَةَ ، نَا إِسْمَاعِيلُ بْنُ عَيَّاشٍ ، عَنْ هِشَامِ بْنِ عُرْوَةَ ، عَنْ عَبَّادِ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ الزُّبَيْرِ ، عَنِ الزُّبَيْرِ بْنِ الْعَوَّامِ ، أَنّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ" أَعْطَاهُ أَرْبَعَةَ أَسْهُمٍ: سَهْمَيْنِ لِفَرَسِهِ، وَسَهْمًا لَهُ، وَسَهْمًا لأُمِّهِ، سَهْمَ ذِي الْقُرْبَى" .
سیدنا زبیر بن عوام رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے انہیں چار حصے دیے تھے، دو حصے ان کے گھوڑے کے تھے، ایک حصہ ان کا تھا اور ایک حصہ ان کی والدہ کے لیے تھا، جو ذوی القربی میں شامل تھیں۔ [سنن الدارقطني/كتاب السير/حدیث: 4188]
ترقیم العلمیہ: 4115
تخریج الحدیث: «أخرجه الضياء المقدسي فى "الأحاديث المختارة"، 881، والبيهقي فى((سننه الكبير)) برقم: 18038، والدارقطني فى ((سننه)) برقم: 4172، 4173، 4187، 4188، وأحمد فى ((مسنده)) برقم: 1442، والطحاوي فى ((شرح معاني الآثار)) برقم: 5383»
«قال الدارقطني: خالفه هيثم بن خارجة في إسناده، سنن الدارقطني: (5 / 193) برقم: (4187)»

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم العلمیہ : 4116 ترقیم الرسالہ : -- 4189
حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ النَّيْسَابُورِيُّ ، نَا يُونُسُ بْنُ عَبْدِ الأَعْلَى ، نَا ابْنُ وَهْبٍ ، أَخْبَرَنِي سَعِيدُ بْنُ عَبْدِ الرَّحْمَنِ ، عَنْ هِشَامِ بْنِ عُرْوَةَ ، عَنْ يَحْيَى بْنِ عَبَّادٍ بَن عَبْدِ اللَّهِ بْنِ الزُّبَيْرِ ، عَنْ جَدِّهِ ، أَنَّهُ كَانَ يَقُولُ:" ضَرَبَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ عَامَ خَيْبَرَ لِلزُّبَيْرِ بْنِ الْعَوَّامِ بِأَرْبَعَةِ أَسْهُمٍ: سَهْمًا لَهُ، وَسَهْمًا لِذِي الْقُرْبَى لِصَفِيَّةَ بِنْتِ عَبْدِ الْمُطَّلِبِ، وَسَهْمَيْنِ لِفَرَسِهِ" .
سیدنا عبداللہ بن زبیر رضی اللہ عنہ یہ فرمایا کرتے تھے: نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے غزوہ خیبر کے دن سیدنا زبیر بن عوام رضی اللہ عنہ کو چار حصے دیے تھے، ایک حصہ ان کا تھا، ایک حصہ ذوی القربی کا تھا، جو صفیہ بنت عبدالمطلب تھیں (یعنی جو نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی پھوپھی تھیں) اور دو حصے ان کے (یعنی سیدنا زبیر رضی اللہ عنہ کے) گھوڑے کے تھے۔ [سنن الدارقطني/كتاب السير/حدیث: 4189]
ترقیم العلمیہ: 4116
تخریج الحدیث: «أخرجه الضياء المقدسي فى "الأحاديث المختارة"، 313، 314، والنسائي فى ((المجتبیٰ)) برقم: 3597، والنسائي فى ((الكبریٰ)) برقم: 4418، والبيهقي فى((سننه الكبير)) برقم: 12998، 18040، والدارقطني فى ((سننه)) برقم: 4189، 4190، والطحاوي فى ((شرح معاني الآثار)) برقم: 5381، والطبراني فى((الكبير)) برقم: 14834»

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم العلمیہ : 4117 ترقیم الرسالہ : -- 4190
ثنا أَبُو بَكْرٍ النَّيْسَابُورِيُّ ، نَا مُحَمَّدُ بْنُ إِسْحَاقَ ، نَا مُحَاضِرٌ ، نَا هِشَامُ بْنُ عُرْوَةَ ، عَنْ يَحْيَى بْنِ عَبَّادٍ ، عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ الزُّبَيْرِ ، أَنّ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ" أَسْهَمَ لِلزُّبَيْرِ أَرْبَعَةَ أَسْهُمٍ: سَهْمًا لأُمِّهِ فِي الْقُرْبَى، وَسَهْمًا لَهُ، وَسَهْمَيْنِ لِفَرَسِهِ" ،.
سیدنا عبداللہ بن زبیر رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے سیدنا زبیر رضی اللہ عنہ کو چار حصے دیے تھے، ایک حصہ ان کی والدہ کے لیے ان کی قرابت داری کی وجہ سے تھا، ایک حصہ سیدنا زبیر رضی اللہ عنہ کے لیے تھا اور دو حصے ان کے گھوڑے کے لیے تھے۔ [سنن الدارقطني/كتاب السير/حدیث: 4190]
ترقیم العلمیہ: 4117
تخریج الحدیث: «أخرجه الضياء المقدسي فى "الأحاديث المختارة"، 313، 314، والنسائي فى ((المجتبیٰ)) برقم: 3597، والنسائي فى ((الكبریٰ)) برقم: 4418، والبيهقي فى((سننه الكبير)) برقم: 12998، 18040، والدارقطني فى ((سننه)) برقم: 4189، 4190، والطحاوي فى ((شرح معاني الآثار)) برقم: 5381، والطبراني فى((الكبير)) برقم: 14834»

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 17965
وَأَخْبَرَنَا أَبُو بَكْرِ بْنُ الْحَارِثِ الْأَصْبَهَانِيُّ، أنبأ عَلِيُّ بْنُ عُمَرَ الْحَافِظُ، أنبأ أَبُو بَكْرٍ النَّيْسَابُورِيُّ، ثنا يُونُسُ بْنُ عَبْدِ الْأَعْلَى، ثنا ابْنُ وَهْبٍ، أَخْبَرَنِي سَعِيدُ بْنُ عَبْدِ الرَّحْمَنِ، عَنْ هِشَامِ بْنِ عُرْوَةَ، عَنْ يَحْيَى بْنِ عَبَّادِ بْنِ عَبْدِ اللهِ بْنِ الزُّبَيْرِ، عَنْ جَدِّهِ، أَنَّهُ كَانَ يَقُولُ: ضَرَبَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ عَامَ خَيْبَرَ لِلزُّبَيْرِ بْنِ الْعَوَّامِ بِأَرْبَعَةِ أَسْهُمٍ: سَهْمًا لَهُ، وَسَهْمًا لِذِي الْقُرْبَى لِصَفِيَّةَ بِنْتِ عَبْدِ الْمُطَّلِبِ أُمِّ الزُّبَيْرِ، وَسَهْمَيْنِ لِلْفَرَسِ".
یحییٰ بن عباد بن عبداللہ بن زبیر رضی اللہ عنہما اپنے دادا سے نقل فرماتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے زبیر بن عوام رضی اللہ عنہ کے لیے خیبر کے دن چار حصے مقرر کیے تھے: ایک حصہ ان کا اور ایک ان کے قریبی کا، صفیہ بنت عبدالمطلب رضی اللہ عنہا زبیر کی ماں کا، اور دو حصے گھوڑے کے۔ [السنن الكبرى للبيهقي/كتاب السير/حدیث: 17965]
تخریج الحدیث: «ضعيف»

الحكم على الحديث:
ضعيف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 13848
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ خَلَفٍ الْقَاضِي وَكِيعٌ ، قَالَ: دَثَنَا عَبْدُ اللهِ بْنُ شَبِيبٍ الْمَدَنِيُّ ، قَالَ: دَثَنَا إِبْرَاهِيمُ بْنُ الْمُنْذِرِ ، قَالَ: دَثَنَا ابْنُ وَهْبٍ ، عَنْ سَعِيدِ بْنِ عَبْدِ الرَّحْمَنِ الْجُمَحِيِّ ، عَنْ هِشَامِ بْنِ عُرْوَةَ ، عَنْ يَحْيَى بْنِ عَبَّادِ بْنِ عَبْدِ اللهِ بْنِ الزُّبَيْرِ ، عَنْ جَدِّهِ عَبْدِ اللهِ بْنِ الزُّبَيْرِ ، قَالَ: ضَرَبَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ لِلزُّبَيْرِ عَامَ خَيْبَرَ بِأَرْبَعَةِ أَسْهُمٍ: سَهْمٍ لِلزُّبَيْرِ، وَسَهْمٍ لِذِي الْقُرْبَى، وَسَهْمٍ لِأُمِّهِ، وَسَهْمٍ لِفَرَسِهِ.
سیدنا عبداللہ بن زبیر رضی اللہ عنہما فرماتے ہیں: ”رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے خیبر کے سال چار حصے مقرر کیے: زبیر کے لیے ایک حصہ، رشتہ داری کی وجہ سے ایک حصہ، ان کی ماں کے لیے ایک حصہ، اور ان کے گھوڑے کے لیے ایک حصہ۔“ [المعجم الكبير للطبراني/باب العين/حدیث: 13848]
تخریج الحدیث: «المعجم الكبير للطبراني (مطبوعہ): جلد 13، صفحہ 105، حدیث 251»

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں