🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
سنن نسائي سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

سنن نسائی میں ترقیم شاملہ سے تلاش کل احادیث (5761)
حدیث نمبر لکھیں:
حدیث میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
حدیث میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
10. بَابُ : ذِكْرِ اخْتِلاَفِ أَبِي بَكْرِ بْنِ مُحَمَّدٍ وَعَبْدِ اللَّهِ بْنِ أَبِي بَكْرٍ عَنْ عَمْرَةَ، فِي هَذَا الْحَدِيثِ
باب: اس حدیث میں عمرہ سے روایت کرنے میں ابوبکر بن محمد اور عبداللہ بن ابی بکر کے اختلاف کا ذکر۔
اطراف الحدیث — سنن نسائي حدیث نمبر 4935 (کل: 66 مقامات، 21 کتب)
سنن نسائی: 4935، 4900، 4918، 4919، 4920، 4921، 4922، 4923، 4925، 4926، 4927، 4932، 4936، 4937، 4938، 4939، 4940، 4941، 4942، 4946
صحیح بخاری: 6789، 6792، 6793، 6794
صحیح مسلم: 4398، 4401، 4402، 4404
سنن ابوداود: 4383، 4384
سنن ترمذی: 1445
موطا امام مالک روایۃ ابن القاسم: 529
بلوغ المرام: 1053
مشکوۃ المصابیح: 3590، 3607
مسند احمد: 24078، 24138
موطا امام مالك رواية يحييٰ: 1565
مسند عبداللہ بن مبارک: 161
المنتقى ابن الجارود: 824
مصنف ابن ابی شیبہ: 38990
سنن دارقطنی: 3416، 3417، 3418
الفتح الربانی: 6626، 6754
صحیح ابن حبان: 4459، 4464
مسند امام شافعی: 1583
الجامع الكامل: 6982، 6984
السنن الكبرى للبيهقي: 17156، 17160، 17161، 17162، 17163، 17165، 17171، 17172
مسند ابی یعلیٰ موصلی: 2342، 4379
المعجم الاوسط: 329، 330، 1910، 8626، 8952
31 تا 40
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 4946
وَأَخْبَرَنَا مَحْمُودُ بْنُ غَيْلَانَ، قَالَ: حَدَّثَنَا مُعَاوِيَةُ، قَالَ: حَدَّثَنَا سُفْيَانُ، عَنْ مَنْصُورٍ، عَنْ مُجَاهِدٍ، عَنْ عَطَاءٍ، عَنْ أَيْمَنَ، قَالَ:" لَمْ يَقْطَعِ النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ السَّارِقَ إِلَّا فِي ثَمَنِ الْمِجَنِّ، وَثَمَنُ الْمِجَنِّ يَوْمَئِذٍ دِينَارٌ".
ایمن کہتے ہیں کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے کسی چور کا ہاتھ نہیں کاٹا مگر ایسی چیز میں جو ڈھال کی قیمت کے برابر ہو اور اس وقت ڈھال کی قیمت ایک دینار تھی۔ [سنن نسائي/كتاب قطع السارق/حدیث: 4946]
حضرت ایمن رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے چور کا ہاتھ ڈھال کی قیمت سے کم میں نہیں کاٹا، اور ڈھال کی قیمت ان دنوں ایک دینار (دس درہم) ہوتی تھی۔ [سنن نسائي/كتاب قطع السارق/حدیث: 4946]
تخریج الحدیث دارالدعوہ: «تفرد بہ النسائي (تحفة الأشراف: 1749)، وأعادہ بالأرقام التالیة: 4947-4952 (منکر) (اس کے راوی ”ایمن“ صحابی نہیں ہیں، ایک مجہول تابعی ہیں، اس لئے یہ حدیث ضعیف اور صحیح حدیث کی مخالف بھی ہے، اس لیے منکر ہے)»
قال الشيخ الألباني: منكر
قال الشيخ زبير على زئي: ضعيف، إسناده ضعيف، لإرساله قال ابن حبان فى الثقات (4/ 47): ’’أيمن بن عبيد الحبشي.....ومن زعم أن له صحبة فقد وهم،حديثه فى القطع مرسل‘‘. انوار الصحيفه، صفحه نمبر 359

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 529
499- وبه: عن عائشة زوج النبى صلى الله عليه وسلم أنها قالت: ما طال على وما نسيت: القطع فى ربع دينار فصاعدا.
نبی صلی اللہ علیہ وسلم کی زوجہ سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا نے فرمایا: نہ تو لمبا وقت گزرا ہے اور نہ میں بھولی ہوں: چوتھائی دینار یا اس سے زیادہ (کی چوری) میں ہاتھ کاٹا جاتا ہے۔ [موطا امام مالك رواية ابن القاسم/حدیث: 529]
تخریج الحدیث: «499- الموطأ (رواية يحييٰي بن يحييٰي 832/2 ح 1619، ك 41 ب 7 ح 24) التمهيد 380/23، الاستذكار: 1547، و أخرجه النسائي (79/8 ح 4931) من حديث مالك به وله حكم المرفوع وللحديث شواهد عند البخاري (6791) ومسلم (1684) وغيرهما .»
قال الشيخ زبير على زئي:سنده صحيح

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 1053
عن عائشة رضي الله عنها قالت: قال رسول الله صلى الله عليه وآله وسلم: «‏‏‏‏لا تقطع يد سارق إلا في ربع دينار فصاعدا» ‏‏‏‏ متفق عليه واللفظ لمسلم ولفظ البخاري: «‏‏‏‏تقطع يد السارق في ربع دينار فصاعدا» .‏‏‏‏ وفي رواية لأحمد: «‏‏‏‏اقطعوا في ربع دينار ولا تقطعوا فيما هو أدنى من ذلك» .
سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا سے مروی ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا ” کسی چور کا ہاتھ نہ کاٹا جائے مگر بسبب چوتھائی دینار یا اس سے کچھ زائد چوری کرنے پر (کاٹا جائے)۔ “ (بخاری و مسلم) یہ الفاظ مسلم کے ہیں اور بخاری کے الفاظ ہیں ” چور کا ہاتھ چوتھائی دینار اور اس سے زائد پر کاٹا جائے گا۔ “ اور احمد کی روایت ہے ” چوتھائی دینار میں ہاتھ کاٹ دو اور اس سے کم قیمت کی چوری پر نہ کاٹو۔ “ [بلوغ المرام/حدیث: 1053]
«عَنْ» سے – «عَائِشَةَ» عائشہ – «رَضِيَ اللَّهُ عَنْهَا» اللہ ان سے راضی ہو – «قَالَتْ» (انہوں نے) کہا: – «قَالَ» فرمایا – «رَسُولُ اللَّهِ» اللہ کے رسول نے – «صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَآلِهِ وَسَلَّمَ» اللہ کی رحمت ہو ان پر اور ان کی آل پر سلامتی ہو – «لَا تُقْطَعُ» نہ کاٹا جائے – «يَدُ سَارِقٍ» کسی چور کا ہاتھ – «إِلَّا فِي» مگر (چوری) میں – «رُبُعِ دِينَارٍ» چوتھائی دینار – «فَصَاعِدًا» یا اس سے زیادہ۔ – «مُتَّفَقٌ عَلَيْهِ» اس پر (بخاری و مسلم کا) اتفاق ہے – «وَاللَّفْظُ لِمُسْلِمٍ» اور الفاظ مسلم کے ہیں – «وَلَفْظُ الْبُخَارِيِّ» اور بخاری کے الفاظ ہیں: – «تُقْطَعُ» کاٹا جائے گا – «يَدُ السَّارِقِ» چور کا ہاتھ – «فِي رُبُعِ دِينَارٍ» چوتھائی دینار میں – «فَصَاعِدًا» یا اس سے زیادہ۔ – «وَفِي رِوَايَةٍ» اور ایک روایت میں – «لِأَحْمَدَ» احمد کی: – «اقْطَعُوا» (ہاتھ) کاٹو – «فِي رُبُعِ دِينَارٍ» چوتھائی دینار میں – «وَلَا تَقْطَعُوا» اور نہ کاٹو – «فِيمَا هُوَ أَدْنَى» اس میں جو کم ہو – «مِنْ ذَلِكَ» اس سے۔
سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا سے روایت ہے، انہوں نے کہا: رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: ”چور کا ہاتھ صرف چوتھائی دینار یا اس سے زیادہ (کی چوری) میں کاٹا جائے۔“ (بخاری و مسلم) متفق علیہ، اور الفاظ مسلم کے ہیں۔ اور بخاری کے الفاظ ہیں: ”چور کا ہاتھ چوتھائی دینار یا اس سے زیادہ میں کاٹا جائے گا۔“ اور احمد کی ایک روایت میں ہے: ”چوتھائی دینار میں ہاتھ کاٹو اور اس سے کم میں نہ کاٹو۔“ [بلوغ المرام/حدیث: 1053]
تخریج الحدیث: «أخرجه البخاري، الحدود، باب قول الله تعالي: ﴿والسارق والسارقة فاقطعوا أيديهما﴾، حديث:6789، ومسلم، الحدود، باب حد السرقة ونصابها، حديث:1684، وأحمد:6 /80.»

الحكم على الحديث:
صحيح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 3590
بَابُ قَطْعِ السَّرِقَةِ الْفَصْلُ الْأَوَّلُ 3590 - عَنْ عَائِشَةَ عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ: لَا تُقْطَعُ يَدُ سَارِقٍ إِلَّا بِرُبْعِ دِينَارٍ فَصَاعِدًا  . مُتَّفَقٌ عَلَيْهِ.
عائشہ رضی اللہ عنہا نبی صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم سے روایت کرتی ہیں، آپ صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے فرمایا: ”چوتھائی دینار یا اس سے زیادہ (مالیت کی چوری) پر چور کا ہاتھ کاٹا جائے گا۔“ متفق علیہ۔ [مشكوة المصابيح/كتاب الحدود/حدیث: 3590]
تخریج الحدیث: ´تحقيق و تخريج: محدث العصر حافظ زبير على زئي رحمه الله` «متفق عليه، رواه البخاري (6789) و مسلم (1684/2)»
قال الشيخ الألباني: مُتَّفق عَلَيْهِ
قال الشيخ زبير على زئي:متفق عليه

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 3607
الْفَصْلُ الثَّالِثُ 3607 - عَنْ عَائِشَةَ، قَالَتْ: أُتِيَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ بِسَارِقٍ فَقَطَعَهُ  ، فَقَالُوا: مَا كُنَّا نَرَاكَ تَبْلُغُ بِهِ هَذَا، قَالَ: لَوْ كَانَتْ فَاطِمَةُ لَقَطَعْتُهَا. رَوَاهُ النَّسَائِيُّ.
عائشہ رضی اللہ عنہا بیان کرتی ہیں، ایک چور رسول اللہ صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم کی خدمت میں پیش کیا گیا تو آپ صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے اس کا ہاتھ کاٹ دیا، تو انہوں (صحابہ) نے عرض کیا: ہمارا آپ کے متعلق یہ گمان نہیں تھا کہ آپ اس کے متعلق یہ کچھ کریں گے، آپ صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے فرمایا: ”اگر (بفرضِ محال) فاطمہ رضی اللہ عنہا بھی ہوتیں تو میں (بلا تفریق) ان کا ہاتھ بھی کاٹتا۔“ صحیح، رواہ النسائی۔ [مشكوة المصابيح/كتاب الحدود/حدیث: 3607]
تخریج الحدیث: ´تحقيق و تخريج: محدث العصر حافظ زبير على زئي رحمه الله` «صحيح، رواه النسائي (72/8 ح 4900) [و أصله في صحيح البخاري (3733) ] »
قال الشيخ الألباني: لم تتمّ دراسته
قال الشيخ زبير على زئي:صحيح

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 24078
حَدَّثَنَا سُفْيَانُ ، قَالَ: سَمِعْتُهُ مِنَ الزُّهْرِيِّ ، عَنْ عَمْرَةَ ، عَنْ عَائِشَةَ أَنّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ" كَانَ يَقْطَعُ فِي رُبُعِ الدِّينَارِ فَصَاعِدًا" .
حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا سے مروی ہے کہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم چوتھائی دینار یا اس سے زیادہ کی چوری کرنے والے کا ہاتھ کاٹ دیتے تھے۔ [مسند احمد/ مسند النساء/حدیث: 24078]

الحكم على الحديث:
إسناده صحيح، خ: 6789 ، م: 1684
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 24138
حَدَّثَنَا سُفْيَانُ ، عَنْ أَيُّوبَ بْنِ مُوسَى ، عَنِ الزُّهْرِيِّ ، عَنْ عُرْوَةَ ، عَنْ عَائِشَةَ أَنّ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ أُتِيَ بِسَارِقٍ، فَأَمَرَ بِهِ فَقُطِعَ، فَقَالُوا: يَا رَسُولَ اللَّهِ، مَا كُنَّا نَرَى أَنْ يَبْلُغَ مِنْهُ هَذَا؟ قَالَ: " لَوْ كَانَتْ فَاطِمَةُ، لَقَطَعْتُهَا" ، ثُمَّ قَالَ سُفْيَانُ: لَا أَدْرِي كَيْفَ هُوَ؟.
حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا سے مروی ہے کہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں ایک چور کو لایا گیا، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے اس کے متعلق حکم دیا اور اس کا ہاتھ کاٹ دیا گیا، کچھ لوگوں نے کہا یارسول اللہ! ہم نہیں سمجھتے تھے کہ بات یہاں تک جا پہنچے گی، نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا اگر میری بیٹی فاطمہ بھی اس کی جگہ ہوتی تو میں اس کا ہاتھ بھی کاٹ دیتا۔ [مسند احمد/ مسند النساء/حدیث: 24138]

الحكم على الحديث:
حديث صحيح، خ: 3732
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 1565
وَحَدَّثَنِي، عَنْ وَحَدَّثَنِي، عَنْ مَالِك، عَنْ يَحْيَى بْنِ سَعِيدٍ ، عَنْ عَمْرَةَ بِنْتِ عَبْدِ الرَّحْمَنِ ، عَنْ عَائِشَةَ زَوْجِ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، أَنَّهَا قَالَتْ: " مَا طَالَ عَلَيَّ وَمَا نَسِيتُ الْقَطْعُ فِي رُبُعِ دِينَارٍ فَصَاعِدًا"
اُم المؤمنین سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا نے فرمایا کہ ابھی کچھ زیادہ زمانہ نہیں ہوا اور نہ میں بھولی ہوں کہ چور کا ہاتھ چوتھائی دینار میں یا زیادہ میں کاٹا جائے گا۔ [موطا امام مالك رواية يحييٰ/حدیث: 1565]
تخریج الحدیث: «موقوف صحيح، وأخرجه البخاري فى «صحيحه» برقم: 6789، 6790، 6791، 6792، 6792 م، 6793، 6794، ومسلم فى «صحيحه» برقم: 1684، وابن حبان فى «صحيحه» برقم: 4455، 4459، 4462، والحاكم فى «مستدركه» برقم: 8231، والنسائي فى «المجتبیٰ» برقم: 4931، والنسائي فى «الكبریٰ» برقم: 7361، 7362، وأبو داود فى «سننه» برقم: 4383، 4384، والترمذي فى «جامعه» برقم: 1445، والدارمي فى «مسنده» برقم: 2346، وابن ماجه فى «سننه» برقم: 2585، والبيهقي فى «سننه الكبير» برقم: 17253، وأحمد فى «مسنده» برقم: 24712، والحميدي فى «مسنده» برقم: 281، 282، فواد عبدالباقي نمبر: 41 - كِتَابُ الْحُدُودِ-ح: 24»

الحكم على الحديث:
موقوف صحيح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 161
عَنْ يُونُسَ، عَنِ ابْنِ شِهَابٍ، قَالَ: قَالَتْ عَمْرَةُ بِنْتُ عَبْدِ الرَّحْمَنِ، عَنْ عَائِشَةَ، عَنْ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، أَنَّهُ قَالَ: " تُقْطَعُ يَدُ السَّارِقِ فِي رُبُعِ دِينَارٍ"، عَنْ سُفْيَانَ بْنِ عُيَيْنَةَ بِهَذَا الإِسْنَادِ، عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ.
یہی حدیث دوسری سند کے ساتھ بیان کی گئی ہے۔ [مسند عبدالله بن مبارك/حدیث: 161]
تخریج الحدیث: «سنن ابي داؤد، الحدود: 11، باب ما یقطع یده السارق: 4384، تاریخ بغداد: 8/398۔»

الحكم على الحديث:
صحیح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 824
حَدَّثَنَا ابْنُ الْمُقْرِئِ ، وَعَبْدُ اللَّهِ بْنُ هَاشِمٍ ، قَالا: ثنا سُفْيَانُ ، عَنِ الزُّهْرِيِّ ، عَنْ عَمْرَةَ ، عَنْ عَائِشَةَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهَا، أَنَّ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ" كَانَ يَقْطَعُ فِي رُبُعِ دِينَارٍ فَصَاعِدًا" .
سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا بیان کرتی ہیں کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم چوتھائی دینار یا اس سے زائد مقدار چوری کرنے پر ہاتھ کاٹتے تھے۔ [المنتقى ابن الجارود/كتاب الطلاق/حدیث: 824]
تخریج الحدیث: از غلام مصطفےٰ ظهير امن پوري: «صحیح البخاري: 6789، صحیح مسلم: 1684»

الحكم على الحديث:
غلام مصطفےٰ ظهير امن پوري: صحیح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں