الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
سنن نسائي سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
12. بَابُ : الثَّمَرِ يُسْرَقُ بَعْدَ أَنْ يُئْوِيَهُ الْجَرِينُ
باب: کھلیان سے پھل کی چوری کا بیان۔
اطراف الحدیث — سنن نسائي حدیث نمبر 4961 (کل: 13 مقامات، 9 کتب)
بلوغ المرام: 1061
مشکوۃ المصابیح: 3594
المنتقى ابن الجارود: 827
سنن دارقطنی: 4570
المستدرک علی الصحیحین: 8350
11 تا 13
حدیث نمبر: 6988
6988- عن عبد الله بن عمرو بن العاص، عن رسول الله صلى الله عليه وسلم أنه سئل عن الثمر المعلق فقال: من أصاب بفيه من ذي حاجة غير متخذ خُبنة فلا شيء عليه، ومن خرج بشيء منه، فعليه غرامة مثليه والعقوبة، ومن سرق منه شيئاً بعد أن يؤويه الجرين فبلغ ثمن المجن فعليه القطع.
وذكر في ضالة الإبل والغنم كما ذكره غيره.
قال: وسئل عن اللقطة فقال: ما كان منها في طريق الميتاء، أو القرية الجامعة فعرّفها سنة، فإن جاء طالبها فادفعها إليه، وإن لم يأت فهي لك. وما كان في الخراب يعني ففيها وفي الركاز الخمس
وذكر في ضالة الإبل والغنم كما ذكره غيره.
قال: وسئل عن اللقطة فقال: ما كان منها في طريق الميتاء، أو القرية الجامعة فعرّفها سنة، فإن جاء طالبها فادفعها إليه، وإن لم يأت فهي لك. وما كان في الخراب يعني ففيها وفي الركاز الخمس
تخریج الحدیث: «حسن: رواه أبو داود (1710) والترمذي (1288) والنسائي (4958) وابن ماجة (2596) كلهم عن قتيبة بن سعيد، حدثنا الليث، عن ابن عجلان، عن عمرو بن شعيب، عن أبيه، عن جده عبد الله بن عمرو بن العاص، فذكر الحديث. إلا ابن ماجة فرواه من وجه آخر عن الوليد بن كثير، عن عمرو بن شعيب. واللفظ لأبي داود، وعند الآخرين مختصراً.»
الحكم على الحديث:
حسن
حدیث نمبر: 7641
أَخْبَرَنَا أَبُو بَكْرٍ أَحْمَدُ بْنُ الْحَسَنِ الْقَاضِي، وَأَبُو زَكَرِيَّا بْنُ أَبِي إِسْحَاقَ الْمُزَكِّي قَالَا: ثنا أَبُو الْعَبَّاسِ مُحَمَّدُ بْنُ يَعْقُوبَ أنبأ مُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِ اللهِ بْنِ عَبْدِ الْحَكَمِ، أنبأ ابْنُ وَهْبٍ، أَخْبَرَنِي عَمْرُو بْنُ الْحَارِثِ، وَهِشَامُ بْنُ سَعْدٍ، عَنْ عَمْرِو بْنِ شُعَيْبٍ، عَنْ أَبِيهِ، عَنْ عَبْدِ اللهِ بْنِ عَمْرِو بْنِ الْعَاصِ، أَنَّ رَجُلًا مِنْ مُزَيْنَةَ أَتَى رَسُولَ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَقَالَ: يَا رَسُولَ اللهِ، ⦗٢٥٨⦘ كَيْفَ تَرَى فِي حَرِيسَةِ الْجَبَلِ؟ قَالَ:" هِيَ وَمِثْلُهَا وَالنَّكَالُ لَيْسَ فِي شَيْءٍ مِنَ الْمَاشِيَةِ قَطْعٌ، إِلَّا فِيمَا آوَاهُ الْمُرَاحُ وَبَلَغَ ثَمَنَ الْمِجَنِّ فَفِيهِ قَطْعُ الْيَدِ وَمَا لَمْ يَبْلُغْ ثَمَنَ الْمِجَنِّ فَفِيهِ غَرَامَةُ مِثْلَيْهِ وَجَلَدَاتُ نَكَالٍ" قَالَ: يَا رَسُولَ اللهِ، فَكَيْفَ تَرَى فِي الثَّمَرِ الْمُعَلَّقِ؟ قَالَ:" هُوَ وَمِثْلُهُ مَعَهُ وَالنَّكَالُ وَلَيْسَ فِي شَيْءٍ مِنَ الثَّمَرِ الْمُعَلَّقِ قَطْعٌ إِلَّا مَا آوَاهُ الْجَرِينُ، فَمَا أَخَذَ مِنَ الْجَرِينِ فَبَلَغَ ثَمَنَ الْمِجَنِّ فَفِيهِ الْقَطْعُ وَمَا لَمْ يَبْلُغْ ثَمَنَ الْمِجَنِّ فَفِيهِ غَرَامَةُ مِثْلَيْهِ وَجَلَدَاتُ نَكَالٍ". قَالَ: فَكَيْفَ تَرَى فِيمَا يُؤْخَذُ فِي الطَّرِيقِ الْمِئْتَاءِ أَوِ الْقَرْيَةِ الْمَسْكُونَةِ؟ قَالَ:" عَرِّفْهُ سَنَةً فَإِنْ جَاءَ بَاغِيهِ فَادْفَعْهُ إِلَيْهِ وَإِلَّا فَشَأْنَكَ بِهِ، فَإِنْ جَاءَ طَالِبُهُ يَوْمًا مِنَ الدَّهْرِ فَأَدِّهِ إِلَيْهِ فَمَا كَانَ فِي الطَّرِيقِ غَيْرِ الْمِئْتَاءِ وَفِي الْقَرْيَةِ غَيْرِ الْمَسْكُونَةِ فَفِيهِ وَفِي الرِّكَازِ الْخُمُسُ". قَالَ: يَا رَسُولَ اللهِ: فَكَيْفَ تَرَى فِي ضَالَّةِ الْغَنَمِ؟ قَالَ:" طَعَامٌ مُأْكُولٌ لَكَ أَوْ لِأَخِيكَ أَوْ لِلذِّئْبِ احْبِسْ عَلَى أَخِيكَ ضَالَّتَهُ". قَالَ: يَا رَسُولَ اللهِ فَكَيْفَ تَرَى فِي ضَالَّةِ الْإِبِلِ فَقَالَ:" مَا لَكَ وَلَهَا مَعَهَا سِقَاؤُهَا وَحِذَاؤُهَا وَلَا يُخَافُ عَلَيْهَا الذِّئْبَ تَأْكُلُ الْكَلَأَ وَتَرِدُ الْمَاءَ دَعْهَا حَتَّى يَأْتِيَ طَالِبُهَا" مَنْ قَالَ بِالْأَوَّلِ أَجَابَ عَنْ هَذَا بِأَنَّ هَذَا الْخَبَرَ وَرَدَ فِيمَا يُوجَدُ مِنْ أَمْوَالِ الْجَاهِلِيَّةِ ظَاهِرًا فَوْقَ الْأَرْضِ فِي الطَّرِيقِ غَيْرِ الْمِئْتَاءِ وَفِي الْقَرْيَةِ غَيْرِ الْمَسْكُونَةِ فَيَكُونُ فِيهِ وَفِي الرِّكَازِ الْخُمُسُ وَلَيْسَ ذَلِكَ مِنَ الْمَعْدِنِ بِسَبِيلٍ وَذَكَرَ الشَّافِعِيُّ فِي رِوَايَةِ الزَّعْفَرَانِيِّ عَنْهُ اعْتِلَالَهُمْ بِالْحَدِيثِ الْأَوَّلِ ثُمَّ قَالَ: هُوَ عِنْدَ أَهْلِ الْحَدِيثِ ضَعِيفٌ وَذَكَرَ اعْتِلَالَهُمْ بِحَدِيثِ هِشَامِ بْنِ سَعْدٍ عَنْ عَمْرِو بْنِ شُعَيْبٍ هَذَا ثُمَّ قَالَ: إِنْ كَانَ حَدِيثُ عَمْرٍو يَكُونُ حُجَّةً، فَالَّذِي رَوَى حُجَّةٌ عَلَيْهِ فِي غَيْرِ حُكْمٍ وَإِنْ كَانَ حَدِيثُ عَمْرٍو غَيْرَ حُجَّةٍ فَالْحُجَّةُ بِغَيْرِ حُجَّةٍ جَهْلٌ، ثُمَّ ذَكَرَ مُخَالَفَتَهُمُ الْحَدِيثَ فِي الْغَرَامَةِ وَفِي التَّمْرِ الرُّطَبِ إِذَا آوَاهُ الْجَرِينُ وَفِي اللُّقَطَةِ ثُمَّ قَالَ: فَخَالَفَ حَدِيثَ عَمْرٍو الَّذِي رَوَاهُ فِي أَحْكَامٍ غَيْرِ وَاحِدَةٍ فِيهِ وَاحْتَجَّ مِنْهُ بِشَيْءٍ وَاحِدٍ إِنَّمَا هُوَ تَوَهُّمٌ فِي الْحَدِيثِ فَإِنْ كَانَ حُجَّةً فِي شَيْءٍ فَلْيَقُلْ بِهِ فِيمَا تَرَكَهُ فِيهِ، قَالَ الشَّيْخُ: قَوْلُهُ إِنَّمَا هُوَ تَوَهُّمٌ فِي الْحَدِيثِ إِشَارَةٌ إِلَى مَا ذَكَرْنَا مِنْ أَنَّهُ لَيْسَ بِوَارِدٍ فِي الْمَعْدِنِ إِنَّمَا هُوَ فِي مَا هُوَ فِي مَعْنَى الرِّكَازِ مِنْ أَمْوَالِ الْجَاهِلِيَّةِ وَاللهُ أَعْلَمُ.
عبداللہ بن عمرو بن عاص رضی اللہ عنہما فرماتے ہیں کہ مزینہ قبیلے کا ایک آدمی رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس آیا اور کہا: اے اللہ کے رسول! آپ صلی اللہ علیہ وسلم پہاڑ کی چراگاہ سے چرائے گئے جانور کے بارے میں کیا فرماتے ہیں؟ تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”(چور پر) وہ اور اس جیسا ایک اور (بطور چٹی) ہے اور عبرتناک سزا ہے، مویشیوں میں سے کسی چیز میں ہاتھ کاٹنا نہیں مگر جسے باڑے نے پناہ دی ہو، پھر اگر وہ ڈھال کی قیمت کو پہنچ جائے تو اس میں ہاتھ کاٹا جائے گا، اور جو ڈھال کی قیمت کو نہ پہنچے تو اس میں دوگنا چٹی اور عبرتناک کوڑے ہیں۔“ اس نے کہا: اے اللہ کے رسول! آپ صلی اللہ علیہ وسلم لٹکنے والے پھلوں کے بارے میں کیا کہتے ہیں؟ تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”وہ اور اس کی مثل اس کے ساتھ ہے (اتنی مقدار بھی لی جائے گی اور کوڑے بھی) اور عبرتناک سزا ہے، لٹکتے پھلوں میں ہاتھ کا کاٹنا نہیں ہے مگر جسے کھلیان نے پناہ دی ہو، سو جو کھلیان سے لیا جائے اور ڈھال کی قیمت کو پہنچ جائے تو پھر اس میں قطع ید ہے اور جب تک ڈھال کی قیمت کو نہ پہنچے، اس میں دوگنا چٹی ہے اور عبرتناک کوڑے ہیں۔“ پھر اس نے کہا: آپ کیا فرماتے ہیں اس چیز کے بارے میں جو آباد رستے سے ملے یا آباد بستی سے ملے؟ تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”ایک سال اس کا اعلان کر، اگر اسے تلاش کرنے والا آجائے تو اسے لوٹا دے، وگرنہ تیری مرضی؛ اگر اس کا طالب زمانے میں کسی بھی دن آجائے تو اسے لوٹا دے، اور جو چیز غیر آباد رستے میں اور غیر آباد بستی میں ملے تو اس میں اور رکاز میں خمس ہے۔“ پھر اس نے کہا: اللہ کے رسول! آپ گمشدہ بکری کے بارے میں کیا فرماتے ہیں؟ تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”وہ کھانے کا گوشت ہے جو تیرے لیے یا تیرے بھائی کے لیے یا پھر وہ بھیڑیے کے لیے ہے، اسے اپنے بھائی کے لیے باندھ رکھ۔ یہ اس کی گمشدہ چیز ہے۔“ پھر اس نے کہا: اللہ کے رسول! اونٹ کے بارے میں آپ کا فرمان کیا ہے؟ تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”تجھے اس سے کوئی سروکار نہیں، اس کے ساتھ اس کا پانی اور جوتا ہے۔ اس پر بھیڑیے کا خوف نہیں، وہ گھاس کھائے گا اور پانی پر وارد ہوگا، سو اسے چھوڑ دے یہاں تک کہ اس کا طالب (مالک) آجائے۔“
جنہوں نے پہلی بات کہی، انہوں نے اس کا یہ جواب دیا ہے کہ یہ خبر جاہلیت کے اس مال کے بارے میں وارد ہوئی ہے جو زمین کے اوپر ظاہر حالت میں غیر آباد رستے میں یا غیر آباد بستی میں پایا جائے، تو اس میں اور رکاز میں خمس ہے، اور اس کا معدن (کان) سے کوئی تعلق نہیں۔ امام شافعی رحمہ اللہ نے زعفرانی کی روایت میں ان کے پہلی حدیث سے استدلال کا ذکر کیا، پھر فرمایا: یہ اہل حدیث کے نزدیک ضعیف ہے۔ پھر عمرو بن شعیب سے ہشام بن سعد کی اس حدیث سے ان کے استدلال کا ذکر کیا اور فرمایا: اگر عمرو کی حدیث حجت ہے تو جو انہوں نے روایت کی وہ کئی احکام میں ان کے خلاف حجت ہے، اور اگر عمرو کی حدیث حجت نہیں تو غیر حجت سے دلیل پکڑنا جہالت ہے۔ پھر چٹی، کھلیان میں پہنچی تازہ کھجور اور گری پڑی چیز کے بارے میں ان کی حدیث سے مخالفت کا ذکر کیا، پھر فرمایا: انہوں نے عمرو کی اس حدیث کی، جسے خود روایت کیا، کئی احکام میں مخالفت کی اور اس میں سے صرف ایک چیز سے دلیل لی جو محض حدیث کے بارے میں وہم ہے، اگر یہ کسی چیز میں حجت ہے تو اسے ان باتوں میں بھی اختیار کریں جن میں اسے چھوڑ دیا ہے۔ شیخ رحمہ اللہ فرماتے ہیں: ان کا قول کہ ”یہ محض حدیث کے بارے میں وہم ہے“ اسی بات کی طرف اشارہ ہے جو ہم نے ذکر کی کہ یہ کان کے بارے میں وارد نہیں ہوئی، یہ صرف اس کے بارے میں ہے جو جاہلیت کے اموال میں سے رکاز کے حکم میں ہو۔ واللہ اعلم۔ [السنن الكبرى للبيهقي/كتاب الزكاة/حدیث: 7641]
جنہوں نے پہلی بات کہی، انہوں نے اس کا یہ جواب دیا ہے کہ یہ خبر جاہلیت کے اس مال کے بارے میں وارد ہوئی ہے جو زمین کے اوپر ظاہر حالت میں غیر آباد رستے میں یا غیر آباد بستی میں پایا جائے، تو اس میں اور رکاز میں خمس ہے، اور اس کا معدن (کان) سے کوئی تعلق نہیں۔ امام شافعی رحمہ اللہ نے زعفرانی کی روایت میں ان کے پہلی حدیث سے استدلال کا ذکر کیا، پھر فرمایا: یہ اہل حدیث کے نزدیک ضعیف ہے۔ پھر عمرو بن شعیب سے ہشام بن سعد کی اس حدیث سے ان کے استدلال کا ذکر کیا اور فرمایا: اگر عمرو کی حدیث حجت ہے تو جو انہوں نے روایت کی وہ کئی احکام میں ان کے خلاف حجت ہے، اور اگر عمرو کی حدیث حجت نہیں تو غیر حجت سے دلیل پکڑنا جہالت ہے۔ پھر چٹی، کھلیان میں پہنچی تازہ کھجور اور گری پڑی چیز کے بارے میں ان کی حدیث سے مخالفت کا ذکر کیا، پھر فرمایا: انہوں نے عمرو کی اس حدیث کی، جسے خود روایت کیا، کئی احکام میں مخالفت کی اور اس میں سے صرف ایک چیز سے دلیل لی جو محض حدیث کے بارے میں وہم ہے، اگر یہ کسی چیز میں حجت ہے تو اسے ان باتوں میں بھی اختیار کریں جن میں اسے چھوڑ دیا ہے۔ شیخ رحمہ اللہ فرماتے ہیں: ان کا قول کہ ”یہ محض حدیث کے بارے میں وہم ہے“ اسی بات کی طرف اشارہ ہے جو ہم نے ذکر کی کہ یہ کان کے بارے میں وارد نہیں ہوئی، یہ صرف اس کے بارے میں ہے جو جاہلیت کے اموال میں سے رکاز کے حکم میں ہو۔ واللہ اعلم۔ [السنن الكبرى للبيهقي/كتاب الزكاة/حدیث: 7641]
تخریج الحدیث: «حسن۔ نسائي»
الحكم على الحديث:
حسن
حدیث نمبر: 17286
أَخْبَرَنَا أَبُو بَكْرٍ أَحْمَدُ بْنُ الْحَسَنِ الْقَاضِي وَأَبُو عَبْدِ الرَّحْمَنِ مُحَمَّدُ بْنُ الْحُسَيْنِ السُّلَمِيُّ، قَالَا: ثنا أَبُو الْعَبَّاسِ مُحَمَّدُ بْنُ يَعْقُوبَ، أنبأ مُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِ اللهِ بْنِ عَبْدِ الْحَكَمِ، أنبأ ابْنُ وَهْبٍ، أَخْبَرَنِي عَمْرُو بْنُ الْحَارِثِ، وَهِشَامُ بْنُ سَعْدٍ، عَنْ عَمْرِو بْنِ شُعَيْبٍ، عَنْ أَبِيهِ، عَنْ عَبْدِ اللهِ بْنِ عَمْرِو بْنِ الْعَاصِ، أَنَّ رَجُلًا، مِنْ مُزَيْنَةَ أَتَى رَسُولَ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَقَالَ: يَا رَسُولَ اللهِ كَيْفَ تَرَى فِي حَرِيسَةِ الْجَبَلِ؟ قَالَ:" هِيَ وَمِثْلُهَا وَالنَّكَالُ، وَلَيْسَ فِي شَيْءٍ مِنَ الْمَاشِيَةِ قَطْعٌ إِلَّا فِيمَا آوَاهُ الْمُرَاحُ وَبَلَغَ ثَمَنَ الْمِجَنِّ، فَفِيهِ قَطْعُ الْيَدِ، وَمَا لَمْ يَبْلُغْ ثَمَنَ الْمِجَنِّ فَفِيهِ غَرَامَةُ مِثْلَيْهِ وَجَلَدَاتُ نَكَالٍ"، قَالَ: يَا رَسُولَ اللهِ فَكَيْفَ تَرَى فِي الثَّمَرِ الْمُعَلَّقِ؟ قَالَ:" هُوَ وَمِثْلُهُ مَعَهُ وَالنَّكَالُ، وَلَيْسَ فِي شَيْءٍ مِنَ الثَّمَرِ الْمُعَلَّقِ قَطْعٌ إِلَّا مَا آوَاهُ الْجَرِينُ، فَمَا أُخِذَ مِنَ الْجَرِينِ فَبَلَغَ ثَمَنَ الْمِجَنِّ فَفِيهِ الْقَطْعُ، وَمَا لَمْ يَبْلُغْ ثَمَنَ الْمِجَنِّ فَفِيهِ غَرَامَةُ مِثْلَيْهِ وَجَلَدَاتُ نَكَالٍ".
سیدنا عبداللہ بن عمرو بن عاص رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ ایک آدمی مزینہ قبیلے سے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس آیا، اس نے کہا: ”اے اللہ کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم ! آپ کی رائے پہاڑ کی چراگاہ سے چرائی گئی بکریوں کے متعلق کیا ہے؟“ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”وہ اور اس کے مثل (تاوان) اور عبرت والی سزا ہے، اور چرنے والے جانوروں میں سے کسی میں ہاتھ نہیں کاٹا جائے گا سوائے اس کے جسے باڑے نے پناہ دی ہو اور اس کی قیمت ایک ڈھال کی قیمت کو پہنچ جائے، تو اس میں ہاتھ کاٹا جائے گا، اور جس کی قیمت ایک ڈھال کی قیمت کو نہ پہنچے تو اس میں دوگنی چٹی ہے اور عبرت کے لیے کوڑے مارے جائیں گے۔“ پھر اس نے کہا: ”اے اللہ کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم ! آپ کا لٹکے ہوئے پھلوں کے متعلق کیا خیال ہے؟“ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”وہ اور اس کے ساتھ اس کے مثل (تاوان) اور عبرت والی سزا ہے، اور لٹکے ہوئے پھلوں میں سے کسی میں ہاتھ نہیں کاٹا جائے گا سوائے اس کے جسے کھلیان نے پناہ دی ہو، تو جو کھلیان سے لیا جائے اور اس کی قیمت ایک ڈھال کی قیمت کو پہنچ جائے تو اس میں ہاتھ کاٹا جائے گا، اور جس کی قیمت ایک ڈھال کی قیمت کو نہ پہنچے تو اس میں دوگنی چٹی ہے اور عبرت کے لیے کوڑے مارے جائیں گے۔“ [السنن الكبرى للبيهقي/كتاب السرقة/حدیث: 17286]
تخریج الحدیث: «ضعيف»
الحكم على الحديث:
ضعيف