🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
سنن نسائي سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

سنن نسائی میں ترقیم شاملہ سے تلاش کل احادیث (5761)
حدیث نمبر لکھیں:
حدیث میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
حدیث میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
60. بَابُ : الاِسْتِعَاذَةِ مِنَ الْخَسْفِ
باب: زمین میں دھنس جانے سے اللہ تعالیٰ کی پناہ مانگنے کا بیان۔
اطراف الحدیث — سنن نسائي حدیث نمبر 5531 (کل: 4 مقامات، 3 کتب)
سنن نسائی: 5531، 5532
مصنف ابن ابی شیبہ: 31247
المعجم الکبیر للطبرانی: 13239
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 5531
حَدَّثَنَا عَمْرُو بْنُ مَنْصُورٍ، قَالَ: حَدَّثَنَا الْفَضْلُ بْنُ دُكَيْنٍ، عَنْ عُبَادَةَ بْنِ مُسْلِمٍ، قَالَ: حَدَّثَنِي جُبَيْرُ بْنُ أَبِي سُلَيْمَانَ بْنِ جُبَيْرِ بْنِ مُطْعِمٍ، أَنَّ ابْنَ عُمَرَ، قَالَ: سَمِعْتُ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، يَقُولُ:" اللَّهُمَّ إِنِّي أَعُوذُ بِعَظَمَتِكَ أَنْ أُغْتَالَ مِنْ تَحْتِي"، قَالَ جُبَيْرٌ: وَهُوَ الْخَسْفُ، قَالَ عُبَادَةُ: فَلَا أَدْرِي قَوْلُ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ , أَوْ قَوْلُ جُبَيْرٍ.
عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما کہتے ہیں کہ میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو کہتے ہوئے سنا: «اللہم إني أعوذ بعظمتك أن أغتال من تحتي» ”اے اللہ! میں تیری عظمت اور بڑائی کی پناہ مانگتا ہوں اس بات سے کہ میں نیچے کی طرف سے کسی آفت میں پھنس جاؤں“۔ یہ حدیث مختصر ہے۔ جبیر کہتے ہیں: اس سے مراد زمین میں دھنس جانا ہے۔ عبادہ کہتے ہیں: مجھے نہیں معلوم کہ یہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کا قول ہے یا جبیر کا۔ [سنن نسائي/كتاب الاستعاذة/حدیث: 5531]
حضرت عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما نے فرمایا: میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو فرماتے سنا: «اللَّهُمَّ إِنِّي أَعُوذُ بِعَظَمَتِكَ أَنْ أُغْتَالَ مِنْ تَحْتِي» ”اے اللہ! میں اس بات سے تیری عظمت کی پناہ میں آتا ہوں کہ میں نیچے سے اچانک ہلاک کر دیا جاؤں۔“ یہ حدیث مختصر ہے۔ جبیر نے کہا کہ نیچے سے اچانک ہلاک کر دیے جانے سے مراد ہے زمین میں دھنس جانا۔ عبادہ نے کہا: میں نہیں جانتا کہ یہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم کا فرمان ہے یا جبیر کا (اپنا) قول ہے۔ [سنن نسائي/كتاب الاستعاذة/حدیث: 5531]
تخریج الحدیث دارالدعوہ: «سنن ابی داود/الأدب 110 (5074)، سنن ابن ماجہ/الدعاء 14 (3871)، (تحفة الأشراف: 6673)، مسند احمد (2/25)، والمؤلف في عمل الیوم واللیلة 181 (566) (صحیح)»
قال الشيخ الألباني: صحيح
قال الشيخ زبير على زئي: إسناده صحيح

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 5532
أَخْبَرَنَا مُحَمَّدُ بْنُ الْخَلِيلِ، قَالَ: حَدَّثَنَا مَرْوَانُ هُوَ ابْنُ مُعَاوِيَةَ، عَنْ عَلِيِّ بْنِ عَبْدِ الْعَزِيزِ، عَنْ عُبَادَةَ بْنِ مُسْلِمٍ الْفَزَارِيِّ، عَنْ جُبَيْرِ بْنِ أَبِي سُلَيْمَانَ، عَنْ ابْنِ عُمَرَ، قَالَ: كَانَ النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، يَقُولُ:" اللَّهُمَّ" , فَذَكَرَ الدُّعَاءَ، وَقَالَ فِي آخِرِهِ:" أَعُوذُ بِكَ أَنْ أُغْتَالَ مِنْ تَحْتِي" , يَعْنِي بِذَلِكَ الْخَسْفَ.
عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما کہتے ہیں کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کہتے تھے: «اللہم» ”اے اللہ!“ پھر انہوں نے دعا کا ذکر کیا جس کے آخر میں یہ کہا: «أعوذ بك أن أغتال من تحتي‏» ”میں تیری پناہ مانگتا ہوں کہ میں نیچے کی طرف سے کسی مصیبت میں پھنس جاؤں“ اس سے آپ (زمین میں) دھنس جانا مراد لیتے۔ [سنن نسائي/كتاب الاستعاذة/حدیث: 5532]
حضرت عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما نے فرمایا کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم فرمایا کرتے تھے: ”اے اللہ!“ پھر راوی نے دعا ذکر کی جس کے آخر میں یہ لفظ ہیں: ”میں اس بات سے تیری پناہ میں آتا ہوں کہ مجھے نیچے سے اچانک ہلاک کر دیا جائے۔“ ان الفاظ سے آپ کا مقصد دھنسائے جانے سے پناہ طلب کرنا تھا۔ [سنن نسائي/كتاب الاستعاذة/حدیث: 5532]
تخریج الحدیث دارالدعوہ: «انظر ما قبلہ (صحیح)»
قال الشيخ الألباني: صحيح
قال الشيخ زبير على زئي: حسن

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 29889 ترقیم الشثری: -- 31247
حدثنا الفضل بن دكين ، حدثنا عبادة بن مسلم الفزاري ، حدثنا جبير بن ابي سليمان بن جبير بن مطعم ، زعم انه كان جالسا مع عبد الله بن عمر فقال: سمعت رسول الله صلى الله عليه وسلم يقول في دعائه حين [يصبح وحين يمسي] ، لم يدعه حتى فارق الدنيا او حتى مات: اللهم إني اسالك العافية في الدنيا والآخرة، اللهم إني اسالك العفو والعافية في ديني ودنياي واهلي ومالي، اللهم استر عوراتي وآمن روعاتي، اللهم احفظني من بين يدي ومن خلفي، وعن يميني وعن شمالي، ومن فوقي، واعوذ بعظمتك ان اغتال من تحتي، قال جبير: وهو الخسف، ولا ادري: قول النبي صلى الله عليه وسلم او قول جبير.

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [جـ]: (سلمان).
(٢) في [أ، ط]: (حين يصبح وحين يمسي).
(٣) سقط من: [ط].
(٤) في [ز]: (عورتي).
(٥) صحيح؛ أخرجه أحمد (٤٧٨٥)، وأبو داود (٥٠٧٤)، وابن ماجه (٣٨٧١)، والنسائي ٨/ ٢٨٢، وابن حبان (٩٦١)، والحاكم ١/ ٥١٧، والبخاري في الأدب المفرد (١٢٠٠)، والطبراني (١٣٢٩٦)، وعبد بن حميد (٨٣٧).

حضرت جبیر بن أبی سلیمان فرماتے ہیں کہ میں حضرت عبد اللہ بن عمر رضی اللہ عنہما کے ساتھ بیٹھا تھا تو آپ نے فرمایا: میں سنتا تھا کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم صبح و شام یہ دعا فرمایا کرتے تھے، آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے اس دعا کو نہیں چھوڑا یہاں تک کہ دنیا چھوڑ گئے یا یوں فرمایا: یہاں تک کہ وصال فرما گئے: اے اللہ! میں تجھ سے دنیا و آخرت میں عافیت کا سوال کرتا ہوں، اے اللہ! میں تجھ سے اپنے دین، اپنی دنیا، اپنے اہل اور اپنے مال میں معافی اور عافیت کا سوال کرتا ہوں، اے اللہ! میری پردہ داری فرما، اور میری گھبراہٹ کو بےخوفی و اطمینان سے بدل، اے اللہ! میرے سامنے سے، میرے پیچھے سے، میری دائیں طرف سے، اور میری بائیں طرف سے اور میرے اوپر سے میری حفاظت کر، اور میں تیری عظمت کی پناہ چاہتا ہوں اس بات سے کہ اچانک اپنے نیچے سے ہلاک کیا جاؤں۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الدعاء/حدیث: 31247]
تخریج الحدیث: «حکم الحدیث مصنف ابن أبي شيبة قال سعد الشثري: صحيح .» ‏‏‏‏
«أخرجه ابن حبان فى «صحيحه» برقم: 961، والضياء المقدسي فى «الأحاديث المختارة» برقم: 238، 239، والحاكم فى «المستدرك» برقم: 1908، والنسائي فى «المجتبى» برقم: 5544 / 1، 5545 / 2، والنسائي فى «السنن الكبرى» برقم: 7915، 7916، 10325، وأبو داود فى «سننه» برقم: 5074، وابن ماجه فى «سننه» برقم: 3871، وأحمد فى «مسنده» برقم: 4877، وعبد بن حميد فى «مسنده» برقم: 837، وابن أبي شيبة فى «مصنفه» برقم: 31249، 40392، والطبراني فى «الكبير» برقم: 13296، ترقيم محمد عوامة: 29889»

الحكم على الحديث:
إسناده صحيح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 13239
حَدَّثَنَا عَلِيُّ بْنُ عَبْدِ الْعَزِيزِ ، ثَنَا أَبُو نُعَيْمٍ ، ثَنَا عُبَادَةُ بْنُ مُسْلِمٍ ، ثَنَا جُبَيْرُ بْنُ أَبِي سُلَيْمَانَ بْنِ جُبَيْرٍ ، أَنَّهُ كَانَ جَالِسًا مَعَ ابْنِ عُمَرَ رَضِيَ اللهُ عَنْهُ فَقَالَ: سَمِعْتُ رَسُولَ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَقُولُ فِي دُعَائِهِ حِينَ يُصْبِحُ، وَحِينَ يُمْسِي لَمْ يَدَعْهُ حَتَّى فَارَقَ الدُّنْيَا، وَحَتَّى مَاتَ: اللَّهُمَّ إِنِّي أَسْأَلُكَ الْعَفْوَ وَالْعَافِيَةَ فِي دِينِي وَدُنْيَايَ وَأَهْلِي وَمَالِي، اللَّهُمَّ اسْتُرْ عَوْرَاتِي، وَآمِنْ رَوْعَاتِي، اللَّهُمَّ احْفَظْنِي مِنْ بَيْنِ يَدَيَّ، وَمِنْ خَلْفِي، وَعَنْ يَمِينِي، وَعَنْ شِمَالِي، وَمِنْ فَوْقِي، وَأَعُوذُ بِكَ أَنْ أُغْتَالَ مِنْ تَحْتِي قَالَ جُبَيْرٌ : وَهُوَ الْخَسْفُ، فَلَا أَدْرِي قَوْلَ رَسُولِ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ أَوْ قَوْلَ جُبَيْرٍ ؟.
جبیر بن ابی سلیمان بن جبیر رحمہ اللہ بیان کرتے ہیں کہ وہ سیدنا ابن عمر رضی اللہ عنہما کے ساتھ بیٹھے تھے تو انہوں (ابن عمر) نے فرمایا: میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو صبح و شام اپنی دعا میں یہ کہتے سنا، اور آپ صلی اللہ علیہ وسلم اسے دنیا سے رخصت ہونے اور وفات پانے تک نہیں چھوڑتے تھے: ”اے اللہ! میں تجھ سے اپنے دین، دنیا، گھر والوں اور مال میں عافیت اور درگزر کا سوال کرتا ہوں۔ اے اللہ! میری پردہ پوشی فرما، اور میرے خوف کو امن میں بدل دے۔ اے اللہ! میری حفاظت فرما میرے آگے سے، اور میرے پیچھے سے، اور میرے دائیں سے، اور میرے بائیں سے، اور میرے اوپر سے، اور میں تیری پناہ چاہتا ہوں کہ نیچے سے دھنسا دیا جاؤں۔“ جبیر بیان کرتے ہیں: ”اور وہ (نیچے سے دھنسائے جانے) سے مراد زمین میں دھنس جانا ہے،“ مجھے نہیں معلوم یہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کا قول تھا یا جبیر کا اپنا۔ [المعجم الكبير للطبراني/باب العين/حدیث: 13239]
تخریج الحدیث: «المعجم الكبير للطبراني (مطبوعہ): جلد 12، صفحہ 343، حدیث 13296»
«أخرجه ابن حبان فى «صحيحه» برقم: 961، والضياء المقدسي فى «الأحاديث المختارة» برقم: 238، 239، والحاكم فى «المستدرك» برقم: 1908، والنسائي فى «المجتبى» برقم: 5544 / 1، 5545 / 2، والنسائي فى «السنن الكبرى» برقم: 7915، 7916، 10325، وأبو داود فى «سننه» برقم: 5074، وابن ماجه فى «سننه» برقم: 3871، وأحمد فى «مسنده» برقم: 4877، وعبد بن حميد فى «مسنده» برقم: 837، وابن أبي شيبة فى «مصنفه» برقم: 29889، 29890، 38759»

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں