الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
إتحاف الخيرة المهرة بزوائد المسانيد العشرة سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
56. باب ما جاء في العلم وطلبه وحفظه وتعلمه وتعليمه وفضل العلماء والمتعلمين
علم، اس کی طلب، اسے یاد کرنے، سیکھنے اور سکھانے، اور علماء و طلبہ کی فضیلت کے بارے میں جو کچھ آیا ہے۔
اطراف الحدیث — إتحاف الخيرة المهرة بزوائد المسانيد العشرة حدیث نمبر 273 (کل: 12 مقامات، 8 کتب)
سنن ابوداود: 831
مسند احمد: 22865
الفتح الربانی: 8342
الجامع الكامل: 11817
1 تا 10
حدیث نمبر: 273
وَقَالَ إِسْحَاقُ بْنُ رَاهَوَيْهِ: أَبَنَا عَمْرُو بْنُ مُحَمَّدٍ وَعُبَيْدُ اللَّهِ بْنُ مُوسَى قَالَا: ثَنَا مُوسَى بْنُ عُبَيْدَةَ الرَّبَذِيُّ، عَنْ أَخِيهِ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عُبَيْدَةَ، عَنْ سَهْلِ بْنِ سَعْدٍ السَّاعِدِيِّ قَالَ: "خَرَجَ عَلَيْنَا رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ وَنَحْنُ نُقْرِئُ بَعْضُنَا بَعْضًا، فَقَالَ: الْحَمْدُ لِلَّهِ كِتَابُ اللَّهِ وَاحِدٌ، فِيكُمُ الْأَحْمَرُ وَالْأَسْوَدُ، اقْرَءُوا - ثَلَاثَ مَرَّاتٍ - مِنْ قَبْلِ أَنْ يَأْتِيَ قَوْمٌ يُقِيمُونَ حُرُوفَهُ كَمَا يُقَامُ السَّهْمُ، يَتَعَجَّلُونَهُ وَلَا يَتَأَجَّلُونَهُ ".
رَوَاهُ أَبُو بَكْرِ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ وَعَبْدُ بْنُ حُمَيْدٍ قَالَا: ثَنَا (عُبَيْدُ اللَّهِ) بْنُ مُوسَى، عَنْ مُوسَى بْنِ عُبَيْدَةَ ... فَذَكَرَهُ.
وَسَيَأْتِي فِي كِتَابِ فَضَائِلِ الْقُرْآنِ إِنْ شَاءَ اللَّهُ تَعَالَى.
هَذَا إِسْنَادٌ مَدَارُهُ عَلَى مُوسَى بْنِ عُبَيْدَةَ وَهُوَ ضَعِيفٌ.
رَوَاهُ أَبُو بَكْرِ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ وَعَبْدُ بْنُ حُمَيْدٍ قَالَا: ثَنَا (عُبَيْدُ اللَّهِ) بْنُ مُوسَى، عَنْ مُوسَى بْنِ عُبَيْدَةَ ... فَذَكَرَهُ.
وَسَيَأْتِي فِي كِتَابِ فَضَائِلِ الْقُرْآنِ إِنْ شَاءَ اللَّهُ تَعَالَى.
هَذَا إِسْنَادٌ مَدَارُهُ عَلَى مُوسَى بْنِ عُبَيْدَةَ وَهُوَ ضَعِيفٌ.
سیدنا سہل بن سعد ساعدی رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم ہمارے پاس تشریف لائے جبکہ ہم ایک دوسرے کو (قرآن) پڑھ کر سنا رہے تھے، تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”تمام تعریفیں اللہ ہی کے لیے ہیں، اللہ کی کتاب ایک ہی ہے، (اور اس کے پڑھنے والوں میں) تم میں سرخ (گورے) اور سیاہ (کالے) سبھی موجود ہیں۔ تم (قرآن) پڑھو“ — آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے یہ کلمات تین مرتبہ ارشاد فرمائے — ”اس سے پہلے کہ ایسی قوم آئے جو اس کے حروف کو یوں (بنا سنوار کر) سیدھا کرے گی جیسے تیر کو سیدھا کیا جاتا ہے، وہ اس (کے دنیاوی ثمرات) میں جلدی کریں گے اور اسے (آخرت کے اجر کے لیے) مؤخر نہیں کریں گے۔“
اسے ابوبکر بن ابی شیبہ اور عبد بن حمید نے بھی عبید اللہ بن موسیٰ کے واسطے سے موسیٰ بن عبیدہ سے روایت کیا ہے، اور یہ روایت ان شاء اللہ تعالیٰ کتاب فضائل القرآن میں بھی آئے گی۔
اس روایت کی سند کا مدار موسیٰ بن عبیدہ پر ہے اور وہ ضعیف راوی ہیں۔ [إتحاف الخيرة المهرة بزوائد المسانيد العشرة/كتاب العلم/حدیث: 273]
اسے ابوبکر بن ابی شیبہ اور عبد بن حمید نے بھی عبید اللہ بن موسیٰ کے واسطے سے موسیٰ بن عبیدہ سے روایت کیا ہے، اور یہ روایت ان شاء اللہ تعالیٰ کتاب فضائل القرآن میں بھی آئے گی۔
اس روایت کی سند کا مدار موسیٰ بن عبیدہ پر ہے اور وہ ضعیف راوی ہیں۔ [إتحاف الخيرة المهرة بزوائد المسانيد العشرة/كتاب العلم/حدیث: 273]
تخریج الحدیث: «هذا إسناد مداره على موسى بن عبيدة وهو ضعيف»
«أخرجه سنن أبي داود برقم: 831، وأخرجه المعجم الكبير للطبراني برقم: 6021، 6022، 6024، وأخرجه صحيح ابن حبان برقم: 760، 6725، وأخرجه المطالب العالية بزوائد المسانيد الثمانية برقم: 3266»
«أخرجه سنن أبي داود برقم: 831، وأخرجه المعجم الكبير للطبراني برقم: 6021، 6022، 6024، وأخرجه صحيح ابن حبان برقم: 760، 6725، وأخرجه المطالب العالية بزوائد المسانيد الثمانية برقم: 3266»
الحكم على الحديث:
إسناده ضعيف
حدیث نمبر: 831
حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ صَالِحٍ، حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ وَهْبٍ، أَخْبَرَنِي عَمْرٌو، وَابْنُ لَهِيعَةَ، عَنْ بَكْرِ بْنِ سَوَادَةَ، عَنْ وَفَاءِ بْنِ شُرَيْحٍ الصَّدَفِيِّ،عَنْ سَهْلِ بْنِ سَعْدٍ السَّاعِدِيِّ، قَالَ: خَرَجَ عَلَيْنَا رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَوْمًا وَنَحْنُ نَقْتَرِئُ، فَقَالَ:" الْحَمْدُ لِلَّهِ، كِتَابُ اللَّهِ وَاحِدٌ، وَفِيكُمُ الْأَحْمَرُ وَفِيكُمُ الْأَبْيَضُ وَفِيكُمُ الْأَسْوَدُ، اقْرَءُوهُ قَبْلَ أَنْ يَقْرَأَهُ أَقْوَامٌ يُقِيمُونَهُ كَمَا يُقَوَّمُ السَّهْمُ يُتَعَجَّلُ أَجْرُهُ وَلَا يُتَأَجَّلُهُ".
سہل بن سعد ساعدی رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ ایک دن رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم ہمارے پاس تشریف لائے، ہم قرآن کی تلاوت کر رہے تھے تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”الحمداللہ! اللہ کی کتاب ایک ہے اور تم لوگوں میں اس کی تلاوت کرنے والے سرخ، سفید، سیاہ سب طرح کے لوگ ہیں، تم اسے پڑھو قبل اس کے کہ ایسے لوگ آ کر اسے پڑھیں، جو اسے اسی طرح درست کریں گے، جس طرح تیر کو درست کیا جاتا ہے، اس کا بدلہ (ثواب) دنیا ہی میں لے لیا جائے گا اور اسے آخرت کے لیے نہیں رکھا جائے گا“۔ [سنن ابي داود/أبواب تفريع استفتاح الصلاة /حدیث: 831]
سیدنا سہل بن سعد ساعدی رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم ہماری مجلس میں تشریف لائے جب کہ ہم قرآن پڑھ پڑھا رہے تھے۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ” «الْحَمْدُ لِلّٰهِ» ”تمام تعریفیں اللہ کے لیے ہیں“، کتاب اللہ ایک ہے اور تم (پڑھنے والوں) میں سرخ، سفید اور کالے سبھی لوگ ہیں۔ اسے پڑھے جاؤ! قبل اس کے کہ وہ لوگ اس کی قراءت شروع کر دیں جو اسے ایسے سیدھا کریں گے جیسے تیر سیدھا کیا جاتا ہے اور اس کا اجر جلد ہی (دنیا میں) لینا چاہیں گے، اسے (آخرت تک) مؤخر نہ کریں گے۔“ [سنن ابي داود/أبواب تفريع استفتاح الصلاة /حدیث: 831]
تخریج الحدیث دارالدعوہ: «تفرد بہ أبو داود: 5(338)، (تحفة الأشراف: 4807) (حسن صحیح)»
قال الشيخ الألباني: حسن صحيح
قال الشيخ زبير على زئي:ضعيف
إسناده ضعيف
وفاء بن شريح مجهول الحال لم يوثقه غير ابن حبان
والحديث السابق (الأصل : 830) يغني عنه
انوار الصحيفه، صفحه نمبر 43
إسناده ضعيف
وفاء بن شريح مجهول الحال لم يوثقه غير ابن حبان
والحديث السابق (الأصل : 830) يغني عنه
انوار الصحيفه، صفحه نمبر 43
حدیث نمبر: 22865
حَدَّثَنَا حَسَنٌ ، حَدَّثَنَا ابْنُ لَهِيعَةَ ، حَدَّثَنَا بَكْرُ بْنُ سَوَادَةَ ، عَنْ وَفَاءِ الحِمْيَريِ ، عَنْ سَهْلِ بْنِ سَعْدٍ ، أَنّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، قَالَ: " فِيكُمْ كِتَابُ اللَّهِ يَتَعَلَّمُهُ الْأَسْوَدُ وَالْأَحْمَرُ وَالْأَبْيَضُ، تَعَلَّمُوهُ قَبْلَ أَنْ يَأْتِيَ زَمَانٌ يَتَعَلَّمُهُ أُنَاسٌ، وَلَا يُجَاوِزُ تَرَاقِيَهُمْ، وَيُقَوِّمُونَهُ كَمَا يُقَوَّمُ السَّهْمُ، فَيَتَعَجَّلُونَ أَجْرَهُ وَلَا يَتَأَجَّلُونَهُ" .
حضرت سہل رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ تم میں اللہ کی کتاب موجود ہے جو سیاہ سرخ اور سفید سب ہی سیکھیں گے تم وہ زمانہ آنے سے پہلے اسے سیکھ لو جبکہ کچھ لوگ اسے سیکھیں گے اور وہ ان کے حلق سے نیچے نہیں اترے گا اور اسے تیر کے طرح سیدھا کریں گے اور اس کا ثواب آخرت پر رکھنے کی بجائے دنیا ہی طلب کریں گے۔ [مسند احمد/مسند الأنصار رضي الله عنهم/حدیث: 22865]
الحكم على الحديث:
حديث حسن، وهذا إسناد ضعيف لضعف ابن لهيعة
حدیث نمبر: 8342
عَنْ سَهْلِ بْنِ سَعْدٍ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَآلِهِ وَسَلَّمَ قَالَ فِيكُمْ كِتَابُ اللَّهِ يَتَعَلَّمُهُ الْأَسْوَدُ وَالْأَحْمَرُ وَالْأَبْيَضُ تَعَلَّمُوهُ قَبْلَ أَنْ يَأْتِيَ زَمَانٌ يَتَعَلَّمُهُ نَاسٌ وَلَا يُجَاوِزُ تَرَاقِيَهُمْ وَيُقَوِّمُونَهُ كَمَا يُقَوَّمُ السَّهْمُ فَيَتَعَجَّلُونَ أَجْرَهُ وَلَا يَتَأَجَّلُونَهُ
۔ سیدنا سہل بن سعد رضی اللہ عنہ سے مروی ہے، نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: تمہارے درمیان اللہ تعالیٰ کی کتاب موجود ہے، سیاہ، سفید اور سرخ رنگ والا، ہر کوئی اس کو سیکھتا ہے،اس کو اس وقت سے پہلے پہلے سیکھ لو، جب لوگ اسے سیکھیں گے، لیکن یہ ان کی ہنسلی کی ہڈیوں سے نیچے نہیں اترے گا اور اس کے الفاظ اس طرح سیدھے کریں گے، جیسے تیر سیدھا کیا جاتا ہے، لیکن وہ دنیا میں ہی اس کی اجرت طلب کریں گے، آخرت تک تاخیر نہیں کریں گے۔ [الفتح الربانی/كتاب فضائل القرآن وتفسيره وأسباب نزوله/حدیث: 8342]
تخریج الحدیث: «حديث حسن۔ أخرجه ابوداود: 831، (انظر مسند أحمد ترقيم الرسالة: 22865 ترقیم بيت الأفكار الدولية: 23253»
وضاحت: فوائد: … ایسے لوگ تکلف کر کے قرآن مجید کے الفاظ میں حسن بھرنے کی کوشش کرتے ہیں، تاکہ لوگ ان کی طرف راغب ہوں، جیسے آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے پیشین گوئی کی، اب ایسے ہی واقع ہو چکا ہے۔
الحكم على الحديث:
حديث حسن ۔ أخرجه ابوداود: 831
حدیث نمبر: 760
أَخْبَرَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ سَلْمٍ ، قَالَ: حَدَّثَنَا حَرْمَلَةُ بْنُ يَحْيَى ، قَالَ: حَدَّثَنَا ابْنُ وَهْبٍ ، قَالَ: أَخْبَرَنِي عَمْرُو بْنُ الْحَارِثِ ، وَذَكَرَ ابْنُ سَلْمٍ آخَرَ مَعَهُ، عَنْ بَكْرِ بْنِ سَوَادَةَ ، عَنْ وَفَاءِ بْنِ شُرَيْحٍ الصَّدَفِيِّ ، عَنْ سَهْلِ بْنِ سَعْدٍ السَّاعِدِيِّ ، قَالَ: خَرَجَ عَلَيْنَا رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَوْمًا وَنَحْنُ نَقْتَرِئُ، فَقَالَ: " الْحَمْدُ لِلَّهِ، كِتَابُ اللَّهِ وَاحِدٌ، وَفِيكُمُ الأَحْمَرُ، وَفِيكُمُ الأَسْوَدُ؟! اقْرَؤُوهُ قَبْلَ أَنْ يَقْرَأَهُ أَقْوَامٌ يُقَوِّمُونَهُ كَمَا يُقَوَّمُ أَلْسِنَتُهُمْ، يَتَعَجَّلُ أَحَدُهُمْ أَجْرَهُ وَلا يَتَأَجَّلُهُ" . قَالَ أَبُو حَاتِمٍ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ: كَذَا وَقَعَ السَّمَاعُ، وَإِنَّمَا هُوَ السَّهْمُ.
سیدنا سہل بن سعد ساعدی رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم ہمارے پاس تشریف لائے، ہم اس وقت قرأت سیکھ رہے تھے، آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”ہر طرح کی حمد اللہ تعالیٰ کے لیے مخصوص ہے۔ اللہ تعالیٰ کی کتاب ایک ہے، تمہارے اندر سفید فام بھی ہیں اور سیاہ فام بھی ہیں، تم لوگ اس کی قرأت سیکھ لو اس سے پہلے کہ ایسے لوگ اس کی قرأت سیکھیں جو اسے (یعنی اس کی ادائیگی کو) یوں سیدھا کریں گے جس طرح ان کی زبانیں سیدھی کی جاتی ہیں اور وہ لوگ اس کا معاوضہ جلدی (یعنی دنیا میں ہی) وصول کریں گے، وہ اسے تاخیر سے (یعنی آخرت میں) وصول کرنا نہیں چاہیں گے۔“ (امام ابن حبان رحمہ اللہ فرماتے ہیں:) سماع اسی طرح واقع ہوا ہے، لیکن اصل لفظ «أَلْسِنَتُهُمْ» نہیں ہے بلکہ «السَّهْمُ» (یعنی تیر، جس طرح تیر سیدھا کیا جاتا ہے) ہے۔ [صحیح ابن حبان/كتاب الرقائق/حدیث: 760]
تخریج الحدیث: از جامع خادم الحرمين الشريفين: «أخرجه ابن حبان فى (صحيحه) برقم: 760، 6725، وأبو داود فى (سننه) برقم: 831، وأحمد فى (مسنده) برقم: 12679، 12776، 23329، وأخرجه الطبراني فى(الكبير) برقم: 6021، 6022، 6024» «رقم طبعة با وزير 757»
الحكم على الحديث:
فضيلة الشيخ الإمام محمد ناصر الدين الألباني حسن صحيح - «الصحيحة» (259)، «صحيح أبي داود» (784)، ويأتي نحوه (6690). تنبيه!! رقم (6690) = (6725) من «طبعة المؤسسة». - مدخل بيانات الشاملة -. فضيلة الشيخ العلّامة شُعيب الأرناؤوط حديث صحيح، وفاء بن شريح ذكرد المؤلف في "الثقات" وروى عنه اثنان، وباقي رجاله ثقات رجال الشيخين غير حرملة، وبكر بن سوادة فمن رجال مسلم.
حدیث نمبر: 6725
حَدَّثَنَا ابْنُ قُتَيْبَةَ ، حَدَّثَنَا يَزِيدُ بْنُ مَوْهَبٍ ، حَدَّثَنَا ابْنُ وَهْبٍ ، عَنْ عَمْرِو بْنِ الْحَارِثِ ، عَنْ بَكْرِ بْنِ سَوَادَةَ ، عَنْ وَفَاءِ بْنِ شُرَيْحٍ ، عَنْ سَهْلِ بْنِ سَعْدٍ ، قَالَ: خَرَجَ عَلَيْنَا رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، وَنَحْنُ نَقْتَرِئُ، فَقَالَ: " الْحَمْدُ لِلَّهِ، كِتَابُ اللَّهِ وَاحِدٌ، وَفِيكُمُ الأَحْمَرُ وَالأَبْيَضُ وَالأَسْوَدُ، اقْرَؤُوهُ قَبْلَ أَنْ يَقْرَأَهُ أَقْوَامٌ يُقَوِّمُونَهُ كَمَا يُقَوَّمُ السَّهْمُ" .
سیدنا سہل بن سعد رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم ہمارے پاس تشریف لائے، ہم تلاوت کر رہے تھے، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”ہر طرح کی حمد و ثناء اللہ تعالیٰ کے لیے مخصوص ہے، اللہ تعالیٰ کی کتاب ایک ہی ہے، تمہارے اندر سرخ، سفید اور سیاہ لوگ موجود ہیں، تم لوگ اس کی تلاوت کرتے رہو اس سے پہلے کہ وہ لوگ اس کو پڑھنا شروع کر دیں جو اسے یوں سیدھا کریں گے جس طرح تیر کو سیدھا کیا جاتا ہے۔“ [صحیح ابن حبان/كتاب التاريخ/حدیث: 6725]
تخریج الحدیث: از جامع خادم الحرمين الشريفين: «أخرجه ابن حبان فى (صحيحه) برقم: 760، 6725، وأبو داود فى (سننه) برقم: 831، وأحمد فى (مسنده) برقم: 12679، 12776، 23329، وأخرجه الطبراني فى(الكبير) برقم: 6021، 6022، 6024» «رقم طبعة با وزير 6690»
الحكم على الحديث:
فضيلة الشيخ الإمام محمد ناصر الدين الألباني حسن صحيح - مضى برقم (757). تنبيه!! رقم (757) = (760) من «طبعة المؤسسة». - مدخل بيانات الشاملة -. فضيلة الشيخ العلّامة شُعيب الأرناؤوط حديث صحيح
حدیث نمبر: 11817
11817- عن سهل بن سعد الساعدي قال: خرج علينا رسول الله صلى الله عليه وسلم يوما ونحن نقترئُ، فقال: الحمد لله، كتاب الله واحد، وفيكم الأحمر، وفيكم الأبيض، وفيكم الأسود، اقرؤوا قبل أن يقرأه أقوام يُقِيمونه كما يُقَوَّمُ السهم، يتعجل أجره ولا يتأجَّله.
تخریج الحدیث: «حسن: رواه أبو داود (831) وأحمد (22865) وابن حبان (760) كلهم من طرق عن بكر بن سوادة، عن وفاء بن شريح الصدفي الحميري، عن سهل بن سعد، فذكره.»
الحكم على الحديث:
حسن
حدیث نمبر: 5997
حَدَّثَنَا حَفْصُ بْنُ عُمَرَ الرَّقِّيُّ ، ثَنَا قَبِيصَةُ ، ثَنَا سُفْيَانُ ، عَنْ مُوسَى بْنِ عُبَيْدَةَ ، عَنْ أَخِيهِ عَبْدِ اللهِ بْنِ عُبَيْدَةَ ، عَنْ سَهْلِ بْنِ سَعْدٍ قَالَ: خَرَجَ عَلَيْنَا رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ وَنَحْنُ نَقْرَأُ الْقُرْآنَ، وَيُقْرِئُهُ بَعْضُنَا بَعْضًا، فَقَالَ: الْحَمْدُ لِلهِ كِتَابُ اللهِ وَاحِدٌ، فِيكُمُ الْأَسْوَدُ وَالْأَحْمَرُ، اقْرَءُوا الْقُرْآنَ، اقْرَءُوا الْقُرْآنَ، اقْرَءُوا الْقُرْآنَ، قَبْلَ أَنْ يَأْتِيَ أَقْوَامٌ يَقْرَءُونَ الْقُرْآنَ، يُقِيمُونَ حُرُوفَهُ، كَمَا يُقَامُ السَّهْمُ، لَا يُجَاوِزُ تَرَاقِيَهُمْ يَتَعَجَّلُونَ أَجْرَهُ، وَلَا يَتَأَجَّلُونَهُ.
سیدنا سہل بن سعد رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم ہمارے پاس تشریف لائے جبکہ ہم قرآن پڑھ رہے تھے اور ایک دوسرے کو پڑھا رہے تھے، تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”اللہ کا شکر ہے کہ اللہ کی کتاب ایک ہے، تم میں کالے اور گورے سب شامل ہیں۔ قرآن پڑھو، قرآن پڑھو، قرآن پڑھو، اس سے پہلے کہ ایسے لوگ آئیں جو قرآن پڑھیں گے اور اس کے حروف کو اس طرح سیدھا کریں گے جیسے تیر سیدھا کیا جاتا ہے، لیکن وہ ان کے حلق سے نیچے نہیں اترے گا، وہ اس کا اجر جلدی چاہیں گے، دیر سے نہیں۔“ [المعجم الكبير للطبراني/باب السين/حدیث: 5997]
تخریج الحدیث: «المعجم الكبير للطبراني (مطبوعہ): جلد 6، صفحہ 206، حدیث 6021»
حدیث نمبر: 5998
حَدَّثَنَا الْفَضْلُ بْنُ أَبِي رَوْحٍ الْبَصْرِيُّ ، ثَنَا عَبْدُ اللهِ بْنُ عُمَرَ بْنِ أَبَانَ ، ثَنَا عَبْدُ الرَّحِيمِ بْنُ سُلَيْمَانَ ، عَنْ مُوسَى بْنِ عُبَيْدَةَ ، عَنْ أَخِيهِ عَبْدِ اللهِ بْنِ عُبَيْدَةَ ، عَنْ سَهْلِ بْنِ سَعْدٍ قَالَ: خَرَجَ عَلَيْنَا رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ وَنَحْنُ يُقْرِئُ بَعْضُنَا بَعْضًا، فَقَالَ: الْحَمْدُ لِلهِ كِتَابٌ وَاحِدٌ فِيكُمُ الْأَحْمَرُ وَالْأَسْوَدُ، اقْرَءُوا الْقُرْآنَ، اقْرَءُوا الْقُرْآنَ، اقْرَءُوا قَبْلَ أَنْ يَأْتِيَ أَقْوَامٌ يُقِيمُونَهُ، كَمَا يُقَامُ السَّهْمُ، وَلَا يُجَاوِزُ تَرَاقِيَهُمْ يَتَعَجَّلُونَ أَجْرَهُ، وَلَا يَتَأَجَّلُونَهُ.
سیدنا سہل بن سعد رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم ہمارے پاس تشریف لائے جبکہ ہم ایک دوسرے کو قرآن پڑھا رہے تھے، تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”اللہ کا شکر ہے کہ اللہ کی کتاب ایک ہے، تم میں گورے اور کالے سب شامل ہیں۔ قرآن پڑھو، قرآن پڑھو، اس سے پہلے کہ ایسے لوگ آئیں جو اسے اس طرح سیدھا پڑھیں گے جیسے تیر سیدھا کیا جاتا ہے، لیکن وہ ان کے حلق سے نیچے نہیں اترے گا، وہ اس کا اجر جلدی چاہیں گے، دیر سے نہیں۔“ [المعجم الكبير للطبراني/باب السين/حدیث: 5998]
تخریج الحدیث: «المعجم الكبير للطبراني (مطبوعہ): جلد 6، صفحہ 206، حدیث 6022»
حدیث نمبر: 3266
وَقَالَ إِسْحَاقُ : أَخْبَرَنَا عَمْرُو بْنُ مُحَمَّدٍ ، وَعُبَيْدُ اللهِ بْنُ مُوسَى قَالَا: ثَنَا مُوسَى بْنُ عُبَيْدَةَ الرَّبَذِيُّ ، عَنْ أَخِيهِ عَبْدِ اللهِ بْنِ عُبَيْدَةَ ، عَنْ سَهْلِ بْنِ سَعْدٍ السَّاعِدِيِّ رَضِيَ اللهُ عَنْهُ قَالَ: خَرَجَ عَلَيْنَا رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ وَنَحْنُ نُقْرِئُ بَعْضُنَا بَعْضًا، فَقَالَ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: «الْحَمْدُ لِلهِ كِتَابُ اللهِ وَاحِدٌ، فِيكُمُ الْأَحْمَرُ وَالْأَسْوَدُ، اقْرَأُوا ثَلَاثَ مَرَّاتٍ مِنْ قَبْلِ أَنْ يَأْتِيَ قَوْمٌ يُقِيمُونَ حُرُوفَهُ كَمَا يُقَامُ السَّهْمُ يَتَعَجَّلُونَهُ وَلَا يَتَأَجَّلُونَهُ» .
هَذَا إِسْنَادٌ ضَعِيفٌ.
هَذَا إِسْنَادٌ ضَعِيفٌ.
سیدنا سہل بن سعد ساعدی رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم ہمارے پاس تشریف لائے جبکہ ہم ایک دوسرے کو قرآن پڑھا رہے تھے، تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ” «الْحَمْدُ لِلهِ» ”تمام تعریفیں اللہ ہی کے لیے ہیں“، اللہ کی کتاب ایک ہی ہے، جبکہ تم میں سرخ و سیاہ (ہر رنگ و نسل کے) لوگ موجود ہیں۔ تم قرآن پڑھو“ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے یہ بات تین مرتبہ ارشاد فرمائی، پھر فرمایا: ”اس سے قبل کہ ایسی قوم آئے جو اس کے حروف کو اس طرح (بظاہر) سیدھا اور درست کرے گی جیسے تیر کو سیدھا کیا جاتا ہے، وہ اس (کے دنیاوی ثمرات) میں جلدی کریں گے اور اسے (آخرت کے اجر کے لیے) مؤخر نہیں کریں گے۔“
یہ اسناد ضعیف ہے۔ [المطالب العالية بزوائد المسانيد الثمانية/كتاب الرقائق/حدیث: 3266]
یہ اسناد ضعیف ہے۔ [المطالب العالية بزوائد المسانيد الثمانية/كتاب الرقائق/حدیث: 3266]
تخریج الحدیث: «حکم الحدیث المطالب العالیہ محققاً تنسیق د. سعد بن ناصر بن عبد العزيز الشَّثري- مکتبہ شاملہ:قال ابن حجر: هَذَا إِسْنَادٌ ضَعِيفٌ .»
«قال ابن حجر: هذا إسناد ضعيف (المطالب العالية، ج 13، ص 591)»
«قال ابن عدي: عبد الله بن عبيدة لا أعلم يروي عنه إلا أخوه موسى بن عبيدة وجميعا يتبين على حديثهما الضعف (الكامل في الضعفاء، ج 5، ص 213)»
«أخرجه سنن أبي داود برقم: 831، وأخرجه المعجم الكبير للطبراني برقم: 6021، 6022، 6024، وأخرجه صحيح ابن حبان برقم: 760، 6725، وأخرجه إتحاف الخيرة المهرة بزوائد المسانيد العشرة برقم: 273/1»
«قال ابن حجر: هذا إسناد ضعيف (المطالب العالية، ج 13، ص 591)»
«قال ابن عدي: عبد الله بن عبيدة لا أعلم يروي عنه إلا أخوه موسى بن عبيدة وجميعا يتبين على حديثهما الضعف (الكامل في الضعفاء، ج 5، ص 213)»
«أخرجه سنن أبي داود برقم: 831، وأخرجه المعجم الكبير للطبراني برقم: 6021، 6022، 6024، وأخرجه صحيح ابن حبان برقم: 760، 6725، وأخرجه إتحاف الخيرة المهرة بزوائد المسانيد العشرة برقم: 273/1»
الحكم على الحديث:
إسناده ضعيف