الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
إتحاف الخيرة المهرة بزوائد المسانيد العشرة سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
1150. باب ذكر البعوث والسرايا
(نبی ﷺ کے) بھیجے ہوئے دستوں اور سریوں کا ذکر۔
اطراف الحدیث — إتحاف الخيرة المهرة بزوائد المسانيد العشرة حدیث نمبر 4648 (کل: 14 مقامات، 7 کتب)
مصنف ابن ابی شیبہ: 40214
الجامع الكامل: 15735
1 تا 10
حدیث نمبر: 4648
قَالَ: وَثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ بَكَّارٍ، ثَنَا عَبْدُ الْحَمِيدِ بْنُ بَهْرَامَ، ثَنَا شَهْرُ بْنُ حَوْشَبٍ، حَدَّثَنِي جُنْدُبُ بْنُ سُفْيَانَ - رَجُلٌ مِنْ بَجِيلَةَ - قَالَ: " إِنِّي لَعِنْدَ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ إِذْ جَاءَهُ بَشِيرٌ مِنْ سَرِيَّةٍ بَعَثَهَا، فَأَخْبَرَهُ بِنَصْرِ اللَّهِ الَّذِي نَصَرَ سَرِيَّتَهُ، وَبِفَتْحِ اللَّهِ الَّذِي فَتَحَ لَهُمْ... " فَذَكَرَ نَحْوَهُ.
وَزَادَ فِيهِ: " فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ عِنْدَ ذَلِكَ: سَتَكُونُ بَعْدِي فِتَنٌ كَقِطَعِ اللَّيْلِ الْمُظْلِمِ تَصْدِمُ كَصَدْمِ الْحَيَّاتِ وَفُحُولِ الثِّيرَانِ، يُصْبِحُ الرَّجُلُ فِيهَا مُسْلِمًا وَيُمْسِي كَافِرًا، وَيُمْسِي فِيهَا مُسْلِمًا وَيُصْبِحُ فِيهَا كَافِرًا.
فَقَالَ رَجُلٌ مِنَ الْمُسْلِمِينَ: فَكَيْفَ نَصْنَعُ عِنْدَ ذَلِكَ يَا رَسُولَ اللَّهِ؟ قَالَ: ادْخُلُوا بُيُوتَكُمْ، وَأَخْمِلُوا ذِكْرَكُمْ.
فَقَالَ رَجُلٌ مِنَ الْمُسْلِمِينَ: أَفَرَأَيْتَ إِنْ دُخِلَ عَلَى أَحَدِنَا فِي بَيْتِهِ؟ قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: فَلْيُمْسِكْ بِيَدِهِ، وَلْيَكُنْ عَبْدَ اللَّهِ الْمَقْتُولَ، وَلَا يَكُنْ عَبْدَ اللَّهِ الْقَاتِلَ، فَإِنَّ الرَّجُلَ يَكُونُ فِي فِئَةِ الْإِسْلَامِ فَيَأْكُلُ مَالَ أَخِيهِ، وَيَسْفِكُ دَمَهُ، وَيَعْصِي رَبَّهُ، وَيَكْفُرُ بِخَالِقِهِ، فَتَجِبُ لَهُ جَهَنَّمُ ".
وَسَيَأْتِي بِتَمَامِهِ فِي الْفِتَنِ فِي: بَابٌ: تَكُونُ فِتَنٌ كَقِطَعِ اللَّيْلِ.
لَهُ شَاهِدٌ، وَتَقَدَّمَ فِي كِتَابِ الْإِيمَانِ فِي بَابِ (...) .
وَزَادَ فِيهِ: " فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ عِنْدَ ذَلِكَ: سَتَكُونُ بَعْدِي فِتَنٌ كَقِطَعِ اللَّيْلِ الْمُظْلِمِ تَصْدِمُ كَصَدْمِ الْحَيَّاتِ وَفُحُولِ الثِّيرَانِ، يُصْبِحُ الرَّجُلُ فِيهَا مُسْلِمًا وَيُمْسِي كَافِرًا، وَيُمْسِي فِيهَا مُسْلِمًا وَيُصْبِحُ فِيهَا كَافِرًا.
فَقَالَ رَجُلٌ مِنَ الْمُسْلِمِينَ: فَكَيْفَ نَصْنَعُ عِنْدَ ذَلِكَ يَا رَسُولَ اللَّهِ؟ قَالَ: ادْخُلُوا بُيُوتَكُمْ، وَأَخْمِلُوا ذِكْرَكُمْ.
فَقَالَ رَجُلٌ مِنَ الْمُسْلِمِينَ: أَفَرَأَيْتَ إِنْ دُخِلَ عَلَى أَحَدِنَا فِي بَيْتِهِ؟ قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: فَلْيُمْسِكْ بِيَدِهِ، وَلْيَكُنْ عَبْدَ اللَّهِ الْمَقْتُولَ، وَلَا يَكُنْ عَبْدَ اللَّهِ الْقَاتِلَ، فَإِنَّ الرَّجُلَ يَكُونُ فِي فِئَةِ الْإِسْلَامِ فَيَأْكُلُ مَالَ أَخِيهِ، وَيَسْفِكُ دَمَهُ، وَيَعْصِي رَبَّهُ، وَيَكْفُرُ بِخَالِقِهِ، فَتَجِبُ لَهُ جَهَنَّمُ ".
وَسَيَأْتِي بِتَمَامِهِ فِي الْفِتَنِ فِي: بَابٌ: تَكُونُ فِتَنٌ كَقِطَعِ اللَّيْلِ.
لَهُ شَاهِدٌ، وَتَقَدَّمَ فِي كِتَابِ الْإِيمَانِ فِي بَابِ (...) .
سیدنا جندب بن سفیان رضی اللہ عنہ—جو قبیلہ بجیلہ سے تعلق رکھتے تھے—بیان کرتے ہیں کہ میں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمتِ اقدس میں حاضر تھا جب آپ کی جانب سے بھیجی گئی ایک فوجی مہم کا خوشخبری لانے والا قاصد حاضرِ خدمت ہوا، اس نے اللہ کی اس نصرت اور فتح کی خبر دی جو اللہ تعالیٰ نے ان کے حق میں مقدر فرمائی تھی، تب رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”عنقریب میرے بعد ایسے فتنے برپا ہوں گے جو اندھیری رات کے ٹکڑوں کی مانند سیاہ ہوں گے، وہ فتنے آپس میں اس طرح ٹکرائیں گے جیسے سانپ اور سانڈ ایک دوسرے سے ٹکراتے ہیں، ان حالات میں انسان صبح کے وقت مسلمان ہوگا اور شام کو کافر ہو جائے گا، اور شام کو مسلمان ہوگا تو صبح کفر کی حالت میں اٹھے گا۔“ ایک مسلمان شخص نے عرض کیا: اے اللہ کے رسول! ایسے پُرفتن حالات میں ہم کیا طرزِ عمل اختیار کریں؟ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”اپنے گھروں کے اندر رہنا اور اپنی پہچان و شہرت کو مٹا دینا (یعنی گوشہ نشینی و گمنامی اختیار کر لینا)۔“ اس شخص نے پھر سوال کیا کہ اگر کوئی ہمارے گھر میں زبردستی داخل ہو جائے تو آپ کا کیا حکم ہے؟ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”وہ اپنے ہاتھ کو (لڑائی سے) روک لے اور اللہ کا وہ بندہ بنے جو مقتول ہو جائے، وہ بندہ نہ بنے جو قاتل ہو؛ کیونکہ ایک شخص بظاہر اسلامی گروہ میں شامل ہوتا ہے مگر وہ اپنے مسلمان بھائی کا مال ہڑپ کرتا ہے، اس کا خون بہاتا ہے، اپنے رب کی نافرمانی کرتا ہے اور اپنے خالق کے ساتھ کفر کا مرتکب ہوتا ہے، تو ایسے شخص کے لیے جہنم واجب ہو جاتی ہے۔“ [إتحاف الخيرة المهرة بزوائد المسانيد العشرة/كتاب سيرة سيدنا رسول الله صلى الله عليه وسلم/حدیث: 4648]
تخریج الحدیث: «شهر بن حوشب: صدوق كثير الإرسال والأوهام (التقريب)؛ محمد بن بكار بن الريان ثقة (من الحفظ)»
«أخرجه سنن الترمذي برقم: 2195، وأخرجه مسند أحمد برقم: 8829، وأخرجه مصنف ابن أبي شيبة برقم: 322، وأخرجه المستدرك على الصحيحين برقم: 374، 8406، وأخرجه مجمع الزوائد ومنبع الفوائد برقم: 12214، 12284، 12285»
«أخرجه سنن الترمذي برقم: 2195، وأخرجه مسند أحمد برقم: 8829، وأخرجه مصنف ابن أبي شيبة برقم: 322، وأخرجه المستدرك على الصحيحين برقم: 374، 8406، وأخرجه مجمع الزوائد ومنبع الفوائد برقم: 12214، 12284، 12285»
الحكم على الحديث:
سكت عنه البوصيري، إسناده ضعيف؛ لضعف شهر بن حوشب
ترقیم عوامۃ: 38585 ترقیم الشثری: -- 40214
حدثنا احمد بن عبد الله ، عن عبد الحميد بن بهرام قال: حدثنا شهر بن حوشب قال: حدثني جندب بن سفيان - رجل من بجيلة - قال: قال رسول الله صلى الله عليه وسلم: ستكون بعدي فتن كقطع الليل المظلم، تصدم الرجل كصدم جباه فحول الثيران، يصبح الرجل فيها مسلما ويمسي كافرا، ويمسي مسلما ويصبح كافرا، فقال رجل من المسلمين: يا رسول الله! فكيف نصنع عند ذلك؟ قال: ادخلوا بيوتكم واخملوا ذكركم. قال رجل من المسلمين: افرايت إن دخل على احدنا بيته؟ قال رسول الله صلى الله عليه وسلم: فليمسك بيده وليكن عبد الله المقتول، ولا يكن عبد الله القاتل، فإن الرجل يكون في قبة الإسلام، فياكل مال اخيه، ويسفك دمه، ويعصي ربه، ويكفر [بخالقه] ، فتجب له جهنم.
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [ب، س]: (حدثني).
(٢) في [أ، ب، جـ، ز، س، ط، ع، هـ]: زيادة (عن)، وانظر: المطالب العالية (٤٣٤١)، ومجمع الزوائد ٧/ ٣٠٣.
(٣) في [هـ]: (بجليلة).
(٤) في [أ، ب، جـ]: (حياة).
(٥) في [ع]: (كافرًا).
(٦) في [ع]: (مؤمنًا مؤمنًا ويصبح كافرًا).
(٧) في [جـ]: زيادة (قال).
(٨) سقط من: [س].
(٩) سقط من: [أ، ب].
(١٠) حسن؛ شهر صدوق مدلس، وصرح بالتحديث، أخرجه أبو يعلى (١٥٢٣)، والروياني (٩٧١)، والطبراني (١٧٢٣)، وابن الأثير في أسد الغابة ١/ ٤٤٥.
حضرت جندب بن سفیان سے روایت ہے انہوں نے فرمایا کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا عنقریب میرے بعد فتنے ہوں گے اندھیری رات کے ٹکڑوں کی طرح وہ آدمی سے ایسے ٹکرائیں گے جیسے نر بیلوں کی پیشانیاں ٹکراتی ہیں ان میں انسان مسلمان ہونے کی حالت میں صبح کرے گا اور شام کو کافر ہوگا اور شام کو مسلمان ہوگا اور صبح کو کافر ہوجائے گا مسلمانوں میں سے ایک صاحب نے عرض کیا اے اللہ کے رسول (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) ہم اس وقت کیا کریں آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا اپنے گھروں میں داخل ہوجانا اور اپنے آپ کو گمنام کرلینا مسلمانوں میں ایک صاحب نے عرض کیا آپ کا کیا خیال ہے اگر ہم میں سے کسی ایک کے گھر میں کوئی داخل ہوجائے تو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا وہ اپنا ہاتھ روکے اور اللہ کا مقتول بندہ بن جائے اور اللہ کا قاتل بندہ نہ بنے بلاشبہ انسان اسلام کے قبے میں ہوتا ہے پس وہ اپنے بھائی کا مال کھاتا ہے اور اس کا خون بہاتا ہے اور اپنے رب کی نافرمانی کرتا ہے اور اپنے خالق کا انکار کرتا ہے تو اس کے لیے جہنم واجب ہوجاتی ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الفتن/حدیث: 40214]
تخریج الحدیث: «حکم الحدیث مصنف ابن أبي شيبة قال الهيثمي: وفيه عبد الحميد بن بهرام وشهر بن حوشب وقد وثقا وفيهما ضعف . قال سعد الشثري: حسن؛ شهر صدوق مدلس، وصرح بالتحديث .»
«أخرجه أبو يعلى فى «مسنده» برقم: 1522، 1523، وابن حجر فى «المطالب العالية» برقم: 2881 / 1، 2881 / 2، 4341 / 1، 4341 / 2، والطبراني فى «الكبير» برقم: 1723، 1724، ترقيم محمد عوامة: 38585»
«أخرجه أبو يعلى فى «مسنده» برقم: 1522، 1523، وابن حجر فى «المطالب العالية» برقم: 2881 / 1، 2881 / 2، 4341 / 1، 4341 / 2، والطبراني فى «الكبير» برقم: 1723، 1724، ترقيم محمد عوامة: 38585»
الحكم على الحديث:
إسناده حسن
حدیث نمبر: 15735
15735- عن جندب بن سفيان -رجل من بَجيلة- قال: قال رسول الله: ستكون بعدي فتنٌ كقطع الليل المظلم، تصدم الرجل كصدم جباه فحول الثيران، يُصبح الرجل فيها مسلمًا ويُمسي كافرًا، ويُمسي مسلمًا ويُصبح كافرًا، فقال رجل من المسلمين، يا رسول الله! فكيف نصنع عند ذلك، قال: ادخلوا بيوتَكم واخْمِلوا ذكركم، قال رجل من المسلمين: أفرأيت إن دخل على أحدنا بيته؟ قال رسول الله صلى الله عليه وسلم: فليمسك بيديه، وليكن عبد الله المقتلول، ولا يكن عبد الله القاتل، فإن الرجل يكون في قبة الإسلام فيأكل مال أخيه، ويسفك دمه، ويعصي ربه، ويكفر بخالقه، فتجب له جهنم.
تخریج الحدیث: «حسن: رواه ابن أبي شيبة (38585)، وأبو يعلى (1523)، والطبراني في الكبير (1724) كلهم من طريق عبد الحميد بن بهرام، عن شهر بن حوشب قال: حدثني جندب بن سفيان فذكره.»
الحكم على الحديث:
حسن
حدیث نمبر: 60
وَعَنْ جُنْدُبِ بْنِ سُفْيَانَ - رَجُلٌ مِنْ بَجِيلَةَ - قَالَ: إِنِّي لَعِنْدَ رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - حِينَ جَاءَهُ بَشِيرٌ مِنْ سَرِيَّتِهِ فَأَخْبَرَهُ بِالنَّصْرِ الَّذِي نَصَرَ اللَّهُ سَرِيَّتَهُ، وَبِالْفَتْحِ الَّذِي فَتَحَ اللَّهُ لَهُمْ، وَقَالَ: يَا رَسُولَ اللَّهِ، بَيْنَا نَحْنُ نَطْلُبُ الْقَوْمَ وَقَدْ هَزَمَهُمُ اللَّهُ - تَعَالَى - إِذْ لَحِقْتُ رَجُلًا بِالسَّيْفِ، فَوَاقَعْتُهُ وَهُوَ يَسْعَى وَهُوَ يَقُولُ: إِنِّي مُسْلِمٌ، إِنِّي مُسْلِمٌ. قَالَ:" فَقَتَلْتَهُ؟" فَقَالَ: يَا رَسُولَ اللَّهِ، إِنَّمَا تَعَوَّذَ. قَالَ:" فَهَلَّا شَقَقْتَ عَنْ قَلْبِهِ فَنَظَرْتَ أَصَادِقٌ هُوَ أَمْ كَاذِبٌ" قَالَ: لَوْ شَقَقْتُ عَنْ قَلْبِهِ مَا كَانَ عِلْمِي؟ هَلْ قَلْبُهُ إِلَّا بَضْعَةٌ مِنْ لَحْمٍ؟ قَالَ:" لَا مَا فِي قَلْبِهِ تَعْلَمُ، وَلَا لِسَانَهُ صَدَّقْتَ!" قَالَ: يَا رَسُولَ اللَّهِ، اسْتَغْفِرْ لِي. قَالَ:" لَا أَسْتَغْفِرُ لَكَ" فَمَاتَ ذَلِكَ الرَّجُلُ فَدَفَنُوهُ، فَأَصْبَحَ عَلَى وَجْهِ الْأَرْضِ، ثُمَّ دَفَنُوهُ فَأَصْبَحَ عَلَى وَجْهِ الْأَرْضِ ثَلَاثَ مَرَّاتٍ، فَلَمَّا رَأَوْا ذَلِكَ اسْتَحْيَوْا وَخَزُوا لِمَا لَقِيَ، فَاحْتَمَلُوهُ فَأَلْقَوْهُ فِي شِعْبٍ مِنْ تِلْكَ الشِّعَابِ.
قُلْتُ: هُوَ فِي الصَّحِيحِ بِاخْتِصَارٍ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ وَأَبُو يَعْلَى، وَفِي إِسْنَادِهِ عَبْدُ الْحَمِيدِ بْنُ بَهْرَامَ وَشَهْرُ بْنُ حَوْشَبٍ، وَقَدِ اخْتُلِفَ فِي الِاحْتِجَاجِ بِهِمَا.
قُلْتُ: هُوَ فِي الصَّحِيحِ بِاخْتِصَارٍ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ وَأَبُو يَعْلَى، وَفِي إِسْنَادِهِ عَبْدُ الْحَمِيدِ بْنُ بَهْرَامَ وَشَهْرُ بْنُ حَوْشَبٍ، وَقَدِ اخْتُلِفَ فِي الِاحْتِجَاجِ بِهِمَا.
سیدنا جندب بن سفیان رضی اللہ عنہ، جن کا تعلق ”بجیلہ“ قبیلے سے ہے، وہ بیان کرتے ہیں: میں نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس موجود تھا، جب ایک جنگی مہم کی طرف سے خوش خبری سنانے والا ایک شخص آپ صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہوا اور آپ کو یہ اطلاع دی: کہ اللہ تعالی نے اس جنگی مہم کی مدد کرتے ہوئے انہیں کامیابی عطا کی ہے اور انہیں فتح نصیب کر دی ہے، اس شخص نے یہ بھی بتایا: یا رسول اللہ! جب اللہ تعالیٰ نے دشمن کو پسپا کر دیا اور ہم ان کا تعاقب کر رہے تھے، اس دوران میں تلوار لے کر ایک شخص کے پاس پہنچا، میں اس پر حملہ کرنے لگا، تو وہ دوڑ پڑا اور بولا: میں مسلمان ہوں، میں مسلمان ہوں، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے دریافت کیا: تو کیا تم نے اسے قتل کر دیا؟ اس شخص نے عرض کی: یا رسول اللہ! وہ بچنا چاہ رہا تھا، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: تم نے اس کا دل کیوں نہیں چیر دیا؟ تاکہ تم یہ دیکھ لیتے کہ کیا وہ سچا ہے، یا جھوٹا ہے؟ اس شخص نے عرض کی: اگر میں اس کا دل چیر بھی لیتا، تو بھی مجھے یہ پتہ نہیں چل سکتا تھا، کیونکہ اس کا دل تو صرف گوشت کا ایک لوتھڑا ہے، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: اُس کے دل میں جو تھا، نہ تو تم اس کے بارے میں جان سکتے تھے، اور نہ ہی تم نے اُس کی زبان کی تصدیق کی، اس شخص نے عرض کی: یا رسول اللہ! آپ میرے لیے دعائے مغفرت کیجیے! نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: میں تمہارے لئے دعائے مغفرت نہیں کروں گا۔ راوی بیان کرتے ہیں: جب وہ شخص مر گیا اور لوگوں نے اسے دفن کر دیا، تو اگلے دن اس کی لاش (قبر سے باہر) زمین پر پڑی ہوئی تھی، لوگوں نے اسے دوبارہ دفن کیا، (تو اگلے دن) اس کی لاش پھر زمین پر پڑی ہوئی تھی، ایسا تین مرتبہ ہوا، جب لوگوں نے یہ صورت حال دیکھی، تو اس شخص کے معاملے کے حوالے سے انہیں حیا محسوس ہوئی اور شرمندگی محسوس ہوئی، تو لوگوں نے اس کی لاش اُٹھا کر ایک گڑھے میں ڈال دی۔
(علامہ ہیثمی کہتے ہیں:) میں یہ کہتا ہوں: یہ روایت ”صحیح“ میں اختصار کے ساتھ منقول ہے۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر میں اور امام ابویعلیٰ نے بھی نقل کی ہے، اس کی سند میں دو راوی، عبدالحمید بن بہرام اور شہر بن حوشب ہیں، ان دونوں سے استدلال کرنے کے بارے میں اختلاف کیا گیا ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الإيمان/حدیث: 60]
(علامہ ہیثمی کہتے ہیں:) میں یہ کہتا ہوں: یہ روایت ”صحیح“ میں اختصار کے ساتھ منقول ہے۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر میں اور امام ابویعلیٰ نے بھی نقل کی ہے، اس کی سند میں دو راوی، عبدالحمید بن بہرام اور شہر بن حوشب ہیں، ان دونوں سے استدلال کرنے کے بارے میں اختلاف کیا گیا ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الإيمان/حدیث: 60]
تخریج الحدیث: «اخرجه الامام أبو يعلى فى مسنده 1519 اورده المؤلف فى المقصد العلى 1843»
الحكم على الحديث:
إسناده حسن
حدیث نمبر: 12285
وَعَنْ جُنْدَبِ بْنِ سُفْيَانَ قَالَ: إِنِّي لَعِنْدَ رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - إِذْ جَاءَهُ بَشِيرٌ مِنْ سَرِيَّةٍ بَعَثَهَا، فَأَخْبَرَهُ بِنَصْرِ اللَّهِ الَّذِي نَصَرَ سَرِيَّتَهُ وَبِفَتْحِ اللَّهِ الَّذِي فَتَحَ لَهُمْ. قَالَ: فَذَكَرَ نَحْوَ حَدِيثٍ تَقَدَّمَ لِجُنْدَبِ بْنِ سُفْيَانَ وَزَادَ: فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - عِنْدَ ذَلِكَ:" سَيَكُونُ بَعْدِي فِتَنٌ كَقِطَعِ اللَّيْلِ الْمُظْلِمِ تَصْدِمُ كَصَدْمِ الْحَمَاةِ وَفُحُولِ الثِّيرَانِ، يُصْبِحُ الرَّجُلُ فِيهَا مُسْلِمًا وَيُمْسِي كَافِرًا، وَيُمْسِي فِيهَا مُسْلِمًا وَيُصْبِحُ كَافِرًا". فَقَالَ رَجُلٌ مِنَ الْمُسْلِمِينَ: فَكَيْفَ نَصْنَعُ عِنْدَ ذَلِكَ يَا رَسُولَ اللَّهِ؟ قَالَ:" ادْخُلُوا بُيُوتَكُمْ وَأَخْمِلُوا ذِكْرَكُمْ". فَقَالَ رَجُلٌ مِنَ الْمُسْلِمِينَ: أَفَرَأَيْتَ إِنْ دَخَلَ عَلَى أَحَدِنَا فِي بَيْتِهِ؟ فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" فَلْيُمْسِكْ بِيَدِهِ، وَلْيَكُنْ عَبْدَ اللَّهِ الْمَقْتُولَ، وَلَا يَكُنْ عَبْدَ اللَّهِ الْقَاتِلَ، فَإِنَّ الرَّجُلَ يَكُونُ فِي قُبَّةِ الْإِسْلَامِ فَيَأْكُلُ مَالَ أَخِيهِ وَيَسْفِكُ دَمَهُ وَيَعْصِي رَبَّهُ وَيَكْفُرُ بِخَالِقِهِ وَتَجِبُ لَهُ جَهَنَّمُ". رَوَاهُ أَبُو يَعْلَى، وَفِيهِ عَبْدُ الْحَمِيدِ بْنُ بَهْرَامَ وَشَهْرُ بْنُ حَوْشَبٍ وَقَدْ وُثِّقَا وَفِيهِمَا ضَعْفٌ.
سیدنا جندب بن سفیان رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: میں نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس موجود تھا، اسی دوران ایک مہم کا خوشخبری سنانے والا شخص آیا، جس مہم کو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے بھیجا تھا، اس نے آپ کو بتایا کہ اللہ تعالیٰ کی مدد شامل حال ہوئی اور اس لشکر کی مدد ہو گئی اور اللہ تعالیٰ نے ان لوگوں کو فتح نصیب کی۔۔۔۔۔۔۔ اس کے بعد راوی نے اس کی مانند حدیث نقل کی ہے، جو سیدنا جندب بن سفیان رضی اللہ عنہ کے حوالے سے پہلے گزر چکی ہے اور اس میں یہ الفاظ ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے اس وقت یہ ارشاد فرمایا: ”عنقریب میرے بعد ایسے فتنے ہوں گے، جو تاریک رات کے ٹکڑوں کی مانند ہوں گے، جو اس طرح ٹکرائیں گے جیسے حماۃ اور طاقتور سانڈ ٹکراتے ہیں، ان میں آدمی صبح کے وقت مسلمان ہو گا اور شام کے وقت کافر ہو چکا ہو گا، یا شام کو مسلمان ہو گا اور صبح کے وقت کافر ہو چکا ہو گا، مسلمانوں میں سے ایک شخص نے عرض کی: یا رسول اللہ! اُس وقت ہمیں کیا کرنا چاہیے؟ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: تم اپنے گھروں میں داخل ہو جانا اور چھپ جانا، حاضرین میں سے ایک صاحب نے عرض کی: اس بارے میں آپ کی کیا رائے ہے؟ کہ اگر ہم میں سے کسی ایک کے گھر میں وہ شخص داخل ہو جاتا ہے، تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: اس (اپنے گھر میں موجود) شخص کو اپنا ہاتھ روک کے رکھنا چاہیے، اور اللہ کا مقتول بندہ بننا چاہیے، اللہ کا قاتل بندہ نہیں بننا چاہیے، کیونکہ آدمی اسلام کے قبہ میں ہوتا ہے، پھر وہ اپنے بھائی کا مال کھاتا ہے اور اس کا خون بہاتا ہے، اپنے پروردگار کی نافرمانی کرتا ہے، اپنے خالق کا کفر کرتا ہے، تو اُس کے لئے جہنم واجب ہو جاتی ہے۔“
یہ روایت امام ابویعلیٰ نے نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی عبدالحمید بن بہرام ہے اور ایک راوی شہر بن حوشب ہے ان دونوں کی توثیق کی گئی ہے اور ان دونوں میں ضعف پایا جاتا ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الفتن - أعاذنا الله منها/حدیث: 12285]
یہ روایت امام ابویعلیٰ نے نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی عبدالحمید بن بہرام ہے اور ایک راوی شہر بن حوشب ہے ان دونوں کی توثیق کی گئی ہے اور ان دونوں میں ضعف پایا جاتا ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الفتن - أعاذنا الله منها/حدیث: 12285]
تخریج الحدیث: «أخرجه إتحاف الخيرة المهرة بزوائد المسانيد العشرة برقم: 4648، 7463/1»
الحكم على الحديث:
إسنادہ حسن
حدیث نمبر: 12336
وَعَنْ جُنْدَبِ بْنِ سُفْيَانَ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" سَيَكُونُ بَعْدِي فِتَنٌ كَقِطَعِ اللَّيْلِ الْمُظْلِمِ، يُصْبِحُ الرَّجُلُ فِيهَا مُؤْمِنًا وَيُمْسِي كَافِرًا". فَقَالَ رَجُلٌ مِنَ الْمُسْلِمِينَ: كَيْفَ نَصْنَعُ عِنْدَ ذَلِكَ يَا رَسُولَ اللَّهِ؟ قَالَ:" ادْخُلُوا بُيُوتَكُمْ وَأَخْمِلُوا ذِكْرَكُمْ". فَقَالَ: أَرَأَيْتَ إِنْ دَخَلَ عَلَى أَحَدِنَا بَيْتَهُ؟ فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" لِيُمْسِكْ بِيَدِهِ، وَلْيَكُنْ عَبْدَ اللَّهِ الْمَقْتُولَ وَلَا يَكُنْ عَبْدَ اللَّهِ الْقَاتِلَ، فَإِنَّ الرَّجُلَ يَكُونُ فِي قُبَّةِ الْإِسْلَامِ فَيَأْكُلُ مَالَ أَخِيهِ وَيَسْفِكُ دَمَهُ وَيَعْصِي رَبَّهُ وَيَكْفُرُ بِخَالِقِهِ وَتَجِبُ لَهُ النَّارُ".
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَفِيهِ شَهْرُ بْنُ حَوْشَبٍ وَعَبْدُ الْحَمِيدِ بْنُ بَهْرَامٍ وَقَدْ وُثِّقَا وَفِيهِمَا ضَعْفٌ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَفِيهِ شَهْرُ بْنُ حَوْشَبٍ وَعَبْدُ الْحَمِيدِ بْنُ بَهْرَامٍ وَقَدْ وُثِّقَا وَفِيهِمَا ضَعْفٌ.
سیدنا جندب بن سفیان رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”عنقریب میرے بعد تاریک رات کے ٹکڑوں کی مانند فتنے ہوں گے، ان میں آدمی صبح کے وقت مومن ہو گا، تو شام کو کافر ہو چکا ہو گا، مسلمانوں میں سے ایک صاحب نے عرض کی: یا رسول اللہ! اس وقت ہمیں کیا کرنا چاہیے؟ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: تم اپنے گھروں میں داخل ہو جانا اور اپنے آپ کو چھپا لینا، ایک شخص نے عرض کی: اس بارے میں آپ کی کیا رائے ہے کہ اگر کوئی شخص ہم میں سے کسی ایک کے گھر میں داخل ہو جاتا ہے؟ تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”وہ (گھر والا) شخص اپنا ہاتھ روک کے رکھے اور اللہ کا مقتول بندہ بن جائے، وہ اللہ کا قاتل بندہ نہ بنے، کیونکہ آدمی اسلام کے قبہ میں ہوتا ہے، پھر وہ اپنے بھائی کا مال کھاتا ہے، اس کا خون بہاتا ہے، اپنے پروردگار کی نافرمانی کرتا ہے، اپنے خالق کا کفر کرتا ہے، تو اُس کے لئے جہنم واجب ہو جاتی ہے۔“
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی شہر بن حوشب اور ایک راوی عبدالحمید بن بہرام ہے، ان دونوں کی توثیق کی گئی ہے اور ان دونوں میں ضعف پایا جاتا ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الفتن - أعاذنا الله منها/حدیث: 12336]
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی شہر بن حوشب اور ایک راوی عبدالحمید بن بہرام ہے، ان دونوں کی توثیق کی گئی ہے اور ان دونوں میں ضعف پایا جاتا ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الفتن - أعاذنا الله منها/حدیث: 12336]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (3307)، أخرجه المعجم الكبير للطبراني برقم: 1724»
الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
حدیث نمبر: 1710
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ الْفَضْلِ السَّقَطِيُّ ، حَدَّثَنَا سَعِيدُ بْنُ سُلَيْمَانَ ، (ح) وَحَدَّثَنَا أَبُو خَلِيفَةَ ، ثَنَا أَبُو الْوَلِيدِ الطَّيَالِسِيُّ ، عَنْ عَبْدِ الْحَمِيدِ بْنِ بَهْرَامَ ، ثَنَا شَهْرُ بْنُ حَوْشَبٍ ، قَالَ: حَدَّثَنِي جُنْدُبُ بْنُ سُفْيَانَ، رَجُلٌ مِنْ بَجِيلَةَ قَالَ: إِنِّي لَعِنْدَ رَسُولِ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ حِينَ جَاءَهُ بَشِيرٌ مِنْ سَرِيَّتِهِ فَأَخْبَرَهُ بِالنَّصْرِ الَّذِي نَصَرَ اللهُ سَرِيَّتَهُ وَبِفَتْحِ اللهِ الَّذِي فَتَحَ لَهُمْ وَقَالَ: يَا رَسُولَ اللهِ بَيْنَمَا نَحْنُ نَطْلُبُ الْقَوْمَ وَقَدْ هَزَمَهُمُ اللهُ تَعَالَى إِذْ لَحِقْتُ رَجُلًا بِالسَّيْفِ فَلَمَّا حَسَّ أَنَّ السَّيْفَ مُوَاقِعُهُ وَهُوَ يَسْعَى وَيَقُولُ: إِنِّي مُسْلِمٌ إِنِّي مُسْلِمٌ قَالَ: " فَقَتَلْتَهُ؟ " فَقَالَ: يَا رَسُولَ اللهِ، إِنَّمَا تَعَوَّذَ قَالَ: فَهَلَّا شَقَقْتَ عَنْ قَلْبِهِ فَنَظَرْتَ أَصَادِقٌ هُوَ أَمْ كَاذِبٌ؟ " قَالَ: لَوْ شَقَقْتُ عَنْ قَلْبِهِ مَا كَانَ عِلْمِي هَلْ قَلْبُهُ إِلَّا بَضْعَةٌ مِنْ لَحْمٍ؟ قَالَ: " لَا مَا فِي قَلْبِهِ تَعْلَمُ وَلَا لِسَانَهُ صَدَّقْتَ " قَالَ: يَا رَسُولَ اللهِ اسْتَغْفِرْ لِي، قَالَ: " لَا أَسْتَغْفِرُ لَكَ " قَالَ: فَمَاتَ ذَلِكَ الرَّجُلُ فَدَفَنُوهُ، فَأَصْبَحَ عَلَى وَجْهِ الْأَرْضِ ثُمَّ دَفَنُوهُ فَأَصْبَحَ عَلَى وَجْهِ الْأَرْضِ ثَلَاثَ مَرَّاتٍ فَلَمَّا رَأَوْا ذَلِكَ اسْتَحْيَوْا وَخَزَوْا مِمَّا لَقِيَ فَاحْتَمَلُوهُ فَأَلْقَوْهُ فِي شِعْبٍ مِنْ تِلْكَ الشِّعَابِ.
سیدنا جندب بن سفیان رضی اللہ عنہ، جو قبیلہ بجیلہ کے ایک آدمی تھے، کہتے ہیں: میں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس ہی موجود تھا جب آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے لشکر سے ایک خوشخبری دینے والا آیا اور اس نے آپ صلی اللہ علیہ وسلم کو اس نصرت کی خبر دی جو اللہ نے آپ کے لشکر کو عطا فرمائی تھی اور اس فتح کی جو اللہ نے انہیں دی تھی، اور کہا: یا رسول اللہ، ہم دشمن کا تعاقب کر رہے تھے اور اللہ تعالیٰ نے انہیں شکست دی تھی کہ میں نے ایک آدمی کو تلوار سے جا لیا، تو جب اسے احساس ہوا کہ تلوار اسے لگنے والی ہے اور وہ بھاگتے ہوئے کہہ رہا تھا: میں مسلمان ہوں، میں مسلمان ہوں۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”تو نے اسے قتل کر دیا؟“ اس نے کہا: یا رسول اللہ، اس نے تو صرف پناہ مانگی تھی۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”تو نے اس کا دل چیر کر کیوں نہ دیکھا کہ وہ سچا ہے یا جھوٹا؟“ اس نے کہا: اگر میں اس کا دل چیر بھی دیتا تو مجھے کیا پتا چلتا، اس کا دل تو صرف گوشت کا ایک ٹکڑا ہے! آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”نہ تو تجھے اس کے دل کا حال معلوم تھا اور نہ ہی تو نے اس کی زبان کی تصدیق کی۔“ اس نے کہا: یا رسول اللہ، میرے لیے بخشش مانگیے۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”میں تیرے لیے بخشش نہیں مانگوں گا۔“ پھر وہ آدمی مر گیا اور لوگوں نے اسے دفن کیا، تو صبح وہ زمین کے اوپر پڑا ملا، پھر انہوں نے اسے دوبارہ دفن کیا تو پھر صبح وہ زمین کے اوپر پڑا ملا، ایسا تین بار ہوا، تو جب انہوں نے یہ دیکھا تو اس پر جو گزری اس سے شرمندہ اور رسوا ہوگئے، تو انہوں نے اسے اٹھا کر پہاڑی گھاٹیوں میں سے کسی ایک گھاٹی میں ڈال دیا۔ [المعجم الكبير للطبراني/باب الجيم/حدیث: 1710]
تخریج الحدیث: «المعجم الكبير للطبراني (مطبوعہ): جلد 2، صفحہ 176، حدیث 1723»
«أخرجه أبو يعلى فى «مسنده» برقم: 1522، 1523، وابن حجر فى «المطالب العالية» برقم: 2881 / 1، 2881 / 2، 4341 / 1، 4341 / 2، وابن أبي شيبة فى «مصنفه» برقم: 38585، والطبراني فى «الكبير» برقم: 1724»
«أخرجه أبو يعلى فى «مسنده» برقم: 1522، 1523، وابن حجر فى «المطالب العالية» برقم: 2881 / 1، 2881 / 2، 4341 / 1، 4341 / 2، وابن أبي شيبة فى «مصنفه» برقم: 38585، والطبراني فى «الكبير» برقم: 1724»
حدیث نمبر: 1711
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ الْفَضْلِ السَّقَطِيُّ ، ثَنَا سَعِيدُ بْنُ سُلَيْمَانَ ، (ح) وَحَدَّثَنَا أَبُو خَلِيفَةَ ، ثَنَا أَبُو الْوَلِيدِ ، قَالَا: ثَنَا عَبْدُ الْحَمِيدِ بْنُ بَهْرَامَ ، عَنْ شَهْرِ بْنِ حَوْشَبٍ ، حَدَّثَنِي جُنْدُبُ بْنُ سُفْيَانَ ، قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: سَيَكُونُ بَعْدِي فِتَنٌ كَقِطَعِ اللَّيْلِ الْمُظْلِمِ يُصْبِحُ الرَّجُلُ فِيهَا مُؤْمِنًا وَيُمْسِي كَافِرًا، وَيُمْسِي كَافِرًا وَيُصْبِحُ مُؤْمِنًا "، فَقَالَ رَجُلٌ مِنَ الْمُسْلِمِينَ: فَكَيْفَ نَصْنَعُ عِنْدَ ذَلِكَ يَا رَسُولَ اللهِ؟ قَالَ: " ادْخُلُوا بُيُوتَكُمْ وَاخْمُلُوا ذِكْرَكُمْ "، فَقَالَ رَجُلٌ: أَرَأَيْتَ إِنْ دُخِلَ عَلَى أَحَدِنَا بَيْتُهُ؟ فَقَالَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: " لِيُمْسِكْ بِيَدِهِ وَلْيَكُنْ عَبْدَ اللهِ الْمَقْتُولَ، وَلَا يَكُنْ عَبْدَ اللهِ الْقَاتِلَ، فَإِنَّ الرَّجُلَ يَكُونُ فِي فِئَةِ الْإِسْلَامِ، فَيَأْكُلُ مَالَ أَخِيهِ، وَيَسْفِكُ دَمَهُ، وَيَعْصِي رَبَّهُ، وَيَكْفُرُ بِخَالِقِهِ وَتَجِبُ لَهُ النَّارُ.
شہر بن حوشب بیان کرتے ہیں: مجھ سے سیدنا جندب بن سفیان رضی اللہ عنہ نے بیان کیا کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”میرے بعد اندھیری رات کے حصوں کی طرح فتنے ہوں گے، آدمی ان میں صبح مومن ہوگا اور شام کو کافر، اور شام کو کافر ہوگا اور صبح مومن“، تو مسلمانوں میں سے ایک آدمی نے کہا: یا رسول اللہ، ہم اس وقت کیا کریں؟ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”اپنے گھروں میں بیٹھ جاؤ اور اپنے آپ کو گمنام رکھو“، ایک آدمی نے کہا: اگر ہم میں سے کسی کے گھر میں گھس آیا جائے تو؟ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”اپنا ہاتھ روک لے اور اللہ کا مقتول بندہ بنے، اللہ کا قاتل بندہ نہ بنے، کیونکہ آدمی مسلمانوں کی جماعت میں شامل ہوکر اپنے بھائی کا مال کھا لیتا ہے، اس کا خون بہا دیتا ہے، اپنے رب کی نافرمانی کرتا ہے اور اپنے خالق کا انکار کرتا ہے، تو اس کے لیے جہنم واجب ہو جاتی ہے۔“ [المعجم الكبير للطبراني/باب الجيم/حدیث: 1711]
تخریج الحدیث: «المعجم الكبير للطبراني (مطبوعہ): جلد 2، صفحہ 177، حدیث 1724»
«أخرجه أبو يعلى فى «مسنده» برقم: 1522، 1523، وابن حجر فى «المطالب العالية» برقم: 2881 / 1، 2881 / 2، 4341 / 1، 4341 / 2، وابن أبي شيبة فى «مصنفه» برقم: 38585، والطبراني فى «الكبير» برقم: 1723»
«أخرجه أبو يعلى فى «مسنده» برقم: 1522، 1523، وابن حجر فى «المطالب العالية» برقم: 2881 / 1، 2881 / 2، 4341 / 1، 4341 / 2، وابن أبي شيبة فى «مصنفه» برقم: 38585، والطبراني فى «الكبير» برقم: 1723»
حدیث نمبر: 2881
قَالَ أَبُو يَعْلَى : حَدَّثَنَا الْقَوَارِيرِيُّ ، حَدَّثَنَا ابْنُ مَهْدِيٍّ ، حَدَّثَنِي عَبْدُ الْحَمِيدِ بْنُ بَهْرَامَ ، حَدَّثَنَا شَهْرُ بْنُ حَوْشَبٍ ، حَدَّثَنِي جُنْدُبُ بْنُ سُفْيَانَ رَجُلٌ مِنْ بَجِيلَةَ ، قَالَ: إِنِّي عِنْدَ النَّبِيِّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ إِذْ جَاءَ بَشِيرٌ مِنْ سَرِيَّةٍ، فَأَخْبَرَهُ بِنُصْرَةِ اللهِ تَعَالَى الَّذِي نَصَرَ سَرِيَّتَهُ، وَبِفَتْحِ اللهِ عَزَّ وَجَلَّ الَّذِي فَتَحَ لَهُمْ، فَقَالَ: يَا رَسُولَ اللهِ، بَيْنَا نَحْنُ نَطْلُبُ الْعَدُوَّ، وَقَدْ هَزَمَهُمُ اللهُ تَعَالَى، إِذْ لَحِقْتُ رَجُلًا بِالسَّيْفِ، فَلَمَّا أَحَسَّ أَنَّ السَّيْفَ وَاقَعَهُ، الْتَفَتَ وَهُوَ يَسْعَى، فَقَالَ: إِنِّي مُسْلِمٌ، فَقَتَلْتُهُ، وَإِنَّمَا كَانَ يَا نَبِيَّ اللهِ مُتَعَوِّذًا، قَالَ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: أَلَا شَقَقْتَ عَنْ قَلْبِهِ، فَنَظَرْتَ صَادِقًا هُوَ أَوْ كَاذِبًا؟، قَالَ: لَوْ شَقَقْتُ عَنْ قَلْبِهِ مَا كَانَ يُعْلِمُنِي، هَلْ قَلْبُهُ إِلَّا مُضْغَةٌ مِنْ لَحْمٍ؟ قَالَ: فَأَنْتَ قَتَلْتَهُ، لَا مَا فِي قَلْبِهِ عَلِمْتَ، وَلَا لِسَانَهُ صَدَّقْتَ؟ قَالَ: يَا رَسُولَ اللهِ، اسْتَغْفِرْ لِي، قَالَ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: لَا أَسْتَغْفِرُ لَكَ فَمَاتَ، فَدَفَنُوهُ، فَأَصْبَحَ عَلَى وَجْهِ الْأَرْضِ ثَلَاثَ مَرَّاتٍ، فَلَمَّا رَأَى قَوْمُهُ ذَلِكَ اسْتَحْيَوْا، وَحَذِرُوا (مِمَّا لَقِيَ حِمْلُهُ) فَأَلْقَوْهُ فِي شِعْبٍ مِنْ تِلْكَ الشِّعَابِ.
وَقَالَ: وَحَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ بَكَّارٍ ، حَدَّثَنَا عَبْدُ الْحَمِيدِ بْنُ بَهْرَامَ حَدَّثَنَا شَهْرُ بْنُ حَوْشَبٍ ، حَدَّثَنَا جُنْدُبُ بْنُ سُفْيَانَ رَجُلٌ مِنْ بَجِيلَةَ رَضِيَ اللهُ عَنْهُ قَالَ: إِنِّي لَعِنْدَ النَّبِيِّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَذَكَرَ نَحْوَهُ.
وَقَالَ: وَحَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ بَكَّارٍ ، حَدَّثَنَا عَبْدُ الْحَمِيدِ بْنُ بَهْرَامَ حَدَّثَنَا شَهْرُ بْنُ حَوْشَبٍ ، حَدَّثَنَا جُنْدُبُ بْنُ سُفْيَانَ رَجُلٌ مِنْ بَجِيلَةَ رَضِيَ اللهُ عَنْهُ قَالَ: إِنِّي لَعِنْدَ النَّبِيِّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَذَكَرَ نَحْوَهُ.
سیدنا جندب بن سفیان بجلی رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ میں نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمتِ اقدس میں حاضر تھا کہ اسی دوران ایک جنگی مہم سے خوشخبری لانے والا قاصد آیا اور اس نے اللہ تعالیٰ کی اس غیبی مدد کی خبر دی جو اس نے اپنے لشکر کو عطا فرمائی تھی اور اس عظیم فتح کی اطلاع دی جو اللہ عزوجل نے ان کے مقدر میں لکھی تھی۔ اس نے عرض کی: ”اے اللہ کے رسول! جب اللہ تعالیٰ دشمن کو شکست فاش دے چکا تھا اور ہم ان کا تعاقب کر رہے تھے، تو اسی اثنا میں مَیں نے تلوار تانے ایک شخص کو جا لیا، جب اسے یہ احساس ہوا کہ تلوار اس پر گرنے ہی والی ہے تو وہ بھاگتے ہوئے مڑا اور کہنے لگا: میں مسلمان ہوں، لیکن میں نے اسے قتل کر ڈالا، حالانکہ اے اللہ کے نبی! اس نے محض پناہ حاصل کرنے اور جان بچانے کی خاطر ایسا کہا تھا۔“ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”کیا تم نے اس کا دل چیر کر نہیں دیکھ لیا تھا تاکہ تمہیں معلوم ہو جاتا کہ وہ اپنے دعوے میں سچا تھا یا جھوٹا؟“ اس نے عرض کی: ”اگر میں اس کا دل چیر بھی لیتا تو وہ مجھے کچھ نہ بتاتا، کیا اس کا دل گوشت کے ایک ٹکڑے کے سوا کچھ اور ہے؟“ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”تم نے اسے قتل تو کر دیا جبکہ نہ تمہیں اس کے دل کے بھید کا علم تھا اور نہ ہی تم نے اس کی زبان سے کہے گئے کلمات کی تصدیق کی۔“ اس نے عرض کی: ”اے اللہ کے رسول! میرے لیے دعائے مغفرت فرما دیجیے۔“ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”میں تمہارے لیے ہرگز بخشش کی دعا نہیں کروں گا۔“ پھر وہ شخص فوت ہو گیا تو لوگوں نے اسے دفن کر دیا، لیکن صبح ہوئی تو وہ زمین کے اوپر پڑا ہوا تھا، ایسا تین مرتبہ ہوا، جب اس کی قوم نے یہ عبرتناک منظر دیکھا تو وہ نہایت شرمندہ ہوئے اور اس انجام سے ڈر گئے جس سے وہ شخص دوچار ہوا تھا، چنانچہ انہوں نے اسے پہاڑ کی ایک گھاٹی میں پھینک دیا۔
امام ابو یعلیٰ رحمہ اللہ نے ایک دوسری سند محمد بن بکار کے واسطے سے بھی سیدنا جندب بن سفیان بجلی رضی اللہ عنہ سے اسی طرح کی روایت بیان کی ہے۔ [المطالب العالية بزوائد المسانيد الثمانية/كتاب الإيمان والتوحيد/حدیث: 2881]
امام ابو یعلیٰ رحمہ اللہ نے ایک دوسری سند محمد بن بکار کے واسطے سے بھی سیدنا جندب بن سفیان بجلی رضی اللہ عنہ سے اسی طرح کی روایت بیان کی ہے۔ [المطالب العالية بزوائد المسانيد الثمانية/كتاب الإيمان والتوحيد/حدیث: 2881]
تخریج الحدیث: «قال الهيثمي: وفيه عبد الحميد بن بهرام وشهر بن حوشب وقد وثقا وفيهما ضعف (مجمع الزوائد ومنبع الفوائد، ج 7، ص 294)»
«0»
«0»
الحكم على الحديث:
إسناده ضعيف
حدیث نمبر: 4341
وَقَالَ أَبُو بَكْرٍ : حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ عَبْدِ اللهِ ، عَنْ عَبْدِ الْحَمِيدِ بْنِ بَهْرَامَ ، قَالَ: حَدَّثَنِي شَهْرُ بْنُ حَوْشَبٍ ، حَدَّثَنِي جُنْدُبُ بْنُ سُفْيَانَ ، رَجُلٌ مِنْ بَجِيلَةَ رَضِيَ اللهُ عَنْهُ، قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: سَتَكُونُ بَعْدِي فِتَنٌ كَقِطَعِ اللَّيْلِ الْمُظْلِمِ، تَصْدِمُ الرَّجُلَ كَصَدْمِ جِبَاهِ فُحُولِ الثِّيرَانِ، يُصْبِحُ الرَّجُلُ فِيهَا مُسْلِمًا وَيُمْسِي كَافِرًا، وَيُمْسِي مُؤْمِنًا وَيُصْبِحُ كَافِرًا، فَقَالَ رَجُلٌ: فَكَيْفَ نَصْنَعُ عِنْدَ ذَلِكَ يَا رَسُولَ اللهِ؟ قَالَ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: ادْخُلُوا بُيُوتَكُمْ، وَأَخْمِلُوا ذِكْرَكُمْ، فَقَالَ رَجُلٌ: أَرَأَيْتَ إِنْ دُخِلَ عَلَى أَحَدِنَا بَيْتُهُ، قَالَ: فَلْيُمْسِكْ بِيَدِهِ، وَلْيَكُنْ عَبْدَ اللهِ الْمَقْتُولَ، وَلَا يَكُنْ عَبْدَ اللهِ الْقَاتِلَ، فَإِنَّ الرَّجُلَ يَكُونُ فِي قُبَّةِ الْإِسْلَامِ فَيَأْكُلُ مَالَ أَخِيهِ وَيَسْفِكُ دَمَهُ وَيَعْصِي رَبَّهُ وَيَكْفُرُ بِخَالِقِهِ وَتَجِبُ لَهُ جَهَنَّمُ.
إِسْنَادُهُ حَسَنٌ.
[
وَقَالَ أَبُو يَعْلَى : حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ بَكَّارٍ ، حَدَّثَنَا عَبْدُ الْحَمِيدِ بْنُ بَهْرَامَ بِهِ.
إِسْنَادُهُ حَسَنٌ.
[
وَقَالَ أَبُو يَعْلَى : حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ بَكَّارٍ ، حَدَّثَنَا عَبْدُ الْحَمِيدِ بْنُ بَهْرَامَ بِهِ.
سیدنا جندب بن سفیان رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”عنقریب میرے بعد ایسے فتنے برپا ہوں گے جو اندھیری رات کے سیاہ ٹکڑوں کی مانند (ہولناک) ہوں گے، وہ انسان کو اس طرح آ لگیں گے جیسے لڑنے والے سانڈوں کی پیشانیاں آپس میں ٹکراتی ہیں؛ ان فتنوں کی شدت کا یہ عالم ہوگا کہ آدمی صبح کے وقت مسلمان ہوگا اور شام ہوتے ہوتے کافر ہو جائے گا، اور شام کو مومن ہوگا تو صبح کفر کی حالت میں کرے گا۔“ ایک شخص نے عرض کیا: اے اللہ کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم ! ایسی صورتحال میں ہم کیا کریں؟ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”اپنے گھروں کی چار دیواری میں محصور ہو جاؤ اور اپنی پہچان و شہرت کو مٹا کر گمنامی اختیار کر لو۔“ اس شخص نے پھر دریافت کیا: اے اللہ کے رسول! آپ کا کیا حکم ہے اگر کوئی حملہ آور زبردستی کسی کے گھر میں داخل ہو جائے؟ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”وہ اپنے ہاتھ کو (فتنے کی لڑائی سے) بالکل روک لے اور اللہ کا مقتول بندہ بننا تو قبول کر لے مگر اللہ کا قاتل بندہ ہرگز نہ بنے؛ کیونکہ بسا اوقات ایک شخص اسلام کے سائے تلے (دعویدارِ اسلام) ہونے کے باوجود اپنے بھائی کا مال ہڑپ کر لیتا ہے، اس کا خون بہاتا ہے، اپنے رب کی نافرمانی کرتا ہے اور اپنے خالق کے ساتھ کفر کا ارتکاب کرتا ہے، تو ایسے شخص کے لیے جہنم واجب ہو جاتی ہے۔“
اس کی سند حسن ہے۔
امام ابو یعلیٰ نے بھی اسے محمد بن بکار سے، انہوں نے عبد الحمید بن بہرام کے واسطے سے انہی الفاظ کے ساتھ روایت کیا ہے۔ [المطالب العالية بزوائد المسانيد الثمانية/كتاب الفتن/حدیث: 4341]
اس کی سند حسن ہے۔
امام ابو یعلیٰ نے بھی اسے محمد بن بکار سے، انہوں نے عبد الحمید بن بہرام کے واسطے سے انہی الفاظ کے ساتھ روایت کیا ہے۔ [المطالب العالية بزوائد المسانيد الثمانية/كتاب الفتن/حدیث: 4341]
تخریج الحدیث: «حکم الحدیث المطالب العالیہ محققاً تنسیق د. سعد بن ناصر بن عبد العزيز الشَّثري- مکتبہ شاملہ:قال ابن حجر: إِسْنَادُهُ حَسَنٌ .»
«قال ابن حجر: إسناده حسن (المطالب العالية، ج 17، ص 568)»
«قال الهيثمي: وفيه عبد الحميد بن بهرام وشهر بن حوشب وقد وثقا وفيهما ضعف (مجمع الزوائد ومنبع الفوائد، ج 7، ص 294)»
«أخرجه سنن الترمذي برقم: 2195، وأخرجه مسند أحمد برقم: 8829، وأخرجه مصنف ابن أبي شيبة برقم: 322، وأخرجه المستدرك على الصحيحين برقم: 374، 8406، وأخرجه مجمع الزوائد ومنبع الفوائد برقم: 12214، وأخرجه إتحاف الخيرة المهرة بزوائد المسانيد العشرة برقم: 4648»
«قال ابن حجر: إسناده حسن (المطالب العالية، ج 17، ص 568)»
«قال الهيثمي: وفيه عبد الحميد بن بهرام وشهر بن حوشب وقد وثقا وفيهما ضعف (مجمع الزوائد ومنبع الفوائد، ج 7، ص 294)»
«أخرجه سنن الترمذي برقم: 2195، وأخرجه مسند أحمد برقم: 8829، وأخرجه مصنف ابن أبي شيبة برقم: 322، وأخرجه المستدرك على الصحيحين برقم: 374، 8406، وأخرجه مجمع الزوائد ومنبع الفوائد برقم: 12214، وأخرجه إتحاف الخيرة المهرة بزوائد المسانيد العشرة برقم: 4648»
الحكم على الحديث:
إسناده حسن