الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
إتحاف الخيرة المهرة بزوائد المسانيد العشرة سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
1246. باب ما جاء في اجتهاد الحاكم في الحق وأجره
حق (تک پہنچنے) میں حاکم کے اجتہاد اور اس کے اجر کے بارے میں جو کچھ آیا ہے۔
اطراف الحدیث — إتحاف الخيرة المهرة بزوائد المسانيد العشرة حدیث نمبر 4896 (کل: 14 مقامات، 6 کتب)
سنن دارقطنی: 4459
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد: 7001
المعجم الاوسط: 8988
11 تا 14
حدیث نمبر: 6389
عَنِ ابْنِ قَيْسٍ مَوْلَى عَمْرِو بْنِ الْعَاصِ عَنْ عَمْرِو بْنِ الْعَاصِ أَنَّهُ سَمِعَ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَآلِهِ وَسَلَّمَ يَقُولُ: ( (إِذَا حَكَمَ الْحَاكِمُ فَاجْتَهَدَ فَأَصَابَ فَلَهُ أَجْرَانِ، وَإِذَا حَكَمَ فَاجْتَهَدَ فَأَخْطَأَ فَلَهُ أَجْرٌ) ) قَالَ: فَحَدَّثْتُ بِهَذَا الْحَدِيثِ أَبَا بَكْرِ بْنَ عَمْرِو بْنِ حَزْمٍ، قَالَ: هَكَذَا حَدَّثَنِي أَبُو سَلَمَةَ بْنُ عَبْدِ الرَّحْمَنِ عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ
۔ سیدنا عمرو بن عاص رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: جب حاکم پوری محنت کے ساتھ فیصلہ کرتا ہے اور درستی کو پہنچ جاتا ہے تو اس کو دو اجر ملتے ہیں اور جب پوری محنت کے باوجود اس سے خطا ہو جاتی ہے تو اس کو ایک اجر ملتا ہے۔ یہ حدیث سیدنا ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ سے بھی مروی ہے۔ [الفتح الربانی/مسائل القضاء والشهادات/حدیث: 6389]
تخریج الحدیث: «أخرجه البخاري: 7352، ومسلم: 1716، (انظر مسند أحمد ترقيم الرسالة: 17774 ترقیم بيت الأفكار الدولية: 17926»
وضاحت: فوائد: … حاکم، شرعی علم و فہم میں اتنا بلند مقام رکھتا ہو کہ اس میں اجتہاد کرنے کی صلاحیت ہو، جس آدمی میں اجتہاد کرنے کی صلاحیت نہ ہو، اس کو حاکم بننے کا کوئی حق حاصل نہیں ہے، ایسا شخص خود بھی گمراہ ہو گا اور دوسرے لوگوں کو بھی گمراہ کرے گا، ایسے شخص کی قرآن و حدیث کی نصوص میں سخت مذمت کی گئی ہے، مثال کے طور پرسیدنا ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ((مَنْ أُفْتِیَ بِغَیْرِ عِلْمٍ کَانَ إِثْمُہُ عَلٰی مَنْ أَفْتَاہُ)) … ”جس آدمی کو بغیر علم کے فتوی دیا گیا، اس کا گناہ فتوی دینے والے پر ہو گا۔“ (ابوداود: ۳۶۵۷)
ہمارے معاشرے میں جہاں دینی و شرعی علم کی قدر بہت کم ہوئی ہے، وہاں اس علم کے حاملین بھی بے وقعت ہو کر رہ گئے ہیں، اللہ تعالی گواہ ہے کہ اب خاندانوں اور بازاروں کے فیصلے کرنے والی پنچائتیں ایسے ایسے افراد پر مشتمل ہوتی ہیں، جو بے نماز اور بد کردار ہوتے ہیں اور کوئی ایک سورت یا حدیث ترجمہ کے ساتھ سنانے پر بھی قادر نہیں ہوتے، صرف وجہ یہ ہوتی ہے کہ وہ سرمایہ دار ہوتے ہیںیا رہ چکے ہوتے ہیں، ایسی پنچائتوں کے چند فیصلےیہ ہیں:
ایک آدمی نے اپنی بیوی کو ایک مجلس میں تین طلاقیں دیں، صاحبوں نے عدت کے اندر ہی اسی خاوند کے ساتھ دوبارہ نکاح کر دیا، جبکہ ایسا کرنے والے لوگ حنفی تھے، جن کے نزدیک ایک مجلس کی تین طلاقیں تین ہی شمار ہوتی ہیں، ان لوگوں نے ایک ظلم تو یہ کیا کہ تین طلاقوں کے بعد اسی خاوند سے نکاح کر دیا، جبکہ ایسا نکاح قبول ہونے کی کوئی صورت نہیں ہے اور دوسرا ظلم یہ کیا کہ عدت کے اندر نکاح کر دیا، جبکہ عدت کے اندر خاتون کا نکاح نہیں کیا جا سکتا۔
اس سے زیادہ قابل افسوس فیصلہ کہ ایک اور خاوند نے اپنی بیوی کو اسی طرح تین طلاقیں دے دیں، بیوی اور اس کے سسرال والے بیوی کے والدین کو اس وقوعہ کی اطلاع نہیں دینا چاہتے تھے، سو جاہلوں نے اس کا حل کیا نکالا کہ سسر نے اپنی اس بہو سے کہا: تم مجھے ولی تسلیم کر لو، میں اپنے بیٹے کے ساتھ تمہارا دوبارہ نکاح کرا دیتا ہوں، پس ایسے ہی ہوا، اوپر والی مثال والے دو مظالم بھی تھے اور تیسرا ظلم یہ بھی تھا کہ ولی کے بغیررسمِ نکاح رچا دی گئی۔
حمید نے کسی کا حق دینا تھا، جبکہ وہ انکار پر تلا ہوا تھا، پنچائت نے فیصلہ کیا کہ حمید نے قسم اٹھانی ہے، لیکن حقدار اس کی قسم پر اعتبار کرنے کے لیے تیار نہ تھا، اس نے کہا کہ حمید کی بجائے اس کا بھائی حامد قسم اٹھائے، جبکہ حامد کو اس معاملے کی کوئی خبر نہ تھی، لیکن پنچائت نے یہ فیصلہ دینا چاہا کہ چلو حامد قسم اٹھا لے۔ یہ علم شرعی سے محرومی اور شرعی علوم کے حاملین کی بے وقعی کے نتائج ہیں۔

الحكم على الحديث:
أخرجه البخاري: 7352
حدیث نمبر: 7001
وَعَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عُمَرَ أَنَّ خَصْمَيْنِ اخْتَصَمَا إِلَى عَمْرِو بْنِ الْعَاصِ فَقَضَى بَيْنَهُمَا فَسَخِطَ الْمَقْضِيُّ عَلَيْهِ فَأَتَى النَّبِيَّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فَأَخْبَرَهُ، فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" إِذْ قَضَى الْقَاضِي فَاجْتَهَدَ وَأَصَابَ فَلَهُ عَشَرَةُ أُجُورٍ، وَإِذَا اجْتَهَدَ وَأَخْطَأَ فَلَهُ أَجْرٌ أَوْ أَجْرَانِ".
رَوَاهُ أَحْمَدُ، وَالطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ، وَفِيهِ سَلَمَةُ بْنُ أُكْسُومٍ، وَلَمْ أَجِدْ مَنْ تَرْجَمَهُ بِعِلْمٍ.
رَوَاهُ أَحْمَدُ، وَالطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ، وَفِيهِ سَلَمَةُ بْنُ أُكْسُومٍ، وَلَمْ أَجِدْ مَنْ تَرْجَمَهُ بِعِلْمٍ.
سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں: دو افراد نے اپنا مقدمہ سیدنا عمرو بن العاص رضی اللہ عنہ کے سامنے پیش کیا، انہوں نے ان دونوں کے درمیان فیصلہ دے دیا، جس شخص کے خلاف فیصلہ ہوا تھا، وہ ناراض ہو گیا، وہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس گیا اور آپ کو اس بارے میں بتایا، تو آپ نے ارشاد فرمایا: ”جب قاضی فیصلہ دیتے ہوئے اجتہاد سے کام لے اور درست فیصلہ دے، تو اسے دس گنا اجر ملتا ہے اور جب وہ اجتہاد کرتے ہوئے غلطی کرے، تو اسے ایک (راوی کو شک ہے یا شاید یہ الفاظ ہیں: یا) دو اجر ملتے ہیں“۔
یہ روایت امام أحمد نے نقل کی ہے اور امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی سلمہ بن اکسوم ہے، میں نے کسی کو اس کے حالات بیان کرتے ہوئے نہیں پایا ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الأحكام/حدیث: 7001]

تخریج الحدیث: «احمد فى المسند (6755)، أخرجه مسند أحمد برقم: 6716، وأخرجه المعجم الأوسط للطبراني برقم: 8983»
الحكم على الحديث:
إسناده ضعیف
حدیث نمبر: 8988
حَدَّثَنَا الْمِقْدَامُ ، ثَنَا عَبْدُ اللهِ بْنُ يُوسُفَ ، ثَنَا ابْنُ لَهِيعَةَ ، عَنِ الْحَارِثِ بْنِ يَزِيدَ ، عَنْ سَلَمَةَ بْنِ أُكْسُومٍ الصَّدَفِيِّ ، عَنِ الْقَاسِمِ بْنِ الْبَرَحِيِّ ، قَالَ: سَمِعْتُ عَبْدَ اللهِ بْنَ عَمْرِو بْنِ الْعَاصِ يُحَدِّثُ أَنَّ خَصْمَيْنِ اخْتَصَمَا إِلَى عَمْرِو بْنِ الْعَاصِ فَقَضَى بَيْنَهُمَا، فَسَخِطَ الْمَقْضِيُّ عَلَيْهِ فَأَتَى رَسُولَ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَقَالَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: إِذَا قَضَى الْقَاضِي فَاجْتَهَدَ فَأَصَابَ فَإِنَّ لَهُ عَشَرَةَ أُجُورٍ، وَإِذَا اجْتَهَدَ فَأَخْطَأَ كَانَ لَهُ أَجْرَانِ.
سیدنا عبداللہ بن عمرو بن العاص رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں کہ دو جھگڑنے والے سیدنا عمرو بن العاص رضی اللہ عنہ کے پاس اپنا مقدمہ لے کر آئے، انہوں نے ان کے درمیان فیصلہ کر دیا تو جس کے خلاف فیصلہ ہوا وہ ناراض ہو گیا اور رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس آیا۔ تب رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”جب کوئی قاضی فیصلہ کرے اور اجتہاد کرے، پھر درست فیصلے تک پہنچ جائے تو اس کے لیے دس اجر ہیں، اور اگر اجتہاد کرے اور خطا کر جائے تو اس کے لیے دو اجر ہیں۔“ [المعجم الأوسط/باب الميم/حدیث: 8988]
تخریج الحدیث: «قال الهيثمي: وفيه سلمة بن أكسوم ولم أجد من ترجمه بعلم «مجمع الزوائد ومنبع الفوائد، ج 4، ص 195» »
«أخرجه الحاكم فى «المستدرك» برقم: 7096، والدارقطني فى «سننه» برقم: 4457، وأحمد فى «مسنده» برقم: 6870»
«أخرجه الحاكم فى «المستدرك» برقم: 7096، والدارقطني فى «سننه» برقم: 4457، وأحمد فى «مسنده» برقم: 6870»
الحكم على الحديث:
فيه سلمة بن أكسوم، لم يُعرف
حدیث نمبر: 4897
قَالَ أَبُو يَعْلَى الْمَوْصِلِيُّ : وَثَنَا مُحْرِزٌ ، ثَنَا فَرَجُ بْنُ فُضَالَةَ، عَنْ رَبِيعَةَ بْنِ يَزِيدَ، عَنْ عُقْبَةَ بْنِ عَامِرٍ - رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ - يَرْفَعُهُ إِلَى النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ مِثْلَهُ إِلَّا أَنَّهُ قَالَ: " لَكَ عَشَرَةُ أُجُورٍ، وَإِنِ اجْتَهَدْتَ فَأَخْطَأْتَ فَلَكَ أَجْرٌ وَاحِدٌ ".
هَذَا إِسْنَادٌ حَسَنٌ، فَرَجُ بْنُ فُضَالَةَ مُخْتَلَفٌ فِيهِ.
هَذَا إِسْنَادٌ حَسَنٌ، فَرَجُ بْنُ فُضَالَةَ مُخْتَلَفٌ فِيهِ.
سیدنا عقبہ بن عامر رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ وہ اسے نبیِ اکرم صلی اللہ علیہ وسلم سے (پچھلی روایت کی مانند) مرفوعاً بیان کرتے ہیں، البتہ اس میں یہ الفاظ زائد ہیں کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”تمہارے لیے دس اجر ہیں، اور اگر تم نے (حق تک پہنچنے کی) بھرپور کوشش کی اور تم سے خطا ہو گئی تو تمہارے لیے ایک اجر ہے۔“ اس حدیث کی اسناد حسن درجے کی ہے، البتہ اس کے ایک راوی فرج بن فضالہ کی ثقاہت کے بارے میں محدثین کے درمیان اختلاف پایا جاتا ہے۔ [إتحاف الخيرة المهرة بزوائد المسانيد العشرة/كتاب القضاء وما على القاضي في الخصوم والشهود/حدیث: 4897]
تخریج الحدیث: «هذا إسناد حسن، فرج بن فضالة مختلف فيه»
«أخرجه مسند أحمد برقم: 17369، وأخرجه مجمع الزوائد ومنبع الفوائد برقم: 7002»
«أخرجه مسند أحمد برقم: 17369، وأخرجه مجمع الزوائد ومنبع الفوائد برقم: 7002»
الحكم على الحديث:
إسناده حسن