🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
إتحاف الخيرة المهرة بزوائد المسانيد العشرة سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

إتحاف الخيرة المهرة میں نمبر سے تلاش کل احادیث (7968)
حدیث نمبر لکھیں:
إتحاف الخيرة المهرة میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
إتحاف الخيرة المهرة میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
1683. باب فيما اشترك فيه أبو بكر الصديق وغيره من الفضل رضي الله عنهم
سیدنا ابو بکر صدیق رضی اللہ عنہ اور دیگر صحابہ رضی اللہ عنہم کی مشترکہ فضیلت کا بیان۔
اطراف الحدیث — إتحاف الخيرة المهرة بزوائد المسانيد العشرة حدیث نمبر 6554 (کل: 3 مقامات، 3 کتب)
اتحاف الخیرۃ المہرۃ بزوائد المسانید العشرۃ: 6554
الفتح الربانی: 11577
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد: 14375
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 6554
وَعَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عَمْرٍو رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُمَا - "أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ كَانَ فِي (حَشٍّ) مِنْ حِشَّانِ الْمَدِينَةِ فَاسْتَأْذَنَ رَجُلٌ فَقَالَ النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: ائْذَنْ لَهُ وَبَشِّرْهُ بِالْجَنَّةِ. فَإِذَا هُوَ أَبُو بَكْرٍ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ فَأَذِنْتُ لَهُ وَبَشَّرْتُهُ بِالْجَنَّةِ فَقَرُبَ يَحْمَدُ اللَّهَ حَتَّى جَلَسَ، ثُمَّ اسْتَأْذَنَ رَجُلٌ رَفِيعُ الصَّوْتِ فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ ائْذَنْ لَهُ وَبَشِّرْهُ بِالْجَنَّةِ. فَإِذَا عُمَرُ بْنُ الْخَطَّابِ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ فَأَذِنْتُ لَهُ وَبَشَّرْتُهُ بِالْجَنَّةِ، فَقَرُبَ يَحْمَدُ اللَّهُ - عَزَّ وَجَلَّ -، ثُمَّ اسْتَأْذَنَ رَجُلٌ خَفِيضُ الصَّوْتِ فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: ائْذَنْ لَهُ وَبَشِّرْهُ بِالْجَنَّةِ عَلَى بَلْوًى تُصِيبُهُ. فَأَذِنْتُ لَهُ وَبَشَّرْتُهُ بِالْجَنَّةِ، فَإِذَا عُثْمَانُ بْنُ عَفَّانَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ فَقَرُبَ يَحْمَدُ اللَّهَ - عَزَّ وَجَلَّ - حَتَّى جَلَسَ، فَقَالَ عَبْدُ اللَّهِ بْنُ عَمْرٍو: أَيْنَ أَنَا؟ قَالَ: أَنْتَ مَعَ أَبِيكَ".
رَوَاهُ أَبُو دَاوُدَ الطَّيَالِسِيُّ وَأَبُو يَعْلَى وَأَحْمَدُ بْنُ حَنْبَلٍ ، وَرُوَاتُهُ ثِقَاتٌ.
وَلَهُ شَاهِدٌ فِي الصَّحِيحَيْنِ وَغَيْرِهِمَا مِنْ حَدِيثِ أَبِي مُوسَى الْأَشْعَرِيِّ.
سیدنا عبداللہ بن عمرو رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم مدینہ منورہ کے باغات میں سے ایک باغ میں تشریف فرما تھے کہ ایک شخص نے اندر آنے کی اجازت طلب کی، تو نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”انہیں اجازت دے دو اور انہیں جنت کی خوشخبری سنا دو۔“ دیکھا تو وہ سیدنا ابوبکر صدیق رضی اللہ عنہ تھے، چنانچہ میں نے انہیں اجازت دی اور انہیں جنت کی بشارت سنائی، وہ اللہ تعالیٰ کی حمد و ثنا کرتے ہوئے قریب آئے یہاں تک کہ تشریف فرما ہو گئے۔ پھر ایک بلند آواز والے شخص نے اجازت چاہی تو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”انہیں اجازت دے دو اور انہیں بھی جنت کا مژدہ سنا دو۔“ وہ سیدنا عمر بن خطاب رضی اللہ عنہ تھے، میں نے انہیں اجازت دی اور جنت کی خوشخبری سنائی تو وہ اللہ عزوجل کی حمد کرتے ہوئے قریب آ گئے۔ پھر ایک دھیمی آواز والے شخص نے اجازت مانگی تو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”انہیں بھی اجازت دے دو اور ایک ایسی آزمائش پر جو انہیں پہنچے گی، جنت کی خوشخبری سنا دو۔“ میں نے انہیں اجازت دی اور جنت کی بشارت دی تو وہ سیدنا عثمان بن عفان رضی اللہ عنہ تھے، وہ بھی اللہ عزوجل کی حمد بجا لاتے ہوئے قریب آئے اور بیٹھ گئے۔ تب سیدنا عبداللہ بن عمرو رضی اللہ عنہما نے عرض کی: (اے اللہ کے رسول!) میرا مقام کہاں ہے؟ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”تم اپنے والد کے ساتھ ہو۔“ اس حدیث کو امام ابو داؤد طیالسی، امام ابو یعلیٰ اور امام احمد بن حنبل نے روایت کیا ہے اور اس کے راوی ثقہ ہیں، نیز صحیحین وغیرہ میں سیدنا ابو موسیٰ اشعری رضی اللہ عنہ کی روایت سے اس کا شاہد بھی موجود ہے۔ [إتحاف الخيرة المهرة بزوائد المسانيد العشرة/كتاب المناقب/حدیث: 6554]
تخریج الحدیث: «رواه أبو داود الطيالسي وأبو يعلى وأحمد بن حنبل، ورواته ثقات»

الحكم على الحديث:
رجاله ثقات
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 11577
عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عَمْرٍو رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُمَا قَالَ كُنْتُ مَعَ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَآلِهِ وَسَلَّمَ فَجَاءَ أَبُو بَكْرٍ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ فَاسْتَأْذَنَ فَقَالَ ”ائْذَنْ لَهُ وَبَشِّرْهُ بِالْجَنَّةِ“ ثُمَّ جَاءَ عُمَرُ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ فَاسْتَأْذَنَ فَقَالَ ”ائْذَنْ لَهُ وَبَشِّرْهُ بِالْجَنَّةِ“ ثُمَّ جَاءَ عُثْمَانُ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ فَاسْتَأْذَنَ فَقَالَ ”ائْذَنْ لَهُ وَبَشِّرْهُ بِالْجَنَّةِ“ قَالَ فَقُلْتُ فَأَيْنَ أَنَا قَالَ ”أَنْتَ مَعَ أَبِيكَ“
سیدنا عبداللہ بن عمرو رضی اللہ عنہ سے مروی ہے، وہ کہتے ہیں: میں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے ساتھ تھا کہ سیدنا ابو بکر رضی اللہ عنہ تشریف لائے اور انہوں نے اندر آنے کی اجازت طلب کی، آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے مجھ سے فرمایا: انہیں اندر آنے کی اجازت دو اور ساتھ جنت کی بشارت بھی دے دو۔ اس کے بعد سیدنا عمر رضی اللہ عنہ آئے اور انہوں نے بھی آنے کی اجازت طلب کی۔ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے مجھ سے فرمایا: انہیں بھی اندر کی اجازت دو اور جنت کی بشارت بھی سنا دو۔ اس کے بعد سیدنا عثمان رضی اللہ عنہ آئے اور انہوں نے بھی اندر آنے کی اجازت طلب کی، آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے مجھ سے فرمایا: تم انہیں اندر آنے کی اجازت اور جنت کی بشارت دے دو۔ سیدنا عبداللہ بن عمرو رضی اللہ عنہ کہتے ہیں: میں نے عرض کیا کہ میں کہاں ہوں گا؟ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: تم اپنے باپ کے ساتھ ہو گے۔ [الفتح الربانی/كتاب الفضائل والمناقب/حدیث: 11577]
تخریج الحدیث: «اسناده صحيح علي شرط الشيخين، (انظر مسند أحمد ترقيم الرسالة: 6548 ترقیم بيت الأفكار الدولية: 6548»

الحكم على الحديث:
اسناده صحيح علي شرط الشيخين
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 14375
وَعَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عَمْرِو بْنِ الْعَاصِ قَالَ: كُنْتُ عِنْدَ النَّبِيِّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - بِحَشٍّ مِنْ حِشَّانِ الْمَدِينَةِ، فَجَاءَ رَجُلٌ فَاسْتَأْذَنَ، فَقَالَ:" قُمْ فَائْذَنْ لَهُ، وَبَشِّرْهُ بِالْجَنَّةِ". فَقُمْتُ فَأَذِنْتُ لَهُ، فَإِذَا هُوَ أَبُو بَكْرٍ فَبَشَّرْتُهُ بِالْجَنَّةِ، فَجَعَلَ يَحْمَدُ اللَّهَ حَتَّى جَلَسَ. ثُمَّ جَاءَ رَجُلٌ فَاسْتَأْذَنَ، فَقَالَ:" قُمْ فَائْذَنْ لَهُ، وَبَشِّرْهُ بِالْجَنَّةِ". فَقُمْتُ فَأَذِنْتُ لَهُ، فَإِذَا هُوَ عَمَرُ فَأَذِنْتُ لَهُ وَبَشَّرْتُهُ بِالْجَنَّةِ، فَجَعَلَ يَحْمَدُ اللَّهَ حَتَّى جَلَسَ. ثُمَّ جَاءَ خَفِيضُ الصَّوْتِ فَقَالَ:" قُمْ فَائْذَنْ لَهُ، وَبَشِّرْهُ بِالْجَنَّةِ فِي بَلْوَى تُصِيبُهُ". فَقُمْتُ فَأَذِنْتُ لَهُ فَإِذَا هُوَ عُثْمَانُ، فَبَشَّرْتُهُ بِالْجَنَّةِ عَلَى بَلْوَى تُصِيبُهُ، فَقَالَ: اللَّهُمَّ صَبْرًا، حَتَّى جَلَسَ. قُلْتُ: يَا رَسُولَ اللَّهِ، فَأَيْنَ أَنَا؟ قَالَ:" أَنْتَ مَعَ أَبِيكَ".
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ وَاللَّفْظُ لَهُ، وَأَحْمَدُ بِاخْتِصَارٍ بِأَسَانِيدَ، وَبَعْضُ رِجَالِ الطَّبَرَانِيِّ وَأَحْمَدَ رِجَالُ الصَّحِيحِ.
قُلْتُ: وَيَأْتِي حَدِيثُ ابْنِ عُمَرَ فِي أَوَاخِرَ مَنَاقِبِ عُمَرَ.
سیدنا عبداللہ بن عمرو بن العاص رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: میں نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس مدینہ منورہ کے ایک باغ میں موجود تھا، اسی دوران ایک شخص آیا اس نے اندر آنے کی اجازت مانگی۔ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: تم اٹھ کر اسے اندر آنے کی اجازت دو اور اسے جنت کی خوشخبری دو۔ راوی کہتے ہیں: میں اٹھا، میں نے ان صاحب کو اندر آنے کے لئے کہا: تو وہ سیدنا ابوبکر رضی اللہ عنہ تھے، میں نے انہیں جنت کی خوشخبری دی، تو انہوں نے اللہ تعالیٰ کی حمد بیان کی اور تشریف فرما ہو گئے، پھر ایک صاحب آئے انہوں نے اندر آنے کی اجازت مانگی تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: تم اٹھ کر اسے اجازت دو اور اسے جنت کی خوشخبری دو، میں اٹھا، میں نے انہیں اندر آنے کے لئے کہا:، وہ سیدنا عمر رضی اللہ عنہ تھے، میں نے انھیں اندر آنے کے لئے کہا: اور انہیں جنت کی خوشخبری دی، تو انہوں نے بھی اللہ تعالیٰ کی حمد بیان کرنا شروع کی، یہاں تک کہ وہ بھی تشریف فرما ہوئے، پھر ایک دھیمی آواز والے صاحب آئے، انہوں نے بھی اندر آنے کی اجازت مانگی، تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: تم اٹھو اور اسے اجازت دو اور اسے جنت کی خوشخبری دو اور یہ بتانا کہ اسے ایک آزمائش لاحق ہو گی، میں اٹھا، میں نے انہیں اندر آنے کے لئے کہا:، وہ سیدنا عثمان رضی اللہ عنہ تھے، میں نے انہیں جنت کی خوشخبری دی اور یہ بتایا: انہیں ایک آزمائش لاحق ہو گی، تو انہوں نے یہ کہا: اے اللہ! صبر کا سوال ہے، یہاں تک کہ وہ تشریف فرما ہوئے، میں نے عرض کی: یا رسول اللہ! میں کہاں ہوں گا، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: تم اپنے باپ کے ساتھ ہو گے۔
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے، روایت کے یہ الفاظ ان کے نقل کردہ ہیں، اسے امام أحمد نے مختلف اسانید کے ساتھ اختصار کے ساتھ نقل کیا ہے، امام طبرانی کی بعض اسانید اور امام أحمد کی بعض اسانید کے رجال ”صحیح“ کے رجال ہیں۔ (علامہ ہیثمی فرماتے ہیں:) میں یہ کہتا ہوں، سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما سے منقول حدیث سیدنا عمر رضی اللہ عنہ کے مناقب سے متعلق باب کے آخر میں آئے گی۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب المناقب/حدیث: 14375]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الصغير (6548)، أخرجه مسند أحمد برقم: 6512»

الحكم على الحديث:
إسناده حسن
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں