الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
فضائل الصحابة سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
14. ذِكْرُ أَحَادِيثَ مِنْ حَدِيثِ أَبِي بَكْرِ بْنِ مَالِكٍ عَنْ شُيُوخِهِ وَلَيْسَتْ عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ أَحْمَدَ
ابوبکر بن مالک (القطیعی) کی اپنے شیوخ سے مروی ان احادیث کا بیان جو عبداللہ بن احمد سے نہیں۔
اطراف الحدیث — فضائل الصحابة حدیث نمبر 207 (کل: 4 مقامات، 4 کتب)
فضائل صحابہ: 207
مسند احمد: 6548
الفتح الربانی: 11577
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد: 14375
حدیث نمبر: 207
حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ ، قَثَنَا هُدْبَةُ بْنُ خَالِدٍ ، قَثَنَا هَمَّامٌ، قَثَنَا قَتَادَةُ ، عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ سِيرِينَ ، عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عَمْرِو بْنِ الْعَاصِ ، قَالَ: كُنْتُ مَعَ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فِي حَشٍّ مِنْ حُشَّانِ الْمَدِينَةِ، فَجَاءَ رَجُلٌ فَاسْتَأْذَنَ، فَقَالَ: "قُمْ فَائْذَنْ لَهُ، وَبَشِّرْهُ بِالْجَنَّةِ"، فَقُمْتُ فَأَذِنْتُ لَهُ، فَإِذَا هُوَ أَبُو بَكْرٍ ، فَبَشَّرْتُهُ بِالْجَنَّةِ، فَجَعَلَ يَحْمَدُ اللَّهَ حَتَّى جَلَسَ، ثُمَّ جَاءَ رَجُلٌ آخَرُ فَاسْتَأْذَنَ، فَقَالَ: "قُمْ فَائْذَنْ لَهُ، وَبَشِّرْهُ بِالْجَنَّةِ"، فَقُمْتُ فَأَذِنْتُ لَهُ، فَإِذَا هُوَ عُمَرُ ، فَبَشَّرْتُهُ بِالْجَنَّةِ، فَجَعَلَ يَحْمَدُ اللَّهَ حَتَّى جَلَسَ، ثُمَّ جَاءَ رَجُلٌ خَفِيضُ الصَّوْتِ فَاسْتَأْذَنَ، فَقَالَ: "قُمْ فَائْذَنْ لَهُ، وَبَشِّرْهُ بِالْجَنَّةِ عَلَى بَلْوَى"، فَقُمْتُ فَأَذِنْتُ لَهُ، فَإِذَا هُوَ عُثْمَانُ ، فَبَشَّرْتُهُ بِالْجَنَّةِ عَلَى بَلْوَى، فَجَعَلَ يَقُولُ: اللَّهُمَّ صَبْرًا حَتَّى جَلَسَ، قُلْتُ يَا رَسُولَ اللَّهِ: فَأَنَا، قَالَ: "أَنْتَ مَعَ أَبِيكَ".
سیدنا عبداللہ بن عمرو بن العاص رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ انہوں نے فرمایا: ”میں مدینہ منورہ کے باغات میں سے ایک باغ میں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ موجود تھا، اتنے میں ایک شخص آیا اور اس نے اندر آنے کی اجازت طلب کی، تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”اٹھو اور اسے اجازت دو، اور اسے جنت کی خوشخبری سناؤ۔“ میں اٹھا اور اسے اندر آنے کی اجازت دی، تو وہ سیدنا ابوبکر رضی اللہ عنہ تھے، چنانچہ میں نے انہیں جنت کی خوشخبری دی، تو وہ اللہ تعالیٰ کی حمد بیان کرنے لگے یہاں تک کہ بیٹھ گئے۔ پھر ایک اور شخص آیا اور اس نے اجازت چاہی، تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”اٹھو اور اسے بھی اجازت دو، اور اسے جنت کی بشارت دے دو۔“ میں اٹھا اور اسے اجازت دی تو وہ سیدنا عمر رضی اللہ عنہ تھے، میں نے انہیں جنت کی بشارت دی تو وہ بھی اللہ کی حمد بیان کرنے لگے یہاں تک کہ بیٹھ گئے۔ پھر ایک شخص آیا جس کی آواز دھیمی تھی اور اس نے اجازت چاہی، تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”اٹھو، اسے بھی اجازت دے دو اور اسے ایک آزمائش پر جنت کی بشارت دے دو۔“ میں اٹھا اور اسے اجازت دی تو دیکھا کہ وہ سیدنا عثمان رضی اللہ عنہ تھے، میں نے انہیں ایک آزمائش پر جنت کی خوشخبری سنائی، تو وہ «اللَّهُمَّ صَبْرًا» ”اے اللہ! صبر عطا فرما“ کہتے ہوئے بیٹھ گئے۔ میں نے عرض کیا: اے اللہ کے رسول! اور میں (کہاں ہوں)؟ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”تم اپنے والد کے ساتھ ہو۔““ [فضائل الصحابة/فضائل أبي بكر الصديق رحمة الله عليه ورضوانه/حدیث: 207]
تخریج الحدیث: «حکم الحدیث فضائل الصحابہ محققاً تنسیق وصي الله بن محمد عباس - مکتبہ شاملہ:قال وصي الله عباس: ضعيف مع كون رجاله ثقات لتدليس قتادة . .»
«أخرجه مسند أحمد برقم: 6512، وأخرجه مجمع الزوائد ومنبع الفوائد برقم: 14374، 14375»
«التاريخ الكبير للبخاري: 172/1»
«أخرجه مسند أحمد برقم: 6512، وأخرجه مجمع الزوائد ومنبع الفوائد برقم: 14374، 14375»
«التاريخ الكبير للبخاري: 172/1»
الحكم على الحديث:
ضعيف
حدیث نمبر: 6548
(حديث مرفوع) حَدَّثَنَا يَزِيدُ ، أَخْبَرَنَا هَمَّامٌ ، عَنْ قَتَادَةَ ، عَنِ ابْنِ سِيرِينَ ، وَمُحَمَّدِ بْنِ عُبَيْدٍ ، عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عَمْرٍو ، قَالَ: كُنْتُ مَعَ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، فَجَاءَ أَبُو بَكْرٍ فَاسْتَأْذَنَ، فَقَالَ:" ائْذَنْ لَهُ، وَبَشِّرْهُ بِالْجَنَّةِ"، ثُمَّ جَاءَ عُمَرُ، فَاسْتَأْذَنَ، فَقَالَ:" ائْذَنْ لَهُ وَبَشِّرْهُ بِالْجَنَّةِ"، ثُمَّ جَاءَ عُثْمَانُ، فَاسْتَأْذَنَ، فَقَالَ:" ائْذَنْ لَهُ، وَبَشِّرْهُ بِالْجَنَّةِ"، قَالَ: قُلْتُ: فَأَيْنَ أَنَا؟ قَالَ:" أَنْتَ مَعَ أَبِيكَ".
سیدنا ابن عمرو رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ ایک مرتبہ میں نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ تھا سیدنا صدیق اکبر رضی اللہ عنہ تشریف لائے اور اجازت طلب کی نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”انہیں اجازت بھی دو اور جنت کی خوشخبری بھی دو پھر سیدنا عمر رضی اللہ عنہ آئے اور اجازت طلب کی نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”انہیں اجازت بھی دو اور جنت کی خوشخبری بھی دو پھر سیدنا عثمان رضی اللہ عنہ آئے اور اجازت طلب کی نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”انہیں اجازت بھی دو اور جنت کی خوشخبری بھی دو میں نے عرض کیا کہ میں کہاں گیا؟ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”تم اپنے والد صاحب کے ساتھ ہو گے۔ [مسند احمد/مسند المكثرين من الصحابة/حدیث: 6548]
الحكم على الحديث:
إسناده صحيح، خ: 3674، م: 2403 عن أبى موسي الأشعري
حدیث نمبر: 11577
عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عَمْرٍو رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُمَا قَالَ كُنْتُ مَعَ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَآلِهِ وَسَلَّمَ فَجَاءَ أَبُو بَكْرٍ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ فَاسْتَأْذَنَ فَقَالَ ”ائْذَنْ لَهُ وَبَشِّرْهُ بِالْجَنَّةِ“ ثُمَّ جَاءَ عُمَرُ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ فَاسْتَأْذَنَ فَقَالَ ”ائْذَنْ لَهُ وَبَشِّرْهُ بِالْجَنَّةِ“ ثُمَّ جَاءَ عُثْمَانُ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ فَاسْتَأْذَنَ فَقَالَ ”ائْذَنْ لَهُ وَبَشِّرْهُ بِالْجَنَّةِ“ قَالَ فَقُلْتُ فَأَيْنَ أَنَا قَالَ ”أَنْتَ مَعَ أَبِيكَ“
سیدنا عبداللہ بن عمرو رضی اللہ عنہ سے مروی ہے، وہ کہتے ہیں: میں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے ساتھ تھا کہ سیدنا ابو بکر رضی اللہ عنہ تشریف لائے اور انہوں نے اندر آنے کی اجازت طلب کی، آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے مجھ سے فرمایا: انہیں اندر آنے کی اجازت دو اور ساتھ جنت کی بشارت بھی دے دو۔ اس کے بعد سیدنا عمر رضی اللہ عنہ آئے اور انہوں نے بھی آنے کی اجازت طلب کی۔ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے مجھ سے فرمایا: انہیں بھی اندر کی اجازت دو اور جنت کی بشارت بھی سنا دو۔ اس کے بعد سیدنا عثمان رضی اللہ عنہ آئے اور انہوں نے بھی اندر آنے کی اجازت طلب کی، آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے مجھ سے فرمایا: تم انہیں اندر آنے کی اجازت اور جنت کی بشارت دے دو۔ سیدنا عبداللہ بن عمرو رضی اللہ عنہ کہتے ہیں: میں نے عرض کیا کہ میں کہاں ہوں گا؟ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: تم اپنے باپ کے ساتھ ہو گے۔ [الفتح الربانی/كتاب الفضائل والمناقب/حدیث: 11577]
تخریج الحدیث: «اسناده صحيح علي شرط الشيخين، (انظر مسند أحمد ترقيم الرسالة: 6548 ترقیم بيت الأفكار الدولية: 6548»
الحكم على الحديث:
اسناده صحيح علي شرط الشيخين
حدیث نمبر: 14375
وَعَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عَمْرِو بْنِ الْعَاصِ قَالَ: كُنْتُ عِنْدَ النَّبِيِّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - بِحَشٍّ مِنْ حِشَّانِ الْمَدِينَةِ، فَجَاءَ رَجُلٌ فَاسْتَأْذَنَ، فَقَالَ:" قُمْ فَائْذَنْ لَهُ، وَبَشِّرْهُ بِالْجَنَّةِ". فَقُمْتُ فَأَذِنْتُ لَهُ، فَإِذَا هُوَ أَبُو بَكْرٍ فَبَشَّرْتُهُ بِالْجَنَّةِ، فَجَعَلَ يَحْمَدُ اللَّهَ حَتَّى جَلَسَ. ثُمَّ جَاءَ رَجُلٌ فَاسْتَأْذَنَ، فَقَالَ:" قُمْ فَائْذَنْ لَهُ، وَبَشِّرْهُ بِالْجَنَّةِ". فَقُمْتُ فَأَذِنْتُ لَهُ، فَإِذَا هُوَ عَمَرُ فَأَذِنْتُ لَهُ وَبَشَّرْتُهُ بِالْجَنَّةِ، فَجَعَلَ يَحْمَدُ اللَّهَ حَتَّى جَلَسَ. ثُمَّ جَاءَ خَفِيضُ الصَّوْتِ فَقَالَ:" قُمْ فَائْذَنْ لَهُ، وَبَشِّرْهُ بِالْجَنَّةِ فِي بَلْوَى تُصِيبُهُ". فَقُمْتُ فَأَذِنْتُ لَهُ فَإِذَا هُوَ عُثْمَانُ، فَبَشَّرْتُهُ بِالْجَنَّةِ عَلَى بَلْوَى تُصِيبُهُ، فَقَالَ: اللَّهُمَّ صَبْرًا، حَتَّى جَلَسَ. قُلْتُ: يَا رَسُولَ اللَّهِ، فَأَيْنَ أَنَا؟ قَالَ:" أَنْتَ مَعَ أَبِيكَ".
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ وَاللَّفْظُ لَهُ، وَأَحْمَدُ بِاخْتِصَارٍ بِأَسَانِيدَ، وَبَعْضُ رِجَالِ الطَّبَرَانِيِّ وَأَحْمَدَ رِجَالُ الصَّحِيحِ.
قُلْتُ: وَيَأْتِي حَدِيثُ ابْنِ عُمَرَ فِي أَوَاخِرَ مَنَاقِبِ عُمَرَ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ وَاللَّفْظُ لَهُ، وَأَحْمَدُ بِاخْتِصَارٍ بِأَسَانِيدَ، وَبَعْضُ رِجَالِ الطَّبَرَانِيِّ وَأَحْمَدَ رِجَالُ الصَّحِيحِ.
قُلْتُ: وَيَأْتِي حَدِيثُ ابْنِ عُمَرَ فِي أَوَاخِرَ مَنَاقِبِ عُمَرَ.
سیدنا عبداللہ بن عمرو بن العاص رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: میں نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس مدینہ منورہ کے ایک باغ میں موجود تھا، اسی دوران ایک شخص آیا اس نے اندر آنے کی اجازت مانگی۔ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: تم اٹھ کر اسے اندر آنے کی اجازت دو اور اسے جنت کی خوشخبری دو۔ راوی کہتے ہیں: میں اٹھا، میں نے ان صاحب کو اندر آنے کے لئے کہا: تو وہ سیدنا ابوبکر رضی اللہ عنہ تھے، میں نے انہیں جنت کی خوشخبری دی، تو انہوں نے اللہ تعالیٰ کی حمد بیان کی اور تشریف فرما ہو گئے، پھر ایک صاحب آئے انہوں نے اندر آنے کی اجازت مانگی تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: تم اٹھ کر اسے اجازت دو اور اسے جنت کی خوشخبری دو، میں اٹھا، میں نے انہیں اندر آنے کے لئے کہا:، وہ سیدنا عمر رضی اللہ عنہ تھے، میں نے انھیں اندر آنے کے لئے کہا: اور انہیں جنت کی خوشخبری دی، تو انہوں نے بھی اللہ تعالیٰ کی حمد بیان کرنا شروع کی، یہاں تک کہ وہ بھی تشریف فرما ہوئے، پھر ایک دھیمی آواز والے صاحب آئے، انہوں نے بھی اندر آنے کی اجازت مانگی، تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: تم اٹھو اور اسے اجازت دو اور اسے جنت کی خوشخبری دو اور یہ بتانا کہ اسے ایک آزمائش لاحق ہو گی، میں اٹھا، میں نے انہیں اندر آنے کے لئے کہا:، وہ سیدنا عثمان رضی اللہ عنہ تھے، میں نے انہیں جنت کی خوشخبری دی اور یہ بتایا: انہیں ایک آزمائش لاحق ہو گی، تو انہوں نے یہ کہا: اے اللہ! صبر کا سوال ہے، یہاں تک کہ وہ تشریف فرما ہوئے، میں نے عرض کی: یا رسول اللہ! میں کہاں ہوں گا، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: تم اپنے باپ کے ساتھ ہو گے۔
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے، روایت کے یہ الفاظ ان کے نقل کردہ ہیں، اسے امام أحمد نے مختلف اسانید کے ساتھ اختصار کے ساتھ نقل کیا ہے، امام طبرانی کی بعض اسانید اور امام أحمد کی بعض اسانید کے رجال ”صحیح“ کے رجال ہیں۔ (علامہ ہیثمی فرماتے ہیں:) میں یہ کہتا ہوں، سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما سے منقول حدیث سیدنا عمر رضی اللہ عنہ کے مناقب سے متعلق باب کے آخر میں آئے گی۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب المناقب/حدیث: 14375]
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے، روایت کے یہ الفاظ ان کے نقل کردہ ہیں، اسے امام أحمد نے مختلف اسانید کے ساتھ اختصار کے ساتھ نقل کیا ہے، امام طبرانی کی بعض اسانید اور امام أحمد کی بعض اسانید کے رجال ”صحیح“ کے رجال ہیں۔ (علامہ ہیثمی فرماتے ہیں:) میں یہ کہتا ہوں، سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما سے منقول حدیث سیدنا عمر رضی اللہ عنہ کے مناقب سے متعلق باب کے آخر میں آئے گی۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب المناقب/حدیث: 14375]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الصغير (6548)، أخرجه مسند أحمد برقم: 6512»
الحكم على الحديث:
إسناده حسن