الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
فضائل الصحابة سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
53. بَابُ خَيْرِ هَذِهِ الْأُمَّةِ بَعْدَ نَبِيِّهَا
نبی ﷺ کے بعد اس امت کے سب سے بہتر لوگوں کا بیان۔
اطراف الحدیث — فضائل الصحابة حدیث نمبر 405 (کل: 12 مقامات، 4 کتب)
مصنف ابن ابی شیبہ: 34118
11 تا 12
حدیث نمبر: 404
حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ ، قَالَ: حَدَّثَنِي أَبُو صَالِحٍ الْحَكَمُ بْنُ مُوسَى ، قَثَنَا شِهَابُ بْنُ خِرَاشٍ ، قَثَنَا الْحَجَّاجُ بْنُ دِينَارٍ ، عَنْ حُصَيْنِ بْنِ عَبْدِ الرَّحْمَنِ، عَنْ أَبِي جُحَيْفَةَ ، قَالَ: كُنْتُ أَرَى أَنَّ عَلِيًّا أَفْضَلَ النَّاسِ بَعْدَ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، قُلْتُ: يَا أَمِيرَ الْمُؤْمِنِينَ، إِنِّي لَمْ أَكُنْ أَرَى أَنَّ أَحَدًا مِنَ الْمُسْلِمِينَ مِنْ بَعْدِ رَسُولِ اللَّهِ أَفْضَلَ مِنْكَ، قَالَ: أَوَلَا أُحَدِّثُكَ يَا أَبَا جُحَيْفَةَ بِأَفْضَلِ النَّاسِ بَعْدَ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ؟ قُلْتُ: بَلَى، قَالَ: أَبُو بَكْرٍ ، قَالَ: أَفَلَا أُخْبِرُكَ بِخَيْرِ النَّاسِ بَعْدَ رَسُولِ اللَّهِ وَأَبِي بَكْرٍ؟ ، قَالَ: قُلْتُ: بَلَى فَدَيْتُكَ، قَالَ: عُمَرُ.
سیدنا ابوجحیفہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ میں یہ سمجھا کرتا تھا کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے بعد سیدنا علی رضی اللہ عنہ تمام لوگوں میں سب سے افضل ہیں، چنانچہ میں نے ان سے عرض کیا: اے امیر المومنین! میرا یہ گمان تھا کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے بعد مسلمانوں میں سے کوئی بھی آپ سے زیادہ فضیلت والا نہیں ہے، تو انہوں نے فرمایا: ”اے ابوجحیفہ! کیا میں تمہیں اس شخصیت کے بارے میں نہ بتاؤں جو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے بعد سب سے افضل ہے؟“ میں نے عرض کیا: کیوں نہیں! انہوں نے فرمایا: ”وہ سیدنا ابوبکر رضی اللہ عنہ ہیں۔“
پھر انہوں نے فرمایا: ”کیا میں تمہیں اس ہستی کے بارے میں نہ بتاؤں جو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم اور سیدنا ابوبکر رضی اللہ عنہ کے بعد سب سے بہتر ہے؟“ میں نے عرض کیا: کیوں نہیں، میں آپ پر قربان جاؤں! انہوں نے فرمایا: ”وہ سیدنا عمر رضی اللہ عنہ ہیں۔“ [فضائل الصحابة/فضائل أمير المؤمنين عمر بن الخطاب رضي الله عنه/حدیث: 404]
پھر انہوں نے فرمایا: ”کیا میں تمہیں اس ہستی کے بارے میں نہ بتاؤں جو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم اور سیدنا ابوبکر رضی اللہ عنہ کے بعد سب سے بہتر ہے؟“ میں نے عرض کیا: کیوں نہیں، میں آپ پر قربان جاؤں! انہوں نے فرمایا: ”وہ سیدنا عمر رضی اللہ عنہ ہیں۔“ [فضائل الصحابة/فضائل أمير المؤمنين عمر بن الخطاب رضي الله عنه/حدیث: 404]
تخریج الحدیث: «حکم الحدیث فضائل الصحابہ محققاً تنسیق وصي الله بن محمد عباس - مکتبہ شاملہ:قال وصي الله عباس: اسناده حسن صحيح لغيره. .»
«ذكره الهيثمي في مجمع الزوائد: 53/9»
«ذكره الهيثمي في مجمع الزوائد: 53/9»
الحكم على الحديث:
إسناده حسن
حدیث نمبر: 545
حَدَّثَنَا جَعْفَرٌ، قَثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ خَلَّادٍ الْبَاهِلِيُّ، قَثَنَا يَحْيَى، قَثَنَا إِسْمَاعِيلُ، قَالَ: قَالَ عَامِرٌ: أَشْهَدُ عَلَى أَبِي جُحَيْفَةَ أَنَّهُ قَالَ: أَشْهَدُ عَلَى عَلِيٍّ أَنَّهُ قَالَ: يَا وَهْبُ، أَلَا أُخْبِرُكَ بِأَفْضَلِ هَذِهِ الْأُمَّةِ بَعْدَ نَبِيِّهَا؟ أَبُو بَكْرٍ ، ثُمَّ عُمَرُ ، ثُمَّ رَجُلٌ آخَرُ.
عامر رحمہ اللہ بیان کرتے ہیں کہ میں سیدنا ابوجحیفہ رضی اللہ عنہ کے متعلق گواہی دیتا ہوں کہ انہوں نے فرمایا: میں سیدنا علی رضی اللہ عنہ کے متعلق گواہی دیتا ہوں کہ انہوں نے فرمایا: ”اے وہب! کیا میں تمہیں اس امت کے نبی صلی اللہ علیہ وسلم کے بعد سب سے افضل شخص کے بارے میں نہ بتاؤں؟ وہ سیدنا ابوبکر رضی اللہ عنہ ہیں، پھر سیدنا عمر رضی اللہ عنہ ہیں، پھر ایک اور شخص۔“ [فضائل الصحابة/فضائل أمير المؤمنين عمر بن الخطاب رضي الله عنه/حدیث: 545]
تخریج الحدیث: «حکم الحدیث فضائل الصحابہ محققاً تنسیق وصي الله بن محمد عباس - مکتبہ شاملہ:قال وصي الله عباس: اسناده صحيح . .»
«رياض النضرة في مناقب العشرة للطبري: 304/1»
«رياض النضرة في مناقب العشرة للطبري: 304/1»
الحكم على الحديث:
إسناده صحيح